2025-04-02@05:31:07 GMT
تلاش کی گنتی: 556

«نیوزی لینڈ نے پاکستان کو»:

(نئی خبر)
    افغان حکومت نے طالبات کو اعلیٰ تعلیم کی غرض سے پاکستان جانے کی اجازت دے دی تاہم طالبات کو اپنے محرم کے ساتھ رہنا ضروری قرار دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک اہم پیش رفت میں افغان حکومت نے افغان طالبات کو پاکستان میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کردی۔تاہم افغان حکومت نے شرط عائد کی ہے کہ طالبات کے ساتھ ان کے محرم کو بھی پاکستان کا ویزا دیا جائے تاکہ وہ محرم کے ساتھ رہ سکیں۔ افغان حکومت کی جانب سے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے ہی سیکڑوں افغان طلبا نے پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں میں گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ کے پروگراموں میں...
    صدر مملکت کو پاکستان تعینات ہونیوالے متعدد سفرا نے اسناد پیش کر دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )صدر مملکت آصف علی زرداری کو انگولا، جمیکا، لکسمبرگ، یوراگوئے اور مالٹا کے غیر مقیم سفرا نے سفارتی اسناد پیش کر دیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے نامزد سفرا کو پاکستان میں تقرری پر مبارکباد پیش کی۔آصف علی زرداری نے کہا کہ امید ہے نامزد سفرا پاکستان کے ساتھ تجارت، معیشت، سرمایہ کاری، ثقافت اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ قبل ازیں پاکستان میں تعینات ہونے والے سفرا کو پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
    اسلام آباد: پاکستان سے یورپی یونین کو غیر معیاری اور جعلی چاول برآمد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس محمد جاوید حنیف کی زیر صدارت  ہوا، جس میں ورپی یونین کی جانب سے پاکستانی چاول کی ایکسپورٹ پر اعتراضات کا معاملہ زیر بحث آیا۔ اجلاس میں کمیٹی کے رکن مرزا اختیار بیگ نے انکشاف کیا کہ پاکستان سے یورپی یونین کو غیر معیاری اور جعلی چاول کے برآمد  کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین نے چاول کے حوالے سے پاکستان کوالرٹس جاری  کی ہیں۔ مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ یورپی یونین نے ہمیں 100 سے زائد الرٹس بھیجے ہیں۔ یہ الرٹس اس لیے بھیجے گئے کیونکہ...
     صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے صدر شی جن پنگ کو خط لکھا ہے جس میں صدر آصف علی زرداری نے چینی سال نو اور موسم بہار کے تہوار کے موقع پر چینی ہم منصب کو مبارکباد پیش کی ہے۔آصف زرداری نے خط میں پاکستان اور چین کے مابین ''آہنی دوستی''مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے اور دوستی کے بندھن کو آگے بڑھانے کیلئے بیجنگ میں چینی صدر سے تبادلہ خیال کا منتظر ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا، ون چائنہ پالیسی پاکستان کی...
    پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام معیشت پر مکالمے کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں سابق سفیر کا کہنا تھا کہ جغرافیائی سیاسی تبدیلیوں کے پیش نظر خارجہ پالیسی کا وسیع پیمانے پر جائزہ لینا ضروری ہے، آخری جائزہ 20 سال قبل لیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سفارت کار ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے ملکی خارجہ پالیسی کا وسیع پیمانے پر جائزہ لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے معاشی خود انحصاری، اسٹریٹجک شراکت داری اور انحصار سے آزاد ہونے کے لیے قومی ترجیحات پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملیحہ لودھی، جو امریکا، برطانیہ اور اقوام متحدہ میں سفیر رہ چکی ہیں، پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام معیشت پر مکالمے کے افتتاحی...
     ویب ڈیسک:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ حکومت نہیں چاہتی کہ مذاکرات ہوں اور کوئی حل نکلے۔   اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے، حکومت نے مذاکرات میں لیٹ کیا، حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپنا جواب دیتی، حکومت نے یہ کہا کہ 28 جنوری کو کمیٹی روم میں جواب دیں گے۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی   انہوں نے کہا کہ ہم نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا تھا لیکن حکومت نے جواب نہیں دیا، حکومت چاہتی نہیں تھی مذاکرات ہوں اور اس کا حل نکلے، ہمارے اوپر ہر قسم کی...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے اپنے بیان میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں 200 فیصد سے زائد اضافے کی مذمت کرتے ہوئے اسے قومی خزانے پر بوجھ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام پر نت نئے ٹیکسز لگا کر یوٹیلیٹی بلز میں اضافہ کرکے عوام کا خون نچوڑ کر اپنی شاہ خرچیاں پوری اور اراکین اسمبلی کو نواز رہی ہے، قوم کو یہ بھی بتایا جائے کہ ہر صوبائی و قومی اسمبلی کو ہر ماہ کیا سہولیات دی جاتی ہیں؟ سالانہ ترقیاتی بجٹ کتنا دیا جاتا ہے؟ تاکہ عوام کو پتہ چلے کہ ایک ممبر انہیں ہر ماہ کتنے میں پڑتا ہے؟ عوام کے خون پسینے کی...
    طالبان حکومت نے طالبات کو تعلیم کی غرض سے پاکستان جانے کی اجازت دیدی تاہم طالبات کو اپنے محرم کے ساتھ رہنا ہوگا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک اہم پیش رفت میں طالبان حکومت نے افغان طالبات کو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کردی۔ تاہم طالبان حکومت نے شرط عائد کی ہے کہ طالبات کے ساتھ ان کے محرم کو بھی پاکستان کا ویزا دیا جائے تاکہ یہ طالبات محرم کے ساتھ رہ سکیں۔ طالبان کی جانب سے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے ہی سیکڑوں افغان طلبا نے پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں میں گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ کے پروگراموں میں داخلے کے لیے ٹیسٹ میں بیٹھے تھے۔ پاکستان میں افغان...
    کراچی(بزنس رپورٹر) پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن ( پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین سلیم ولی محمد نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں صرف ایک فیصد کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے اور یہ سوال اٹھایا ہے کہ افراط زر کی شرح میں مسلسل کمی کے باجود شرح سود کو سنگل ڈیجٹ پر نہ لانا شدید تحفظات پیدا کررہاہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جب مہنگائی نیچے آرہی ہے تو مرکزی بینک شرح سود میں نمایاں کمی کیوں نہیں کررہا۔ایک فیصد کمی سے معیشت کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوگا، جب تک سنگل ڈیجٹ پر پالیسی ریٹ نہیں آتا، معاشی سرگرمیوں کا بحال ہونا مشکل ہے۔صدر پی سی...
    پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت آئین پر عمل نہیں کیا جا رہا۔روز نامہ امت کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ میں اپنی ضمانتیں کروانے آیا ہوں، میرے خلاف متعدد کیسز ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں میں مختلف کیسز میں کس طرح جا سکتا ہوں، اس کو ہم مسلط حکومت کہتے ہیں۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ 15 جنوری کو سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا، ان کو کہاکہ کمشنرز اور چیف کمشنر کی تعیناتی کے لئے نام فائنل کئے جائیں، اس پر ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو صاف توانائی کی منتقلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مالی معاونت دی جائے۔ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے عثمان جدون کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک محدود مالی وسائل کی وجہ سے مہنگے توانائی منصوبے مکمل کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں شمسی توانائی، برقی گاڑیوں، ونڈ پاور کے شعبوں میں ترقی ہو رہی ہے، چین ترقی پذیر اور ابھرتی معیشتوں میں اس مثبت رجحان کی قیادت کررہا ہے۔ عثمان جدون کا کہنا تھا کہ پاکستان2030 تک قابل تجدید توانائی کا حصہ 60 فیصد تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا...
    سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 133 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ تیسرا روز ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل شروع ہوا تو سعود شکیل پہلے اوور کی تیسری گیند پر 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اگلے اوور میں نائٹ واچ مین کاشف علی بولڈ ہوگئے۔ محمد رضوان اور سلمان علی آغا کے درمیان ساتویں وکٹ کی شراکت میں 39 رنز جوڑے گئے تاہم 115 کے مجموعی اسکور پر سلمان علی آغا وکٹ گنوا بیٹھے۔ وکٹ کیپر محمد رضوان بھی پچ پر زیادہ دیر جم کر نہ کھیل سکے اور 25 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔ دوسرا روز دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر سعود...
    اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میںماحول دوست توانائی کا بین الاقوامی دن آج منایا جارہا ہے۔ یاد رہے گزشتہ سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 26جنوری کو ماحول دوست توانائی کا بین الاقوامی دن منانےکے لیے پاکستان اور پاناما کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دی تھی ۔ 193رکنی جنرل اسمبلی نے ماحولیات کے تحفظ کے لیے پیش کردہ قرارداد کے متن کی بغیر ووٹنگ کے منظوری دی تھی وزارت توانائی کے وزیر سرداراویس احمد خان لغاری نے اس دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے اور اس حوالے سے وزارت توانائی صارفین کو سستی...
    لندن میں مفتاح اسماعیل کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ پاکستان میں الیکشن چوری ہوتے ہیں، آئین کے مطابق ملک چلانا پڑے گا، اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف سے کوئی ناراضگی نہیں، نہ غلط فہمی ہے۔ ہم نے نون لیگ اصول کی بنیاد پر چھوڑی ہے۔ اگر نواز شریف 8 فروری کو الیکشن ہار تسلیم کر لیتے تو آج پاکستان کا نقشہ مختلف ہوتا۔ لندن میں پارٹی کے سیکریٹری جنرل مفتاح اسماعیل کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی دوسرے...
    ویب ڈیسک — افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان حکام نے طالبات کو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی مشروط اجازت دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ طالبان حکام کا کہنا ہے کہ اگر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی خواتین کے مرد سرپرستوں کو بھی ان کے ساتھ پاکستان جانے کے لیے ویزا دیا جائے تو انہیں تعلیم کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت ہوئی ہے جب ہفتے کو سینکڑوں افغان طلبہ نے پاکستانی یونیورسٹیوں میں گریجوایشن، پوسٹ گریجوایشن اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹوں میں حصہ لیا ہے۔ افغان حکام کے مطابق پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں نے پاکستانی شہروں پشاور اور کوئٹہ میں قائم کردہ امتحانی مراکز...
    دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 254 رنز کا ہدف ملا ہے، ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان نے 4،4 جب کہ کاشف علی اور ابرار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ دوسری اننگز میں مجموعی طور پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 66.1 اوورز بیٹنگ کی۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان کی ٹیم 163 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی تھی، جب کہ مہمان ٹیم کو پہلی...
    افغانستان میں برسراقتدار طالبان حکومت نے افغان طالبات کو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی مشروط اجازت دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ وائس آف امریکا کے مطابق، طالبان حکام نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اگر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی خواتین کے مرد سرپرستوں کو بھی ان کے ساتھ پاکستان جانے کے لیے ویزا دیا جائے تو انہیں تعلیم کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی جانب سے طلبا و طالبات کو اسکالرشپس دینے کے اعلان پر افغان عوام کا اظہارِ تشکر میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ پیش رفت اس وقت ہوئی ہے جب ہفتے کو سینکڑوں افغان طلبہ نے پاکستانی یونیورسٹیوں میں گریجوایشن، پوسٹ گریجوایشن اور پی ایچ ڈی...
    بیجنگ(کامرس ڈیسک )پاکستان کی چین کو تل کے بیجوں کی برآمدات 2024 میں 226 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں، یہ دوطرفہ تجارتی تعلقات میں اہم پیش رفت ہے۔ چین میں پاکستانی سفارت خانے کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر غلام قادر کے مطابق برآمدات میں یہ اضافہ چینی مارکیٹ میں پاکستانی زرعی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کی عکاسی کرتا ہے اور مزید اقتصادی تعاون کے امکانات کو اجاگر کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق غلام نے کہا کہ حالیہ برسوں میں تل کے بیجوں کی برآمدات میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں جن میں زرعی طریقوں میں اضافہ، کوالٹی کنٹرول کے بہتر اقدامات اور پاکستانی کسانوں اور چینی درآمد کنندگان کے درمیان براہ راست تجارتی روابط کا قیام شامل ہیں۔...
    احمد منصور : کاکول  اکیڈمی میں تربیتی پروگرامز ، کیڈٹس مختلف مشقوں میں حصہ لیں گے.  جوائنٹ ملٹری ٹریننگ 154ویں لانگ کورس کا سلیوٹنگ ٹیسٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں منعقد ہوا۔تقریب میں 154ویں لانگ کورس، 37ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 70ویں انٹیگریٹڈ کورس، اور 25ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس نے شرکت کی۔پہلی مشترکہ فوجی تربیت میں 485 پاک آرمی، 111 پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے 42 کیڈٹس شامل تھے۔کیڈٹس پاکستان ملٹری اکیڈمی میں مشترکہ تربیتی ماڈیولز اور مشقوں میں حصہ لیں گے۔تقریب میں کمانڈنٹ پی ایم اے نے آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے نئے بھرتی ہونے والے کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی میں بحریہ اور فضائیہ کے کیڈٹس کی شمولیت سےقیادت، عسکری...
    اسلام آباد(صباح نیوز)ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ مراکش میں پناہ گزینوں کی کشتی کے حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہشفقت علی خان نے بیان میں کہا کہ وزارت خارجہ مراکش کے قریب دخلا بندرگاہ میں حالیہ سمندری واقعے میں بچ جانے والے 22 پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے رابطہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مراکش کے حکام کے ساتھ مکمل تحقیقات اور روابط کے بعد ان افراد کو گروپوں میں پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا۔
    لاہور: ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے صدر محمد جاوید قصوری اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کر رہے ہیں لاہور (نمائندہ جسارت) ملی یکجہتی کونسل پنجاب کا نئے تنظیمی سیشن کا اہم اجلاس صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی اور امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری کی زیر صدارت دفتر مجلسِ وحدت المسلمین ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے صدر محمد جاوید قصوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں 13 دینی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی ہے، ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس میں مولانا جاوید قصوری، علامہ احمد اقبال رضوی، مولانا شبیر قادری، مولانا مختار سواتی، حسن رضا کاظمی، میاں عبدالحمید، فاروق چوہان، پروفیسر ادریس یزدانی،...
    واشنگٹن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ گروپ فوٹو
    ملک اشرف : پاکستان کالج آف لاء میں 12 ویں بین الاقوامی  موٹ کورٹ کے مقابلوں میں سٹوڈنٹس نے بھرپور حصہ لیا، ججز کی جانب سے نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم  کئے گئے ۔  تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان ، جسٹس  عاصم حفیظ  ،وفاقی محتسب برائےحراسگی تحفظ خواتین ، فوزیہ وقار کی بطور ججز شرکت  کی۔  پاکستان کالج آف لاء  گارڈن ٹاؤن میں قانون کے طلبہ کے لئے وکالت پریکٹس کے عملی مظاہرے کئے گئے۔ پاکستان کالج آف لاء میں فرضی عدالت میں قانون کے طلبہ نے وکیل بن کر بھرپور دلائل دئیے ۔ منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز دو روزہ موٹ کورٹ مقابلوں...
