Jasarat News:
2025-02-23@07:13:39 GMT

مٹیاری: مین پوری کی فروخت جاری

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

مٹیاری(نمائندہ جسارت) مٹیاری ضلع اور دیگر شہروں میں مین پوری اور گھٹکا کا کاروبار جاری۔ پولیس ہفتہ لیکر خاموش۔مٹیاری شہر اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں مین پوری اور گھٹکے کا کاروبار سر عام جاری ہے۔ مین پوری اور گھٹکے کے استعمال کی وجہ سے سیکڑوں نوجوان منہ, گلے اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے۔ کئی افراد گلے کے کینسر کے باعث انتقال کرچکے۔ مٹیاری کے حیسکو دفتر میں لائن مین کی ملازمت کرنے والا اہلکار گھر کے اندر مین پوری اورگھٹکے کی مشین لگا کر مال بنا رہا ہے اور پولیس سمیت صحافیوں کو بھی بھتہ دے رہا۔ مٹیاری کی سول سوسائٹی نے آئی۔جی سندھ اور ڈی۔آئی۔جی حیدرآباد سمیت حیسکو چیف سے مذکورہ مین پوری ڈیلر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مین پوری اور

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ سے قبل دبئی پولیس نے وارننگ جاری کردی

چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ سے قبل دبئی کمیونیٹی پولیس نے وارننگ جاری کردی۔دبئی پولیس کی جانب سے سائبرفراڈ کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں، دبئی پولیس نے آن لائن فراڈ کی روک تھام کے لیے سیکڑوں ویب سائٹس بھی بلاک کردیں۔حکام نے وارننگ جاری کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے کہ پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی خریداری میں ہوش سے کام لیں، آن لائن نقالوں سے ہوشیار رہیں اور پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی ’’آن لائن ری سیل‘‘ سے دور رہیں۔حکام نے کہا کہ متعدد جعلی آن لائن ری سیل ایوینیوز بلاک کردیے گئے ہیں،  غیرمعیاری ویب سائٹ پرکریڈٹ کارڈ کی تفصیلات چوری ہو سکتی ہیں، عوام بہت محتاط رہیں، آن لائن دھوکے بازکرکٹ کے جنون سے غلط فائدہ اُٹھا سکتےہیں، پاک بھارت میچ کا ایک’’اصلی آن لائن ٹکٹ‘‘مختلف افراد کوبیچنےکے بھی خدشات ہیں۔دبئی حکام کے مطابق ہر سال درجنوں فراڈ ویب سائٹس کو بند کیا جاتا ہے، سائبر فراڈ کے ذریعے عوام کو لوٹنے کی کئی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں،  آن لائن فراڈ روکنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔دبئی پولیس نے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک ویب سائٹ یا کال کی فوری اطلاع دیں۔

متعلقہ مضامین

  • پابندی کے باوجود بازاروں میں پلاسٹک بیگز کا استعمال جاری
  • چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ سے قبل دبئی پولیس نے وارننگ جاری کردی
  • مٹیاری میں پہلی مرتبہ میگا سرجیکل کیمپ کا انعقاد
  • مٹیاری : ہوٹلوں اوردکانوں پر کیمیکل ملے دودھ کی چائے فروخت ہونے لگی
  • وکلا ءکی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری، عدالتی میں کام بند
  • ’’شاندار پنجاب’’ میگا ٹور منصوبے کا آغاز: پوری دنیا کو مہمان بنائیں گے: مریم نواز
  • ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
  • دبا ئو کا شکار نہیں، اگلے رانڈ میں پہنچنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں: کپتان افغان ٹیم
  • معاشی استحکام پوری ٹیم کی کاوشوں کی بدولت ممکن ہوا،شہباز شریف