2025-01-18@10:07:37 GMT
تلاش کی گنتی: 1116

«کامران غلام»:

    ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے کہا کہ دھابیجی اکنامک زون منصوبہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔  دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے حوالے سے  ایم او یو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ دھابیجی اسپشل اکنامک زون سی پیک 2.0  کو فروغ دینے کے ساتھ 3 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون منصوبے سے خطے پر سماجی اور معاشی اثرات مرتب ہوں گے۔ دھابیجی زون سے پاکستان کی معیشت کے لیے ایک لاکھ سے زائد بلاواسطہ اور بلاواسطہ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول  وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا...
    کراچی(نیوز ڈیسک)صوبۂ سندھ کی جانب سے ملک میں ایک نئی مثال قائم کرتے ہوئے ٹرانس جینڈر افراد کے لیے تعلیمی میدان میں انقلابی تبدیلی کا آغاز۔ وزیراعلی سندھ کی طرف سے صوبے کی پہلی ٹرانس ایجوکیشن پالیسی مرتب کرنے کے احکامات جاری۔سندھ حکومت کے ترجمان سکھدیو آسرداس ہیمنانی کے مطابق سندھ پاکستان کا واحد صوبہ ہے جو خواجہ سراؤں کی تعلیم کو لے کر نہ صرف سنجیدہ ہے بلکہ خواجہ سراؤں کی تعلیم سے متعلق نئی پالیسی مرتب کرنے جا رہا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت کا مزید کہنا ہے کہ ماضی میں بھی سندھ حکومت نے سندھ سول سرونٹ ترمیمی بل کے تحت خواجہ سراؤں کے لیے نوکریوں میں کوٹہ منظور کیا جس کے تحت خواجہ سرا نہ صرف میرٹ...
    پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس لائنز دھماکے کے 3 سہولت کاروں کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کے حوالے کردیا۔ پولیس لائنز دھماکے میں ملوث تین سہولت کاروں کو انسداد دہشت گردی عدالت پشاور میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان عنایت الرحمان ، عبد الصابر اور عثمان خان پر پولیس لائنز دھماکے میں سہولت کاری کا الزام ہے۔ ملزمان پشاور کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں۔ ملزمان سے دیگر ساتھیوں اور مزید معلومات کے لیے تفتیش کی ضرورت ہے۔ استدعا ہے کہ ملزمان کو 30 روزہ جسمانی ریمانڈ پرحوالے کیے جائے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے تینوں سہولت کاروں کو 15...
    مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر علی گوہر کی آرمی چیف سے ہونے والی "ملاقات" کی ساری تفصیلات اور مکالموں کا علم ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ مجھے بیرسٹر علی گوہرکی آرمی چیف سے "ملاقات" کی ساری تفصیلات اور مکالموں کا علم ہےلیکن اگر علی گوہر صاحب ایسا ہی سمجھتے ہیں اور اگر علیمہ خان صاحبہ بھی اسے خوش آیند قرار دے رہی ہیں اور عمران خان بھی اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں اور علی گوہر نے اسے بیک ڈور پراسیس کا نام دیا ہے اور کہا ہے کہ بیک...
    بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تفصیلات کا علم ہے، سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور پی۔ٹی۔آئی سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے ترجمان، سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ دو دو تین تین متوازی سطحوں پر مذاکرات نہیں ہوا کرتے۔ پی۔ٹی۔آئی ’بیک ڈور‘ اور’ فرنٹ ڈور‘ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلے۔ اگر وہ اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات اور مبینہ مذاکرات سے مطمئن ہے تو اپنی کمیٹی کو آگاہ کردے کہ اب حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کی ضرورت نہیں رہی۔ایک نجی ٹیلی ویژن چینل (ڈان) کے ٹاک شو میں میزبان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے عرفان صدیقی نے...
    پی ڈی ایم اے کے مطابق، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ سمیت مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں آج 18 جنوری سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ 21 جنوری تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ سمیت...
    مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے بیرسٹر علی گوہرکی آرمی چیف سے “ملاقات” کی ساری تفصیلات اور مکالموں کا علم ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ مجھے بیرسٹر علی گوہرکی آرمی چیف سے “ملاقات” کی ساری تفصیلات اور مکالموں کا علم ہےلیکن اگر علی گوہر صاحب ایسا ہی سمجھتے ہیں اور اگر علیمہ خان صاحبہ بھی اسے خوش آیند قرار دے رہی ہیں اور عمران خان بھی اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں اور علی گوہر نے اسے بیک ڈور پراسیس کا نام دیا ہے اور کہا ہے کہ بیک ڈور پراسیس بھی چلے گا...
    ---فائل فوٹو  اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے ججز کا روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا ہے۔آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے تمام 8 ججز دستیاب ہوں گے، 20 سے 24 جنوری تک کیسز کی سماعت کے لیے 8 سنگل بینچ اور 4 ڈویژن بینچ دستیاب ہوں گے۔پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ہوگا۔دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ہوگا۔تیسرا ڈویژن بینچ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر جبکہ چوتھا ڈویژن بینچ جسٹس بابر ستار اور جسٹس ارباب محمد...
    لوئر کرم میں ممکنہ آپریشن، متاثرین کے لیے ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز پشاور:خیبرپختونخوا کے ضلع کُرم میں عسکریت پسندوں کے خلاف ممکنہ آپریشن کے پیش نظر عارضی طور پر بےگھر افراد کے لیے ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع کرم کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق ’قانون نافذ کرنے والے ادارے لوئر کُرم کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔‘نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ممکنہ آپریشن کے دوران متاثرہ آبادی کے تحفظ اور امداد کو یقینی بنانے کے لیے ٹی ڈی...
    انڈیا کی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے وادی سندھ کا رسم الخط ڈی کوڈ کرنے والوں کے لیے 10 لاکھ ڈالرز کا اعلان کیا ہے۔ تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے یہ اعلان وادی سندھ کی تہذیب کی دریافت کے صد سالہ جشن کے موقع پر کیا۔ وادی سندھ کی تہذیب 2500 قبل مسیح سے 1700 قبل مسیح کے درمیان پروان چڑھی اور پھر نامعلوم وجوہات کی بنا پر زوال پذیر ہوئی۔ گزشتہ صدی کے شروع میں ہڑپہ اور موہنجوداڑو میں اس تہذیب کے آثار دریافت ہوئے تو آثار قدیمہ کے ماہرین کو کھدائی کے دوران دوسری اشیا کے ساتھ ساتھ لکھائی کے کئی نمونے بھی ملے۔ ان تحریروں کے حروف جانوروں کے نقشوں اور علامتوں پر...
    اسپیس ایکس کا اسٹار شپ پروٹو ٹائپ ٹیکساس سے لانچ ہونے کے چند منٹ بعد ہی خلا میں پھٹ گیا، جس کی وجہ سے خلیج میکسیکو پر ایئرلائن کی پروازوں کو ملبے سے بچنے اور ایلون مسک کے فلیگ شپ راکٹ پروگرام کو روکنے کے لیے راستہ تبدیل کرنا پڑ گیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق اسپیس ایکس مشن کنٹرول کا جمعرات کی شام کو جنوبی ٹیکساس میں راکٹ اسٹیشن سے اڑان بھرنے کے 8 منٹ بعد نئے اپ گریڈ شدہ اسٹار شپ سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ رائٹرز کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس کے اوپر آسمان پر روشنی کی نارنجی رنگ کی گیندیں...
    پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک کا سابق وزیراعظم خیالی تنخواہ پر نہیں منصب پررہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ کل پاکستان کی تاریخ کا ایک انوکھا دن تھا۔ پاکستان کا سابق وزیر اعظم کسی خیالی تنخواہ پر نہیں باقاعدہ اپنے منصب پر رہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا۔ اس کیس کی 100 سے زیادہ سماعت ہوئیں اور ملزمان کو 15 مواقع دئیے گئے۔ نیب کی تفتیش کے لیے 35 سماعتیں ہوئیں۔ علیمہ خان کہتی تھیں کہ ہم چاہتے تھے کیس کا فیصلہ آجائے اور کل رورہی تھیں۔ تحریک فساد والے کل سے بوکھلائے پھر رہے ہیں۔ عظمی بخاری نے...
    ترکش ڈرامہ ”وینڈیٹا“ کے مرکزی کرداروں نے ڈرامہ کوجلد ہی اردو میں نشر کیے جانے کی خوشخبری سنائی ہے۔ ”وینڈیٹا“ ایک انتہائی پسند کیا جانے والا ترک ڈرامہ ہے جو حال ہی میں ترکی میں اختتام پذیر ہوا۔ اس ڈرامے نے سوشل میڈیا پر 2 بلین ویوز حاصل کیے۔ ڈرامہ کی کہانی کا موضوع ایک ایسی زبردستی کی شادی کی ہے جو آہستہ آہستہ محبت کی کہانی میں بدل جاتی ہے۔ مرکزی کردار معروف ترک اداکاروں سیڈا پینار اور بیرس باکتاش نے ادا کیے ہیں۔ اب اردو زبان سے شناسائی رکھنے والے صارفین کوایک اچھی خبر سننے کو ملی ہے۔ یوٹیوب پر ایشیائی ناظرین کی جانب سے زبردست ردعمل ملنے کے بعد ڈرامہ جلد ہی اردو میں نشر ہونے...
    ٹک ٹاک نے کہا ہے کہ وہ اتوار سے امریکا میں “سرگرمیاں متعطل” کرنے پر مجبور ہوگی جب تک کہ حکومت پابندی سے متعلق فیصلے پر نفاذ سے پہلے مداخلت نہیں کرتی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ٹک ٹاک نے کہا کہ وائٹ ہاؤس اور محکمہ انصاف سروس فراہم کرنے والی کمپنی کو ضروری وضاحت اور یقین دہانی دینے میں ناکام رہے ہیں جو کہ ٹک ٹاک کی دستیابی برقرار رکھنے کے لیے لازمی ہیں۔ اس میں کہا گیا کہ جب تک حکومت فوری طور پر ویڈیو ایپ کو یہ یقین دہانی کرانے کے لیے قدم نہیں کرتی کہ اسے لگنے والی پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر سزا نہیں دی جائے گی، ٹک...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومتی وزرا اپنے حلف کا پاس رکھتے ہوئے پی ٹی آئی اور عسکری قیادت میں ملاقات پر سیاست نہ کریں۔اپنے بیان میں صوبائی مشیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور عسکری قیادت کے درمیان ملاقات کے بعد نواز شریف کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اطلاعات ہیں کہ نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیر موثر بنانے کا کام شروع ہو چکا ہے۔ ایسے عناصر سرگرم ہو چکے ہیں جو نہیں چاہتے کہ ملک کے اندر سیاسی استحکام کی راہیں کھلیں۔بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں...
    خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے الزام عائد کیا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا ہے۔ ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عسکری قیادت کی ملاقات کے بعد نواز شریف کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیر مؤثر بنانے کا کام شروع ہو چکا ہے، ایسے عناصر سرگرم ہو چکے جو نہیں چاہتے کہ ملک میں سیاسی استحکام ہو۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں امن کے لیے مذاکرات کی راہ پر چل رہی ہے، یہ لوگ اپنے ناجائز اقتدار کو بچانے کے...
    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مراکش کشتی حادثے کے 3 مقدمات درج کر لیے۔ پہلا مقدمہ سیالکوٹ کے 2 بھائیوں عرفان اور ارسلان کے اہلِ خانہ نے درج کروایا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق مقدمے میں انسانی اسمگلر اصغر کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ انسانی اسمگلر اصغر نے عرفان اور ارسلان کو اسپین بھجوانے کے لیے 80 لاکھ روپے لیے تھے۔ عرفان اور ارسلان کشتی حادثے میں بچ گئے تھے، البتہ دونوں مراکشی حکام کی تحویل میں ہیں۔ دوسرا مقدمہ گجرات کے رہائشی علی رضا کے اہلِ خانہ نے درج کروایا ہے جبکہ تیسرا مقدمہ گجرات کے رہائشی خاور حسن کے اہل خانہ نے درج کروایا ہے۔ ایف آئی اے کے ذرائع مطابق چاروں ملزمان...
    راولپنڈی (آئی این پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ  ای او ون سیٹلائٹ کا لانچ پاکستان کے خلائی سفر میں اہم سنگ میل ہے۔ آئی ایس پی آر کے بیان  میں کہا کہ  پاکستان کے پہلے مقامی الیکٹرو-آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون کی کامیاب لانچنگ ہوئی، ای او ون سیٹلائٹ پاکستان میں مختلف شعبوں میں مدد گار ثابت ہوگا۔  زراعت میں یہ فصلوں کی نگرانی، آبپاشی کی ضروریات اور پیداوار کی پیشگوئی کرے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیٹلائیٹ غذائی تحفظ کے اقدامات، ماحولیاتی نگرانی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں اہم رہنمائی کا ذریعہ ہوگا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیٹلائیٹ سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، زلزلوں، جنگلات کی کٹائی اور...
    ویب ڈیسک: نگران دور میں بھرتی سرکاری ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔  خیبرپختونخوا میں نگران دور میں بھرتی کئے گئے ملازمین کو ہٹانے کیلئے خیبرپختونخوا ملازمین سروسز 2025 کے نام سے بل تیار کیا گیا ہے،نگران دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو نکالنے کا بل جلد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، متن کے مطابق اس بل کے تحت نگران حکومت کے دوران بھرتی کئے گئے ملازمین کو نوکری سے ہٹانا ہے۔ حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول  بل کے متن میں کہا گیا کہ نگران حکومت کے دوران غیر قانونی طور پر بھرتیاں کی گئی تھیں، متعلقہ ادارے اس ضمن میں بل پاس ہونے پر نوٹیفیکیشن جاری کریں گے،نوٹیفیکیشن کے...
