اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 جنوری 2025ء) پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر منگل کو خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ کے دو مالیاتی اداروں سے ایک بلین ڈالر کے قرضے کی شرائط کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ورلڈ بینک کی پاکستان کے لیے 10 سال میں 20 بلین ڈالر کی فنڈنگ کا منصوبہ

انہوں نے کہا کہ چھ سے سات فیصد کی شرح سود والے قرضوں میں ایک سال تک کی ادائیگی کی مدت کے ساتھ دو طرفہ اور تجارتی مالیاتی معاہدے شامل ہیں۔

پاکستان اس وقت مختلف ملکوں اور اداروں سے مزید مالی امداد کی تلاش میں ہے۔

اورنگزیب نے کہا، "اب ہم دو اداروں کے ساتھ معاہدے کی شرائط پر دستخط کرنے میں آگے بڑھے ہیں، اس میں ایک دو طرفہ اور دوسرا تجارت (فنانس) ہے"۔

(جاری ہے)

اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کا مقصد ریٹنگ ایجنسیوں کے ساتھ سنگل بی ریٹنگ کی طرف بڑھنے پر بات کرنا ہے، اور امید ہے کہ آنے والے مہینوں میں اس میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا، "مثالی طور پر میں یہ سوچنا چاہوں گا کہ ہمارا مالی سال، جوآئندہ جون ہے، ختم ہونے سے پہلے اس سمت میں کچھ پیش رفت ہو سکتی ہے۔"

آبادی، مہنگائی اور جی ڈی پی، پاکستان پانچ سال بعد کہاں کھڑا ہو گا؟

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر نے اگست میں روئٹرز کو بتایا تھا کہ پاکستان کا مقصد اگلے مالی سال تک مشرق وسطیٰ کے کمرشل بینکوں سے چار بلین ڈالر تک رقم اکٹھا کرنا ہے۔

اورنگزیب نے کہا کہ قرضے قلیل مدتی یا ایک سال تک کے لئے ہیں۔

معاشی حالات بہتر ہونے کی امید

یہ قرضے ایسے وقت ملے ہیں جب پاکستان مشکل معاشی حالات، بشمول کرنسی کی قدر میں کمی اور بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کی بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں کے درمیان کے درمیان اپنی مالی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ توقع ہے کہ نئے معاہدوں سے عارضی راحت ملے گی۔

آئی ایم ایف کو امید ہے کہ پاکستان 7 بلین ڈالر کا آئی ایم ایف بیل آؤٹ حاصل کرنے کے بعد اپنے مالیات میں اضافہ کرے گا، جس کا پہلا جائزہ فروری میں مقرر کیا گیا ہے۔

اورنگزیب نے کہا، "ہمارے پاس ای ایف ایف (توسیع شدہ فنڈ سہولیات) کا پہلا باضابطہ جائزہ فروری کے آخر تک ہو رہا ہے۔ اور مجھے لگتا ہے کہ ہم اس جائزے کے لئے بہتر پوزیشن میں ہیں۔

"

اورنگزیب نے کہا کہ اسلام آباد آر ایس ٹی فنانسنگ پر بات چیت کو آگے بڑھائے گا جب آئی ایم ایف مشن ای ایف ایف پروگرام کے پہلے جائزے کے لیے پاکستان جائے گا۔

پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان کے وزیر خزانہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "اگلے پانچ سے چھ ماہ میں ہمیں اچھے نتائج کی طرف جانا چاہیے۔" انہوں نے یورپی یونین ایوی ایشن ریگولیٹر کی جانب سے ایئر لائن پر سے ساڑھے چار سال کی پابندی ہٹانے کے بعد بہتر کاروباری امکانات کا حوالہ دیا۔ اس ماہ یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں دوبارہ شروع ہو رہی ہیں۔

ج ا ⁄ ص ز (روئٹرز)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان پاکستان کے بلین ڈالر نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

سونے ایک ہی دن میں 10 ہزار روپے مہنگا ہو گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف میں 90 روز کی معطلی کے اعلان کے بعد سونے کی قیمتوں کو پَر لگ گئے۔صرافہ مارکیٹوں کے مطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 10 ہزار روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 8573 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے ہوگئی۔

تاریخ میں پہلی بار پاکستان میں ایک دن میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے اور عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 100 ڈالر اضافہ دیکھا گیا۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 100 ڈالر بڑھ کر 3218 ڈالر پر جا پہنچی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 78 ڈالر اضافہ ہوا تھا جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 668 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ ٹیرف پر پریشان ضرور مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • ٹرمپ ٹیرف پر پریشان ضرور مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • ایک سال میں یواے ای اور پاکستان کا تجارتی حجم 10ارب ڈالر سے تجاوز
  • امریکی ایوان کمیٹی میں طالبان کی مالی امداد روکنے کا بل منظور، نہیں چاہتے ایک ڈالر بھی ان کے ہاتھ لگے،کانگریس مین
  • امریکی ایوان کی کمیٹی میں طالبان کی مالی امداد روکنے کا بل منظور
  • مشرق وسطیٰ میں نیا تنازعہ روکنے کیلئے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آج عمان میں ہوں گے۔
  • کراچی کے ضلع وسطی میں ایک روز کے لیے دفعہ 144نافذ
  • سونے ایک ہی دن میں 10 ہزار روپے مہنگا ہو گیا
  • افغانستان سے بہتر تعلقات میں دہشت گردی بڑی رکاوٹ ہے، پاکستان
  • وقف املاک بل منظور؛ مکیش امبانی کا اربوں ڈالر مالیت کا بنگلا بھی خالی کرایا جائے گا؟