سندو دریا کا پانی بند کیا تو ملکی معیشت بیٹھ جائیگی،قادر مگسی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نامور ادیبہ اور سرگرم رہنما سحر رضوی نے سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سحر رضوی کا پارٹی میں دوبارہ سرگرم ہونے کا فیصلہ خوشی کا باعث ہے اور امید ہے کہ ماضی کی طرح سحر رضوی سیاست میں بھرپور کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سندھ کی حالات میں سندھ کے تمام سمجھدار افراد کو قوم اور وطن کی بقا کے لیے سرگرم کردار ادا کرنا چاہیے، ایک طرف سندھ بھوک، بدحالی، بیروزگاری اور بے امنی کا سامنا کر رہا ہے تو دوسری طرف سندھ سے سندھو دریا کا پانی نکالنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ پچھلے چار مہینوں سے پورا سندھ احتجاج کر رہا ہے کیونکہ اگر سندھو دریا پر کینال بنائے گئے تو سندھو میں پانی کی بجائے نمکین پانی آئے گا، سندھ کے پاس کوئی اور آبی وسیلہ نہیں ہے، سندھ کا زیر زمین پانی بالکل کھارا ہے، اس لیے نہ صرف سندھ کی زمینیں بنجر ہو جائیں گی بلکہ پینے کا پانی بھی نہیں ملے گا۔ سندھو دریا کو بچانے کی جدوجہد اصل میں 6 کروڑ انسانوں کی زندگیاں بچانے کی جدوجہد ہے،سندھ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور سندھ کی معیشت میں سندھو دریا ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،اس لیے اگر سندھو دریا کا پانی بند کیا گیا تو پاکستان کی معیشت مکمل طور پر بیٹھ جائے گی، حکمرانوں کو ہوش میں آنا چاہیے، وہ اپنی ضد اور انا کی وجہ سے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ سندھ کے لوگ سیاسی جدوجہد کے ذریعے ان حکمرانوں کو شکست دیں گے جیسے ماضی میں ایم آر ڈی تحریک سے لے کر وفاق کے قبضے کے خلاف جزائر پر شاندار جدوجہد کر کے حکمرانوں کو شکست دی تھی۔ ایس ٹی پی سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ 24فروری کو لاکھوں لوگ حیدرآباد میں سندھ و دریائے سندھ کے کینالوں کے خلاف تاریخی احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ اس موقع پر ایس ٹی پی کے مرکزی رہنما حیدر شاہانی، ہوت خان گاڑھی، ڈاکٹر احمد نوناری، ڈاکٹر سومار مگریو اور دیگر بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھو دریا کی معیشت سندھ کے کا پانی
پڑھیں:
بدین ،سندھ کے نامور انقلابی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کاسوئم
بدین(نمائندہ جسارت )سندھ کے نامور انقلابی اور مذاحمتی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری سوئم ، ڈاکٹر قادر مگسی ، عاجز دھامرہ ، سسی پلیجو صوبائی وزیر سید ذوالفقار شاہ سمیت دیگر سیاسی سماجی علمی ادبی کاروباری شخصیات نے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ، ڈاکٹر آکاش انصاری کی موت کو ایک افسوسناک سانحہ قرار ۔سندھ کے نامور انقلابی اور مذاحمتی شاعر ادیب دانشور اور صحافی ڈاکٹر آکاش انصاری کے سوئم ، تعزیت اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی ، پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات سنیٹر عاجز دھامرہ ، سابق صوبائی وزیر سنیٹر سسی پلیجو ، صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار شاہ ، پیپلزپارٹی کے رہنما گل محمد جھکرانی سینئر صحافی عبدالکریم راجپر،سابق صوبائی وزیر اسماعیل راہو سندھ کے معروف شاعر حافظ نظامانی، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی نائب صدر ایڈووکیٹ امیر آزاد پھنور ، ڈاکٹر علم دین انصاری ، جان محمد انصاری ، احسان علی انصاری ، قربان علی انصاری ، چیئرمین ٹاؤن کمیٹی خان صاحب جمالی ، سابق رکن قومی اسمبلی اور ضلع ناظم بدین سردار کمال خان چانگ ، ڈاکٹر دودو مہری ، سنئیر صحافی رؤف چانڈیو ، پروفیسر اسماعیل کمبار ، سلمان ابڑو ، خالد گل نظامانی ، سمیت دیگر سیاسی سماجی علمی ادبی کاروباری شخصیات صحافیوں اور شہریوں نے ڈاکٹر آکاش انصاری کے لواحقین احسان علی انصاری ، قربان علی انصاری ، جان محمد انصاری ، محمد عثمان انصاری سے تعزیت اور فاتحہ کی۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات سنیٹر عاجز دھامرہ اور صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار شاہ ، سنیٹر سسی پلیجو نے بدین پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ڈاکٹر آکاش انصاری کی موت کو ایک درد اور افسوس سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر آکاش انصاری سندھ اور مظلوم عوام کی ایک طاقتور آواز تھی سندھ کا بہادر سپوت تھا آکاش کی شاعری نے عوام کو امریت ظلم جبر کے خلاف مذاحمتی اور انقلابی قوت بخش حق اور سچ بولنے اور لکھنے کی جرات دی ، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر آکاش انصاری بہت بڑے شاعر تھے ان کا خلا کبھی پر نہیں ہوسکتا۔ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ واقع والے دن سے ہی وزیراعلی سندھ اور میں خود پولیس حکام سے رابطے میں تھے اور پولیس کو ہدایات تھی واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر آکاش انصاری نے اولاد کو انہوں نے پالا وہی ان کی دشمن نکلی۔ اس فسوسناک واقعہ ہے سندھ پورا سوگوار ہے۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے اس موقع پر کہا ڈاکٹر آکاش انصاری کی اہلیہ کو سندھ حکومت محکمہ ثقافت کی طرف سے 10 لاکھ روپے دے رہے ہیں اور محکمہ ثقافت ڈاکٹر آکاش کی فیملی کا مکمل خیال رکھے گی ۔