    ایران اور روس کے صدور نے کریملن میں جامع اسٹریٹجک پارٹنر شپ معاہدے پر دستخط کردیے۔ روسی صدر پیوٹن نے ایران میں دو نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا اعلان کردیا اور کہا کہ ایران کے لیے نئے جوہری ری ایکٹرز کی تعمیر میں تاخیر کے باوجود مزید جوہری منصوبے شروع کرنے کو تیار ہیں۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ معاہدے سے دوسروں کی پیدا کردہ مشکلات پر قابو پانے اور آگے بڑھنے کے قابل ہوسکیں گے۔ ایران روس معاہدے کے مطابق دونوں ممالک ایک دوسرے کو لاحق فوجی خطرات سے مل کر نمٹیں گے۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ ایران یا روس پر حملہ آور کسی ملک کو فوجی امداد فراہم نہیں کی جائے گی، معاہدے میں سیکیورٹی...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تنظیمِ اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کانفرنس کا نشانہ امارتِ اسلامیہ افغانستان تھی لیکن اس میں لیے گئے فیصلے تمام مسلم ممالک کے معاشروں کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ’’مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع‘‘ کے عنوان سے پاکستان میں منعقد ہونے والی 2 روزہ کانفرنس جس میں 47مسلم ممالک کے وزراء اور دیگر کئی عالمی اداروں کے وفود نے شرکت کی، اس کے اصل ایجنڈا کا تعلیم سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں تھا، حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی مسلمان حصول ِعلم یا علم کی اہمیت...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بھارت کی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے اپنے منشور کا اعلان کردیا ۔جس کے تحت عوام کو ماہانہ 500 روپے کا گیس سلنڈر، 300 یونٹ مفت بجلی ، فری راشن دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگرس کا کہنا ہےکہ نئی دہلی انتخابات جیت کر عوام کو 500 روپے میں گیس سلنڈر، 300 یونٹ مفت بجلی اور مفت راشن دیا جائے گا۔ یادرہے قبل ازیں، کانگریس پارٹی خواتین اور نوجوانوں کے لئے بھی اعلان کر چکی ہے۔ اس موقع پر دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے کہا کہ خواتین پر مہنگائی کا شدید اثر ہوا ہے، جس کے پیش نظر ’مہنگائی مکتی یوجنا‘ متعارف کرائی گئی ہے۔ اس...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مہران ورکرز یونین (سابقہ سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری محمد اسلم عباسی اور دیگر عہدیداران نے اپنے بیان میں ادارے کی انتظامیہ سے سوال کیا ہے کہ مینیجنگ ڈائریکٹر واسا/ حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن 13 دسمبر کو ادارے میں تعینات ہوئے تھے، لیکن آج تک منیجنگ ڈائریکٹر نے واسا کارپوریشن کے ملازمین کو ریلیف نہیں دیا، نہ ہی کوئی تنخواہ ادا کی، واسا ملازمین اس وقت بھی تقریباً 11 ماہ کی تنخواہوں اور 11 ماہ کی پنشنز سے محروم بھوک اور افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ملازمین کے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں اور وہ یوٹیلیٹی بلز، بچوں کی اسکول کی فیس حتیٰ کہ پنشنوں سے محروم واسا ملازمین بیوائیں اور یتیم...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اپنی تیسری بیوی بشریٰ بی بی کے ساتھ مل کر مذہبی تقدیس کے لبادے میں لوٹ مار کا صدیوں پرانا شاطرانہ کھیل کھیلتے ہوئے اربوں روپے کی لوٹ مار سے جس عظیم مالیاتی سلطنت کی تعمیر شروع کر رکھی تھی 190 ملین پاؤنڈ کیس کے عدالتی فیصلے میں سنائی گئی سزا نے اسے ناقابل تلافی دھچکا پہنچایا ہے۔ قید اور جرمانے کی سزاؤں کے ساتھ القادر یونیورسٹی ضبط کر لیے جانے سے نہ صرف اس بہروپیا جوڑے کی بڑی واردات ناکام ہوگئی ہے، بلکہ ریاست مدینہ سے پاک پتن اور بغداد شریف تک کے مختلف روحانی سلسلوں کا جو لبادہ ان بہروپیوں نے اوڑھ رکھا تھا وہ بھی اتر...
    میہڑ (نمائندہ جسارت) اُمِ رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کی ساتویں برسی پر سرداری نظام کے خلاف جلسہ، 17 جنوری 2018 کو ہونے والے تہرے قتل کے واقعے کی ساتویں برسی کے موقع پر اُمِ رباب چانڈیو کی جانب سے سرداری نظام کے خلاف بڑے جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ دلخراش واقعے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے اُمِ رباب کے والد مختار چانڈیو، چچا قابل چانڈیو اور دادا کرم اللہ چانڈیو قتل ہوئے تھے۔ اُمِ رباب چانڈیو ننگے پاؤں جلسہ گاہ پہنچیں، جہاں ان کا استقبال سرداری نظام کے خلاف پرجوش نعروں سے کیا گیا۔ جلسے میں عوام، وکلاء، تاجروں کے ساتھ مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔...
    میرپورخاص (نمائندہ جسارت) رہائشی علاقے العمران ٹاؤن میں گھر میں قائم ایل پی جی کی دکان میں سلنڈر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، پورا گھر جل گیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سلنڈر دھماکے کے بعد اہل علاقہ خوف میں مبتلا ہو گئے، سر سید روڈ پر واقع کیمروں کی دکان میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق العمران ٹائون کے رہائشی شاہد ملک نے غیر قانونی طور پر گھر میں ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان قائم کر رکھی ہے جس میں ایل پی جی گیس کا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا اور گھر میں آگ لگ گئی، گھر میں موجود اہلخانہ گھر سے باہر نکل گئے اور خوش قسمتی سے...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان کا مقامی الیکٹرو آپیٹکل ای او ون سیٹلائٹ لانچ کر دیا گیا۔ یہ ملکی خلائی سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ آئی ایس بی آر کے مطابق سیٹلائٹ معدنیات، تیل، گیس کے شعبوں، آبی وسائل کی نگرانی میں معاونت کرے گا۔ سیٹلائٹ ماحولیاتی نگرانی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، سیلاب سے متعلق بروقت اپ ڈیٹس فراہم کرے گا۔ سیٹلائٹ سے آبپاشی کی  ضروریات کا اندازہ لگا کر پیداوار کی پیشگوئی کی جا سکے گی۔ سیٹلائٹ سے زراعت میں  فصلوں کی نگرانی کی جا سکے گی۔ ای او ون سیٹلائٹ پاکستان کے مختلف شعبوں میں فائدہ مند ہے۔ سیٹلائٹ جنگلات کی کٹائی اور زمین کے کٹاؤ سے متعلق بروقت اپ ڈیٹس فراہم کرے گا۔ سیٹلائٹ غذائی تحفظ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ وقائع نگار) بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف آفیسر کا دورہ پاکستان جاری ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی سے ملاقات کی۔ سیکرٹری دفاع محمد علی نے معزز مہمان قمر الحسن کا پرتپاک استقبال کیا۔ سیکرٹری دفاع نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ علاوہ ازیں لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن بنگلہ دیشی فوج کے پرنسپل سٹاف افسر نے این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کا دورہ کیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے معزز مہمان کو این ای او سی کے...
    اسلام آباد (آئی ا ین پی) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے نوجوان روزگار نہ ملنے پر بھیانک سفر کا فیصلہ کرتے ہیں۔ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سپین جانے والے تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پر ردعمل میں کہا اس قسم کے حادثات میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے۔ نوجوان اپنے ملک میں مناسب روزگار کے مواقع میسر نہ ہونے پر اتنے بھیانک سفر کا فیصلہ کرتے ہیں۔ انسانی سمگلنگ کرنے والے عناصر کا سخت احتساب کیا جائے۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرے تاکہ عوام کو ایسے جان لیوا فیصلوں کی ضرورت ہی نہ پڑے۔ متاثرہ خاندانوں کو لاشوں کی وطن...
    لاہور: سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کر رہے ہیں
    امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو 25 جنوری کو حیدرآباد میں پانی کا نفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے امیر کاشف سعید شیخ کی قیادت میں تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات اور انہیں جماعت اسلامی کی جانب سے 26 جنوری کو حیدرآباد میں ‘دریائے سندھ اور زراعت کو درپیش خطرات اور ان کا حل’ کے عنوان سے منعقدہ پانی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ دیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے جماعت اسلامی کی دعوت قبول کرتے ہوئے پانی کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں رہنماؤں نے سندھ کی صورت حال اور مشترکہ مفادات کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور سندھ کے سنگین مسائل بدامنی، ڈاکو راج اور سندھ کے پانی پر نئے کینالوں...
    پشاور (جسارت نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے نگران دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نگران دور میں بھرتی ہونے والے سرکاری اہلکاروں کو نکالنے کے لئے قانون تیار کر لیا گیا، خیبر پختونخوا ملازمین (سروسز سے ہٹانا) بل 2025 اسمبلی ایجنڈے میں شامل تھا۔بل کا اطلاق 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 کے دوران ہونے والی بھرتیوں پر ہوگا، بچوں اور اقلیتی کوٹہ کے ساتھ ساتھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونیوالی بھرتیوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔مجوزہ بل کے مطابق نگران دور کے ملازمین کو نکالنے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ 7 رکنی کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کریں گے۔ملازمین کے حوالے سے کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا،...