        چین میں پاکستان کے سفیر  خلیل ہاشمی نے گزشتہ سال چین میں متعدد مقامات کا دورہ کیا اور دوطرفہ تعلقات میں مزید ترقی کا مشاہدہ کیا۔  نئے سال کی آمد پر جو کہ سانپ سے منسوب سال ہے انہوں نے چینی عوام کو  مبارکباد دی اور پاک-چین تعاون کے لیے اپنی  توقعات کا اظہار کیا۔ہفتہ کے روز پاکستانی سفیر  نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان اور چین کے درمیان  کئی  اعلیٰ سطی  تبادلے ہوئے۔ پاکستانی وزیر اعظم نے چین کا دورہ کیا اور چینی وزیر اعظم نے بھی پاکستان کا دورہ کیا جب کہ  اعلیٰ عہدیداروں کا بھی تبادلہ ہوتا  رہا ۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون میں نئی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور خلائی تعاون کے...
    جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب مولانا شبیر احمد قادری کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کے تمام اداروں میں اردو کو سرکاری زبان کے طور پر نافذ کیا جائے جبکہ اسرائیل کی پاکستان میں مصنوعات کا حکومتی سطح پر بائیکاٹ کیا جائے اور فلسطین کی عوام کی بحالی کیلئے پوری مسلم اُمہ ان کی تعمیر نوء میں اپنا کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب نے 5 فروری کو یوم کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کر دیا۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری سکولوں کو این جی اوز کو دینے کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں پارا چنار میں ہونیوالے معاہدے پر عملدرآمد کروانے پر بھی زور دیا گیا۔ ماڈل ٹاون...
    —فائل فوٹو پیکا بل 2025ء کی قومی اسمبلی سے منظوری پر انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایچ آرسی پی نے حکومت سے پیکا بل کو سینیٹ میں کُھل کر زیرِ بحث لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدشہ ہے بل کے نفاذ سے صحافیوں، سیاسی و سماجی کارکنوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے کہا کہ بل کے نفاذ کی صورت میں ریاستی اداروں پر تنقید پر سزا دی جائے گی، بل کے سیکشن 26 اے میں فیک نیوز کی واضح تعریف بیان نہیں کی گئی۔ پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظورقومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظور کر لیا۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2025ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر شعبے میں خواتین کو آگے لانے کی ضرورت ہے، تعلیم صرف ایک حق نہیں بلکہ ترقی کی بنیاد اور مساوات کا پُل ہے، معیاری تعلیم میں اقوام کی تشکیل کی طاقت موجود ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے ہفتہ کو یہاں یونیورسٹی آف لندن کے المنائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے مل کر بہت خوشی ہوئی،یہ سُن کر بھی خوشی ہوئی کہ یونیورسٹی آف لندن سے فارغ التحصیل ہونے والے طالب علموں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے جس کا خیرمقدم...
      نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ—فائل فوٹو نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ملی یکجتی کونسل کا مرکزی وفد وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سے ملاقات کرے گا۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ ہی ختم کرے گی اور عدلیہ کی آزادی بحال ہو گی۔ سویلین کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل سول حکومت کی ناکامی ہے: لیاقت بلوچنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ سویلین کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائیل سول حکومت کی ناکامی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ  مشترکہ مفادات کونسل میں وفاق صوبوں کے اعتراض دور کرے۔لیاقت بلوچ نے یہ بھی کہا کہ مزدور دشمن اقدامات...
    رجب طیب اردوان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وزارتی وفد بھی اسلام آباد پہنچے گا۔ اسٹریٹجک تعاون کونسل کے اگلے اجلاس میں دفاع اور سیکیورٹی تعاون کو بڑھانے سمیت دونوں ممالک کے درمیان تجارت، اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرینگے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطح کی ساتویں اسٹریٹجک تعاون کونسل (ایچ ایل ایس سی سی) اگلے ماہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ رجب طیب اردوان کا دورہ 12 اور 13 فروری کو متوقع ہے۔ اسٹریٹجک تعاون کونسل کا بنیادی مقصد...
    فرانس (مانیٹرنگ ڈیسک) گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے میگزین کے دفتر پر حملے کے الزما میں 6 پاکستانیوں کو قید کی سزائیں، پاکستانی ظہیر محمود نے میگزین چارلی ہیبڈوکے دفتر پر 2020ء میں حملہ کیا تھا جس میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے، چارلی ہیبڈو میگیزین پر حملہ کرنے والے پاکستانیوں کو 30 سال تک کی سزائیں سنائی گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حملے کے الزام میں آج جن پاکستانیوں کو قید کی سزائیں سنائی گئیں ان میں سے مرکزی ملزم ظہیر محمود کو 30 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ سزا مکمل ہونے کے بعد ظہیر محمود کو ملک بدر کردیا جائے گا اور فرانس میں داخلے پر تاحیات پابندی بھی ہوگی۔ 5 دیگر پاکستانیوں...
    کراچی:مہران یونیورسٹی کے طلبہ نے ایک انقلابی روبوٹک ویپن سسٹم تیار کیا ہے جو لیزر گن سے لیس ہے اور دشمن کو روشنی کی رفتار سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے وہ بھی کسی گولہ بارود کے بغیر۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ جدید روبوٹ مصنوعی ذہانت کے ذریعے زمین اور فضا سے ہونے والی جارحیت کا مؤثر جواب دے سکتا ہے اور جانی نقصان کو کم کرتے ہوئے روایتی گولہ بارود کے استعمال کی ضرورت کو ختم کر دیتا ہے۔ ٹیکنالوجی کی خصوصیات یہ روبوٹ اپنے اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کے قابل ہے۔ لیزر گن کے ذریعے ہدف کو چند لمحوں میں جلا کر ناکارہ بنا دیتا ہے۔ مصنوعی ذہانت کی مدد...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت نے حج 2024 کے دوران کئی حجاج کرام کی جان بچانے پر پاکستان کے شہری آصف بشیر کو اعلیٰ سول اعزاز سے نوازا ہے۔ جمعرات کو پاکستان کے صدر مملکت آصف علی زرداری نے آصف بشر کو پاکستان کے بڑے سول اعزاز تمغہ امتیاز سے نوازا ہے جب کہ بھارت نے 26 جنوری 2025 کو آصف بشیر کو ممتاز بھارتی سول ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمعرات کو قریباً 44 حجاج کرام کی زندگیاں محفوظ بنانے پر پاکستانی شہری آصف بشیر تمغہ امتیاز عطا کردیا ہے اس سلسلے میں تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت نے آصف بشیر کو تمغہ امتیاز عطا کیا۔...
    بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے رول بیک کا اختیار صرف پارلیمان کو ہے. کوئی اور ادارہ ترمیم کو ختم کرے گا تو کوئی نہیں مانے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی۔صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف پانچ سال وزیر اعظم رہ پائیں گے؟ جس پر بلاول بھٹو زرداری انشا اللہ کہہ کر اگلے سوال پر چلے گئے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہر ملک کی اپنی خارجہ پالیسی ہوتی ہے.جیو پولیٹکس کے لحاظ سے امریکا اور چین کے حالات آپ کے سامنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اپنی جگہ قائم و دائم...
    ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے،دونوں ممالک کا اعلی سطح اسٹریٹجک کونسل کا اجلاس شیڈول WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترکیے کیصدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے اور ان کے ساتھ اعلی سطح کا وفد بھی آئے گا۔ ترک صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح کے اسٹریٹجک کونسل کا اجلاس ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر طیب اردوان مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پاکستان اور ترکیے کے دوران اعلی سطح کے اسٹریٹجک...
