پاکستان قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کیلیے پرعزم ہے‘اویس لغاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میںماحول دوست توانائی کا بین الاقوامی دن آج منایا جارہا ہے۔ یاد رہے گزشتہ سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 26جنوری کو ماحول دوست توانائی کا بین الاقوامی دن منانے
کے لیے پاکستان اور پاناما کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دی تھی ۔ 193رکنی جنرل اسمبلی نے ماحولیات کے تحفظ کے لیے پیش کردہ قرارداد کے متن کی بغیر ووٹنگ کے منظوری دی تھی وزارت توانائی کے وزیر سرداراویس احمد خان لغاری نے اس دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے اور اس حوالے سے وزارت توانائی صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے پالیسیاں وضع کر رہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ترک صدر رجب طیب اردوان فروری میں پاکستان کا دورہ کرینگے
رجب طیب اردوان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وزارتی وفد بھی اسلام آباد پہنچے گا۔ اسٹریٹجک تعاون کونسل کے اگلے اجلاس میں دفاع اور سیکیورٹی تعاون کو بڑھانے سمیت دونوں ممالک کے درمیان تجارت، اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرینگے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطح کی ساتویں اسٹریٹجک تعاون کونسل (ایچ ایل ایس سی سی) اگلے ماہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ رجب طیب اردوان کا دورہ 12 اور 13 فروری کو متوقع ہے۔ اسٹریٹجک تعاون کونسل کا بنیادی مقصد باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے جس کی سربراہی پاکستان کے وزیر اعظم اور ترکیہ کے صدر مشترکہ طور پر کرتے ہیں۔ رجب طیب اردوان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وزارتی وفد بھی اسلام آباد پہنچے گا۔ اسٹریٹجک تعاون کونسل کے اگلے اجلاس میں دفاع اور سیکیورٹی تعاون کو بڑھانے سمیت دونوں ممالک کے درمیان تجارت، اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