اسلام آباد(صباح نیوز)ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ مراکش میں پناہ گزینوں کی کشتی کے حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ
شفقت علی خان نے بیان میں کہا کہ وزارت خارجہ مراکش کے قریب دخلا بندرگاہ میں حالیہ سمندری واقعے میں بچ جانے والے 22 پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے رابطہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مراکش کے حکام کے ساتھ مکمل تحقیقات اور روابط کے بعد ان افراد کو گروپوں میں پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر عدیل احمد مظفرگڑھ سے گرفتار

مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر عدیل احمد مظفرگڑھ سے گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز

گوجرانوالہ: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتارکر لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے نے مظفر گڑھ میں کارروائی کر کے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر عدیل احمد کو گرفتار کیا گیا، ملزم ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گجرات کو مطلوب تھا۔
حکام نے بتایا کہ ملزم عدیل نے گجرات کے رہائشی ریحان اسلم کو سپین بھجوانے کیلئے 40 لاکھ روپے وصول کئے تھے، ریحان کو پاکستان سے دبئی اور پھر ایتھوپیا کے راستے سینیگا لے جایا گیا جہاں ریحان سینیگال سے مراکش پہنچا اورپھر کشتی حادثے میں جاں بحق ہوا، متاثرہ کے گھر والوں نے رقم گرفتار ملزم کے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیں۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم عدیل احمد حادثے کے بعد سے روپوش تھا جس کے خلاف ریحان کے ورثا نے مقدمہ درج کرایا تھا، ملزم کو گرفتاری کے بعد گوجرانوالہ منتقل کیا جائے گا، گینگ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ڈائریکٹر گوجرانوالہ زون عبدالقادر قمر کے مطابق کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں، معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ایف آئی اے کی ٹیمیں لواحقین سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
عبدالقادر قمر کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے، کشتی حادثات کے ذمہ دار انسانی سمگلروں کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی، بین الاقوامی سطح پر انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مغربی افریقہ سے 4 تارکین وطن پاکستان پہنچ گئے، مزید 22 افراد کی واپسی جلد متوقع
  • مراکش کشتی حادثہ: وزارت خارجہ کا بچنے والے پاکستانیوں کو واپس لانے کا اعلان
  • مراکش کشتی حادثہ: زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا، دفتر خارجہ
  • مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والوں کو واپس لایا جائے گا، دفترخارجہ
  • مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ
  • مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر عدیل احمد مظفرگڑھ سے گرفتار
  • پاکستان اور مراکش کے حکام نے کشتی حادثے میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا
  • مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار
  • مراکش کشتی حادثے میں 10 ویں کلاس کا ابوبکر بھی شامل تھا