فرانس: 2 افراد پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے پاکستانی کو 30 سال جیل کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
پیرس کی عدالت نے چارلی ہیبڈو کے سابق دفتر کے قریب دو افراد پر قاتلانہ حملے میں ملوث پاکستانی شہری کو 30 سال قید کی سزا سنا دی۔
یہ واقعہ 2020 میں پیش آیا تھا جب مجرم ظہیر محمود نے فرانس میں چارلی ہیبڈو کے دفتر کے سامنے خنجر سے حملہ کیا، حالانکہ اخبار کا دفتر اس وقت وہاں منتقل ہو چکا تھا۔
37 سالہ ظہیر محمود کو معلوم نہیں تھا کہ دفتر اب بھی اسی مقام پر موجود ہے۔
سزا مکمل ہونے کے بعد ظہیر محمود کو فرانس سے نکال کر اپنے وطن واپس بھیج دیا جائے گا اور اس پر فرانس میں دوبارہ داخلے کی تاحیات پابندی عائد کر دی جائے گی۔
یاد رہے کہ یہ حملہ 2015 کے چارلی ہیبڈو حملے کے ردعمل میں کیا گیا تھا۔
پاکستان کے ایک دیہی علاقے سے تعلق رکھنے والا ظہیر محمود 2019 میں غیر قانونی طریقے سے فرانس پہنچا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ظہیر محمود
پڑھیں:
کراچی: نجی ریسٹورنٹ پر حملے کی کوشش ناکام، 10 افراد گرفتار
کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے نجی ریسٹورنٹ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 10 افراد کو حراست میں لے لی۔
پولیس کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ نجی ریسٹورنٹ کے باہر ہجوم موجود ہے جس پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پاتے ہوئے وہاں پر موجود افراد کو منشتر کرنے کی کوشش کی اس دوران مزاحمت پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 10 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کر کے گشت میں بھی اضافہ کر دیا۔