    مہران یونیورسٹی کے طلباء نے لیزر گن سے لیس روبوٹ ویپن سسٹم تیار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق مہران یونیورسٹی کے طلباء نے لیزر گن سے لیس روبوٹ بنایا ہے جو دشمن کو گولہ بارود کے بغیر روشنی کی رفتار سے نشانہ بنانے کے قابل ہے۔ اس روبوٹ میں زمین اور فضاء سے ہونے والی کسی بھی جارحیت کو جانی نقصان کے بغیر ناکام بنانے کی صلاحیت ہوگی۔ مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خیرپور کیمپس کے طلباء نے پاکستان کی دفاعی خود انحصاری کو مضبوط بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت سے چلنے والا روبوٹ وہیکل تیار کیا ہے جس پر نصب لیزر گن سیکنڈوں میں اپنے ہدف کو جلاکر بھسم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ تخلیقی آئیڈیا عملی...
    فرانسیسی دارالحکومت کی نابالغوں کے لیے خصوصی عدالت نے ظہیر محمود کے شریک مدعا علیہان کو 3 سے 12 سال قید کی سزا سنائی۔ اسلام ٹائمز۔ پیرس کی ایک عدالت نے گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے میگزین چارلی ہیبڈو کے سابق دفتر کے باہر 2 افراد کو چاقو کے وار سے قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ظہیر محمود سمیت 6 پاکستانیوں کو 3 سے 30 سال تک قید کی سزا سنا دی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 29 سالہ ظہیر محمود نے جب یہ حملہ کیا تو وہ لاعلم تھے کہ فرانسیسی میگزین کا دفتر اب اس عمارت میں نہیں ہے۔ درحقیقت چارلی ہیبڈو نے القاعدہ سے منسلک 2 نقاب پوش مسلح افراد کی جانب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جنوری 2025ء) پیرس کی ایک عدالت نے جمعرات کے روز ایک پاکستانی شخص کو سن 2020 میں شارلی ایبدو کے سابق دفاتر کے باہر چاقو سے حملہ کرنے کے جرم میں 30 برس قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے 29 سالہ ظہیر محمود کو ستمبر 2020 ء میں مذہبی انتہا پسندی کے تحت حملے میں قتل اور دہشت گردی کی کوشش کا مجرم پا یا، جس میں دو افراد زخمی ہوئے تھے۔ پیغمبر اسلام کے خاکے دکھانے والے فرانسیسی ٹیچر کا قتل: مقدمہ شروع ظہیر محمود کا خیال تھا کہ وہ پیرس میں طنزیہ میگزین شارلی ایبدو کے ملازمین پر حملہ کر رہے ہیں اور انہیں اس بات کا ادراک ہی...
    پیرس کی عدالت نے چارلی ہیبڈو کے سابق دفتر کے قریب دو افراد پر قاتلانہ حملے میں ملوث پاکستانی شہری کو 30 سال قید کی سزا سنا دی۔ یہ واقعہ 2020 میں پیش آیا تھا جب مجرم ظہیر محمود نے فرانس میں چارلی ہیبڈو کے دفتر کے سامنے خنجر سے حملہ کیا، حالانکہ اخبار کا دفتر اس وقت وہاں منتقل ہو چکا تھا۔  37 سالہ ظہیر محمود کو معلوم نہیں تھا کہ دفتر اب بھی اسی مقام پر موجود ہے۔ سزا مکمل ہونے کے بعد ظہیر محمود کو فرانس سے نکال کر اپنے وطن واپس بھیج دیا جائے گا اور اس پر فرانس میں دوبارہ داخلے کی تاحیات پابندی عائد کر دی جائے گی۔ یاد رہے کہ یہ حملہ 2015...
    وفاقی وزیر برائے بجلی اویس احمد خان لغاری نے سوئیڈن کے گرین فنڈ سے پاکستان کی چھوٹی گاڑیوں کو الیکٹرک ٹیکنالوجی میں تبدیل کرنے کے لیے تکنیکی اورمالی مدد طلب کی ہے۔ وفاقی وزیر نے یہ تجویز پاکستان میں سوئیڈن کی سفیر الیگزینڈرا برگ وون لنڈے سے ملاقات میں پیش کی، تاکہ پاکستان کے ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں ریکارڈ کمی کے حالیہ اقدام کی حمایت کی جاسکے۔ یہ بھی پڑھیں: ای۔سوائل یعنی الیکٹرونک مٹی کی دریافت کیا گل کھلائے گی؟ موجودہ فوسل فیول گاڑیوں خصوصاً موٹرسائیکلوں کو تبدیل کرنے کی تجویز کی وضاحت کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 30 ملین سے زائد موٹر سائیکلیں اس آمدنی والے گروپ کے پاس ہیں، جو...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ انہوں نے چیئرمین قائمہ کمیٹی آئی ٹی کو خط ارسال کردیا، عمر ایوب نے بل کے خلاف اپنا اختلافی نوٹ بھی لکھ دیا۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کو خط میں لکھا کہ ڈیجیٹل نیشن بل پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے خلاف ہے، 26 فیصد پاکستانی انٹرنیٹ سے دور ہیں یا ڈیجیٹلخواندہ نہیں، ڈیجیٹل نیشن ایکٹ پاکستان کے آزاد شہریوں کیلیے خطرہ ہے، یہ بل آزادی صحافت اور شہری آزادی پر بڑی قدغن ہے۔ خط میں کہا گیا کہ آئی ٹی سے وابستہ زیادہ تر محکموں میں غیر سویلین افراد بھرتی کیے گئے، غیر سویلین افراد کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ جدہ میں ہونے والی عالمی حج کانفرنس و نمائش سے حجاج کرام و زائرین کیلئے سہولتوں کے مزید راستے ہموار ہوئے ہیں، پاکستان اور سعودی وزارت حج و عمرہ کے ساتھ مل کر حجاج کرام اور منظمین کی تربیت کا عمل شروع کریں گے ۔  چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ بھکاری اور غیر قانونی حج کرنے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن لیاجانا چاہیے، وزیر اعظم پاکستان کی حج کے امور کی نگرانی مثبت تبدیلیاں لائے گی ،  سعودی عرب کے دورے سے واپسی پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے...
    قومی اسمبلی نے حیاتیاتی اور زہریلے ہتھیاروں کے خلاف بل منظور کرلیا ہے۔ قومی اسمبلی سے منظورشدہ قانون کے مطابق، پاکستان میں بایولوجیکل ہتھیاروں پر مکمل پابندی ہوگی، بایولوجیکل ویپن استعمال کرنے پر سزائے موت، عمر قید اور ایک کروڑ جرمانہ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹ ججوں کو موصول مشکوک خط سے ملنے والا اینتھراکس پاؤڈر کیا ہے؟ قانون کے تحت، بایولوجیکل ہتھیار کی تیاری کے لیے براہ راست یا بالواسطہ تکنیکی، مالی، لاجسٹک یا کوئی دوسری مدد فراہم کرنے پر 25 سال قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔ بایو لوجیکل ہتھیاروں کے پاکستان یا پاکستان سے باہر استعمال پر پابندی ہوگی اور ان ہتھیاروں کو استعمال کرنے پر سزائے موت یا عمر قید ہوگی۔ قومی اسمبلی...
