ملتان ٹیسٹ: نعمان اور ساجد نے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ کو تباہ کردیا، پوری ٹیم 137 پر ڈھیر
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
ملتان(نیوز ڈیسک)ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 230 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد نعمان علی اور ساجد خان نے مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن کو تباہ کردیا اور 137 پر ہی پوری ٹیم کو ڈھیر کردیا۔ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلے سیشن میں پاکستان کے آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ شروع کی تو اس کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا۔ابتدا میں ساجد خان بیٹرز کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے جنہوں نے ابتدائی چاروں وکٹیں حاصل کیں۔
ساجد خان نے میکائیل لوئس کو ایک، کیاسی کارٹی کو صفر،کریک براتھویٹ کو 11 اور کیون ہوج کو 4 رنز پر چلتا کردیا۔ساجد خان کے بعد نعمان علی نے ویسٹ انڈیز بیٹرز کی درگت بنائی اور 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ویسٹ انڈیز کی پانچویں وکٹ 34 رنز کے مجموعے پر گری اور نعمان علی نے جسٹن گریویس کو 4 رنز پر چلتا کیا جس کے بعد نعمان علی نے ٹریون املیچ اور ایلک ایتھنیز کو 6،6 جب کہ کلیون سنکلر کو 11 رنز پر پویلن بھیجا۔نعمان علی نے گداکیش موتی کو 19 رنز پر آؤٹ کرکے پانچویں وکٹ لی۔137 کے مجموعے پر آخری وکٹ ابرار احمد نے لی جنہوں نے جیڈن سیلز کو 22 رنز پر آؤٹ کیا۔ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلی اننگزمیں 93 رنزکی برتری حاصل کرلی۔
پاکستان کی اننگز
اس سے قبل ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف4 وکٹ کے نقصان پر 143 رنز کے ساتھ نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔کھیل کے دوسرے روز کا آغاز بھی پاکستانی بیٹرز کیلئے اچھا نہ رہا اور پہلے ہی سیشن میں وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔سعود شکیل 84 اور سلمان آغا 7 رنز پر آؤٹ ہوگئے جب کہ محمد رضوان 71 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔رضوان کے بعد کریز پر آنے والے نعمان علی بھی صفر پر چلتے بنے جب کہ خرم شہزا 7 رنزبناکرآؤٹ ہوگئے۔اس کے علاوہ کپتان شان مسعود نے 11، بابراعظم 8، محمد ہریرہ 7 اور کامران غلام نے 5 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز اور جومیل وریکین نے ،3، وکٹیں لیں جب کہ کیون سنکلیئر نے 2 اور گداکیش موتی نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے تھے۔
خواجہ سرائوں کی تعلیم سے متعلق نئی پالیسی،حکومت نے انقلابی تبدیلی کا آغاز کردیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز کے ملتان ٹیسٹ کے نے ویسٹ انڈیز کے دوسرے روز نعمان علی نے کے بعد
پڑھیں:
ایس پی یو پنجاب پولیس کا ٹیسٹ: اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار افراد گرفتار
لاہور:ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے عمل میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار امیدواران کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی سید حماد عابد کی قیادت میں ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کا عمل شفافیت کی بنیاد پر جاری ہے، ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے سلسلے میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار امیدواران کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی سید حماد عابد کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا، بھرتی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پر مبنی ہوگا، بھرتی میں دیانت داری، شفافیت اور پیشہ وارانہ معیار کو ترجیح دی جائے گی، ہمارا مقصد ایسے اہل اور فرض شناس افراد کا انتخاب کرنا ہے جو قوم کی خدمت اور عوام کے تحفظ کے جذبے سے سرشار ہوں۔