Daily Ausaf:
2025-01-19@13:21:28 GMT

ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے دی

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT

ملتان: (دنیا نیوز) دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے تھے یوں پاکستان کو مہمان ٹیم پر 202 رنز کی برتری حاصل تھی۔پاکستان کی جانب سے میچ کے تیسرے روز کامران غلام اور سعود شکیل نے کھیل کا آغاز کیا تاہم پاکستانی بیٹرز یکے بعد دیگرے وکٹیں گنواتے رہے۔میزبان پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود 52 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد ہریرہ 29، کامران غلام 27 اور سلمان آغا 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان ٹیم کے 5 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے جبکہ خرم شہزاد بغیر کھاتہ کھولے ہی چلتے بنے، پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 5، سعود شکیل اور محمد رضوان 2،2، نعمان علی 9 اور ساجد خان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل ویریکن نے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ گڈاکش موتی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دوسرا روز

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلے سیشن میں پاکستان کے آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ شروع کی تو اس کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا۔ابتدا میں ساجد خان بیٹرز کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے جنہوں نے ابتدائی چاروں وکٹیں حاصل کیں۔ساجد خان نے میکائیل لوئس کو ایک، کیاسی کارٹی کو صفر،کریک براتھویٹ کو 11 اور کیون ہوج کو 4 رنز پر چلتا کردیا۔ساجد خان کے بعد نعمان علی نے ویسٹ انڈیز بیٹرز کی درگت بنائی اور 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ویسٹ انڈیز کی پانچویں وکٹ 34 رنز کے مجموعے پر گری اور نعمان علی نے جسٹن گریویس کو 4 رنز پر چلتا کیا جس کے بعد نعمان علی نے ٹریون املیچ اور ایلک ایتھنیز کو 6،6 جب کہ کلیون سنکلر کو 11 رنز پر پویلین بھیجا۔نعمان علی نے گداکیش موتی کو 19 رنز پر آؤٹ کرکے اپنا پانچواں شکار کیا۔137 کے مجموعے پر آخری وکٹ ابرار احمد نے لی جنہوں نے جیڈن سیلز کو 22 رنز پر آؤٹ کیا۔ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلی اننگزمیں 93 رنزکی برتری حاصل کرلی، پاکستانی سپنر نعمان علی نے 5 اور ساجد خان نے 4 شکار کیے جبکہ ایک وکٹ ابرار احمد کے حصے میں آئی۔

پاکستان کی اننگز
ملتان میں کھیلے جانیوالے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز محمد رضوان اور سعود شکیل نے کھیل کا آغاز کیا تاہم سعود شکیل زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 84 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔نئے آنیوالے بلے باز سلمان آغا بھی خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور محض 2 رنز بنا کر چلتے بنے اور نعمان علی بغیر کھاتہ کھولے ہی رن آؤٹ ہو گئے جبکہ محمد رضوان 71 رنز پر ہمت ہار گئے۔ساجد خان 18 اور خرم شہزاد 7 رنز بنا سکے یوں پاکستان کی پوری ٹیم 230 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز اور جومل ویریکن نے 3،3، کیون نے 2 اور گوداکش موتی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پہلا دن
ہوم گراؤنڈ پر قومی ٹیم میچ کا شاندار آغاز نہ کر سکی اور ابتداء ہی میں قومی ٹیم کے 4 کھلاڑی پویلین چلتے بنے۔پاکستان کی پہلی وکٹ 16 رنز پر گری، ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے اوپنر محمد ہریرہ 11 گیندوں کے عوض 6 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے، کپتان شان مسعود بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 11 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔نئے آنیوالے بلے کامران غلام بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور محض 5 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے جبکہ تجربہ کار بیٹر بابر اعظم تاحال اپنی خراب فارم سے چھٹکارہ نہ پا سکے اور 20 گیندوں پر صرف 8 رنز بنا کر چلتے بنے۔

قومی ٹیم

دوسری جانب قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان ، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، خرم شہزاد اور ابرار احمد اور محمد ہریرہ شامل ہیں۔نوجوان کرکٹر محمد ہریرہ کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ڈیبیو ہوا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نعمان علی نے کامران غلام ا و ٹ ہو گئے پاکستان کی ویسٹ انڈیز پاکستان نے محمد رضوان کی جانب سے سعود شکیل قومی ٹیم چلتے بنے سکے اور کے بعد

پڑھیں:

ملتان ٹیسٹ دوسرے روز میں داخل، پاکستان کی بیٹنگ جاری، 4 کھلاڑی آؤٹ

ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں دوسرے روز کا کھیل جاری ہے۔ ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے آج 143 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز کا آغاز کیا۔ اس وقت کریز پر محمد رضوان اور سعود شکیل موجود ہیں۔

جمعہ کو ملتان اسٹیڈیم میں دھند کے باعث تاخیر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ محض16  رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب محمد حریرہ 6 رنز بنا کر جیڈن سیلز کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے، دوسری وکٹ محض 4 رنز کے اضافے کے ساتھ 20 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان شان مسعود بھی 11 رنز بنا کر گداکیش موتے کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 31 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب کامران غلام 5 رنز بنا کر جیڈن سیلز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی چوتھی اور اہم وکٹ 46 کے مجموعی اسکور پر گری جب بابراعظم 8 رنز بنا کر جیڈن سیلز کی ہی گیند پروکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پہلے روز کے کھیل کے اختتام تک ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز کے جارحانہ اسپیل کی بدولت پاکستان کا ٹاپ آرڈرآؤٹ ہو چکا تھا۔  جیڈن سیلز نے 3 اہم وکٹیں حاصل کیں جن میں پاکستان کے بلے بازبابراعظم بھی شامل تھے۔

نائب کپتان سعود شکیل اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی مضبوط پارٹنرشپ کے باعث پاکستان کی اننگزکو بہترپوزیشن پرلاکھڑا کیا۔

سعود شکیل اور محمد رضوان نے عمدہ اننگز کھیل کر لڑکھڑاتی بیٹنگ کو سہارا دیا اور 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنزتک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

سعود شکیل ہفتہ کے روز کھیل کے دوسرے روز اپنی اننگز56 رنز کے انفرادی اسکور سے کریں گے جبکہ محمد رضوان 51 رنز سے اپنی اننگز جاری رکھیں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے مابین  پہلے ٹیسٹ میں اب سے کچھ دیر پہلے تک پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 46 رنز بنائے تھے  اور اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے۔ سعود شکیل 11 رنز  اور محمد رضوان صفر رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل کپتان شان مسعود 11، محمد ہریرہ 6، کامران غلام  5 اور بابر اعظم 8 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعہ کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا ٹیسٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے شروع ہونا تھا جو دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہوا۔

دھند کاجائزہ لینے کے بعد میچ انتظامیہ نے دونوں ٹیموں کے درمیان دن 1 بجے ٹاس کروا لیا ہے جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان پاکستان ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم کی قیادت شان مسعود کر رہے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کریگ براتھویٹ کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون، کون کون شامل ہے؟

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، قومی ٹیم میں 3 اسپنر نعمان علی، ساجد خان، ابرار احمد اور ایک فاسٹ بالر خرم شہزاد کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم کپتان شان مسعود، محمد رضوان، بابراعظم، کامران غلام، سعود شکیل، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، ابرار احمد اور فاسٹ بالر خرم شہزاد ٹیم پر مشتمل ہے۔ امام الحق اور ڈیبیو کرنے والے بلے باز محمد ہریراہ قومی ٹیم کی جانب سے اوپننگ کرسکتے ہیں۔

 

اس سے قبل پاکستان اے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا 3 روزہ وارم اپ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ میچ انتہائی دلچسپ اور کانٹے دا ر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی، دونوں کپتان جیت کے لیے پرجوش

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 19 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے آئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ یہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں ہی کھیلا جائے گا۔

پاکستانی اسکواڈ

پاکستان کے اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، محمد حریرہ، بابراعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ)، سلمان آغا، نعمان علی، ساجد خان، ابرار احمد اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز اسکواڈ

ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کریگ براتھویٹ (کپتان)، میکائل لوئس، کیسی کارٹی، کیویم ہوج، ایلک ایتھاناز، جسٹن گریوز، ٹیون املاچ (وکٹ)، گوڈاکیش موٹی، کیون سنکلیئر، جومل واریکن، جیڈن سیلز شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آؤٹ بیٹنگ پاکستان دوسرا دن رنز سعود شکیل محمد رضوان ملتان ٹیسٹ میچ ویسٹ انڈیز

متعلقہ مضامین

  • ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دیدی
  • ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر 109 رنز بنالیے، برتری 202 رنز
  • ملتان ٹیسٹ: پاکستانی سپنرز کا جادو چل گیا، ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر
  • پہلا ٹیسٹ؛ ساجد نعمان کی تباہ کن بالنگ، ویسٹ انڈیز 137 پر آل آؤٹ
  • ملتان ٹیسٹ: نعمان اور ساجد نے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ کو تباہ کردیا، پوری ٹیم 137 پر ڈھیر
  • ملتان ٹیسٹ: ساجد خان اور نعمان علی کی شاندار بولنگ
  • ملتان ٹیسٹ دوسرے روز میں داخل، پاکستان کی بیٹنگ جاری، 4 کھلاڑی آؤٹ
  • ملتان ٹیسٹ، پاکستان نے پہلے روز 4 وکٹ پر 143 رنز بنالیے