    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے سرکاری ادارہ جات نے ریاستی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات سمیت پاکستان ٹیلی ویژن کی ڈیجیٹل توسیع اور منافع بخش شراکت داری کی منظوری دیتے ہوئے سرکاری نشریاتی ادارے میں 1,232 غیرضروری عہدے ختم کرنے کی منظوری دیدی۔کمیٹی نے وزارت اطلاعات کو غیر استعمال شدہ اثاثے نجی شعبے کو فروخت کرنے کی ہدایت کی اور اداروں کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر زور دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ادارہ جات کا اجلاس ہوا جہاں کاروباری اداروں کو منافع بخش بنانے کے لیے اہم اقدامات کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں کراچی ٹولز، ڈائیز اینڈمولڈ سینٹر(کے ٹی ڈی ایم سی) کے...
    لاہو ر( نمائندہ جسارت ) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان حماس کو فلسطینیوں کا نمائندہ تسلیم کرکے اس کی قیادت دورہ پاکستان کی دعوت دے، اسلامی ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کے اور غزہ کی تعمیر نو میں مدد دیں، دنیا میں کوئی اسلامی حکومت ہوتی تو غزہ میں اسرائیل کی سفاکیت سے پچاس ہزار معصوم شہید نہ ہوتے، مسجدوں کو جلایا نہ جاتا، اٹھاون اسلامی ممالک نے اہل فلسطین کے حوالے سے بے حسی کا ثبوت دیا، حماس کی مزاحمت نے اسرائیل اور امریکا کے گٹھ جوڑ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، سیز فائر حماس کی فتح ہے۔ جامعہ عربیہ گوجرانوالہ میں تقریب تکمیل بخاری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ...
    اسلام آباد(صباح نیوز)اپوزیشن جماعتوں نے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی اور عوام کی حکمرانی کے لیے مل کر جدوجہد کرنے کے لیے آئندہ چند روز میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو ون پوائنٹ ایجنڈے پر اکٹھا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
    تل ابیب /غزہ/ اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک/ اے پی پی /صباح نیوز) وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں ہونے والے سیکورٹی کابینہ نے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری دیدی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی سیکورٹی کابینہ اجلاس نے کئی گھنٹے غور اور جائزے کے بعد جنگ بندی معاہدے کے حق میں فیصلہ دیدیا۔ سیکورٹی کابینہ نے حکومت کو جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کی سفارش کردی۔ اس کے بعد اب حکومتی کابینہ اجلاس میں بھی منظوری لی جائے گی جو کہ اسرائیلی آئین کے تحت لازمی ہے تاہم بآسانی منظوری ملنے کے امکانات قوی ہیں۔ اگر مکمل کابینہ سے بھی منظوری مل جاتی ہے تو اتوار کے روز پہلا اسرائیلی یرغمالی حماس کی...
    اسلام آباد( نمائندہ جسارت )وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ملک میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی اینز) پر کوئی پابندی نہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی چل رہے ہیں، سست انٹرنیٹ کی وجہ پچھلی حکومت کا آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری نہ کرنا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران کیا۔قبل ازیں قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے وقفہ سوالات میں نکتہ اعتراض پر بولنے کی کوشش کی، اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے اجازت نہ...
    اقوام متحدہ(اے پی پی) پاکستان نے یوکرین میں جاری جنگ جلد از جلد ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ میں شہریوں کا جانی و دیگر نقصان بہت زیادہ ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے سلامتی کونسل میں یوکرین جنگ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس اس حوالے سے اہم موقع پر ہو رہا ہے کہ یوکرین کی جنگ کو تین سال پورے ہونے والے ہیں اور عالمی ادارے کی انڈر سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور روزمیری ڈی کارلو کی سلامتی کونسل کو بریفنگ کے مطابق اس میں مسلسل شدت ا ٓرہی ہے جو تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں شہریوں کا بڑے پیمانے...
    پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ کیا جارہا ہے راولپنڈی (خبر ایجنسیاں) پاکستان کا پہلا مقامی سطح پر تیاری کردہ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا، چینی میڈیا نے پاکستان کے مقامی سطح پر تیارکردہ پہلے سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجے جانے کی تصدیق کردی ہے۔ چینی میڈیا کا بتانا ہے کہ سیٹلائٹ چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیاہے۔ سپارکو ترجمان کے مطابق پاکستان کا مقامی سیٹلائٹEO-1 خلائی ترقی میں ایک اہم قدم ہے جو ڈیزاسٹر ریسپانس، زراعت اور شہری منصوبہ بندی میں مدد کیلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ترجمان سپارکو نے بتایا کہ فوڈ سیکورٹی اور واٹر مینجمنٹ کی مدد کیلیے بھی...
    اسلام آباد (صبا ح نیوز) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نوجوان روزگار نہ ملنے پر بھیانک سفر کا فیصلہ کرتے ہیں۔جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسپین جانے والے تارکین وطن کی کشتی حادثہ پر ردعمل میں اپنے بیان میں کہا کہ اس قسم کے حادثات میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے۔ نوجوان اپنے ملک میں مناسب روزگار کے مواقع میسر نہ ہونے پر اتنے بھیانک سفر کا فیصلہ کرتے ہیں۔مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ کرنے والے عناصر کا سخت احتساب کیا جائے۔ ریاست کی ذمے داری ہے کہ وہ عوام کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرے تاکہ عوام کو ایسے جان لیوا...
    رٹ )وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے سرکاری ادارہ جات نے ریاستی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات سمیت پاکستان ٹیلی ویژن کی ڈیجیٹل توسیع اور منافع بخش شراکت داری کی منظوری دیتے ہوئے سرکاری نشریاتی ادارے میں 1,232 غیرضروری عہدے ختم کرنے کی منظوری دے دی۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ادارہ جات کا اجلاس ہوا جہاں کاروباری اور اداروں کو منافع بخش بنانے کے لیے اہم اقدامات کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں کراچی ٹولز، ڈائیز اور مولڈ سینٹر کے بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی اور عبدالرزاق گوہر کو کراچی ٹولز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نیا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔ٹیکنالوجی اپگریڈیشن اینڈ اسکلز ڈیولپمنٹ کمپنی کے بورڈ...
    اوٹاوا(انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا کے سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی پابندیوں کے تناظر میں کینیڈا امریکا کونسل کے قیام کا اعلان کردیا ۔ 18 رکنی کونسل آٹو موٹیو انڈسٹری، نیوکلیئر پاور سیکٹر، زراعت اور مزدور تحریک کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔ اس کے ارکان میں کینیڈ اور امریکا کے حکومتی نمایندوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و پر تشدد واقعات میں بچے ، خواتین اور پولیس اہلکار سمیت 10افراد جاںبحق ہوگئے ،دیگر واقعات میں 4افراد زخمی ہوئے ، مواچھ گوٹھ میں تیز رفتار کار اور ماڑی پور میں تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گیا ،متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ڈرائیواور کلینر کو حراست میں لے لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 خواتین جاںبحق ہو گئیں، سرجانی ٹاؤن نور محمد گوٹھ سریا مل کے قریب ٹریفک حادثے میں عبدالوحید ولد محمد بخش جاں بحق ہوگیا ۔ ماڑی پور مچھر کالونی مینگرو جنگل کے قریب سے 15سالہ لڑکے کی تشدد زدہ لاش ملی ،۔مقتول...
