بات اچھی لگے یا نہ لگے لیکن سوچیں ضرور کہ ملک کے ساتھ مخلص کون ہے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکستان ایئر وار کورس کے 79 رکنی وفد نے ملاقات کی ہے۔
ایئر وار کورس کے وفد سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس نے پاک فضاؤں کی نگہبانی کے لیے قابلِ قدر کارنامے سر انجام دیے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ ایئر فورس نے چیلنجز کا سامنا کر کے عوام کے دل میں جگہ بنائی ہے۔ یوکرین، ایران، اسرائیل اور دیگر جنگوں سے ایئر فورس کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اچھی خبروں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، تسلسل برقرار رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بات اچھی لگے یا نہ لگے لیکن سوچیں ضرور کہ ملک کے ساتھ مخلص کون ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کورس کے شرکاء کے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پنجاب مریم نواز
پڑھیں:
مریم نواز کے آج ڈیرہ غازی خان پہنچے کا امکان‘ تیاریاں مکمل
ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 20 جنوری کو ڈیرہ غازی خان کا دورہ کریں گی۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وہ نئے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گی اور جاری منصوبوں پر بریفنگ بھی لیں گی۔ وزیراعلیٰ کے متوقع دورے کے پیش نظر انتظامیہ، پولیس، کارپوریشن اور دیگر متعلقہ ادارے متحرک ہوگئے ہیں۔ شہر کی سڑکوں کی صفائی اور سیوریج کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ سرکاری دفاتر کو وائٹ واش کر دیا گیا ہے۔ تمام ملازمین کو خصوصی ڈیوٹیاں تفویض کی گئی ہیں تاکہ انتظامات میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔ وزیراعلیٰ کی سکیورٹی اور دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان، ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد، ڈی پی او سید علی کاظمی اور دیگر افسران شریک ہوئے۔کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اور روٹس کی صفائی سمیت تمام انتظامات کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔ تمام محکموں اور افسران کو ان کی ذمہ داریاں سونپتے ہوئے رپورٹس طلب کی گئی ہیں۔ مزید برآں ضرورت پڑنے پر محکموں کے سربراہان کے اسٹیشن چھوڑنے پر پابندی عائد ہوگی۔ متعلقہ ادارے وزیراعلیٰ کے متوقع دورے کی تیاریوں کو مکمل کرنے میں مصروف ہیں تاکہ تمام انتظامات شاندار طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچ سکیں۔