ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )کاشتکاروں اور ہاریوں کو جدید زراعت کی طرف منتقل ہونے، موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے اور جدید زرعی معلومات و طریقوں سے روشناس کرانے کے لیے نیو کلیئر انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر ٹنڈوجام میں فارمرز ڈے منایا گیا اس موقع پر سندھ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے کاشتکاروں، ہاریوں اور زرعی شعبے سے وابستہ افراد نے شرکت کی تقریب میں میمبر (سائنس) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر مسعود اقبال، وائیس چانسلر سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام ڈاکٹر الطاف سیال، زاہد مختار، کاشتکار رہنما سید ندیم شاہ، ڈی جی ایگریکلچر ریسرچ ڈاکٹر مظہرالدین کیریو، ڈی جی زرعی توسیع محکمہ منیر احمد جمانی، چیمبر آف کامرس کے جنرل سیکرٹری نبی بخش سٹھیو اور دیگر نے شرکت کی اس موقعے پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سندھ کی زراعت، فصلوں کی مناسب قیمتوں اور جدید پیداواری صلاحیتوں کے فروغ پر گفتگو کی۔ ڈائریکٹر نیو کلیئر انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر ٹنڈوجام ڈاکٹر محبوب سیال نے کہا کہ فارمرز ڈے منانے کا بنیادی مقصد کاشتکاروں کو جدید زرعی پیداوار، پیداواری صلاحیت میں اضافی پانی کی بچت موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز اور دیگر زرعی امور سے آگاہ کرنا ہے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث فصلوں کو شدید نقصان پہنچاہے اور یہ ایک عالمی مسئلہ ہے ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان ڈیڑھ لاکھ ہنر مند بیلا روس بھیجے گا، دفاع، زراعت، تجارتی تعاون پر اتفاق

اسلام آباد  (نوائے وقت رپورٹ)  وزیر اعظم کے دورہ بیلاروس کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دفاع اور تجارت سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بیلا روس کے ایوان آزادی آمد پر شاندار خیر مقدم کیا گیا۔ بیلا روس کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ جمعہ کو وزیراعظم کے دورہ بیلاروس کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان کی وزارت دفاع اور بیلا روس کی وزارت دفاع کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ ہوا۔ تقریب میں بیلاروس کی فوجی صنعت کی اسٹیٹ اتھارٹی اور وزارت دفاعی پیداوار پاکستان کے درمیان فوجی تکنیکی تعاون سے متعلق 2025 سے 2027کا روڈ میپ طے پاگیا۔ دونوں ممالک کے درمیان ری ایڈمیشن معاہدہ کا معاہدہ بھی طے پایا ہے۔ ڈیڑھ لاکھ ہنرمند نوجوان بیلاروس بھیجے جائیں گے۔ سرکاری خبررساں ایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد تربیت یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں کو بیلا روس بھیجا جائے گا۔ یہ فیصلہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر لوکا شینکا کے مابین جمعہ کو بیلا روس کے ایوان آزادی میں ہونے والی دو طرفہ ملاقات میں کیا گیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان سے ہنرمند اور تربیت یافتہ نوجوانوں کو بیلاروس بھجوانے کے حوالے سے لائحہ عمل جلد ترتیب دیا جائے گا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ زرعی شعبے اور زرعی مشینری کی تیاری کے حوالے سے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا۔ پاکستان پوسٹ اور بیلاروس پوسٹ کے درمیان پوسٹل آئٹمز کے تبادلے کا معاہدہ بھی ہوا ہے جبکہ بیلاروس کے ایوان صنعت و تجارت اور ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے درمیان تعاون کا معاہدہ بھی طے پایا ہے۔ پاکستانی وفد کے دورہ بیلاروس کے دوران فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) اور جے ایس سی ایم کوڈور جبکہ ایف ڈبلیو او اور او جے ایس سی ماز کے درمیان بھی مفاہمت کی یادداشت بھی طے پائی ہے۔ جبکہ  دونوں ملکوں کے درمیان الیکٹرک گاڑیوں، بسوں کی تیاری اور غذائی تحفظ کے شعبے میں تعاون بڑھایا جائے گا، دفاعی تعاون اور بزنس ٹو بزنس تعاون بڑھایا جائے گا۔  سرمایہ کاری اور علاقائی امور سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد  (خبر نگار خصوصی+ خصوصی رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ)  وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ شہباز شریف کے دورے سے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔ صدر لوکا شینکو نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس فورم تجارت کے فروغ کیلئے اہمیت کا حامل ہے، دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کے مواقع سے حقیقی معنوں میں استفادہ کرنا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کی قیادت میں بیلاروس نے نمایاں ترقی کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، بیلاروس کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔  بیلاروس میں مقیم پاکستانی اس کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، تعلقات کے فروغ کے حوالے سے مثبت پیشرفت باعث اطمینان ہے۔ بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ بیلا روس اچھا رہا، بڑی اچھی گفتگو ہوئی، دوستانہ تعلقات ہیں، دورے کے دوران بڑے اچھے معاہدے ہوئے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف سے بیلاروس کی قومی اسمبلی کی کونسل آف ری پبلک کی چیئرپرسن نتالیہ کوچانووا اور ایوان نمائندگان کے چیئرمین ایگور سرجیینکو نے ملاقات کی۔ پارلیمانی رابطوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے دونوں ممالک کے پارلیمنٹیرینز کے تبادلوں اور پارلیمانی روابط میں مزید بہتری لانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ فریقین نے پاکستان اور بیلاروس کے ارکان پارلیمنٹ کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔  آخر میں وزیراعظم محمد شہباز شریف بیلاروس کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ پہنچ گئے۔ بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن، وزیر خارجہ میکسم رائزنکوف اور پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ہماری منزل تیزی سے ترقی کرتا پاکستان ہے، شہباز شریف
  • گلگت بلتستان کے کسانوں کے لیے ’آئس اسٹوپاز‘ رحمت کیسے؟
  • بورڈنگ پاس اور چیک ان کا خاتمہ؟ عالمی فضائی سفر کی انڈسٹری میں بڑی تبدیلیوں کا امکان
  • سید عباس عراقچی نے امریکہ کو منتقل کرنے کیلئے عمانی وزیر خارجہ کو ایران کا موقف پیش کر دیا
  • صدرِ مملکت آصف علی زرداری مکمل صحت یاب، ہسپتال سے گھر منتقل
  • پاکستان ڈیڑھ لاکھ ہنر مند بیلا روس بھیجے گا، دفاع، زراعت، تجارتی تعاون پر اتفاق
  • عالمی معاشی ترقی میں ایشیا الکاہل ممالک کا حصہ 60 فیصد، رپورٹ
  • پی ٹی آئی کا کے پی مائنز اینڈ منرل بل کی منظوری کیلیے عمران خان سے اجازت لینے کا فیصلہ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا کیس سنگل سے ڈویژن بینچ منتقل نہ کرنے کا حکم
  • پی ٹی آئی کسان اتحاد کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے، شیخ وقاص اکرم