190 ملین پاؤنڈ کیس میں جس سے پیسہ لیا، اُسی کو واپس کردیا، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑنے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس کے فیصلے میں اب کوئی سقم باقی نہیں رہا، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں جس سے پیسہ لیا، اُسی کو واپس کردیا گیا، تحریک انصاف سیاست کو مذہب سے دور رکھے، القادرٹرسٹ کے کیس کا قانونی طور پر دفاع نہ کرسکے تو مذہب کا کارڈ کھیلنے کی کوشش کی۔
ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل ایک فیصلہ آیا جو پاکستان کی تاریخ میں فیصلوں میں سر فہرست ہے، یہ ایک اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، پاکستان کی تاریخ میں بڑے بڑے کیسز آئے ہیں، لیکن اس طرح کا کلیئر کٹ کیس پہلے نہیں دیکھا۔
وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ میں پوری پی ٹی آئی کو چیلنج کرتا ہوں کہ کیا 190 ملین کیس میں رقم این سی اے نے پاکستان کو نہیں دی؟ بند لفافہ عمران خان نے کھولنے نہیں دیا جبکہ وفاقی وزراء نے کھولنے کا کہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر نے وزیر اعظم کے دفتر میں ایسٹ ریکوری یونٹ بنایا، پیسے ریکور کرکے سرکاری ادارے میں جمع کرائے گئے، 2020 میں لیٹر لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ ہم نے حکومت پاکستان کو یہ پیسہ دے دیا، کہا گیا کہ اتنے سالوں میں ہم نے یہ پیسہ اکھٹا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کابینہ نے بند لفافہ کرکے یہ پیسہ اسی شخص کے حوالے کردیا جس سے ریکور کیا گیا، حکومت وقت کے دو، تین کرداروں نے طے کیا کہ انگوٹھیاں لینی ہیں، بعد ازاں زمان پارک میں 25 کروڑ کا گھر بنایا گیا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ مجھے بتائیں، عمران خان کا ذریعہ آمدن کیا ہے؟ فرحت شہزادی کو کہاں سے زمین دی گئی؟ جو پیسہ این سی اے پاکستان کو دیا اسی ارب روپے کا یہ گھپلا ہے اور وہ پیسہ واپس دیدیا گیا، شہباز شریف کی انوسٹی گیشن بھی این سی اے کی اور انہیں کلیئر کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب انہیں کوئی چیز سمجھ نہ آئی تو کہا گیا کہ سیرت پر چلنے کی سزا دی گئی، اسی شخص کا ٹرسٹ بنایا گیا جس کے حوالے پیسے کرنے تھے، اس ادارے میں بچے کارٹون دیکھ رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ہر بات پر کہتے ہیں سیرت پر چلنے کی سزا ملی، جب کچھ نہیں ملتا تو کہتے ہیں، مذہب سے محبت میں سزا مل رہی ہے، سیاست کریں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کریں مگر اللہ رسول اور دین کو ان معاملات سے الگ رکھیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ لوگ ایک ٹولہ لے کر مدینہ گئے، شاہ زین بگٹی کے بال کھینچے گئے، مریم اورنگزیب پر نعرے لگائے گئے، کرپشن کیس اور ڈاکے میں آپ کو سزا ملی ہے، مذہب کو درمیان میں مت لائیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کو چیلنج کرتا ہوں کیا یہ پیسہ این سی اے نے پاکستان کو نہیں دیا؟ بند لفافہ عمران خان نے کھولنے ہی نہیں دیا، میں ان کی لیگل ٹیم کو کہتا ہوں لیگل آرگیومینٹ بتا دیں، ان سے پوچھتا ہوں جس سے پیسہ لیا اسی کو واپس کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پورا دنیا میں ہیڈ لائن لگی ہیں، ایک سابق وزیر اعظم کرپشن کے الزام میں پکڑا گیا، مذہب بہت مقدس ہے، سیاست اتنی مقدس نہیں، سیاسی ہوتی رہے گی ہم نے اللہ رسول کو جواب دینا ہے۔
مزیدپڑھیں:نگران دور میں بھرتی سرکاری ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ پاکستان کو یہ پیسہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا سیاست کیلئے مذہب کارڈ کا استعمال افسوسناک ہے، عطا تارڑ
لاہور میں علما کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مجھے بتا دیں القادر یونیورسٹی میں کون سی مذہبی تعلیم دی جارہی ہے۔ کابینہ نے بند لفافہ منظور کرکے اس کے حوالے کیا جس نے چوری کی، 190 ملین پاؤنڈز تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے پی ٹی آئی کا سیاست کیلئے مذہب کارڈ کا استعمال افسوسناک ہے۔ لاہور میں علما کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈز اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، عدالتی فیصلہ ملکی تاریخ کااہم ترین فیصلہ ہے، پی ٹی آئی دور میں ایسٹ ریکوری یونٹ بنایا گیا تھا، شہزاد اکبر نے ایسٹ ریکوری یونٹ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی چوری چھپانے کیلئے مذہب کارڈ استعمال کررہی ہے، جب اس کیس میں قانونی دفاع نہ ہوا تو مذہب کارڈ استعمال کرنے لگے۔ پی ٹی آئی والے خدا کا خوف کریں یہ اس معاملے پر مذہب کو درمیان میں نہ لائیں، سیاست کیلئے مذہب کارڈ کا استعمال افسوسناک ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مجھے بتا دیں القادر یونیورسٹی میں کون سی مذہبی تعلیم دی جارہی ہے۔ کابینہ نے بند لفافہ منظور کرکے اس کے حوالے کیا جس نے چوری کی، 190 ملین پاؤنڈز تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے، بانی پی ٹی آئی کو رشوت اور ڈاکے کی سزا ملی۔ عطا تارڈ نے کہا کہ کوئی بنیاد نہیں کہ کہا جائے کہ قانونی سقم رہ گیا، این سی اے نے پیسہ ضبط کرکے حکومت کے حوالے کیا ہے، یہ پیسہ پاکستان کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تھا۔ شہباز شریف نے این سی اے کی تحقیقات میں خود کو کلیئر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ وہی پیسہ ہے جس سے 25 کروڑ کا گھر بنایا گیا، بتایا جائے بانی پی ٹی آئی کے ذرائع آمدن کیا ہیں۔؟ پی ٹی آئی کے پاس اپیل کیلئے مضبوط مواد نہیں ہے، القادر ٹرسٹ کو حکومتی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں کابینہ کے کسی رکن نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا اس لیے کابینہ ارکان کو سزا نہیں دی گئی، کیس میں جو لوگ مفرور ہیں ان کی گرفتاری کی کوشش کررہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مذاکرات کا مقصد ملک میں سیاسی استحکام لانا ہے۔