لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ختم نبوت کانفرنس سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قیامت تک رسول اور نبی ہیں، قیامت تک آپ کی ہی شریعت نافذالعمل رہے گی اور قرآن آپ کے زندہ معجزہ کے طور پر قیامت تک قائم و دائم رہے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آخری نبی ہونے پر  شک کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ کانفرنس میں خرم نواز گنڈا پور، راجہ زاہد محمود، نوراللہ صدیقی، عمر قریشی، ضلعی ناظم امتیاز طاہر، طارق جمیل، توقیر احمد اعوان، چودھری نذر فرید، ساجد اعوان، اشتیاق سیال ایڈووکیٹ، فہیم الرحمن اعوان، اویس سہروردی، ضیاء الدین گوہر، منور بیگ، ملازم حسین، محمد اشرف، طارق صفی، قیصر منیر، نعیم شاہد، توقیر مغل نے شرکت کی۔ میزبانی سید مقصود علی شاہ ہمدانی، سید مبارک علی شاہ ہمدانی، سید قاسم علی شاہ ہمدانی، سید حیدر علی شاہ ہمدانی اور تحریک منہاج القرآن تلہ گنگ نے کی۔ ختم نبوت کانفرنس سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم شان،  نائب امیر جماعت اسلامی  لیاقت بلوچ، ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی، سابق وفاقی وزیر سید حامد سعیدکاظمی نے بھی خطاب کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: علی شاہ ہمدانی

پڑھیں:

لیہ، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ایم این اے عبدالمجید خان نیازی سے ملاقات، مرکزی کنونشن کی دعوت 

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی کنونشن 18اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے، کنونشن میں عزاداری کانفرنس، انتخاب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین، استحکام پاکستان کانفرنس اور دیگر پروگرام منعقد ہوں گے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے صوبائی نائب صدر عزاداری ونگ جنوبی پنجاب سردار صفدر حسین خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے لیہ سے ممبر قومی اسمبلی عبدالمجید خان نیازی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر ضلعی صدر لیہ ساجد حسین گشکوری اور دیگر موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے ایم این اے عبدالمجید نیازی کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی استحکام پاکستان کنونشن میں شرکت کی دعوت دی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی کنونشن 18اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے، کنونشن میں عزاداری کانفرنس، انتخاب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین، استحکام پاکستان کانفرنس اور دیگر پروگرام منعقد ہوں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • 9مئی واقعات میں نامزد ملزمان کا ٹرائل 4 ماہ میں مکمل کرنے کا فیصلہ چیلنج کریں گے، بابر اعوان
  • بیرون ملک جانے سے متعلق عدالتی آرڈر نہ دکھایا تو اسد قیصر کی ضمانت خارج کردوں گا، اے ٹی سی جج
  • لیہ، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ایم این اے عبدالمجید خان نیازی سے ملاقات، مرکزی کنونشن کی دعوت 
  • اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کیلئے 2 روزہ کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی
  • اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کے لیے 2 روزہ کانفرنس کل سے اسلام آباد میں ہوگی
  • اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کیلئے 2روزہ کانفرنس کل سے اسلام آباد میں ہوگی
  • 26 نومبر کا احتجاج: پی ٹی آئی کے 86 کارکنوں کی ضمانت کی درخواستیں خارج
  • اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کے لیے 2 روزہ کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی
  • پی ٹی آئی کے 86 ورکرز کی درخواست ضمانت خارج