ترک صدر رجب طیب اردوان فروری میں پاکستان کا دورہ کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
رجب طیب اردوان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وزارتی وفد بھی اسلام آباد پہنچے گا۔ اسٹریٹجک تعاون کونسل کے اگلے اجلاس میں دفاع اور سیکیورٹی تعاون کو بڑھانے سمیت دونوں ممالک کے درمیان تجارت، اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرینگے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطح کی ساتویں اسٹریٹجک تعاون کونسل (ایچ ایل ایس سی سی) اگلے ماہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ رجب طیب اردوان کا دورہ 12 اور 13 فروری کو متوقع ہے۔ اسٹریٹجک تعاون کونسل کا بنیادی مقصد باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے جس کی سربراہی پاکستان کے وزیر اعظم اور ترکیہ کے صدر مشترکہ طور پر کرتے ہیں۔ رجب طیب اردوان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وزارتی وفد بھی اسلام آباد پہنچے گا۔ اسٹریٹجک تعاون کونسل کے اگلے اجلاس میں دفاع اور سیکیورٹی تعاون کو بڑھانے سمیت دونوں ممالک کے درمیان تجارت، اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسٹریٹجک تعاون کونسل رجب طیب اردوان
پڑھیں:
صحافیوں کے مسائل کے حل کیلیے ہر ممکن کوشش کرینگے، انوار الحق اعوان
دھابیجی (نمائندہ جسارت) جرنلسٹ میڈیا کونسل پاکستان (رجسٹرڈ) کے مرکزی جنرل سیکرٹری ملک محمد انوار الحق اعوان نے کہا ہے کہ صحافیوں کے بنیادی حقوق اور جائز مطالبات کے حل کے لیے سرکاری سطح پر ہر ممکن کوشش اور ان کی آواز ایوانوں تک پہنچائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ میڈیا کونسل پاکستان کی ملک بھر میں تنظیم سازی کی جا رہی ہے، سندھ کے بعد جلد پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے میں صوبائی سطح پر عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کے منشور کے مطابق لیڈیز ونگ، لیبر ونگ، کلچر ونگ، ڈاکٹر اور لائرز ونگ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جلد پورے پاکستان کا تنظیمی دورہ اور صحافیوں سے ملاقاتیں کر کے ان کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