پاکستانی طلبہ کا لیزر سے دشمن کے اہداف کو نشانہ بنانے والا جدید روبوٹک نظام
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
کراچی:مہران یونیورسٹی کے طلبہ نے ایک انقلابی روبوٹک ویپن سسٹم تیار کیا ہے جو لیزر گن سے لیس ہے اور دشمن کو روشنی کی رفتار سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے وہ بھی کسی گولہ بارود کے بغیر۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ جدید روبوٹ مصنوعی ذہانت کے ذریعے زمین اور فضا سے ہونے والی جارحیت کا مؤثر جواب دے سکتا ہے اور جانی نقصان کو کم کرتے ہوئے روایتی گولہ بارود کے استعمال کی ضرورت کو ختم کر دیتا ہے۔
ٹیکنالوجی کی خصوصیات
یہ روبوٹ اپنے اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کے قابل ہے۔ لیزر گن کے ذریعے ہدف کو چند لمحوں میں جلا کر ناکارہ بنا دیتا ہے۔ مصنوعی ذہانت کی مدد سے دشمن اور دوست کی شناخت کر سکتا ہے اور زمین سے زمین، زمین سے فضااور فضائی اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنا سکتا ہے۔
ٹیکنالوجی کی اہمیت
یہ تخلیقی منصوبہ پاکستان کی دفاعی خود انحصاری کو تقویت دے گا اور ملک کو اسلامی دنیا کا پہلا اور دنیا کا پانچواں ملک بنا سکتا ہے جو دفاعی شعبے میں اس جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لائے گا۔
طلبہ کی کاوش اور پذیرائی
مہران یونیورسٹی خیرپور کیمپس کے طلبہ کی ٹیم نے اس روبوٹ کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی شوکیس میں پیش کیا، جہاں وزیر اعلیٰ سندھ سمیت دیگر شخصیات نے اس پروجیکٹ کو بے حد سراہا۔
رپورٹ کے مطابق پروجیکٹ کی ٹیم کے رکن نے بتایا کہ یہ روبوٹ بیلسٹک ہتھیاروں کا ایک بہترین متبادل بن سکتا ہے اور دفاعی شعبے میں نئے امکانات پیدا کرے گا۔ یہ نظام نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے دفاعی شعبے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستانی طلبہ کی چین میں جدید زرعی تربیت کا پورا خرچ حکومت پاکستان اٹھائے گی، وزیراعظم
پاکستانی طلبہ کی چین میں جدید زرعی تربیت کا پورا خرچ حکومت پاکستان اٹھائے گی، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں چین میں زرعی تربیت کے لیے بھجے جانے والے طلبہ سے متعلق امور کا جائرہ لیا گیا، انہوں نے طلبہ کے انتخاب میں میرٹ اور شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی طلبہ کی چین میں جدید زرعی تربیت کا پورا خرچ حکومت پاکستان اٹھائے گی۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرصدارت چین میں زراعت کی تربیت کے لیے طلبہ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، رانا تنویر، احد چیمہ اور چیئرمین ایچ ای سی شریک ہوئے۔
شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ طلبہ نے پورٹل کے ذریعے درخواستیں جمع کروائیں، 1287 درخواستوں میں سے 711 طلبہ طے کردہ معیار پر پورے اترے، طلبہ کو 2 بیچز میں چین بھیجا جائے گا، 300 طلبہ پہلے مرحلے میں مارچ 2025 میں چین روانہ ہوں گے جبکہ 400 طلبہ دوسرے مرحلے میں رواں برس کے وسط میں چین بھیجے جائیں گے۔
وزیرِاعظم نے طلبہ کے انتخاب میں میرٹ اور شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پورٹل کے ذریعے طلبہ کی شکایات کے ازالے کے لیے کمیٹی بنائی جائے۔
اس موقع پر گفتگو کرتےہوئے شہباز شریف نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس کی زرعی شعبے میں ترقی بے مثال ہے، اپنے دورے کے دوران چینی قیادت سے زرعی شعبے میں پاکستانی طلباء کی جدید تربیت کی درخواست کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی طلبہ کی چین میں جدید زرعی تربیت کا خرچ حکومت اٹھائے گی، اللّٰہ کے فضل سے بہت جلد طلبہ کا پہلا بیچ زراعت کے شعبے میں جدید تربیت کے لیے چین روانہ ہو گا۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ چین جانے والے ان طلبہ میں 10 فیصد خصوصی کوٹہ بلوچستان کے طلبہ کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ چین کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پاکستانی طلبہ کو چین میں زراعت کی جدید تربیت کا موقع دیا۔