آئی سی سی چیمپین ٹرافی کا آج لاہور میں پہلا ٹاکرا، آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
علی ساہی:
روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ قذافی سٹیڈیم میں مد مقابل ہونگے
پنجاب پولیس سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لئے ہائی الرٹ
آئی جی پنجاب کی کھلاڑیوں، آفیشلز، شائقین کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت
انٹرنیشنل ایونٹ کی سکیورٹی کے پیش نظر ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں، آئی جی پنجاب
پرامن ،محفوظ ماحول میں انٹرنیشنل میچز کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، آئی جی پنجاب
پی سی بی ، ضلعی انتظامیہ، سکیورٹی ایجنسیز و دیگر اداروں سے کوآرڈینیشن مکمل ہے، آئی جی پنجاب
میچ کی سکیورٹی پر 12ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہونگے، آئی جی پنجاب
کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس، سٹیڈیم، اردگرد کی بلند عمارات پر سنائیپرز تعینات ، ڈاکٹر عثمان انور
ڈولفن سکواڈ، پیرو ، ایلیٹ ٹیمیں روٹس و اہم مقامات کے گرد موثر پٹرولنگ کریں، آئی جی پنجاب
سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ٹیموں کے روٹس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے، ڈاکٹر عثمان انور
ٹریفک کا بلاتعطل بہاؤ، مناسب پارکنگ یقینی بنانے کیلئے اضافی ٹریفک وارڈنز تعینات کرنے کا حکم
کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس، سٹیڈیم کے اطراف سرچ، سویپ آپریشنز جاری ہیں، آئی جی پنجاب
انٹری گیٹس پر تعینات عملہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے، آئی جی پنجاب
کاش پٹیل کی ایف بی آئی ڈائریکٹر کے طور پر تصدیق ; سیاسی بندعنوانی کے نئے زمانہ کا آغاز
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی: دبئی میں بارش ، پاک بھارت ٹاکرا منسوخ ہونے کا امکان کم ہے ، محکمہ موسمیات
دبئی(اوصاف نیوز)محکمہ موسمیات نے پاک بھارت میچ سے قبل شائقین کرکٹ کو بری خبر سنادی، پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں ہونے والے میچ پر بارش کے خطرات برقرار ہیں۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم “رنگ آف فائر” پاکستان اور بھارت مقابلہ کرانے کیلئے تیار ہے اور شائقین بھی پُر جوش ہیں۔
دبئی میں منگل، 18 فروری کو بارش ہوئی، جس نے جمعرات کو بھارت اور بنگلا دیش کے میچ پر بھی خدشات بڑھا دیئے تھے۔متحدہ عرب امارات کے بلند ترین پہاڑ جبل جیس، راس الخیمہ میں بارش اور اولے پڑے لیکن بنگلا دیش بھارت کے میچ پر بارش کا اثر نہیں ہوا۔
البتہ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں ہونے والے میچ پر بارش کے خطرات برقرار ہیں۔متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات اور پیر کی صبح جزوی طور پر ابر آلود موسم اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
ماہرین موسمیات کا خیال ہے کہ اگر دبئی میں بارش ہوئی تو بہت کم وقت کیلئے بادل برسے گا جس سے میچ متاثر ہونے کا امکان کم ہے۔دبئی میں اتوار کے روز دن کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ اور رات کا درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے قوانین کے مطابق گروپ اسٹیج میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا۔شائقین پُرامید ہیں کہ ہلکی بارش کے باوجود پاک بھارت مقابلہ شائقین کو مایوس نہیں کرے گا اور ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