    ملائیشیا(نیوز ڈیسک)آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو 13 رنز سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ملائیشیا میں جاری ویمنز انڈر19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ بی کے آخری میچ میں آئرلینڈ کی اوپنر ایلس والش نے پاکستان کے خلاف اچھا آغاز کیا ، 31 رنز بنائے ، لیکن دوسری جانب سے وکٹیں گریں ،بارش کی وجہ سے میچ روکنا بھی پڑا اور ایک اننگز 9 اوورز تک محدود کر دی گئی۔ آئر لینڈ نے5 وکٹ پر69 رنز بنائے ، پاکستان کی جانب سے میمونہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈک ورتھ لیوئس میتھیڈ کے تحت پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 9 اوورز میں 73 رنز کا ہدف ملا۔جواب میں پاکستان...
    لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کا پہلا ''چیف منسٹر مینارٹی کارڈ'' لانچ کردیا۔ ایوان اقبال کمپلکس میں ہندو، سکھ اور کرسچن سمیت دیگر برادری کے مرد وخواتین نے شرکت کی۔ نعروں سے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف شرکاء کے درمیان بیٹھ گئیں۔ بشپ ندیم کامران اور سردار سرنجیت سنگھ، پنڈت لال نے دعائیں اور پراتھنا کیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اقلیتی مرد وخواتین کو مینارٹی کارڈ تقسیم کئے۔ پنجاب میں 50 ہزار خاندانوں کو سہ ماہی 10500 روپے ملیں گے۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے پنجابی میں خطاب کیا اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر...
    کراچی(کامرس رہورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی انرجی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر، پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) کے بانی وائس چیئرمین اور یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کی مرکزی کور کمیٹی کے رکن ملک خدا بخش نے پاور ڈویژن کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کیلئے بجلی پر خصوصی 44 فیصد رعایتی ٹیرف کو ایک تاریخ ساز پیکیج کو موجودہ حکومت کا بے مثال کارنامہ قرار دیا ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کو31.30 روپے کی کمی سے 39.70 روپے فی یونٹ بجلی ملے گی اور اس کمی کی وجہ سے پٹرول اور دوسرے ایندھن کے مقابلے میں سفری اخراجات میں تین گناتک بچت...
    کراچی(کامرس رپورٹر) مرکزی صدر پاکستان بزنس فورم خواجہ محبوب الرحمن نے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز(آئی پی پیز) کے فارنزک آڈٹ اور رپورٹ کو پبلک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے پلانٹس زیادہ قیمت پر لگائے گئے اور پلانٹس کو بند رکھ کر کیپسٹی پیمنٹس وصول کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا ان پلانٹس پر اوور انوائسنگ کی گئی، آئی پی پیز میں تیل کی کھپت اور مہنگا فیول استعمال کرنے کے بارے میں غلط بیانی کی گئی جبکہ پلانٹس کو بند رکھ کر کیپسٹی پیمنٹس وصول کیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ سرمایہ کاری کو اسکروٹنی سے استثنیٰ نہیں ہے اور یہ آئی پی پیز کی 40 خاندانوں کی سرمایہ کاری کا معاملہ نہیں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ جنھوں نے 26ویں آئینی ترمیم میں ووٹ دیا تھا وہ سپریم کورٹ کی حالت دیکھ لیں۔ روز نامہ جنگ کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا ایک بینچ کیس لگاتا ہے دوسرے دن توہین عدالت ہوجاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا پہلا مطالبہ سیاسی قیدیوں کی رہائی اور دوسرا جوڈیشل کمیشن ہونا چاہئے، صدر سے اپیل کے لئے ان کا وقت جلد آئے گا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ وزیر قانون اپنے میاں صاحبان کیلئے یہ موقع بچا کر رکھیں، جب نظام عدل بحال ہوگا تو شریف برادران کے کیسز...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 190 ملین پاﺅنڈ کیس کے فیصلے سے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاﺅنڈ پر جھوٹ بولنے کا عادی نہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے فیصلے آسمانوں پر ہوتے ہیں، جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں مانیں گے یہ مذاکرات ٹھس ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی کوئی حیثیت نہیں جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنے گا، میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں۔ان کا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ہم نے تحریری مطالبات دے دیے ہیں، حکومت کے پاس اب صرف 7 دن کا وقت ہے، حکومت نے تحریری طور پر جواب نہ دیا تو میٹنگ ہی نہیں ہوگی، 26 ویں ترمیم کے بعد بہت کنفیوژن ہوگئی ہے، القادر کیس کا بیک گراؤنڈ حسن نواز کی پراپرٹی سے جڑا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو مشورہ دوں گا کہ ماضی سے سبق سیکھ لیں، آئین روندنے کی وجہ سے پارلیمنٹ کو بھی نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ القادر کیس کا بیک گراؤنڈ لندن میں حسن نواز کی پراپرٹی سے منسلک ہے، حسن نواز نے پراپرٹی تب...
    وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاﺅنڈ کے فیصلے کو عالمی میڈیا نے کرپشنز کی ہیڈ لائنز دیں۔190 ملین پاﺅنڈ میگا کرپشن کیس پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کیس کے ٹھوس شواہد موجود تھے، میاں بیوی نے رشوت میں 200 کنال زمین لی۔عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ٹرسٹ بنایا گیا، انگوٹھیاں لی گئیں، اس سے بڑی کرپشن کی کوئی مثال نہیں، بند لفافہ کابینہ اجلاس میں لایا گیا۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ: عمران خان کو 14 سال، بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزابانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر الزام ہے کہ انہوں نے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکستان ایئر وار کورس کے 79 رکنی وفد نے ملاقات کی ہے۔ایئر وار کورس کے وفد سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس نے پاک فضاؤں کی نگہبانی کے لیے قابلِ قدر کارنامے سر انجام دیے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ ایئر فورس نے چیلنجز کا سامنا کر کے عوام کے دل میں جگہ بنائی ہے۔ یوکرین، ایران، اسرائیل اور دیگر جنگوں سے ایئر فورس کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اچھی خبروں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، تسلسل برقرار رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بات اچھی لگے یا نہ لگے لیکن سوچیں ضرور کہ...
    پنجاب اسمبلی نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیےخصوصی عدالتوں کی تشکیل کے قانون کی منظوری دیدی ہے، نئے قانون کے مطابق بل بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی غیر منقولہ جائیدادوں کی ملکیت کو محفوظ بنایا گیا ہے۔ صوبائی اسمبلی سے منظور ہونیوالے اس قانون کے تحت خصوصی عدالت کے جج کے پاس ضلعی جج کے اختیارات ہوں گے، جسے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 3 سال کے لیے نامزد کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کو ٹائٹینک کیوں کہا؟ اس ضمن میں لیےخصوصی عدالتوں میں مقدمات کی ای فائلنگ کے حوالے سے ہائیکورٹ قوانین وضع کرے گی، حق دفاع عدالت کی اجازت سے مشروط ہوگا جس کا دورانیہ 15 دن ہوگا۔ منظور شدہ قانون کے مطابق...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 جنوری 2025ء) پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر منگل کو خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ کے دو مالیاتی اداروں سے ایک بلین ڈالر کے قرضے کی شرائط کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ورلڈ بینک کی پاکستان کے لیے 10 سال میں 20 بلین ڈالر کی فنڈنگ کا منصوبہ انہوں نے کہا کہ چھ سے سات فیصد کی شرح سود والے قرضوں میں ایک سال تک کی ادائیگی کی مدت کے ساتھ دو طرفہ اور تجارتی مالیاتی معاہدے شامل ہیں۔ پاکستان اس وقت مختلف ملکوں اور اداروں سے مزید مالی...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ تحریک انصاف کا نشان بانی پی ٹی آئی ہیں: بیرسٹر گوہرپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا نشان بانی پی ٹی آئی ہیں۔ اپنے بیان میں بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ خواجہ صاحب اس معاملے کو یہیں رہنے دیں اور مذاکرات کو کامیاب کرائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مذاکرات کی ضرورت ہے، اچھا کرنے میں کبھی دیر نہیں کرنی چاہیے۔
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے زلزلہ متاثرین بحالی سے متعلق وفاقی و صوبائی حکومت اور ارتھ کوئیک ری کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن اتھارٹی یعنی ایرا سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے آڈیٹر جنرل پاکستان سے زلزلہ متاثرین فنڈز کی آڈٹ رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 6 رکنی آئینی بینچ نے زلزلہ متاثرین کیس کی سماعت کی۔ یہ بھی پڑھیں: آئینی بینچ: 2005 زلزلہ متاثرین کی پراگرس رپورٹ طلب، متفرق مقدمات کی سماعت دوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ اکتوبر 2025 میں زلزلے کو 20 سال ہو جائیں گے، کیا زلزلہ متاثرین کا 50 سالہ منصوبہ ہے، لگتا ہے 50 سال میں بھی متاثرین کی آبادکاری کے منصوبے...
    لیاقت بلوچ---فائل فوٹو  ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل و نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے  مسائل کے حل کے لیے بلا تاخیر قومی کانفرنس منعقد کی جائے۔لیاقت بلوچ کی زیرِ صدارت ملی یکجتی کونسل بلوچستان کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہو گا۔بیان میں ان کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان کےعوام کے جذبات کا احساس کرے، 5 فروری یک جہتی کشمیر، کشمیر و فلسطین سے یک جہتی کا دن ہو گا۔لیاقت بلوچ نے یہ بھی کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی ادارے اور طلبہ یونینز بحال کی جائیں۔
    دونوں رہنماوں کی اس ملاقات میں موجودہ ملکی بین الاقوامی بالخصوص پاراچنار بگن میں ہونیوالے مسائل اور ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی انتخابات پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل کے ہمراہ مولانا لعل حسین، مولانا فیاض حسین مطہری، مولانا امداد علی گھلو، رفعت عباس زیدی و دیگر بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان، نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ نے حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر لاہور میں خصوصی ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں کی اس ملاقات میں موجودہ ملکی بین الاقوامی بالخصوص پاراچنار بگن میں ہونیوالے مسائل اور ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی انتخابات پر تفصیلی گفت و...
    سہ ملکی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں 4 اور 5 فروری کو لاہور پہنچیں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ کیلئے مشاورت مکمل کرلی ہے، قومی ٹیم کا اعلان پی سی بی سربراہ کی منظوری سے مشروط ہے۔آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے پہلے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پاکستان کی مہمان بن رہی ہیں۔ یہ سیریز 19 فروری سے شروع ہونے ایونٹ کی تیاریوں کیلئے معاون ثابت ہوگی۔پی سی بی نے سیریز کے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی، مجوزہ پروگرام کے تحت نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں لاہور آمد کے بعد 5 فروری کو آرام کریں گے جبکہ 6 اور 7 فروری...
    پاکستانی آم کی مانگ دنیا بھر میں بہت زیادہ ہے، تاہم پھلوں کے بادشاہ کا پاکستان سے سب سے بڑا خریدار کون ملک ہے، اس حوالے سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے۔   قومی اسمبلی میں پاکستان کے آموں کی برآمدات کے حوالے سے اہم رپورٹ پیش کی گئی، جس کے مطابق برطانیہ پاکستانی آموں کا سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے گزشتہ 5 برس کے دوران آموں کی برآمدات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کیں۔ انہوں نے تحریری جواب میں بتایا کہ آم، جو ’’پھلوں کا بادشاہ‘‘ کہلاتا ہے، پاکستان کی زرعی برآمدات میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی شہریوں نے صرف...
    اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری  اور وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے 47 ویں صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔  صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے امریکی صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں ان کے ساتھ مل کر امریکا اور پاکستان کی دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا متمنی ہوں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ برسوں سے یہ دو عظیم ملک اپنے لوگوں کے لیے خطے میں  امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کررہے ہیں اور ہم یہ تعاون  مستقبل میں بھی جاری...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خیبر پی کے اور بلوچستان کے طلبہ کو بھی ہونہار سکالرشپ دینے کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔ مریم نواز نے غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں انکوبیشن سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا اورغازی یونیورسٹی کے طلبہ کی ضروری تعلیمی ضروریات پوری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ڈی جی خان میں ہونہار سکالر شپ کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ اہل، محنتی اور میرٹ پر آنے والا بچہ، فیس نہ ہونے کی وجہ سے اعلیٰ تعلیمی ادارے کی تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔ ہم نو مئی والے نہیں ہیں 28مئی والے ہیں، پاکستان والے ہیں اور پاکستان کی عزت کے رکھوالے ہیں۔ ہماری زبان تذلیل...
    PESHAWAR/DERA ISMAIL KHAN: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان کو پرائی جنگ میں ڈالنے سے فاصلے بڑھ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے افغان حکومت سے مذاکرات کی کوشش کی لیکن کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت جلد ایک قبائلی جرگہ افغانستان بھیجے گی جو دو ہفتے کے اندر وہاں جاکر مسئلے کا حل تلاش کرے گا۔ سردار علی امین گنڈا پور نے یقین دلایا کہ افغان مسئلے کا جلد حل نکالا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے بات چیت میں ناکامی کے بعد اب صوبائی حکومت اپنی کوششوں سے مسئلہ حل...
    وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت نے افغان حکومت سے مذاکرات کی کوشش کی لیکن کامیابی حاصل نہیں ہو سکی، خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت جلد ایک قبائلی جرگہ افغانستان بھیجے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان کو پرائی جنگ میں ڈالنے سے فاصلے بڑھ گئے ہیں، وفاقی حکومت نے افغان حکومت سے مذاکرات کی کوشش کی لیکن کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت جلد ایک قبائلی جرگہ افغانستان بھیجے گی جو دو ہفتے کے اندر وہاں جاکر مسئلہ کا حل تلاش کرے گا، علی امین گنڈا پور نے یقین دلایا کہ افغان مسئلہ کا جلد حل نکالا جائے گا۔...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری  نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ  کے 47 ویں صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔  صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے امریکی صدر کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے" ایکس" پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں ان کے ساتھ مل کر امریکہ  اور پاکستان کی دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنےکا متمنی ہوں۔  برسوں سے یہ دو عظیم ملک اپنے لوگوں کے لیے خطے میں  امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کررہے ہیں اور ہم یہ تعاون  مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔  وزیر اعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )پاکستان کو عالمی موسمیاتی مالیات کو موثر طریقے سے استعمال کرنے کے لیے ایک مضبوط بینک ایبل سیکٹورل حکمت عملی کی ضرورت ہے ایسا کرنے سے ملک کی موسمیاتی لچک کی کوششیں بین الاقوامی فنڈنگ کے مواقع اور مالیاتی اداروں کے ساتھ ہم آہنگ ہو جائیں گی وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کاری کے ترجمان محمد سلیم نے ویلتھ پاک کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہاکہ آب و ہوا کے اثرات سے سب سے زیادہ خطرے والے 10 ممالک میں شامل پاکستان نے ابھی تک سیکٹر کے لیے مخصوص فنڈنگ کی حکمت عملی نہیں بنائی ہے جو بین الاقوامی موسمیاتی فنانس کے بہاﺅ کو روک رہی ہے کسی بھی ملک کو...
      اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں یورپی ممالک کو پاکستانی برآمدات 3.8 بلین ڈالر تک پہنچنا انتہائی خوش آئند ہے، اپنے ایک بیان میں عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ برآمدات معیشت کو مستحکم کرنے، تجارتی خسارہ کم کرنے اور صنعتی پیداوار بڑھانے میں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں، جی سی پی پلس اسٹیٹس کی بدولت بیشتر پاکستانی مصنوعات کو یورپی مارکیٹ میں ڈیوٹی فری اور ترجیحی داخلے کی اجازت ہے، عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ برطانیہ ، نیدرلینڈز، فرانس، جرمنی اور بیلجیئم سمیت شمالی اور مشرقی یورپ پاکستانی مصنوعات کیلئے ایک بڑی منڈی ہیں، یورپی یونین، امریکہ اور دیگر خطوں کو پاکستانی برآمدات میں...
    ملتان (سماجی رپورٹر) ملتان ٹیسٹ پاکستان نے 127 رنز سے جیت لیا۔نعمان علی اور ساجد خان کی تباہ کن باولنگ، ویسٹ انڈیز ٹیم ہدف کے تعاقب میں 123 تک محدود ہو کر رہ گئی۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں جاری پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے 127 رنز سے جیت لیا۔ نعمان علی اور ساجد خان  نے بالترتیب 6، 9 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ ابرار احمد نے 5 شکار کیے  کھیل کے تیسرے روز پاکستان نے 3 کھلاڑی آؤٹ 109 رنز سے بیٹنگ کا آغاز کیا تو آخری کی سات وکٹیں 46 سکور اضافے کے ساتھ گرگئیں، سعود شکیل سکور میں کوئی اضافہ کئے بغیر دن کی پہلی گیند پر 2 سکور کے ساتھ کیچ آؤٹ ہوئے۔...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر ) معاشرے میں تعلیم و تحقیق کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے کہ جامعات کو تعلیم دوست افراد کے حوالے اور ان کے مسائل حل کیے جائیں سندھ حکومت کو جامعات کے متعلق اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار صدر تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ پروفیسر رئیس احمد منصوری نے فپواسا سندھ کے صدر ڈاکٹر کامران زکریا اور شعبہ اعلیٰ تعلیم تنظیم اساتذہ پاکستان کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر معروف بن رؤف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مذکورہ ذمہ داران نے آگاہ کیا کہ شیخ الجامعہ کے لیے بیوروکریٹس کا تقرر، نئے اور پرانے اساتذہ کو ریگولر ہونے سے روکنا، گریڈنگ سسٹم کا خاتمہ، الاونسز سے محرومی، اسی طرح انہیں...
    فوٹو بشکریہ حافظ نعیم / فیس بک امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جعلی قیادتوں کے ذریعے پاکستان کو مینیج نہیں کیا جاسکتا، بلوچستان کا مسئلہ بات چیت سے حل ہوگا۔کراچی پریس کلب میں ’بلوچستان کے سلگتے مسائل اور اُن کا حل‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان سے بلوچوں کو کوئی دور نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ بات بھی ان سے ہو گی جو فارم 47 کی پیداوار نہ ہوں، جعلی قیادتوں کے ذریعے آپ پاکستان کو مینیج نہیں کر سکتے۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ بات چیت سے حل ہو گا، بلوچستان کا خالی پڑا ہوا علاقہ سونا اگلتا...
    اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کاکہنا  ہےکہ نصاب تعلیم کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ  مجھے خوشی ہے کہ پاکستان کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، یہ 65 فیصد نوجوان ہی پاکستان کو تبدیل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ   تعلیم،آگاہی اور شعور کے ساتھ آگے بڑھنے کا راستہ دیتی ہے،تعلیم کے ساتھ ٹیکنالوجی کا حصول بھی ناگزیر ہے۔ یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ گیلانی لا کالج کا معیار اتنا بلند ہے کہ آسانی سے داخلہ نہیں ملتا، دور حاضر میں اگر آگے بڑھنا ہے تو تعلیم بہت ضروری ہے، تعلیم کے بغیر دنیا میں انسانوں کو نہیں پوچھا جاتا،تعلیم سے انسان...
    برطانوی عدالت کہتی ہے یہ دوطرفہ معاہدہ ہے اس میں حکومت پاکستان کا عمل دخل نہیں، سلمان اکرم راجہ - فوٹو: فائل سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس سے متعلق برطانوی عدالت کہتی ہے یہ دوطرفہ معاہدہ ہے اس میں حکومت پاکستان کا عمل دخل نہیں۔ ہم 190 ملین پاؤند کیس پر ایک دو دن میں ہائیکورٹ جائیں گے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے میں لکھا گیا یہ رقم اس لیے ریلیز کر رہے ہیں کہ حکومت پاکستان کے اکاؤنٹ میں ڈالیں گے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا این سی اے برطانیہ نے کہا کہ پیسے ریاست پاکستان کو دیے جائیں گے، اس...
    ملتان: (دنیا نیوز) دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے تھے یوں پاکستان کو مہمان ٹیم پر 202 رنز کی برتری حاصل تھی۔پاکستان کی جانب سے میچ کے تیسرے روز کامران غلام اور سعود شکیل نے کھیل کا آغاز کیا تاہم پاکستانی بیٹرز یکے بعد دیگرے وکٹیں گنواتے رہے۔میزبان پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود 52 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد ہریرہ 29، کامران غلام 27 اور سلمان آغا 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان ٹیم کے 5 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے جبکہ خرم شہزاد...
    جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کو ’ڈمی اسمبلی‘ میں بیٹھنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، ان اسمبلیوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے، ایسی اسمبلی میں مٹی سے بنا سکتا ہوں۔ ہفتہ کے روز چارسدہ میں  دارلعلوم اسلامیہ میں دستار بندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لوگ کسی اور کو ووٹ دیتے ہیں اور منتخب کوئی اور ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے طاقتور قوتوں کو سمجھایا ہے کہ شیخ حسینہ نے بھی دھاندلی کے ذریعے الیکشن جیتا تھا، ہم پاکستان میں امن چاہتے ہیں اس لیے طاقتور قوتوں کو ہمارے مطالبات خوش اسلوبی سے قبول کرنے چاہییں۔ سربراہ...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑنے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس کے فیصلے میں اب کوئی سقم باقی نہیں رہا، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں جس سے پیسہ لیا، اُسی کو واپس کردیا گیا، تحریک انصاف سیاست کو مذہب سے دور رکھے، القادرٹرسٹ کے کیس کا قانونی طور پر دفاع نہ کرسکے تو مذہب کا کارڈ کھیلنے کی کوشش کی۔ ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل ایک فیصلہ آیا جو پاکستان کی تاریخ میں فیصلوں میں سر فہرست ہے، یہ ایک اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، پاکستان کی تاریخ میں بڑے بڑے کیسز آئے ہیں، لیکن اس طرح کا کلیئر کٹ کیس پہلے نہیں دیکھا۔ وزیر اطلاعات نے...
    ملتان(نیوز ڈیسک)ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 230 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد نعمان علی اور ساجد خان نے مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن کو تباہ کردیا اور 137 پر ہی پوری ٹیم کو ڈھیر کردیا۔ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلے سیشن میں پاکستان کے آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ شروع کی تو اس کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا۔ابتدا میں ساجد خان بیٹرز کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے جنہوں نے ابتدائی چاروں وکٹیں حاصل کیں۔ ساجد خان نے میکائیل لوئس کو ایک، کیاسی کارٹی کو صفر،کریک براتھویٹ کو 11 اور کیون ہوج کو 4 رنز پر چلتا کردیا۔ساجد خان کے بعد نعمان علی...
