نامور سندھی شاعر آکاش انصاری کے بیٹے نے والد کے قتل کا اعتراف کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
نامور سندھی شاعر آکاش انصاری کے بیٹے نے والد کے قتل کا اعتراف کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز
حیدرآباد:حیدرآباد میں چند روز قبل جھلس کر جاں بحق ہونے والے نامور شاعر اور ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
کیس کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر آکاش انصاری کے زیرحراست بیٹے لطیف آکاش نے والد کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم نے ڈاکٹر آکاش کو قتل کرنے کے بعد کمرے میں آگ لگائی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کے تمام شواہد اکھٹا کر لیے ہیں، ڈاکٹر آکاش کا بیٹا نشے کا عادی ہے اور آئے روز والد سے رقم کا تقاضہ کرتا رہتا تھا۔
تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ فارنزک اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے، ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے انکشاف کیا تھا کہ ڈاکٹر آکاش انصاری کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاش کو جلایا گیا۔
ڈاکٹر آکاش انصاری نے ایک سال قبل اپنے لے پالک بیٹے لطیف آکاش کے خلاف ایک مقدمہ بھی درج کرایا تھا جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کا بیٹا لطیف گھر سے 38 لاکھ روپے لیکر فرار ہو گیا ہے تاہم بعد ازاں ڈاکٹر آکاش اور بیٹے کے درمیان صلح ہو گئی تھی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ا کاش انصاری
پڑھیں:
سندھ حکومت کا ڈاکٹر آکاش انصاری کی اہلیہ کیلئے 10 لاکھ روپے کا اعلان
ڈاکٹر آکاش انصاری۔سندھ حکومت نے ڈاکٹر آکاش انصاری کی اہلیہ کیلئے 10 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے وزیر ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے بدین میں کہا کہ محکمہ ثقافت ڈاکٹر آکاش کی فیملی کا مکمل خیال رکھے گا۔
انھوں نے کہا ڈاکٹر آکاش انصاری بہت بڑے شاعر تھے، ان کا خلا کبھی پُر نہیں ہوسکتا۔
صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت کا مزید کہنا تھا کہ جس اولاد کو انھوں نے پالا وہی ان کی دشمن نکلی۔