نصاب تعلیم کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے،چیئرمین سینیٹ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کاکہنا ہےکہ نصاب تعلیم کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، یہ 65 فیصد نوجوان ہی پاکستان کو تبدیل کریں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ تعلیم،آگاہی اور شعور کے ساتھ آگے بڑھنے کا راستہ دیتی ہے،تعلیم کے ساتھ ٹیکنالوجی کا حصول بھی ناگزیر ہے۔ یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ گیلانی لا کالج کا معیار اتنا بلند ہے کہ آسانی سے داخلہ نہیں ملتا، دور حاضر میں اگر آگے بڑھنا ہے تو تعلیم بہت ضروری ہے، تعلیم کے بغیر دنیا میں انسانوں کو نہیں پوچھا جاتا،تعلیم سے انسان کی شناخت ابھر کر آتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تعلیم یافتہ خاتون نے مچھلی فروخت کرنے میں مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
سردی کے موسم میں مچھلی کا کاروبار چمک اٹھا ہے اور لاہور میں ایک ایسی دکان ہے جہاں ایک تعلیم یافتہ خاتون نے مچھلی فروحت کرنے میں مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
مچھلی بنانےمیں مصروف بنی سنوری خاتون کا نام طیبہ ہے، جن کی تعلیم ایم اے ہے اور نوکری نہ ملنے پر انہوں نے دل برداشتہ ہوکر مچھلی کا کاروبار شروع کیا ہے۔
کاروبار کو کامیاب بنانے کے لیے طیبہ کا عزم اور حوصلہ دونوں ہی بلند ہیں۔
شروع میں طیبہ کواس کاروبار میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مچھلی فروحت کرنے والی مشہور دکانوں کے جھرمٹ میں اپنی جگہ بنانے کوئی آسان کام نہیں ہے، مگر تین اقسام کی مچھلیاں مناسب ریٹ پر فروحت کرنا ان کی پہچان بن گیا ہے۔
مچھلی سرد موسم میں ہاتھوں ہاتھ فروحت ہو جاتی ہے۔ لیکن طیبہ کو اب اس بات کی بھی فکر لاحق ہے کہ گرمیوں میں انہیں کوئی اور کام تلاش کرنا پڑے گا۔