چین میں پاکستان کے سفیر  خلیل ہاشمی نے گزشتہ سال چین میں متعدد مقامات کا دورہ کیا اور دوطرفہ تعلقات میں مزید ترقی کا مشاہدہ کیا۔  نئے سال کی آمد پر جو کہ سانپ سے منسوب سال ہے انہوں نے چینی عوام کو  مبارکباد دی اور پاک-چین تعاون کے لیے اپنی  توقعات کا اظہار کیا۔ہفتہ کے روز
پاکستانی سفیر  نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان اور چین کے درمیان  کئی  اعلیٰ سطی  تبادلے ہوئے۔ پاکستانی وزیر اعظم نے چین کا دورہ کیا اور چینی وزیر اعظم نے بھی پاکستان کا دورہ کیا جب کہ  اعلیٰ عہدیداروں کا بھی تبادلہ ہوتا  رہا ۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون میں نئی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور خلائی تعاون کے حوالے سے پاکستان نے گزشتہ سال چین کی مدد سے ایک کیوب سیٹ سیٹلائٹ چاند کی  ڈارک سائیڈ  تک بھیجا۔ نئے سال  کی آؐمد پر  انہوں نے امید  ظاہر کی ہے کہ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو مضبوط بنانے  سمیت  اقتصادی، دفاعی  اور ثقافتی شعبوں میں  تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا، زیادہ چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی اور   پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت اور عوامی سطح پر تبادلوں کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان اور بنگلا دیش کے فوجی وفد کے دوروں سے بھارت بوکھلا ہٹ کا شکار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نواز سابق وزیراعظم بنگلا دیش شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد محمد یونس کی قیادت میں بنگلا دیش پاکستان کے قریب ہو گیا جس سے بھارت میں شدید تشویش پائی جاتی ہے جبکہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان اعلیٰ سطح کے فوجی وفد کے دوروں سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کے اعلیٰ فوجی اور خفیہ ایجنسی کے حکام کے دورہ بنگلادیش سے نئی دہلی الرٹ ہوگیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ ہم ملک اور خطے میں ہونے والی تمام
پیش رفت کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی سے متعلق تمام سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہیں اور حکومت مناسب اقدامات کرے گی۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جبکہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے جمعہ کو بنگلا دیش کا اپنا 3 روزہ دورہ مکمل کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ دورہ بنگلا دیش کے اعلیٰ فوجی حکام کے حالیہ دورہ پاکستان کے بعد کیا گیا ہے جہاں بنگلا دیش کے وفد نے پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سربراہوں سے ملاقات کی تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد محمد یونس کی قیادت میں بنگلا دیش پاکستان کے قریب ہوگیا ہے جس سے بھارت میں تشویش پائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ میں چینی مشن کی جانب سے نئے چینی سال کے جشن کا انعقاد اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام کی چینی عوام کو جشن بہار کی مبارکباد
  • پاکستان اور بنگلا دیش کے فوجی وفد کے دوروں سے بھارت بوکھلا ہٹ کا شکار
  • پاک-چین اسٹریٹجک تعاون سے باہمی فائدے میں اضافہ ہوگا، چینی سفیر
  • چین میں پاکستانی سفیر کی چینی شہریوں کو نئے چینی سال کی مبارکباد
  • ترک صدر کے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا امکان
  • ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
  • ترک صدر رجب طیب اردوان فروری میں پاکستان کا دورہ کرینگے
  • ترک صدر آئندہ ماہپاکستان کا دورہ کریں گے
  • ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے