اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ جدہ میں ہونے والی عالمی حج کانفرنس و نمائش سے حجاج کرام و زائرین کیلئے سہولتوں کے مزید راستے ہموار ہوئے ہیں، پاکستان اور سعودی وزارت حج و عمرہ کے ساتھ مل کر حجاج کرام اور منظمین کی تربیت کا عمل شروع کریں گے ۔

 چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ بھکاری اور غیر قانونی حج کرنے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن لیاجانا چاہیے، وزیر اعظم پاکستان کی حج کے امور کی نگرانی مثبت تبدیلیاں لائے گی ،  سعودی عرب کے دورے سے واپسی پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت حج و عمرہ زائرین کیلئے روز و شب سہولتیں پیدا کر رہی ہے ۔ سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ ، خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سرپرستی اور سعودی ولی عہد امیر محمد بن سلمان کی قیادت میں جو کوششیں کر رہے ہیں امت مسلمہ کو اس میں تعاون کرنا ہو گا۔ پاکستان علماء کونسل پاکستان کے حجاج و منظمین کی تربیت کیلئے ایک مؤثر حکمت عملی انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل اور ہوپ پاکستان کے تعاون سے بنا رہی ہے جس میں پاکستان کی وزارت مذہبی امور ، سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ اور سعودی عرب کے پاکستان میں سفارتخانہ سے رہنمائی لی جائے گی۔ اس سلسلہ میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے ایک منظم پروگرام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

سعودی عرب نے قومی ترانے کی تشکیل نو کے لیے آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار کی خدمات حاصل کرلیں

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

کوئٹہ، ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس کا انعقاد، اہم امور پر گفتگو

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاراچنار کے عوام کے راستے بند ہیں اور وہ گزشتہ چار ماہ سے محصور ہو چکے ہیں۔ حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاراچنار کے راستے کھول دیئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کا اہم اجلاس مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسین میثمی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، مرکزی مسلم لیگ کے رہنماء شیخ محمد یعقوب اور جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنماء مولانا سید عقیل انجم قادری و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ملکی معاملات بلوچستان کے ساحل اور وسائل پر بلوچستان کے عوام کا حق تسلیم کیا جائے اور بلوچستان کے وسائل بلوچستان کی تعمیر و ترقی پر خرچ کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں کو وفاق سے بہت ساری شکایات ہیں، بلخصوص پانی کی تقسیم، مالیات اور نئے کینالز کے حوالے سے صوبوں کو اعتماد میں لینے کے لئے آئی سی سی کا فی الفور اجلاس طلب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاراچنار کے عوام کے راستے بند ہیں اور وہ گزشتہ چار ماہ سے محصور ہو چکے ہیں۔ کرم میں خوراک اور ادویات ناپید ہیں۔ ہم حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاراچنار کے راستے کھول دیئے جائیں۔ پاراچنار کے شیعہ سنی اکابرین سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ وہ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کریں اور معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور دشمن کی جانب سے فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دینے کی سازش کو ناکام بنا دیں۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے تمام مسالک اور مکاتب فکر کے درمیان اتحاد بین المسلمین اور مذہبی ہمآہنگی کے حوالے سے موثر پلیٹ فارم ہے۔ اتحاد بین المسلمین دینی فریضہ ہے، جبکہ افتراق اور تفرقہ بازی شرعا حرام اور گناہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاراچنار کے مظلوم عوام کا محاصرہ ختم کیا جائے اور ضلع کرم میں شیعہ سنی وحدت اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کی جانب سے اغوا برائے تاوان اور بدامنی عروج پر ہے۔ لوگ اپنے آپ کو لاوارث اور غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔ اغواء انڈسٹری اور بدامنی کے خلاف ملکی سیاسی اور مذہبی قائدین اپنا کردار ادا کریں۔

اس موقع پر ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے صوبائی انتخابات میں مولانا ہدایت الرحمن بلوچ ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے صوبائی صدر جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی صوبائی نائب صدور منتخب ہوئے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کی نمائندگی کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے لئے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری علامہ ولایت حسین جعفری۔ صوبائی فنانس سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی اور صوبائی رابطہ سیکرٹری علامہ ذاکر حسین درانی منتخب ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب نے قومی ترانے کی تشکیل نو کیلئے ہالی ووڈ موسیقار کی خدمات حاصل کرلیں
  • حجاج کرام کیلئے نئی پالیسی تیار،نگرانی کیلئے 600 ناظمین مقرر کرنے کا فیصلہ
  • کوئٹہ، ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس کا انعقاد، اہم امور پر گفتگو
  • چین برکس شراکت داروں کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے، چینی وزارت خارجہ
  • مویشی مالکان اور فارم ورکرز کی تربیت لازمی ہے، سندھ زرعی یونیورسٹی
  • لاہور، علامہ شبیر میثیمی سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی ملاقات
  • مولا علی (ع) نے جنکی تربیت کی وہ رہبر و رہنماء قرار پائے، علامہ مقصود ڈومکی
  • حجاج کی خدمت میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں کروں گا،وزیرِاعظم
  • حج کی تیاری میں کسی قسم کی لا پرواہی قبول نہیں ،وزیراعظم