    لاہو ر( نمائندہ جسارت ) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان حماس کو فلسطینیوں کا نمائندہ تسلیم کرکے اس کی قیادت دورہ پاکستان کی دعوت دے، اسلامی ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کے اور غزہ کی تعمیر نو میں مدد دیں، دنیا میں کوئی اسلامی حکومت ہوتی تو غزہ میں اسرائیل کی سفاکیت سے پچاس ہزار معصوم شہید نہ ہوتے، مسجدوں کو جلایا نہ جاتا، اٹھاون اسلامی ممالک نے اہل فلسطین کے حوالے سے بے حسی کا ثبوت دیا، حماس کی مزاحمت نے اسرائیل اور امریکا کے گٹھ جوڑ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، سیز فائر حماس کی فتح ہے۔ جامعہ عربیہ گوجرانوالہ میں تقریب تکمیل بخاری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی کا راز تاریخی جدوجہد تھی، سندھ اسمبلی نے پاکستان بننے کی قرارداد منظور کی تھی، ہم اپنی تاریخ اور ثقافت کو اپنا کر اس نئے دور کا مقابلہ کرتے ہیں تو ہم ترقی کریں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہیئے، اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کوئی فارمولا اپنائیں۔ جمعہ کو سندھ اسمبلی میں ملک کی پہلی دستورساز اسمبلی کے انعقاد کی یاد میں خصوصی تختی کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہم تاریخی جگہ پر...
    اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ قائداعظم نے بھی واضح اور دوٹوک انداز میں کہا تھا کہ اسرائیل مغرب کا ناجائز بچہ ہے اسے کبھی تسلیم نہیں کریں گے، نیتن یاہو نے کُھل کر گریٹر اسرائیل کی بات کرنا شروع کردی، تمام مسلم ممالک نے اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کی چھوٹ دے رکھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر حماس اسرائیلی جنگ بندی 15 ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے باوجود اہل غزہ و فلسطین کی مزاحمت اور حماس کے مجاہدین کی تاریخی کامیابی پر ملک گیر سطح پر ”یوم عزم تشکر“ کراچی میں بھرپور طریقے سے منایا گیا، شکرانے نے نوافل...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے اسلامی ممالک سے اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے اور حکومت پاکستان سے حماس کو فلسطینیوں کا نمائندہ تسلیم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور سے جاری بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان حماس کو فلسطینیوں کا نمائندہ تسلیم کرے اور حماس کی قیادت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلامی ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کریں اور غزہ کی تعمیر نو میں مدد دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 58 اسلامی ممالک نے اہل فلسطین کے حوالے سے بے حسی کا ثبوت دیا ہے، حماس کی مزاحمت نے اسرائیل اور امریکا کے گٹھ جوڑ کو گھٹنے ٹیکنے پر...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سز ا کی مذمت کرتا ہوں، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سابق وزیراعظم پاکستان اور عاشق رسول ﷺ ہو نے پر سزا دی گئی ہے، عمران خان کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یونیورسٹی بنانے پرغیر قانونی سزا سنائی گئی ہے، ایک بیان میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ تاریخ گواہ رہے گی کہ پاکستان کے مقبول ترین لیڈ ر نے سز ا سننے کے بعد اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا، القاد ر یونیورسٹی میں نوجوانان پاکستان کو سرکار دو عالم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ...
    سیالکوٹ:وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا مکافات عمل ہے، 190 ملین پاؤنڈز پاکستانی عوام کے تھے۔ تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ آںے کے بعد سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کیس میں سب کچھ واضح ہوگیا ہے، یہ اکاؤنٹ آج ڈیفالٹ میں ہے۔ القادر یونیورسٹی کے نام پر پیسے کھائے گئے ہیں جبکہ اس یونیورسٹی کا وجود تو ہے ہی نہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ساڑھے 400 کنال زمین ہے جس کے ٹرسٹی عمران خان اور انکی اہلیہ ہیں، چار سال ہوگئے اور صرف 400 بچہ پڑھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر شوکت خانم کے...
    سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا مکافات عمل ہے، 190 ملین پاؤنڈز پاکستانی عوام کے تھے۔ 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ آںے کے بعد سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کیس میں سب کچھ واضح ہوگیا ہے، یہ اکاؤنٹ آج ڈیفالٹ میں ہے۔ القادر یونیورسٹی کے نام پر پیسے کھائے گئے ہیں جبکہ اس یونیورسٹی کا وجود تو ہے ہی نہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ساڑھے 400 کنال زمین ہے جس کے ٹرسٹی عمران خان اور انکی اہلیہ ہیں، چار سال ہوگئے اور صرف 400 بچہ پڑھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر شوکت خانم کے...
    ایف او ڈی پی کی بانی سفینا فیصل نے پاکستان میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو ذمہ دار ٹھہرانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان میں سیاسی ورکرز، صحافیوں، خواتین، غیر قانونی گرفتاریوں اور ناروا سلوک کا سامنے کرنے والے افراد کی حالت زار بیان کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں سیاسی بحران اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے برطانوی پارلیمانی اراکین کی جانب سے پارلیمنٹ میں ایک بریفنگ منعقد کی گئی جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کا اہتمام حال ہی میں تشکیل دی جانے والی فرینڈ ڈیموکریٹک پاکستان-یوکے (ایف او ڈی پی) نے کیا۔ بریفنگ کے...
    پرتگال یورپ کا ایک خوبصورت اور تاریخی اعتبار سے اہم ملک ہے جو حالیہ چند برسوں کے دوران انڈین، بنگالی، برازیلین، نیپالی اور پاکستانیوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہیں جن میں سب سے بڑی وجہ پرتگال آنے والے غیرملکیوں کو چند ہی برسوں میں پی آر مل جانا ہے۔ کچھ عرصہ قبل پرتگال کی حکومت نے غیرملکیوں کے لیے ویزوں کا اجرا کم کردیا تھا لیکن اب ایک بار پھر سے پرتگال نے ویزا کے عمل کو ہموار بنانے اور غیرملکی تارکین وطن کو ایک ماہ کے اندر ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پرتگال میں کس قسم کے مواقع موجود ہیں اور یہ ملک پاکستانیوں سمیت دیگر غیرملکیوں کی توجہ...
    کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم نے گورنر جنرل اور کمانڈر انچیف میری جے مے سائمن کو اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں۔  اس موقع پر منعقدہ تقریب میں  سینئر سفارت کاروں، قونصل جنرل ٹورنٹو، قونصل جنرل مونٹریال اور تجارت اور سرمایہ کاری کے مشیر نے شرکت کی۔  ہائی کمشنر محمد سلیم نے گورنر جنرل کینیڈا کوصدر، وزیراعظم اور پاکستانی عوام کی طرف سے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مضبوط بنیادیں ہیں۔ محمد سلیم نے کہا کہ کینیڈا کے ساتھ ہمارے عوام کے مضبوط تعلقات اور باہمی مفادات ہیں،میں اقتصادی سفارت کاری پر خصوصی توجہ کے ساتھ ٹھوس شراکت داری کو فروغ دینے کا منتظر ہوں، ہائی...
    تصویر سوشل میڈیا۔ کینیڈا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کینیڈا کی گورنر جنرل اور کمانڈر انچیف میری سائمن کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔اس سلسلے میں تاریخی رائیڈو ہال اٹاوہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، گورنر جنرل کے ساتھ ملاقات کے دوران ہائی کمشنر محمد سلیم نے صدر، وزیراعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے کینیڈین قیادت اور عوام کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بنیادیں موجود ہیں اور مشترکہ ترجیحات پر زیادہ تعاون کے امکانات روشن ہیں۔ تقریب کے بعد اپنے بیان میں ہائی کمشنر نے کہا کہ مجھے کینیڈا میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا...