بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے حکومت قومی کانفرنس بلائے: لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
لیاقت بلوچ---فائل فوٹو
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل و نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے بلا تاخیر قومی کانفرنس منعقد کی جائے۔
لیاقت بلوچ کی زیرِ صدارت ملی یکجتی کونسل بلوچستان کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہو گا۔
بیان میں ان کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان کےعوام کے جذبات کا احساس کرے، 5 فروری یک جہتی کشمیر، کشمیر و فلسطین سے یک جہتی کا دن ہو گا۔
لیاقت بلوچ نے یہ بھی کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی ادارے اور طلبہ یونینز بحال کی جائیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ
پڑھیں:
عوامی مسائل حل کرنے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، عبدالحمید شیخ
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سابق امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام اور جنرل کونسلر عبدالحمید شیخ نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کو حل کرنے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے وارڈ میں صفائی کا کام کرتے ہوئے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا ہمارے چیئرمین دانش صابر قائم خانی کی کوشش ہے کہ پوری یونین کونسل کی عوام کے بنیادی مسائل ان کے دروازے پر حل کیے جائیں اور صفائی کا نظام بہت اچھا ہو۔ انہوں نے کہا ہر گلی اور محلہ کی صفائی کا خود جائزہ لیتے ہیں، صفائی کے کاموں کی نگرانی بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا عوام نے جو ذمے داری ہمیں سونپی ہے، اللہ کے فضل سے ہم اس پر پورا اُتریں گے اور اپنی یونین کونسل کو ٹنڈوجام کی مثالی یونین کونسل بنائیں گے۔