سابق ایس ایچ او سمیت 15 پولیس اہلکار ملازمتوں سے برطرف، وجہ بھی سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے سابق ایس ایچ او تھانہ کھنّہ سمیت 15 پولیس اہل کاروں کو ملازمتوں سے برطرف کردیا۔
برطرف ہوئے پولیس والوں میں سابق ایس ایچ او تھانہ کھنہ قاسم ضیاء سب انسپکٹر طلعت شامل ہیں، دیگر برطرف پولیس اہل کاروں میں کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق 15 پولیس اہل کاروں کو منشیات فروشوں سے روابط کی وجہ سے برطرف کیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
میر پور خاص: جیل کوارٹر میں قتل ہوئی لیڈی اہلکار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی
— فائل فوٹومیر پور خاص کے جیل کوارٹر میں قتل ہونے والی 25 سالہ لیڈی اہلکار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لیڈی اہلکار کی سانس کی نالی میں خون پایا گیا، گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی اور گہرے نشانات تھے۔
یاد رہے کہ 9 ستمبر کو جیل کوارٹر سے لیڈی اہلکار کی پولیس یونیفارم میں پھندا لگی لاش ملی تھی۔
لیڈی اہلکار کے شوہر اور ایک جیل اہلکار کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہے اور دونوں ملزمان گرفتار اور جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