Jasarat News:
2025-02-20@20:40:41 GMT

قرآنی تعلیمات ہی سے معاشرے کی اصلاح ممکن ہے، حمیرا طارق

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ قرآن کی تعلیمات کو عام کرنا اور فریضہ اقامت دین قرآن انسٹیٹیوٹ کا مشن ہے۔ یہ بات انہوں نے الفلاح قرآن انسٹیٹیوٹ کی تقریب تقسیم اسناد کے شرکا سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج المیہ ہے یہ کہ قرآن ہمارے سینوں میں عزت و احترام کے لیے تو موجود ہے لیکن نظام کے قیام کے لیے نہیں ہے۔قرآن کی تعلیمات کے ذریعے ہی معاشرے کی اصلاح اورفلاح کا فریضہ انجام دیا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر حمیرا طارق نے الفلاح قرآن انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام قرآن کا ڈپلومہ مکمل کرنے والی طالبات کو اسناد اور مبارک باد پیش کی۔ نگراں الفلاح قرآن انسٹیٹیوٹ راحیلہ بقا نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن انسٹیٹیوٹ کا بنیادی مقصد آج کی تعلیم یافتہ عورت کو قرآن وسنت کی تعلیمات کی روشنی میں دور جدید کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانا ہے ،ڈپٹی سیکرٹری اور ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید ،ڈپٹی سیکرٹریز ڈاکٹر زبیدہ جبیں ، عفت سجاد اور صدر جے آئی ویمن ونگ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان ڈاکٹر طلعت نے بھی اس تقریب میں خصوصی شرکت کی اور طالبات میں اعزازی اسناد تقسیم کیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: قرا ن انسٹیٹیوٹ

پڑھیں:

معاشی استحکام پوری ٹیم کی کاوشوں کی بدولت ممکن ہوا،شہباز شریف

خطے میں تجارت کے فروغ کی موجودہ استعداد سے بھروپور فائدہ اٹھائیں گے
معیشت کی پائیدار ترقی کے حوالے سے مزید محنت کیلئے پر عزم ہیں،وزیراعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کے ارکان نے حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد، مستقبل کیلئے تجاویز دیں جبکہ وزیرِ اعظم نے کونسل ارکان کی اجلاس میں شرکت پر شکر اور تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ معاشی استحکام فرد واحد نہیں، بلکہ پوری ٹیم کی کاوشوں کی بدولت ممکن ہوا،معیشت کی پائیدار ترقی کے حوالے سے مزید محنت کیلئے پر عزم ہیں،خطے میں تجارت کے فروغ کی موجودہ استعداد سے بھروپور فائدہ اٹھائیں گے ۔وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں جہانگیر خان ترین، ثاقب شیرازی، شہزاد سلیم، مصدق ذوالقرنین، ڈاکٹر اعجاز نبی، آصف پیر، زید بشیر اور سلمان احمد کے ساتھ ساتھ وفاقی وزراء احسن اقبال، رانا تنویر حیسن ،جام کمال خان، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، وزیرِ مملکت علی پرویز ملک، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں شرکاء نے وزیرِ اعظم کو مختلف شعبوں کے حوالے سے تجاویز پیش کیں. وزیرِاعظم نے متعلقہ حکام کو کونسل ممبران سے مل کر تجاویز کے حوالے سے ایک جامع لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعظم نے کہاکہ مقامی صنعت کو اس قابل بنائیں گے کہ ہماری برآمدات بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلہ کر سکیں۔ شہبازشریف نے کہاکہ صنعت، زراعت آئی ٹی کی ترقی، روزگار کی فراہمی اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ملک میں گرین ڈیٹا سینٹرز کے قیام کیلئے کوشاں ہیں،ملک میں ٹیلی کمیونیکشن سروسز کی بہتری اور دوردزار علاقوں تک انٹرنیٹ کی رسائی سے آئی ٹی برآمدات اور فری لانسرز کی تعداد میں اضافے کیلئے کوشاں ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل کرنسی کو ریگیولیٹ کرنے کے حوالے سے بھی مشاورت جاری ہے ،آج کی تعمیری گفتگو کو قابل عمل منصوبے میں تبدیل کرنا ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • معاشی استحکام پوری ٹیم کی کاوشوں کی بدولت ممکن ہوا،شہباز شریف
  • دفعہ 2 ڈی اسلامی تعلیمات کے منافی، وکیل: آپ گورنر، اٹارنی رہے خاتمہ نہ کیا: جسٹس مندوخیل
  • خواجہ سراؤں کی تبدیلی: تعلیم اور ہنر کے ذریعے معاشرے میں مقام بنانے کی کوشش 
  • معاشی استحکام فرد واحد نہیں پوری ٹیم کی کاوشوں کی بدولت ممکن ہوا، وزیراعظم شہباز شریف
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی
  • خیبر پختونخوا اسمبلی میں جعلی اسناد پر ملازمین کی بھرتیوں کا انکشاف
  • طارق فضل چوہدری کامحمود اچکزئی کوبانی پی ٹی آئی کی باتوں میں نہ آنے کامشورہ
  • مسلم لیگ (ن) کے رہنما کی محمود اچکزئی کو بانی پی ٹی آئی کی باتوں میں نہ آنے کی تجویز
  • کراچی: طارق روڈ کی جیولرز شاپ پر چھاپہ، حوالہ ہنڈی کے الزام میں 1 شخص گرفتار