کشمیرکی آزادی ہی پاکستان کی تکمیل ہوگی‘کورنگی میں مشاعرہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کشمیر ہماری شہ رگ ہے ‘ بھارت کشمیریوں پر بدترین ظلم ڈھارہا ہے ‘ کشمیر کی آزادی سے ہی پاکستان کی تکمیل ہوگی ‘یہ بات کراچی ادبی فورم اور الفجر فائونڈیشن کے زیراہتمام ,,یوم کشمیر،،کے موقع پرماڈل پارک کورنگی پانچ پر ,,یکجہتی کشمیرمشاعرہ،،سے کورنگی لانڈھی زکوۃکمیٹی کے سابق چیئرمین اور امن کمیٹی ضلع کورنگی کے چیئرمین رئیس احمد خان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔مشاعرہ کی صدرات سینئر شاعر اختر سعیدی نے کی جبکہ مہمان خصوصی یوسی چیئرمین عبدالحفیظ،قاضی نورالاسلام اور مہمان اعزازی رئیس احمد خان ایڈوکیٹ اور انورانصاری تھے ۔مشاعرہ کی نظامت کاری کے فرائض کراچی ادبی فورم کے صدر قاسم جمال نے سرانجام دیئے ۔اس موقع پر معروف سینئر شاعر احمد خیال ،یوسف چشتی ،محمد علی گوہر ،انورانصاری اور اختر سعیدی نے اپنا کلام پیش کیا۔اس موقع پر الفجر فائونڈیشن کے سیکریٹری ،زکوۃ کمیٹی کورنگی لانڈھی کے سابق چیئرمین اور امن کمیٹی ضلع کورنگی کے چیئرمین رئیس احمد خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور کشمیر کی آزادی تک ہماری بھارت کے ساتھ جنگ جاری رہے گی ۔یوسی چیئرمین عبدالحفیظ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے ۔قاضی نورالاسلام نے کہا کہ بچہ بچہ کشمیر کی آزادی کیلئے کٹ مرے گا۔کراچی ادبی فورم کے صدر قاسم جمال نے کہا کہ کورنگی لانڈھی شاعر وادیب کی بستی تھی ہم دوبارہ یہاں مشاعروںکا انعقاد کرکے یہاں کی ادبی رونقوں کو بحال کرینگے ۔
کشمیر کی آزادی سے ہی پاکستان کی تکمیل ہوگی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کشمیر کی ا زادی نے کہا کہ
پڑھیں:
مفکرپاکستان شاعرمشرق ڈاکٹرسر علامہ محمد اقبال کا 87واں یوم وفات 21اپریل کو منایا جائے گا
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا87واں یوم وفات 21اپریل کو منایا جائے گا اس سلسلے میں ملک بھر میں سرکاری و غیر سرکاری سطح پر تقریبات کا اہتمام کیاجائے گاجن میں حکیم الامت ڈاکٹر علامہ اقبال کی تحریک پاکستان کیلئے عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ پی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔شاعر مشرق علامہ اقبال ممتاز قانون دان اور تحریک پاکستان کی اہم شخصیت تھے اور اردو اور فارسی کے ممتاز شاعر تھے۔ڈاکٹر سر علامہ اقبال کو دور جدید کا صوفی شاعر سمجھا جاتا ہے ان کا بحیثیت سیاستدان اہم ترین کارنامہ نظریہ پاکستان کی تشکیل ہے جو انہوں نے 1930 میں الہ آباد میں پیش کیا تھا علامہ اقبال کا پیش کردی یہی نظریہ پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا اسی وجہ سے سر علامہ اقبال کو پاکستان کا نظریاتی سرپرست مانا جاتا ہے وہ اگرچہ قیام پاکستان سے قبل ہی اس جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے لیکن انہیں پاکستان کے قومی شاعر کی حیثیت حاصل ہے۔(جاری ہے)
بطور شاعر ان کی معروف ترین تصانیف میںبانگ درا،بال جبریل،ضرب کلیم،پیام مشرق اور دیگر قابل ذکر ہیں۔وہ21اپریل1938 کو60برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