پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سز ا کی مذمت کرتا ہوں، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سابق وزیراعظم پاکستان اور عاشق رسول ﷺ ہو نے پر سزا دی گئی ہے، عمران خان کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یونیورسٹی بنانے پرغیر قانونی سزا سنائی گئی ہے،
ایک بیان میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ تاریخ گواہ رہے گی کہ پاکستان کے مقبول ترین لیڈ ر نے سز ا سننے کے بعد اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا، القاد ر یونیورسٹی میں نوجوانان پاکستان کو سرکار دو عالم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت مبارکہ کی تعلیم دینے اور ریسرچ کے مواقع فراہم کیے گئے، پوری اسلامی دنیا آج کی تاریخ یاد کر لے۔ عدلیہ نے ایک اور سیاہ فیصلہ کرکے پاکستان میں آئین و قانون کی بے توقیری کی۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عاشق رسول کو ایسی غیر قانونی سزائیں کیا خاک زیر کر سکیں گی جو شخص مزاحمت کی علامت ہے، عمران خان جیل میں بیٹھا تم پر بھاری ہے، عمران ایک نظریہ اور تحریک کا نام ہے، اس تحریک کو پی ٹی آئی کا ہر ورکر اپنے خون سے سینچے گا،

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور

پڑھیں:

عمران خان علی امین گنڈا پور اور شیخ وقاص اکرم سے ناخوش، بانی چیئرمین کا 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

عمران خان علی امین گنڈا پور اور شیخ وقاص اکرم سے ناخوش، بانی چیئرمین کا 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کو احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم سے ناخوش ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے وکلا کے ساتھ ملاقات میں علی امین گنڈا پور اور شیخ وقاص اکرم کا ذکر کیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا شیخ وقاص اکرم پارٹی کے انفارمیشن سیکرٹری ہیں علی امین گنڈا پور کے نہیں، عمران خان نے کہا علی امین گنڈا پور کو کہنا ڈیرہ اسماعیل خان سے باہر نکل آئے۔

ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وکیل کو شیخ وقاص اکرم اور علی امین گنڈاپور کو پیغام دینے کی ہدایت کردی۔اس کے علاوہ عمران خان نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کو احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایت کردی۔ذرائع نے بتایا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز کو اپنے اپنے علاقوں میں احتجاج کی تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی قیادت کو مولانا فضل الرحمان کے خلاف بیانات سے روک دیا اور شاہد خاقان عباسی سمیت تمام اپوزیشن رہنماوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا افغانستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی پر ہمارا اور مولانا فضل الرحمان کا ایک مقف ہے، عمران خان نے کہا شیخ وقاص اکرم علی امین گنڈا پور کی نہیں پارٹی کی ترجمانی کرے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا ترجمان بیرسٹر سیف ہے۔

متعلقہ مضامین

  • علی امین کی عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کی ملاقات
  • دھوکا فضل الرحمن نہیں عمران خان کے ساتھ ہو رہا ہے‘ جے یو آئی
  • دھوکہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ نہیں عمران خان کے ساتھ ہو رہا ہے، جے یو آئی کا دعویٰ
  • دھوکا مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ نہیں عمران خان کے ساتھ ہو رہا ہے، جے یو آئی
  • مولانا فضل الرحمان تمہاری حیثیت نہیں کہ عمران خان کے ساتھ بیٹھ سکو، علی امین گنڈا پور
  • فضل الرحمٰن کی سیاسی حیثیت عمران خان کے مقابلے جتنی نہیں، گنڈاپور
  • شیخ وقاص اکرم علی امین گنڈا پور کی نہیں پارٹی کی ترجمانی کرے:عمران خان
  • بانی  پی ٹی آئی  علی امین گنڈا پور اور شیخ وقاص اکرم سے ناخوش
  • عمران خان علی امین گنڈا پور اور شیخ وقاص اکرم سے ناخوش، بانی چیئرمین کا 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان