پیپلز پارٹی کا حیدر آباد میں ہٹڑی گراونڈ کے مقام پر جلسہ کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
اعجاز جمالی : پیپلز پارٹی نے حیدرآباد جلسہ عام کے مقام کا اعلان کردیا
پی پی پی حیدرآباد نے کہا بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 18 اپریل کو ہٹڑی گرائونڈ حیدرآباد بائی پاس پر شام 6 بجے جلسہ ہوگا،جلسہ میں حیدرآباد ڈویژن کے عوام بھرپور شرکت کریں گے، پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا 18 اپریل کو جلسے کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی،اجلاس میں وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم جمیل الزماں شریک ہوئے ، پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار، صوبائی وزراء علی حسن زرداری، محمد علی ملکانی، معاون خصوصی قاسم نوید قمر ، سہیل انور سیال، رفیق احمد جمالی، شفقت شاہ شیرازی، پیر مجیب، راول شرجیل میمن بھی شریک ہوئے
حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ
اجلاس میں 18 اپریل کو جلسہ کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا ،جلسہ میں حیدرآباد ڈویژن کے عوام بھرپور شرکت کریں گے، اجلاس میں آگہی دی گئی ،
فریال تالپور کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 18 اپریل کو ہٹڑی گرائونڈ حیدرآباد میں شام 6 بجے جلسہ ہوگا، 18 اپریل کو حیدرآباد میں ہونے والا عظیم الشان جلسہ دریائے سندھ پر منصوبوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہوگا، سندھ کا بچہ بچہ چیئرمین بلاول بھٹو کی کال پر 18 اپریل کو جلسہ میں شرکت کے کرے گا،دریائے سندھ ہماری زندگی کی لکیر ہے اس کا پانی کسی اور کو دیا گیا تو سندھ بنجر ہو جائے گی، دریائے سندھ پر ہم کسی قسم کی انجینئرنگ کو تسلیم نہیں کرتے،پانی کی تقسیم مکمل شفافیت کے ساتھ 1991 کے معاہدے کے تحت ہونی چاہیے،
گوجر خان میں شادی کا کھانا کھانے سے سینکڑوں افراد کی حالت غیر
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی اپریل کو
پڑھیں:
سیالکوٹ ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین (پی پی پی پی) نے سیالکوٹ ضمنی الیکشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو خط لکھ دیا۔
پی پی پی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا اور استدعا کی کہ انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) سیالکوٹ کے تبادلے کا نوٹس لیا جائے۔
خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن صاف اور شفاف انتخابات کرانے کا پابند ہے، سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں 18 اپریل کو انتخابی شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
نیئر بخاری کے خط میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن سے پیشگی اجازت کے بغیر کسی افسر کا تقرر و تبادلہ نہیں کیا جاسکتا۔
خط میں یہ بھی کہا گیا کہ 26 اپریل کو پنجاب حکومت کی افسر صبا علی اصغر کو ڈی سی سیالکوٹ تعینات کردیا گیا، الیکشن کمیشن آئین اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر نوٹس لے۔