وفاقی وزیرانجینئرامیرمقام کی چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ کا بلا مقابلہ صدر اور چوہدری سالک حسین کو سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وصدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نےچوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ کا بلا مقابلہ صدر اور چوہدری سالک حسین کو سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
(جاری ہے)
پیر کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے چوہدری شجاعت حسین کی سیاسی خدمات کو سراہا اور کہا کہ وہ تجربہ کار اور دور اندیش سیاسی رہنما ہیں۔ انجینئر امیر مقام نےنو منتخب قیادت کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔\932
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حسین کو
پڑھیں:
فواد چوہدری نے پی ٹی آئی وکلا اور موجودہ قیادت پر سنگین الزامات لگادیئے
اسلام آباد(آئی این پی) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے وکلا اورموجودہ قیادت پرسنگین الزامات لگا دیئے اور کہا یہ پارٹی پرقبضہ کرناچاہتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی وکلا اور موجودہ قیادت پرسنگین الزامات لگادیئے۔سابق وزیر نے کہا کہ بانی کے نام پر کوئی ایم این اے اور کوئی سینیٹر بن گیا، پی ٹی آئی وکلا قیادت چاہتی ہے بانی و دیگر کو سزائیں ہوجائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وکلا، قیادت پارٹی پرقبضہ کرناچاہتی ہے، ریس لگی ہے کون بانی سے ملے اورغلط معلومات دے۔سابق وزیر نے مزید کہا کہ آج پی ٹی آئی کاایک بھی وکیل سپریم کورٹ نہیں آیا، بانی پی ٹی آئی کے حقوق کوتہس نہس کررہے ہیں، موجودہ پی ٹی آئی قیادت حکومت سے ملی ہوئی ہے۔
مستونگ میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکا،3اہلکار شہید2زخمی
مزید :