منہاج القرآن لاہور کے زیر اہتمام’’ جشنِ ولادتِ امام حسینؑ کے سلسلہ میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام عالی مقامؑ نے ظلم کے خلاف جہاد کیا، امام عالی مقام نے ساری زندگی مصطفوی تعلیمات کی حفاظت اور ظلم کیخلاف جہاد کیا اور اسی جدوجہد میں شہادت قبول فرما لی، آپ کی مبارک حیات کا ہر لمحہ مینارہ نور ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام’’ جشنِ ولادتِ امام حسین علیہ السلام‘‘ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ امام عالی مقام نے ساری زندگی مصطفوی تعلیمات کی حفاظت اور ظلم کیخلاف جہاد کیا اور اسی جدوجہد میں شہادت قبول فرما لی، آپ کی مبارک حیات کا ہر لمحہ مینارہ نور ہے، بحیثیت مسلمان ہم پر لازم ہے کہ امام عالی مقام کی فکر کے مطابق اپنی دینی زندگی بسر کریں۔ کانفرنس میں مختلف مکاتبِ فکر کے جید علمائے کرام، مشائخ عظام، سیاسی، سماجی و مذہبی رہنماؤں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان سمیت ہزاروں مرد و خواتین  نے شرکت کی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی سیرت کا ایک اہم پہلو، جو عام طور پر کم بیان کیا جاتا ہے، ان کی عملی زندگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے اپنے علم، زہد، تقویٰ اور ایثار کے ذریعے امت مسلمہ کو ایک عملی راہنمائی مہیا کی، جس کی۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات قرآن و سنت، صداقت، امانت، جرات، غیرت اور باطل کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری نوجوانوں میں حسینی کردار اور اقدار زندہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں، شیخ الاسلام رواں صدی کی وہ عظیم علمی شخصیت ہیں جنہوں نے یزیدی کردار کو بے نقاب کر کے حسینیؑ کردار کا احیا کیا اور امت کے نوجوانوں کو یہ تعلیم دی کہ یزید جھوٹ اور حسین حق کا استعارہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام نے اہلبیت اطہارؑ کی عقیدت و مودت کے حوالے سے جو علمی سطح پر تقریری اور تحریری خدمات انجام دیں وہ رہتی دنیا تک حق کے متلاشیوں کی رہنمائی کرتی رہیں گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امام حسین علیہ السلام امام عالی مقام پروفیسر ڈاکٹر منہاج القرا ن ڈاکٹر حسین نے کہا کہ کہ امام

پڑھیں:

لاہور: میو اسپتال میں لفٹ گرنے سے 12 نرسیں زخمی، 3 کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں


لاہور کے سب سے بڑے میو اسپتال میں ہڈی وارڈ کی لفٹ گِرنے سے 3 نرسوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

 اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 6 افراد کی گنجائش والی لفٹ پر 13 نرسیں سوار ہو گئی تھیں، حادثہ گنجائش سے زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

میو اسپتال انتظامیہ کے مطابق آرتھوپیڈک وارڈ میں لفٹ گرنے سے 12 نرسیں زخمی ہو گئیں، جن میں سے ہیڈ نرس سمیت 3 کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں، حادثہ لفٹ کے اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے پیش آیا، 6 افراد کی گنجائش والی لفٹ پر 13نرسیں سوار ہو گئی تھیں۔

وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کے مطابق 8 متاثرین کو کچھ دیر میں ڈسچارج کر دیا جائے گا، 2 نرسوں کے ہڈی کے آپریشن کرنا پڑیں گے جبکہ ایک کی ہڈی پر پلاسٹر چڑھایا جائے گا۔

واقعے کی تحقیقات کیلئے پروفیسر ابرار اشرف کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں سفید موتیا کا مسئلہ بڑھتا جا رہا ہے، الشفاء ٹرسٹعلاج میں تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر صبیح الدین
  • گلگت، آئی ایس او کے زیر اہتمام جشن ولادت امام مہدی (عج)
  • پاکستان میں سائنس کے جرمن محسن، ڈاکٹر وولفگانگ فالٹر
  • القرآن
  • پی ایس ایف کے طلبہ کا 3 اسسٹنٹ پروفیسر پر تشدد
  • لاہور: میو اسپتال میں لفٹ گرنے سے 12 نرسیں زخمی، 3 کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں
  • پشاور میں امام مہدی (عج) کانفرنس
  • چیمپئنز ٹرافی: فخر زمان کی جگہ امام الحق پاکستانی اسکواڈ میں شامل
  • فخر زمان کی جگہ امام الحق پاکستانی اسکواڈ میں شامل,منظوری مل گئی۔