فوٹو بشکریہ حافظ نعیم / فیس بک

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جعلی قیادتوں کے ذریعے پاکستان کو مینیج نہیں کیا جاسکتا، بلوچستان کا مسئلہ بات چیت سے حل ہوگا۔

کراچی پریس کلب میں ’بلوچستان کے سلگتے مسائل اور اُن کا حل‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان سے بلوچوں کو کوئی دور نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بات بھی ان سے ہو گی جو فارم 47 کی پیداوار نہ ہوں، جعلی قیادتوں کے ذریعے آپ پاکستان کو مینیج نہیں کر سکتے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ بات چیت سے حل ہو گا، بلوچستان کا خالی پڑا ہوا علاقہ سونا اگلتا ہے، صوبے کے لاپتہ افراد واپس کیے جائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو بلوچستان کا مسئلہ حل کرنے کےلیے اپنی پالیسیاں بدلنا ہوں گی، ہم بلوچستان کا مقدمہ لاہور کے مینار پاکستان، اسلام آباد اور پشاور میں بھی لڑیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ لاپتہ افراد کے کمیشن کو فعال کیا جائے، ہم ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے، ناراض لوگوں کو مناؤ، ان کو عزت دو، روزگار دو، تعلیم دو، ان کو ان کا حق دو۔ پھر دیکھتے ہیں کون را یا سی آئی اے آتا ہے ہمارے لوگوں کو ورغلانے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بلوچستان کا حافظ نعیم نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

بلوچستان کے مسائل: حکمرانوں واسٹیبلشمنٹ کو اپنی پالیسی تبدیل کرنی ہوگی، حافظ نعیم

کراچی:امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہےکہ حکمرانوں اوراسٹیبلشمنٹ کو بلوچستان کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل اور بلوچستان کے عوام کو ان کے حقوق دینے ہوں گے۔

جماعت اسلامی صوبہ بلوچستان کے تحت کراچی پریس کلب میں ”بلوچستان کے سلگتے ہوئے مسائل اور ان کا حل“کے عنوان سے سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو عزت اور ان کے حقوق دیے جائیں تو یہ اورزیادہ محب وطن ثابت ہوں گے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان  نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے فارم 47والوں کے بجائے بلوچستان کی حقیقی قیادت سے بات کرنا ہوگی، بلوچستان کی اسمبلی میں بیٹھے ہوئے فارم 47 کی پیداوار عوام کے نمائندے نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  لاپتا افراد کے کمیشن کو فعال کیا جائے،طاقت کا استعمال بند اورلاپتا افراد کو بازیاب کروایا جائے، اگر کوئی دہشت گرد یا مجرم ہے تو اس کا آئین اور قانون کے مطابق اور عدالتوں کے ذریعے فیصلہ کیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ   کسی بھی آئین میں یہ موجود نہیں ہے کہ لوگوں کو پکڑ کر لاپتا کردو، بلوچ قیادت کا ہم کراچی پریس کلب میں خیر مقدم کرتے ہیں،جماعت اسلامی بلوچستان کے حقوق کے لیے پورے ملک میں آواز اٹھائے گی،لاہور مینار پاکستان پرتاریخی جلسہ،پشاور اسلام آباد میں بھی مقدمہ لڑے گی۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹیبلشمنٹ کو بلوچستان پالیسی تبدیل اور عوام کو حقوق دینے ہونگے، حافظ نعیم الرحمان
  • اسٹیبلشمنٹ کو بلوچستان سے متعلق پالیسی تبدیل اور عوام کو حقوق دینے ہوں گے، حافظ نعیم الرحمان
  • اسٹیبلشمنٹ کو بلوچستان سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل، حافظ نعیم الرحمان
  • بلوچستان کے مسائل: حکمرانوں واسٹیبلشمنٹ کو اپنی پالیسی تبدیل کرنی ہوگی، حافظ نعیم
  • حافظ نعیم الرحمان کا عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
  • بلوچستان کے مسائل اور ان کا حل‘ حافظ نعیم کی زیرصدارت سیمینار آج ہوگا
  • بانی پی ٹی آئی پر مقدمات سیاسی بنیادوں پر ہیں جنہیں ختم ہونا چاہیئے، حافظ نعیم الرحمان
  • بانی پی ٹی آئی پر مقدمات سیاسی بنیادوں پر ہیں جنہیں ختم ہونا چاہئے، حافظ نعیم الرحمان
  • غزہ جنگ بندی: جماعت اسلامی نے حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر یوم عزم و تشکر منایا