ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
ملائیشیا(نیوز ڈیسک)آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو 13 رنز سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ملائیشیا میں جاری ویمنز انڈر19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ بی کے آخری میچ میں آئرلینڈ کی اوپنر ایلس والش نے پاکستان کے خلاف اچھا آغاز کیا ، 31 رنز بنائے ، لیکن دوسری جانب سے وکٹیں گریں ،بارش کی وجہ سے میچ روکنا بھی پڑا اور ایک اننگز 9 اوورز تک محدود کر دی گئی۔
آئر لینڈ نے5 وکٹ پر69 رنز بنائے ، پاکستان کی جانب سے میمونہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈک ورتھ لیوئس میتھیڈ کے تحت پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 9 اوورز میں 73 رنز کا ہدف ملا۔جواب میں پاکستان کی کومل اور فاطمہ نے 24 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن فاطمہ کے آؤٹ ہوتے ہی رن بنانے کی رفتار بھی کم ہو گئی اور وکٹیں بھی گرتی رہیں۔کومل 12 ، فاطمہ اور اریشہ 10،10 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔پاکستان ٹیم 7 وکٹ پر 59 رنز بنا سکی اور یوں آئرلینڈ نے 13 رنز کی کامیابی سے ساتھ گروپ بی سے انگلینڈ اور امریکا کے ساتھ سپر سکس مرحلے میں جگہ بنا لی اور پاکستان کو ایونٹ سے باہر کر دیا۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان کو ا ئرلینڈ
پڑھیں:
گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج کے پاکستانی طلبہ پروگرام مکمل کریں گے، امریکا
امریکا نے اپنے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی، کہا کہ اِس پروگرام کے تحت امریکا میں موجود 54 پاکستانی طلبہ اپنے پروگرام مکمل کریں گے اور طے شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان واپس آئیں گے، اُنہیں طے شدہ الاؤنس اور مراعات بدستور ملتی رہیں گی۔
مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کے فنڈ کردہ کئی دیگر تبادلہ پروگرام پاکستانی طلبہ کے لیے اب بھی دستیاب ہیں، بشمول فلبرائٹ پروگرام، جس کے شرکاء اپنے وظیفے اور الاؤنس بدستور وصول کر رہے ہیں۔
فلبرائٹ پروگرام کی بندش یا طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہونے کی اطلاعات غلط قرار دی گئی ہیں۔
یہ وضاحت پاکستان کے لیے گلوبل یوگراڈ پروگرام بند ہونے کی خبروں پر عوامی تشویش کے بعد سامنے آئی ہے۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ اس وقت دنیا بھر میں اپنے تبادلہ پروگراموں کا اسٹریٹجک جائزہ لے رہا ہے تاکہ ان پروگراموں کو موجودہ انتظامیہ کی ترجیحات سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