برطانوی عدالت کہتی ہے یہ دوطرفہ معاہدہ ہے اس میں حکومت پاکستان کا عمل دخل نہیں، سلمان اکرم راجہ - فوٹو: فائل

سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس سے متعلق برطانوی عدالت کہتی ہے یہ دوطرفہ معاہدہ ہے اس میں حکومت پاکستان کا عمل دخل نہیں۔ ہم 190 ملین پاؤند کیس پر ایک دو دن میں ہائیکورٹ جائیں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے میں لکھا گیا یہ رقم اس لیے ریلیز کر رہے ہیں کہ حکومت پاکستان کے اکاؤنٹ میں ڈالیں گے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا این سی اے برطانیہ نے کہا کہ پیسے ریاست پاکستان کو دیے جائیں گے، اس ایک جملے کو لے کر کہا گیا کہ یہ پیسہ خزانے کے بجائے سپریم کورٹ میں گیا۔

یہ بھی پڑھیے مذاکرات اور القادر کیس کا آپس میں تعلق نہیں: سلمان اکرم راجہ سلمان راجہ کا مروت کی صلاحیت اور مروت کا راجہ کی حیثیت پر سوال

انکا کہنا تھا کہ 6 نومبر 2019 کو پریس ریلیز اور معاہدہ کیا گیا، این سی اے برطانیہ نے معاہدے کو خفیہ رکھنے کا کہا، 6 نومبر کے فیصلے پر 29 نومبر کو عمل درآمد ہوچکا تھا۔

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سرکارکی زمین جب مفت دی اس کی ادائیگی سرکار کو ہی ہوگی۔ تمام زمین کی ادائیگی کی رقم ریاست کو آنا تھی، باہر سے پیسہ سپریم کورٹ کے پاس آیا۔

انہوں نے کہا کہ 23 نومبر 2023 کو 171 ملین پاؤنڈ اسٹیٹ بینک میں گئے، 94 ارب روپے 9 جنوری کو وفاقی اور سندھ حکومت کو منتقل کیے گئے، کون کہتا ہے کہ ریاست پاکستان یا کسی اکائی کو ایک پیسے کا نقصان ہوا؟

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم کا بس ہو تو صبح ہی آپ کو بجلی مفت دینے لگ جائیں‘رانا تنویر حسین

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر تحفظ خوراک و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت صنعت کی بحالی کے لیے بہت کام کر رہی ہے ، مسلم لیگ ن کی حکومت نے نئے پروگرام لانے کی کوشش کی،جب بھی حکومت ملی ہے ہم نے اکانومی کو مضبوط کیا ،بزنس مین کو ہم نے جتنی بھی سہولیات دے سکتے ہیں دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 190 ملین پاؤنڈ کی رقم کسی کے ذاتی اکاؤنٹ میں نہیں آئی، سلمان اکرم راجا
  • ملیر کی قیمتی زمین ملک ریاض کو مفت دی گئی، سلمان اکرم راجہ
  • القادر یونیورسٹی کو بند کرنے کی سازش ہورہی ہے، سلمان اکرم راجہ
  • القادر یونیورسٹی کو بند کرنے کی سازش ہورہی ہے: سلمان اکرم راجہ
  • وزیراعظم کا بس ہو تو صبح ہی آپ کو بجلی مفت دینے لگ جائیں‘رانا تنویر حسین
  • راجہ انعام امین منہاس اور اعظم خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات، نوٹیفکیشن سب نیوز پر
  • 190ملین پاؤنڈکیس 15سے 20دن میں ختم ہوگا،بیرسٹر سلمان صفدر
  • انصاف پر مبنی فیصلہ ہوا تو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بری ہو جائیں گے، بیرسٹر گوہر خان
  • حکومت مذاکرات کے نام پر قوم کو بے وقوف بنا رہی ہے، شیخ وقاص اکرم