    دنیا کی تاریخ میں ہمیشہ سے یہ ہوتا رہا ہے یا یوں کہئیے کہ تاریخ ہمیشہ سے اپنے آپ کو یوں دہراتی رہی ہے کہ جب پندرہ فی صد اشرافیہ کے ہاتھوں تنگ آکر عوامیہ ’’بجنگ آمد‘‘ ہوجاتی ہے اورکوئی تحریک اٹھتی ہے اس کے خلاف اٹھتی ہے تو پہلے تو اشرافیہ اپنی طاقت کے زعم میں اسے ’’کمی کمین‘‘ لوگوں کی بستی سمجھ کر مذاق اڑاتی ہے لیکن جب وہ تحریک پھیلنے لگتی ہے تو اسے ہزار روکنے کی کوشش کرتی ہے۔ اس میں بھی ناکام ہوجاتی ہے اورتحریک کامیاب ہوجاتی ہے تو یوٹرن لے کر اس کے ساتھ ہوجاتی ہے اوراپنے جدی پشتی کثرت استعمال سے مضبوط دماغوں سے کام لے کر ہراول دستے میں پہنچ جاتی ہے...
    ویب ڈیسک —  چین نے جمعے کو کہا ہے کہ نائب صدر ہان چنگ پیر کے روز نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ بیجنگ نے کہا ہے کہ اس کا مقصد امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینا، باہمی احترام ، پرامن بقائے باہمی اور اس تعاون میں اضافہ کرنا ہے جس سے دونوں ملک فیض یاب ہو سکیں۔ چین کی وزارت خارجہ کی طرف سے جمعے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ، ’ہم گفتگو اور رابطوں کو بڑھانے، اختلاف رائے میں مناست توازن لانے، باہمی طور پر فائدہ مند تعاون بڑھانے ، مستحکم، صحت مند اور پائیدار چین امریکہ تعلقات میں اضافے اور ایک ساتھ آگے...
    غاصب اسرائیلی وزیر خارجہ نے فلسطینی مزاحمت کیخلاف مسلط کردہ انسانیت سوز صیہونی جنگ کے حوالے سے اپنے اہداف کے حصول میں شدید ناکامی کا برملاء اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کسی ایک قیدی کو بھی زندہ رہا کروانے میں کامیاب نہیں ہو سکی! اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون ساعر نے اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ (غزہ پر مسلط کردہ غاصب صیہونی رژیم کی انسانیت سوز جنگ کو) کئی ماہ گزر جانے کے باوجود بھی اسرائیلی فوج کسی ایک اسرائیلی قیدی کو بھی زندہ رہا نہیں کروا سکی! اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صیہونی کابینہ کے رکن ہونے کے ناطے یہ مسئلہ ہمارے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری ڈالتا...
    فائل فوٹو۔ وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پانچ قیراط ہیرے کی انگوٹھیوں کا بشریٰ بی بی سے معلوم ہوا۔ ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کبھی نہیں سنا کہ 5 قیراط ہیرے کی انگوٹھی بھی ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے فرح گوگی کے ساتھ مل کر لوٹ مار کی، بانی پی ٹی آئی قوم کے 80 ارب روپے ہڑپ کرگئے۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ 190 ملین پاﺅنڈ کی لوٹی گئی رقم سے انہوں نے لاہور میں گھر بنایا، پی ٹی آئی کا کوئی ایک شخص بانی پی ٹی آئی کا ذریعہ آمدن نہیں بتا سکا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عدالت نے 190 ملین پاﺅنڈ کیس...
    وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ : فوٹو فائل وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ  کا کہنا ہے کہ میں کابینہ میں رہا ہوں، ہماری کابینہ میں کبھی بند لفافہ نہیں آیا۔ جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ فواد چوہدری اور شیریں مزاری نے کابینہ میں ان کو کہا کہ لفافہ کھولیں، حکومت پاکستان کے دستاویز ثابت کرتے ہیں کہ یہ ریکوری اماؤنٹ تھی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے کیس کا دفاع کیا نہ استغاثہ کے گواہوں پر جرح کی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے بعد نیوز کانفرنس میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ امید ہے کہ فیصلے کیخلاف بانی پی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ  کا کہنا ہے کہ میں کابینہ میں رہا ہوں، ہماری کابینہ میں کبھی بند لفافہ نہیں آیا۔جیو نیوز کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ فواد چوہدری اور شیریں مزاری نے کابینہ میں ان کو کہا کہ لفافہ کھولیں، حکومت پاکستان کے دستاویز ثابت کرتے ہیں کہ یہ ریکوری اماؤنٹ تھی۔ عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے مانا تھا کہ کرپشن کا پیسا تھا جو واپس آرہا ہے، فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کے لوگ مذہبی ٹچ دے رہے ہیں۔  محکمہ زکوٰۃ نے گزشتہ سال  کتنے ارب روپے مستحقین میں تقسیم کیے ۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے مزید :
    جیکب آباد میں نماز جمع کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شہدائے آزادی فلسطین کے پاکیزہ لہو نے آزادی فلسطین کی تحریک کو ایک نیا روح اور ولولہ عطا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے فلسطین کی مجاہد قوم کے ساتھ اس معرکہ حق و باطل میں حزب اللہ لبنان، انصار اللہ یمن، حشد شعبی عراق اور اسلامی جمہوریہ ایران نے جس جرات و بہادری کے ساتھ مظلوم فلسطین کا ساتھ دیا، وہ لائق صد تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام جیکب آباد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے غزہ اور...
    پاکستان میں وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج 2025 پروگرام میں شرکت کرنے والے عازمین کے لیے لازمی تربیتی سیشنز کی تیاری مکمل کر لی۔ جمعے کو جاری کردہ ایک بیان میں وزارت کے ترجمان نے اعلان کیا کہ تربیتی ورکشاپس ملک بھر میں 147 مقامات پر منعقد ہوں گی اور اس حوالے سے پہلا اجلاس ہفتے کے روز پشاور میں شروع ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب میں حج معاہدہ، کیا نئی سہولیات ملیں گی؟ وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا کہ پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے کیو آر کوڈز کے ذریعے حاجیوں کی حاضری کو ٹریک کیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے حج پر جانے سے پہلے مقررہ...
    ممبئی : معروف اداکارہ اور دی گریٹ انڈین کپل شو کی جج ارچنا پورن سنگھ نے اپنی ابتدائی جدوجہد کی کہانی مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔  اپنے حالیہ وی لاگ میں، انہوں نے بتایا کہ وہ دہرادون سے ایک سوٹ کیس اور جعلی خط کے ساتھ ممبئی آئی تھیں تاکہ شہر میں رہائش حاصل کر سکیں۔ ارچنا نے بتایا، "میں نے اپنے دوست سے ایک جعلی خط لیا تھا اور اسی کے ذریعے رہنے کی جگہ ڈھونڈی۔ صبح کا ناشتہ کرتے ہی مجھے وہاں سے نکلنا پڑتا تھا کیونکہ لوگ سمجھتے تھے کہ میں کہیں کام پر جاتی ہوں۔ لیکن درحقیقت میں آڈیشنز دینے کے لیے نکلتی تھی۔" انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا پہلا کام ایک اشتہار...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے اسلامی ممالک سے اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے اور حکومت پاکستان سے حماس کو فلسطینیوں کا نمائندہ تسلیم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور سے جاری بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان حماس کو فلسطینیوں کا نمائندہ تسلیم کرے اور حماس کی قیادت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلامی ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کریں اور غزہ کی تعمیر نو میں مدد دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 58 اسلامی ممالک نے اہل فلسطین کے حوالے سے بے حسی کا ثبوت دیا ہے، حماس کی مزاحمت نے اسرائیل اور امریکا کے گٹھ جوڑ کو گھٹنے ٹیکنے پر...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر کے علاقے تیراہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا اور سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر کے علاقے تیراہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا اور سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آپریشن میں خارجی عابد اللہ عرف تراب سمیت 5 خوارج ہلاک اور ایک خارجی کو گرفتار کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے...
    واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک کی بندش کی منظوری دیتے ہوئے اس کی چینی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کو 19 جنوری 2025 تک ایپ فروخت کرنے کا حکم دیا ہے۔ اگر کمپنی اس ڈیڈ لائن تک ایپ فروخت کرنے میں ناکام رہی تو ٹک ٹاک کو امریکہ میں بند کر دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ قومی سلامتی کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے مطابق، 19 جنوری 2025 کے بعد ٹک ٹاک کو امریکی ایپ اسٹورز سے ہٹا دیا جائے گا، جس کے بعد نئی ڈاؤن لوڈز اور اپ ڈیٹس ممکن نہیں ہوں گی۔ موجودہ صارفین ایپ استعمال تو کر سکیں گے، لیکن اپ ڈیٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایپ کی...
      لاہور:محکمہ موسمیات نے 18 جنوری سے 21 جنوری تک ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ مغربی ہواؤں کے اثرات سے موسم میں تبدیلی آئے گی جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، چمن، قلات اور خضدار میں بارش کی توقع ہے، جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، جہلم اور چکوال میں ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔ مری، گلیات، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید برفباری کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بھی ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ بارشوں اور برفباری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے (پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم...
    فائل فوٹو۔ خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 خارجی ہلاک کردیے گئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے دوران عابد اللہ عرف تراب سمیت 5 خارجی ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجیوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک ہونے والے خارجی سیکیورٹی فورسز کےخلاف دہشتگردی کی متعدد کاروائیوں اور علاقے کے معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
    راولپنڈی  (ڈیلی پاکستان آن لائن )  خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 خارجی ہلاک کردیئے گئے۔  مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے دوران عابد اللہ عرف تراب سمیت 5 خارجی ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجیوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک ہونے والے خارجی سیکیورٹی فورسز کےخلاف دہشتگردی کی متعدد کاروائیوں اور علاقے کے معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔  امریکی ایف ڈی اے نے کھانوں میں سرخ رنگ نمبر 3 کے استعمال پر...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کے باوجود حکومت سے مذاکرات جاری رہیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک کھوکھلا فیصلہ آیا ہے جسے اعلیٰ عدلیہ چند ہفتوں میں اڑا کر رکھ دے گی۔ یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کو 14، بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزا، القادر ٹرسٹ کی زمین بھی تحویل میں لینے کا حکم انہوں نے کہاکہ ہم آئین و قانون کے تحفظ کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، آج شاہد خاقان عباسی اور محمود...
    ملک میں وی پی اینز پر کوئی پابندی نہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی فعال ہیں، شزہ فاطمہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ملک میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی اینز) پر کوئی پابندی نہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی چل رہے ہیں، سست انٹرنیٹ کی وجہ پچھلی حکومت کا آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری نہ کرنا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران کیا۔ قبل ازیں قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہا ئو س اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اسپیکر سردار ایاز...
    اسلام آباد: حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت اخراجات میں کمی کیلئے تین مرحلوں کی کامیابی سے تکمیل کے بعد حکومت کی رائٹ سائزنگ کے چوتھے مرحلے کا آغاز کردیا جس کے تحت پانچ وزارتوں کی رائٹ سائزنگ (تشکیل نو) کی جائے گی۔ ایکسپریس کے مطابق اس حوالے سے حکومت کی تشکیلِ نو کے لیے قائم کمیٹی کا اہم اجلاس جمعہ کو وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کی تشکیلِ نو کے لیے چوتھے مرحلے کے آغاز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان، اراکین قومی اسمبلی اور متعلقہ وزارتوں و ڈویژنز کے سیکریٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس کے آغاز پر وزیر خزانہ...
    کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز محمد علی ملکانی نے لائیواسٹاک ایکسپو 2025 نمائش کا افتتاح کر دیا۔ صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ فشریز محمد علی ملکانی نے کہا ہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کی جانب سے منعقد کیا جانے والا ایک تاریخی ایونٹ ہے۔ ایکسپو کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز، بشمول اکیڈمیا کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے تاکہ اسکی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اس کی ترقی کیلئے تعاون اور آگاہی کو فروغ دیا جا سکے۔یہ بات انھوں نے “ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور ترقی کریں” کے عنوان کے تحت تین روزہ لائیو اسٹاک ایکسپو 2025 (17 سے 19 جنوری تک) سے خطاب کرتے ہوئے...
    کفایت شعاری مہم کے تحت مزید پانچ وزارتوں کی تشکیل نو کا فیصلہ،وزارت مواصلات، وزارت ریلوے، وزارت تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ، محصولات ڈویژن اور پٹرولیم ڈویژن شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت اخراجات میں کمی کیلئے تین مرحلوں کی کامیابی سے تکمیل کے بعد حکومت کی رائٹ سائزنگ کے چوتھے مرحلے کا آغاز کردیا جس کے تحت پانچ وزارتوں کی رائٹ سائزنگ (تشکیل نو) کی جائے گی۔ اس حوالے سے حکومت کی تشکیلِ نو کے لیے قائم کمیٹی کا اہم اجلاس جمعہ کو وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کی تشکیلِ نو...
    بھارتی کرکٹ بورڈ انگلینڈ کے خلاف تین ایک روز میچز کی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کل 18 جنوری کو کرے گا۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جمعے کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ کپتان روہت شرما اور چیئرمین آف سلیکٹرز اجیت اگرکر ممبئی میں ہفتے کو پریس کانفرنس کریں گے۔ یہ پریس کانفرنس اسکواڈ کے اعلان کے بعد 12 بجکر 30 منٹ پر کی جائے گی، جس میں ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر موجود نہیں ہوں گے۔ بی سی سی آئی کا بیان میں کہنا تھا کہ مینز سلیکشن کمیٹی انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے کل...
    اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے سرکاری ادارہ جات نے ریاستی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات سمیت پاکستان ٹیلی ویژن کی ڈیجیٹل توسیع اور منافع بخش شراکت داری کی منظوری دیتے ہوئے سرکاری نشریاتی ادارے میں 1,232 غیرضروری عہدے ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ادارہ جات کا اجلاس ہوا جہاں کاروباری اور اداروں کو منافع بخش بنانے کے لیے اہم اقدامات کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں کراچی ٹولز، ڈائیز اور مولڈ سینٹر کے بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی اور عبدالرزاق گوہر کو کراچی ٹولز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نیا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔ ٹیکنالوجی اپگریڈیشن...
    راولپنڈی: ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے ایک اہم آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ کارروائی علاقے میں امن قائم کرنے اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا تھا، جس میں فورسز کو اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد حملوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کا عزم ہے کہ وہ علاقے میں مکمل امن کی بحالی تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ فورسز نے دہشت گردوں کیخلاف...
    خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، سرغنہ سمیت 5 خارجی دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سرغنہ سمیت 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں خارجی سرغنہ عابد اللہ عرف تراب سمیت پانچ دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایک خارجی کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دہشتگردوں کے...
    اسلام آباد: پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو نے ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پہلا مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ چین کے تعاون سے خلاء میں بھیج دیا۔ یہ سیٹلائٹ چین کے جیچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ روانہ کیا گیا۔ پاک فوج نے اس کامیابی کو پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ لانچ پاکستان کی خود انحصاری کی جانب ایک نیا باب کھولتا ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے اس تاریخی موقع پر سپارکو اور اس کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے اور یہ پاکستان کی...
