لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کا پہلا ''چیف منسٹر مینارٹی کارڈ'' لانچ کردیا۔ ایوان اقبال کمپلکس میں ہندو، سکھ اور کرسچن سمیت دیگر برادری کے مرد وخواتین نے شرکت کی۔ نعروں سے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف شرکاء کے درمیان بیٹھ گئیں۔ بشپ ندیم کامران اور سردار سرنجیت سنگھ، پنڈت لال نے دعائیں اور پراتھنا کیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اقلیتی مرد وخواتین کو مینارٹی کارڈ تقسیم کئے۔ پنجاب میں 50 ہزار خاندانوں کو سہ ماہی 10500 روپے ملیں گے۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے پنجابی میں خطاب کیا اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ نے مینارٹی کارڈ حاصل کرنے والے مرد وخواتین کو مبارکباد دی۔ مریم نوازشریف نے منیارٹی کارڈ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی برادری کی حفاظت اور زندگیوں میں بہتری لانا ہماری ذمہ داری ہے۔ مینارٹیز کی حفاظت کا فرض پوری ذمہ داری سے نبھا رہی ہوں۔ اقلیتی برادری کے جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والوں کا راستہ پوری قوت سے روکیں گے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا بھی مساوی کردار ہے۔ اقلیتوں کے لئے کوئی بھی خطرناک صورتحال ہو تو خود نگرانی کرتی ہوں۔ پہلے دن ہی کہا کہ مینارٹی ہمارے لیے سر کا تاج ہیں۔ سیاسی بیان نہیں بلکہ سب کو احساس ہو جائے کہ مینارٹیز بھی وطن عزیزکا اتنا ہی حصہ ہیں جنتا دوسرے پاکستانیوں کا ہے۔ پاکستان میں مینارٹی نام رکھ دیا گیا جس سے میں اتفاق نہیں کرتی۔ مینارٹی والے کی یہ پہچان یہ نہیں کہ آپ غیر مسلم ہیں بلکہ آپ کی پہچان سچے اور پکے پاکستانی ہے۔ سبز ہلالی پرچم بھی بھی سفید رنگ کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اور پنجاب کے پہلے کابینہ میں سکھ منسٹر کی تعیناتی پر پوری دنیا سے مبارکباد کے پیغام آئے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ نبی کریمؐ نے فرمایا جو شخص کسی غیر مسلم پر ظلم کرے گا، حق چھینے گا، طاقت سے زیادہ بوجھ ڈالے گا یا اس کی کوئی چیز اس کی مرضی کے بغیر لے گا تو قیامت کے دن میں اس کے خلاف گواہ بنوں گا۔  سب سے پہلے مریم آباد چرچ میں گئی تو بتایا گیا کہ یہاں 103سال بعد کوئی حکمران آیا ہے۔ ہر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو ہولی اور ایسٹر سمیت کسی بھی مذہب کے تہوار پر اقلیتی عبادت گاہوں اور ان کے محلوں کو سجانے کی ہدایت کی۔ مینارٹی کارڈ سے 50ہزار گھرانوں کو ساڑھے 10ہزار روپے ہر تین ماہ بعد ملے گا۔ ساڑھے 10ہزار رقم کوئی زیادہ نہیں، آئندہ چند سالوں میں اس رقم کو بڑھائیں گے۔ 50ہزار گھرانوں کو 75ہزار گھرانوں تک لیکر جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ  مریم نواز سے پاکستان ائیر وار کورس کے وفد نے ملاقات کی۔ 79 رکنی وفد کی سربراہی صدر ائیر وائس مارشل راشد حبیب نے کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک سرزمین کی فضاؤں کے محافظوں اور نگہبانوں سے ملاقات باعث فخر ہے۔ پاکستان ائیر فورس نے پاک فضاؤں کی نگہبانی کے لئے قابل قدر کارنامے سرانجام دیئے۔ پاکستان ائیر فورسز نے چیلنجز کا سامنا کرکے عوام کے دل میں جگہ بنائی اور فرض کی ہر آواز پر لبیک کہا۔ یوکرائن، ایران، اسرائیل اور دیگر جنگوں سے ایئر فورس کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ اور ڈسپلن سے فورسز مزید بلند پایہ مقام حاصل کر سکتی ہیں۔ پاکستان میں اچھی خبروں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، تسلسل برقرار رہے گا۔ قوم کی ہرکامیابی پر خوشی مشترکہ ہے۔ ملک کو برا بھلا کہنا قطعاً پسند نہیں۔ وطن کی بات ہو تو سب کو متحد ہونا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ مہنگائی 38سے 4 فیصد پر آگئی۔ زرمبادلہ اور سٹاک ایکسچینج اوپر کو جارہی ہے۔ چین کے سرمایہ کار پاکستان میں انویسٹمنٹ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ جب ہم آئے تو پاکستان کے سری لنکا بننے کی باتیں کی جاتی تھیں، اب ڈوبتی معیشت نہیں بلکہ ٹیک آف کی پوزیشن میں ہے۔ جنوری میں پاکستان کا سب سے بڑا سکالرشپ پروگرام لانچ کیا، 30ہزار طلبہ کو چیک دیئے۔ بات اچھی لگے یا نہ لگے لیکن سوچیں ضرور کہ ملک کے ساتھ مخلص کون ہے۔ کس دور میں ملک اوپر جارہا ہے اور کون ملک کے لئے کام کررہا ہے، سوچنے کی بات ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا۔ پنجاب میں پورے پاکستان سے لوگ بہتر کاروباری مواقع کے لئے آرہے ہیں۔ پنجاب کا ہر شعبہ ہر سکیم میری ترجیح ہے۔ فری مارکیٹ اکانومی ترجیح ہے، مگر غریب کے لئے نرخ نہیں بڑھنے دیں گے۔ پاکستان میں نوجوان اکثریت میں ہیں، انسانی وسائل کو طاقت بنائیں گے۔ کوئی امیر ہے یا غریب، تعلیم سماجی مساوات قائم کرتی ہے۔ میرٹ ہمارا طرہ امتیاز ہے، حلفاً کہہ سکتی ہوں کوئی سکالرشپ میرٹ کے خلاف نہیں دیا، کوئی تعیناتی سفارش پر نہیں کی۔ ہر رات سونے سے پہلے اپنا احتساب خود کرتی ہوں۔ تعلیم کے بغیر بے سمت قوم کی مانند ہے، تعلیم ہمیں باندھ کر رکھتی ہے۔ پاکستان میں 90 فیصد چھوٹے کسان ہیں، حکومت کو چھوٹے کاشتکار کا ہاتھ تھامنا پڑتا ہے۔ ایگریکلچر میکانائزیشن پر کام کررہے ہیں، کاشتکار کے حالات بہتر ہوں گے۔ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے پہلی جامع پالیسی اور پلان دیا۔  بلا سود لون کے ساتھ زمین بھی مفت دینا پڑی تو دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہروں میں بے ہنگم آبادی کی وجہ سے مسائل ہیں، ہر شہر کا پلان بنارہے ہیں۔ پاکستان کا ٹورزم اربوں روپے کی اکانومی ہے، مذہبی سیاحت کو فروغ دیں گے۔ سیاحت اور انویسٹمنٹ کے لئے امن وا مان کی صورتحال میں بہتری ضروری ہے۔ عوام کو ذاتی گاڑیوں سے پبلک ٹرانسپورٹ پر منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں جلد ای ٹیکسی سروس شروع کی جائے گی۔ 28 الیکٹر ک بسیں پاکستان آچکی ہیں، آئندہ پانچ چھ ماہ میں مزید بسیں لائیں گے۔ فیصل آباد اور گوجرانو الہ میں میٹرو بس جلد شروع کرر ہے  ہیں۔ لاہور سے اسلام آباد بلٹ ٹرین چلانا چاہتی ہوں۔ اسلام آباد سے مری تک گلاس ٹرین سروس جلد شروع ہوگی۔ منصوبوں پر تنقید کرنے والوں کو کہتی ہوں کہ کیا ہم نے غریب ملک ہی بنے رہنا ہے۔ اقلیتی برادری کے لئے مینارٹی کارڈ اور سپیشل افراد کے لئے ہمت کارڈ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی منصوبوں کے لئے فیڈ بیک سسٹم قائم کیا ہے، چار سے پانچ ہزار کالیں کرکے عوام سے فیڈ بیک لیا جاتا ہے۔ پاکستان میں 2.

5 ملین لوگوں کے پاس اپنے گھر نہیں۔ کرپشن کے لئے زیروٹالرنس ہے، ای ٹینڈرنگ سسٹم کی وجہ سے کروڑ روپے بچائے۔ اپنی چھت اپنا گھر کے لئے سات سے آٹھ لاکھ درخواستیں آچکی ہے۔ پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنانا چاہتی ہوں۔ پانچ سال کے بعد ایسا پنجاب چھوڑ کر جائیں گے، جہاں کوئی سڑک ٹوٹی نہیں ہوگی اور نہ ہی سیوریج خراب ہوگا۔ پنجاب میں انفراسٹرکچر کا انقلاب لائیں گے، بجٹ پر بوجھ بننے والے عوامل دور کرنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پہلا سرکاری کینسر ہسپتال دن رات بن رہا ہے، چین سے لیکویڈ نائٹروجن سے کینسر کاعلاج کرنے والی’’کرائیوسرجری‘‘ کی مشین لائیں گے۔سرگودھا ڈویژن کا کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ جلد فنکشنل ہوجائے گا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ غذائی قلت کا شکار بچوں کے لئے فری میل پروگرام شروع کرنے سے داخلے بڑھ گئے۔ سکول آؤٹ سورس کرکے تجربہ کار لوگوں کو دے رہے ہیں۔ فری لیپ ٹاپ، پی ایچ ڈی سکالر شپ، بچیوں کے لئے ٹرانسپورٹ، ای بائیک دے رہے ہیں۔سکولوں میں سپوکن انگلش اور کریکٹر بلڈنگ کلاسز شروع کررہے ہیں۔ بچوں کو کیل والے ڈنڈے نہیں لیپ ٹاپ دے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ کے لئے تعداد 5 لاکھ سے ساڑھے 7 لاکھ کر دی۔ کاشتکار نے 50ارب روپے سے زرعی مداخل کسان کارڈ کے ذریعے خریدے۔ گرین ٹریکٹر سکیم کے لئے 15لاکھ درخواستیں آچکی ہیں، ہمارے کسی پراجیکٹ میں لاکھوں سے کم درخواستیں نہیں آئیں۔ماڈل ایگریکلچر مال زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن، لائیو سٹاک کارڈ اور ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام لانچ کر دیا ہے۔سعودی عرب کو پنجاب سے لائیوسٹاک خریدنے کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہیکل اور خاص طور پر بائیک کے لئے فٹنس سرٹیفکیٹ کا پابند بنایاگیا ہے۔ لاکھوں ایکڑ بنجر زمین پر شریمپ فارمنگ کو فروغ دیا جارہا ہے۔ آرٹی فیشل انٹیلی جنس سے وائلڈ لائف سروے کیا جارہا ہے۔پولیس کو باڈی کیم، ڈرون اور جدید ترین آلات دیئے جارہے ہیں۔ ائیر وائس مارشل راشد حبیب نے کہا کہ پنجاب میں ہونے والے پراجیکٹ زیادہ ہیں خوشی ہوئی۔ متحرک اور سرگرم وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف اور ان کی ٹیم سے ملنا خوشگوارتجربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں حکومت پنجاب عام آدمی کی خوشحالی کے لئے متحرک نظر آتی ہے۔ پنجاب کی میزبانی اور خیر مقدم کرنے پر وزیر اعلیٰ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کورس کے شرکاء کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ مینارٹی کارڈ پاکستان میں مریم نواز وزیر اعلی پاکستان ا رہے ہیں ہے ہیں کے لئے

پڑھیں:

مطالعہ پاکستان میں مریم نواز کی تصویر ہونی چاہیے ، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مریم بی بی مطالعہ پاکستان کا نام میک اپ پاکستان رکھ لیں، مریم نواز نے نانی بننے کے باوجود میک اپ کے ذریعے خود کو فٹ رکھا ہوا ہے، میرے خیال میں مطالعہ پاکستان میں مریم کی تصویر ہونی چاہیے، ان کا نام مطالعہ پاکستان کے لیے نہیں بلکہ میک اپ پاکستان کے لیے ٹھیک رہے گا۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نے افغانستان سے بات چیت کی لیکن انہیں کامیابی نہ ملی، دو ہفتے کے اندر صوبائی وفد افغانستان بھیج رہا ہوں، مذاکرات کیلئے صوبائی ایگزیکٹیو ہونے کے ناطے کردار اپنا ادا کروں گا، تمام قبائل کے مشیران افغانستان میں بات چیت کریں گے، امید ہے ہمارے جرگے کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوں گے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ نہیں کرسکتے، وہ اپنی گندی زبان سے مریم نوازکا نام بھی مت لیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ تم ایک صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہو، کبھی تو انسانوں کی طرح گفتگو کرلیا کرو، جو منہ میں آتا ہے اپنے بدتمیز لیڈر کی طرح اول فول بک دیتے ہو۔
انہوں نے کہا کہ تمہاری فیملی کی خواتین پر ترس آتا ہے، جو تم جیسے بے شرم کو برداشت کر رہی ہیں، علی امین پختونوں کی غیرت پر سیاہ دھبہ ہے، آئندہ مریم نواز سے متعلق گھٹیا الفاظ استعمال کیے تو حلق سے زبان کھینچ لیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایوان اقبال کمپلیکس میں ایک خاتون کو چیف منسٹر منیارٹی کارڈ دے رہی ہیں
  • چار سال پنجاب کے وسائل کو گوگی، پنکی اور کپتان رجیم نے بے دردی سے لوٹا: عظمٰی بخاری 
  • لاہور تا اسلام آباد بلٹ ٹرین اور اسلام آباد تا مری گلاس ٹرین سروس جلد شروع کریں گے
  • پاکستان کی تاریخ میں نئی تاریخ رقم: مریم نواز کا اقلیتی برادریوں کے لیے ‘مینارٹی کارڈ’ کا آغاز
  • مریم نواز باقی صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے لئے رول ماڈل ہیں: عظمیٰ بخاری
  • مریم نواز باقی صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے لئے رول ماڈل ہیں، عظمیٰ بخاری
  • پنجاب کی سب سے بڑی کاروبار فنانس سکیم اور آسان کارڈ کا اجرا
  • سوشل میڈیا کی وجہ سے یہاں جھوٹ کا سیلاب آیا، مریم نواز
  • مطالعہ پاکستان میں مریم نواز کی تصویر ہونی چاہیے ، علی امین گنڈاپور