شہید ڈاکٹر محمدعلی نقوی کی 30ویں برسی 8 مارچ کو منائی جائیگی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان حیدر عباس کے مطابق برسی کی تقریب میں لاہور و مضافات سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سے منسلک طلبا، شہید ڈاکٹر کے عزیز و اقربا اور شہید کی سیاسی، تنظیمی، تعلیمی اور نہضتی جدوجہد میں شامل رہنے والے رفقاء اور قومی تنظیموں کے رہنما و ملت جعفریہ کے عمائدین شریک ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 30ویں برسی 8 مارچ کو منائی جائے گی۔ اس حوالے سے 8 مارچ کو لاہور میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان حیدر عباس کے مطابق برسی کی تقریب میں لاہور و مضافات سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سے منسلک طلبا، شہید ڈاکٹر کے عزیز و اقربا اور شہید کی سیاسی، تنظیمی، تعلیمی اور نہضتی جدوجہد میں شامل رہنے والے رفقاء اور قومی تنظیموں کے رہنما و ملت جعفریہ کے عمائدین شریک ہوں گے۔ برسی کی تقریب میں شہید کے افکار پر روشنی ڈالی جائے گی، ان کی ملت کیلئے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ برسی کی مرکزی تقریب شہید کے مزار علی رضا آباد رائیونڈ روڈ پر ہوگی۔ تقریب کا آغاز سکاوٹ سلامی سے ہوگا، جس کے بعد باقاعدہ تقریب میں علمائے کرام، عمائدین ملت اور سابق تنظیمی عہدیدار اظہار خیال کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہید ڈاکٹر برسی کی
پڑھیں:
لیہ، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ایم این اے عبدالمجید خان نیازی سے ملاقات، مرکزی کنونشن کی دعوت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی کنونشن 18اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے، کنونشن میں عزاداری کانفرنس، انتخاب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین، استحکام پاکستان کانفرنس اور دیگر پروگرام منعقد ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے صوبائی نائب صدر عزاداری ونگ جنوبی پنجاب سردار صفدر حسین خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے لیہ سے ممبر قومی اسمبلی عبدالمجید خان نیازی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر ضلعی صدر لیہ ساجد حسین گشکوری اور دیگر موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے ایم این اے عبدالمجید نیازی کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی استحکام پاکستان کنونشن میں شرکت کی دعوت دی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی کنونشن 18اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے، کنونشن میں عزاداری کانفرنس، انتخاب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین، استحکام پاکستان کانفرنس اور دیگر پروگرام منعقد ہوں گے۔