    گلف جائنٹس کا یواے ای کی معروف کرکٹ اکیڈیمز کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز ) اڈانی اسپورٹس لائن کی ملکیتی گلف جائنٹس نے دبئی کے کرکٹ کے دو تربیتی مراکز سوانٹن کرکٹ اکیڈمی اور اسمیشنگ پوائنٹ اسپورٹس اکیڈمی (ایس پی ایس اے) کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب اڈانی اسپورٹس لائن نے مشرق وسطی میں کرکٹ اکیڈمیوں کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ اس شراکت داری سے اڈانی اسپورٹس لائن کا مقصد اکیڈمیوں میں تربیت یافتہ کھلاڑیوں، ان کے اہل خانہ، کوچز اور دیگر کرکٹ شائقین کے ساتھ مل کر خطے میں گلف جائنٹس کی موجودگی کو مضبوط بنانا ہے۔...
    اسلام آباد: ملک کے معروف ادارے ٹاپ لائن ریسرچ نے پاکستان میں مہنگائی اور شرح سود میں مزید کمی کی پیش گوئی کردی اور کہا ہے کہ جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح 9 سال کی کم ترین سطح پر آنے کی توقع ہے۔ ٹاپ لائن ریسرچ کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی اور شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے اور رواں ماہ مہنگائی کی سالانہ شرح 2.5 فیصد سے کم ہو کر 3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح 9 سال کی کم ترین سطح پر آنے کی توقع ہے اور مالی سال کے پہلے 7 ماہ...
    خیبرپختونخوا حکومت نے نگران دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نگران دور میں بھرتی ہونے والے سرکاری اہلکاروں کو نکالنے کے لئے قانون تیار کر لیا گیا، خیبر پختونخوا ملازمین (سروسز سے ہٹانا) بل 2025 اسمبلی ایجنڈے میں شامل تھا۔بل کا اطلاق 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 کے دوران ہونے والی بھرتیوں پر ہوگا، بچوں اور اقلیتی کوٹہ کے ساتھ ساتھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونیوالی بھرتیوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ مجوزہ بل کے مطابق نگران دور کے ملازمین کو نکالنے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ 7 رکنی کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کریں گے۔ملازمین کے حوالے سے کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا،...
    فوٹو اسکرین گریب آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مقامی الیکٹروآپٹیکل سیٹلائٹ لانچ ملکی خلائی سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے، ای او ون سیٹلائٹ پاکستان کے مختلف شعبوں میں فائدہ مند ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیٹلائٹ سے زراعت میں فصلوں کی نگرانی کی جاسکے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیٹلائٹ سے آبپاشی کی ضروریات کا اندازہ لگا کر پیداوار کی پیشگوئی کی جاسکے گی، سیٹلائٹ غذائی تحفظ کے اقدامات، شہری ترقی کی منصوبہ بندی اور شہری پھیلاؤ کو منظم کرنے میں مدد کرے گا۔ پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلاء می بھیج دیا گیاترجمان سپارکوکے مطابق پاکستان کا پہلا مقامی سطح پر تیارکردہ...
    قومی ایئرلائن پی آئی اے نے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا شکار ہونے والے اشتہار پر وضاحت پیش کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان نے گفتگو میں بتایا کہ بدقسمتی سے اس اشتہار کا تعلق اور تاثر اس سے جوڑا گیا جو کہ اس کا کسی طور مقصد نہیں تھا۔ ترجمان نے کہا کہ اس اشتہار کو ایسے پیش کیا گیا جس سے منفی جذبات نے جنم لیا جس پر ہم واقعی معذرت خواہ ہیں۔ قومی ایئر لائن کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس اشتہاری پوسٹ پر تقریباً 6 ہزار سے 7 ہزار کے درمیان منفی ردعمل آئے تھے جو کہ مجموعی ردعمل کا 10 فیصد سے بھی کم ہے۔ ترجمان...
    اسلام آباد: پاکستان نے خلائی تحقیق کے میدان میں ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے الیکٹرو آپٹیکل ای او-ون سیٹلائٹ کامیابی سے خلاء میں بھیج دیا۔ یہ سیٹلائٹ سپارکو نے تیار کیا، اور اسے چین کے جیو چوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں روانہ کیا گیا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے اس موقع پر سپارکو اور متعلقہ ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ سیٹلائٹ کی روانگی پوری قوم کے لیے ایک تاریخی اور فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے اسے پاکستان کی سائنسی ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ آئی ایس پی آر نے بھی اپنے بیان میں اس کامیابی کو سراہا اور کہا کہ یہ جدید خلائی ٹیکنالوجی میں پاکستان کی خود انحصاری کی سمت...
    سٹی 42 :  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹریکنگ کے نظام میں بہتری سے سمگلنگ میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔   وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کو ٹرانزٹ تجارت کا مرکز بنانے اور گارگو کی ٹریکنگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے کراچی اور تجارت کے دیگر بڑے مراکز پر عالمی معیار کے کارگو سکیننگ کا نظام قائم کرنے کی ہدایت کردی، کہا کہ تجارتی مراکز سے ٹریکنگ، ٹریسنگ اور سکیننگ کے متروک نظام ختم کر کے جدید ٹیکنالوجی کے حامل نظام کا نفاذ یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کارگو ٹریکنگ کی خدمات مہیا کرنے والے اداروں کی معیار کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے۔ ...
    آئندہ 3 روز میں اسلام آباد، روالپنڈی، مری، گلیات سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 18 جنوری سے مغربی ہوائیں ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث 18 سے 20 جنوری کے دوران  بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، بارکھان، خضدار، ہرنائی، ژوب، موسیٰ خیل،خاران، کیچ، پنجگور اور گوادرمیں جھکڑ چلنے کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پورا ہفتہ بارشیں اور برف باری، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی 18 سے21 جنوری کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان،...
    اپوزیشن جماعتوں نے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی اور عوام کی حکمرانی کے لیے مل کر جدوجہد کرنے کے لیے آئندہ چند روز میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو ون پوائنٹ ایجنڈے پر اکٹھا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کے فیصلہ سنائے جانے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس عوام پاکستان پارٹی کے سبربراہ شاہد خاقان عباسی کے گھر پر منعقد ہوا، جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں محمود خان اچکزئی، شاہد خاقان عباسی، عمرایوب اوراسد قیصر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اسد قیصر نے کہا...
    ویب ڈیسک—بالی وڈ اسٹار سیف علی خان پر حال ہی میں ہونے والے حملے کے بعد بالی وڈ شخصیات ممبئی کے پوش علاقے باندرا کی سیکیورٹی پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ باندرا کا شمار ممبئی کے پوش علاقوں میں ہوتا ہے جہاں بالی وڈ کے معروف اسٹارز سلمان خان، شاہ رخ خان، سنجے دت، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور فرحان اختر سمیت دیگر کی رہائش گاہیں ہیں۔ باندرا کی سیکیورٹی کے حوالے سے اداکارہ روینا ٹنڈن کا کہنا ہے کہ "سیلیبریٹیز کو ان کے لیے محفوظ سمجھی جانے والی جگہ ان کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنانے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔” انہوں نے کہا کہ باندرا اب غیر محفوظ ہو گیا ہے اور اس...
    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف احتساب عدالت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند روز میں فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی، فیصلے کے باوجود حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کے فیصلہ سنائے جانے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں محمود خان اچکزئی، شاہد خاقان عباسی، عمرایوب اور اسد قیصر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان نے کہا کہ ہم آج کے احتساب عدالت کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بقا کے...
