افغان مسئلے کے حل کے لیے علی امین گنڈا پور کا بڑا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
PESHAWAR/DERA ISMAIL KHAN:
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان کو پرائی جنگ میں ڈالنے سے فاصلے بڑھ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے افغان حکومت سے مذاکرات کی کوشش کی لیکن کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت جلد ایک قبائلی جرگہ افغانستان بھیجے گی جو دو ہفتے کے اندر وہاں جاکر مسئلے کا حل تلاش کرے گا۔ سردار علی امین گنڈا پور نے یقین دلایا کہ افغان مسئلے کا جلد حل نکالا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے بات چیت میں ناکامی کے بعد اب صوبائی حکومت اپنی کوششوں سے مسئلہ حل کرنے کے لیے قدم اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ مطالعہ پاکستان کا نام تبدیل کر کے "میک اپ پاکستان" رکھ دیا جائے اور مریم نواز کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ نانی بن کر میک اپ کرتی ہیں۔
ان کے اس بیان نے سیاسی حلقوں اور عوام میں ملا جلا ردعمل پیدا کیا ہے۔ افغان مسئلے پر عوام نے فوری اور عملی حل کا مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹرمپ حکومت آنے سے پاکستان کی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، عرفان صدیقی
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے اور ہمیشہ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کیساتھ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہم نہیں سمجھتے کہ ٹرمپ کے آنے سے پاکستان کی سیاست کے اندر کوئی زلزلہ آجائے گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے اور ہمیشہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی قیادتیں بدلتی رہتی ہیں، صدور آتے رہتے ہیں، ممالک کے تعلق ممالک سے ہوتے ہیں افراد سے نہیں ہوتے۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت آنے سے پاکستان کی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات پر بات کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کی میڈیا پر خبر چلتے ہوئے ابھی دیکھی ہے جو بالکل بے بنیاد ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم نے پی ٹی آئی کا مسودہ سات جماعتوں کے ساتھ اسی دن شیئر کر دیا تھا۔ ہمارے اتحادی ابھی اپنی لیڈرشپ کے پاس گئے ہیں اور آپس میں مشاورت کر رہے ہیں، مشاورت کے بعد ہماری ذیلی کمیٹی بنی ہے جس کی آپس میں ایک میٹنگ ہوگی۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ ابھی یہ بات ابتدائی مراحل پر ہے، سات جماعتیں اپنا اپنا موقف لے کر دو تین دنوں میں جمع ہوں گی۔