     لائنز ایریا میں بند مکان سے چور 70 لاکھ روپے سے زائد   کے طلائی زیوارت اور نقد رقم  لیکر فرار ہوگئے، واردات کے وقت  اہلخانہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق  لائنز ایریا ٹونیشیا لائن سابقہ میکرو سپر اسٹور کے عقب والی گلی واٹر گراؤنڈ کے سامنے والے مکان سے چور 70 لاکھ روپے  سےزائد کے طلائی زیورات اور نقد رقم  لیکر رفو چکر ہو گئے۔ مالک مکان  شجاع الدین کے بیٹے سلمان نے بتایا کہ ان کے گھر کے قریب رہائش پذیر کزن کی شادی کی تقریب تھی جس میں شرکت کے لیے رات تقریباً 10 بجے تمام  اہلخانہ گھر کو لاک کرکے گئے تھے۔ رات ڈیڑھ بجے جب شادی کی تقریب...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اوکاڑہ میں میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ وہ اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلبا اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتی ہیں۔ ’اسکالرشپ حاصل کرنے پر جتنے طلبا اور ان کے والدین خوش ہیں، ان سے زیادہ دل کی گہرائیوں سے میں خوش ہوں۔‘ یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب چھوٹی فیکٹریاں لگانے کے لیے لوگوں کو زمین رعایت پر دے گی، مریم نواز مریم نواز نے کہا کہ مجھے پتا تھا کہ پنجاب میں ہونہار بچوں کی کمی نہیں ہے، اوکاڑہ میرے اور نواز شریف کے دل کے بہت قریب شہر...
    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ--- فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اگلے مہینے چین کے دورے پر روانہ ہوں گے۔کراچی میں واقع ایکسپو سینٹر میں لائیو اسٹاک نمائش میں شرکت کے دوران وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ایک موقع ہے کہ لائیو اسٹاک کاروبار والے معلومات کا تبادلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی کے لیے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے، جھینگے کی فارمنگ اور ایکسپورٹ بڑھانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر نوجوانوں اور وسائل پر توجہ دیں تو آئی ایم ایف پروگرام سے نکل جائیں گے۔ لائیو اسٹاک کی ترقی کیلئے 20 سال کا منصوبہ جلد سندھ کابینہ کے سامنے پیش کیا...
    رہنما پی پی پی سردار سلیم حیدر خان---فائل فوٹو  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاسکو ختم کرنا سراسر زیادتی ہے، زراعت کا پورا شعبہ متاثر ہو گا، پیپلز پارٹی سرکاری ملازمین کے معاشی قتل کے کسی اقدام کا حصہ نہیں بنے گی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاسکو اسٹاف یونین کے وفد کی زاہد ذوالفقار کی قیادت میں ملاقات ہوئی۔گورنر پنجاب نے پاسکو وفد کو وزیرِ اعظم اور صدر سے بات کر کے مسئلے کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ حکومت پاسکو کو بند نہ کرے: حسن مرتضیٰ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ کرپشن روکنے کے لیے پورے ادارے کا بند کر دینا مناسب نہیں، حکومت سے مطالبہ ہے کہ...
    وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن سرکل نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی  سمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ ایف آئی اے نے وفاقی دارالحکومت کے ہوائی اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ لڑکے  سمیت 5 مسافر آف لوڈ کر دیئے۔ایف آئی اے اسلام آباد زون نے راولپنڈی اور لاہور ایئرپورٹس سے انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان بھی گرفتار کر لئے ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان نے سعودی عرب سے لیبیا اور بعد میں اٹلی جانے کا منصوبہ بنایا تھا، ملزمان نے واجد اور فیصل نامی ایجنٹس سے معاہدے کیے تھے، ملزمان نے ایجنٹوں کو فی کس 39 لاکھ روپے ادا کئے ، تلاشی کے دوران...
    پاکستان کے خلائی اور اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے پہلے مکمل طور پر دیسی الیکٹرو آپٹیکل (ای او-1) سیٹلائٹ کو جمعہ کے روز چین سے کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا گیا ہے۔ سپارکو کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جمعہ کو سیٹلائٹ چین کے جیوکوان سیٹلائٹ لانچنگ سینٹر سے خلا میں بھیج دیا گیا ہے، اس تقریب کو سپارکو کے کراچی کمپلیکس سے براہ راست نشر کیا گیا، جس سے پاکستانی سیٹلائٹ کے خلا میں سفر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ای او ون سیٹلائٹ ماحولیاتی تبدیلیوں کی نگرانی، قدرتی آفات پر نظر رکھنے اور فصلوں کی بہتری، مٹی کی نمی اور موسمی تبدیلیوں سے متعلق اہم اعداد و شمار فراہم کرنے میں کلیدی کردارادا...
    چین کی جانب سے پاکستانی سیٹلائٹ سمیت تین مصنوعی سیاروں کی کامیاب لانچنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین نے جیو چھیوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ 2 ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے پاکستان پی آر ایس سی-ای او 1 سیٹلائٹ سمیت تین مصنوعی سیاروں کو بیک وقت کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ۔ چینی میڈ یا نے بتا یا کہ بیجنگ وقت کے مطابق جمعہ کے روز دن 12بج کر 7منٹ پر سیاروں کو خلا میں بھیجا گیا۔دوسرے دو مصنوعی سیاروں میں تھیان لو-1 سیٹلائٹ اور بلیو کاربن 1 سیٹلائٹ شامل ہیں۔تینوں سیٹلائٹس مقررہ مدار میں کامیابی سے داخل ہوئے اور لانچ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔ یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ...
    فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی قائمہ کمیٹی نے ’ہیلتھ اینڈ فٹنس گالا 2025‘کے جلد انعقاد کا اعلان کردیا ہے۔ فٹنس گالا 18 جنوری 2025 کو پولیس لائنز اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔ جمعہ کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ تاریخی تقریب معروف ہیلتھ اور فٹنس برانڈز بشمول معروف انٹرنیشنل اسپتال، شاہین کیمسٹ اور جیکڈ نیوٹریشن کے تعاون سے منعقد کی جائے گی جس کا مقصد کمیونٹی میں تندرستی، فٹنس اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینا ہے۔ ’ہیلتھ اینڈ فٹنس گالا‘ کے دوران معروف انٹرنیشنل اسپتال مفت لیب ٹیسٹ اور طبی مشورے دے گا، جس سے تقریب...
    رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم---فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکریٹری اطلاعات نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔شیخ وقاص نے اپنے مؤقف میں کہا کہ یہ بری کیے جانے کا کیس تھا، اس میں سزا بنتی ہی نہیں تھی۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ: عمران خان کو 14 سال، بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزابانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر الزام ہے کہ انہوں نے 190 ملین پاؤنڈ پاکستان منتقل ہونے سے قبل ’ایسٹ ریکوری یونٹ‘ کے...
    امریکی صدر جوبائیڈن تین روز بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے اور ڈونلڈ ٹرمپ نئے صدر کا حلف اُٹھائیں گے۔ اس سے قبل کہامریکا میں انتقالِ اقتدار کا عمل مکمل ہو۔ جوبائیڈن اور ان کی کابینہ کے وزرا اپنے اپنے محکموں سے الوداعی خطاب کر رہے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو صدر جوبائیڈن کا معتمد ساتھی سمجھا جاتا ہے۔ سیاسی رفیق کے ساتھ ساتھ ان دونوں کے درمیان اعتماد اور دوستی کا رشتہ بھی ہے۔ مسلح افواج کی جانب سے الوداعیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے صدر جوبائیڈن کے بارے میں ایک انکشاف بھی کیا۔ اپنے خطاب میں وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے جوبائیڈن کے اس عمر میں بھی متحرک اور سرگرم ہونے کا...
    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں القادر یونیورسٹی ٹرسٹ سے جڑے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے کرپٹ پریکٹس پر عمران خان کو 14 سال اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی۔ اس کے علاوہ عدالت نے عمران خان کو 10 لاکھ روپے اور بشریٰ بی بی کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی جبکہ احتساب عدالت نے القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب...