2025-04-01@03:02:28 GMT
تلاش کی گنتی: 1166

«کامیابی کی امید نہیں»:

(نئی خبر)
    پراپرٹی ڈویلپر عمران ایگرا کا کہنا ہے کہ موجودہ معاہدے کے تحت نیویارک شہر کی انتظامیہ 2026 کے وسط تک کرایہ ادا کرتی رہے گی، حالانکہ وہ جون تک ہوٹل میں تارکین وطن کی پناہ گاہ کو بند کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے معروف شہر نیو یارک کے قلب میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کی مہاجرین کی پناہ گاہ میں تبدیلی کی وجہ بننے والی منافع بخش لیز ختم ہونے کے قریب ہے، لیکن کئی آپشنز موجود ہیں اور دلچسپی رکھنے والی پارٹیز انتظار کر رہی ہیں، پاکستان کے مفادات محفوظ نظر آتے ہیں تاہم، اس جائیداد کا طویل مدتی مستقبل ابھی تک طے نہیں ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیویارک کے پراپرٹی کے ماہرین...
    ثناء اللہ مستی خیل : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ثناء اللہ مستی خیل کا کہنا ہے کہ افسوس ہوتا ہے حکومت کس بنیاد پر اپنی کارکردگی کی بات کررہی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثناء اللہ مستی خیل نے کہا کہ پتا نہیں یہ لوگ کس چیز کا جشن منا رہے ہیں، ان کو تو عوام نے مینڈیٹ ہی نہیں دیا، مینڈیٹ تو پی ٹی آئی کو ملا، ملکی معیشت بدترین صورتحال سے دوچار ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت 1 ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنے جارہی ہے، گنے کے کاشتکاروں کا برا حال کر دیا، حکومت شوگر ملز مالکان سے ملی ہوئی ہے، گنے کے کاشتکاروں کو...
    لاہور میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی، رمضان المبارک میں سرکاری نرخ ہوا ہوگئے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ غائب ہیں، سبزیوں پھلوں کے ساتھ ساتھ برائلر مرغی کی بھی من مانی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں۔ مرغی کی سرکاری قیمت 595 روپے مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں 700 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔ خریدار کہتے ہیں انتظامیہ کہیں نظر نہیں آرہی۔ رمضان المبارک آتے ہی ذخیرہ اندوز اور منافع خور سرگرم ہوگئے، سرکاری نرخ نامے ہوا میں اڑادیئے، من مانی قیمتوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کی جارہی ہیں۔ لاہور میں مصنوعی مہنگائی عروج پر ہے، گراں فروش مافیا دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں، ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ لاہور میں مرغی کا سرکاری...
    فلم باغبان میں امیتابھ بچن کے نافرمان بیٹے کا کردار نبھانے والے سمیر سونی فلم کی بلاک بسٹر کامیابی کے باوجود کام نہ ملنے کے باعث دل برداشتہ ہوگئے تھے۔ بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سمیر سونی نے کہا کہ میں انڈسٹری میں ولن بننے نہیں آیا تھا، مجھے ہیرو بننا تھا۔ سمیر سونی نے بتایا کہ جب باغبان میں کام کی پیشکش ہوئی اور کہانی بیان کی گئی تو مجھے یہ سمجھ نہیں آیا کہ آخر ولن کا کردار کیوں دیا جا رہا ہے۔ اداکار نے کہا کہ "میرے دماغ میں یہ خیال آیا کہ میں یہاں ہیرو بننے آیا ہوں، اور آپ مجھے ولن بنا رہے ہیں۔ ایسا کون کرتا ہے؟" سمیر سونی نے کہا کہ میں نے فلم کے ڈائریکٹر روی چوپڑا کو...
    ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ نے اپنی تنخواہیں بڑھوانے کے بعد پی ٹی آئی ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد کمی کردی۔ پارلیمان سے اپنی تنخواہیں بڑھانے والے ملازمین نے ہی اپنی ملازمین کی تنخواہیں کم کردی اور پی ٹی آئی نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں پر پچاس فیصد کٹ لگا دیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ملازمین کو ملنے والی دیگر مراعات بھی ختم کر دی گئیں جبکہ پیٹرول بھی ختم کردیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے پچیس سے زائد ملازمین کی تنخواہوں کو کم کیا گیا ہے۔ تنخواہ کمی کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی کے تمام ملازمین متعدد بار پارٹی کے لئے پابند سلاسل بھی رہے۔ کلبھوشن کی گرفتاری...
    — جنگ فوٹو کینیڈا میں تعینات ہائی کمشنر آف پاکستان محمد سلیم کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی وطنِ عزیز پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور سیاحت کو فروغ دیں، حکومتِ پاکستان ان شعبوں میں تمام سہولتیں فراہم کرے گی۔ ٹورنٹو میں قونصل جنرل آف پاکستان خلیل باجوہ کی جانب سے ہائی کمشنر محمد سلیم کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستانی نژاد ارکانِ کینیڈین پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد، اقراء خالد، شفقت علی، رکنِ اونٹاریو پارلیمنٹ ذیشان حامد اور ریجنل کونسلر سمیرا علی بھی موجود تھیں۔ کینیڈا: الیکشن میں کتنے پاکستانی نژاد امیدوار کامیاب ہوئے؟کینیڈا کے سب سے بڑے صوبے اونٹاریو کے الیکشن میں 34 پاکستانی نژاد...
    ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار چنکی پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اچھی صحت کا راز روزانہ نہار منہ لہسن کھانا ہے۔  بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ہر صبح جاگنے کے فوراً بعد 2 لہسن کھاتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ یہ دل، خون اور مجموعی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں چنکی پانڈے نے بتایا، "اگر مجھے نہار منہ لہسن نہ ملے تو مجھے لگتا ہے کہ میں جاگا ہی نہیں! بیرون ملک سفر کے دوران اگر مجھے لہسن نہ ملے تو میری طبیعت بوجھل محسوس ہوتی ہے، اور میں کسی سے بات بھی نہیں کرتا"۔ بھارتی ماہر غذائیت ڈاکٹر انجلی تیواری کے مطابق، ہر صبح دو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ہر منگل کو ملاقات کرارہے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے عدالتی حکم پربانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پرتوہین عدالت کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کے وکیل فیصل چودھری اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت نے سوال کیا کہ جو حکم دیا تھا اس پر عمل ہو رہا ہے؟...
    بیرسٹر گوہر— فائل فوٹو تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج پورا سال ہوگیا پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں ملا۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے لیے بھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ روکا ہوا ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمے داری ادا کرنے میں ناکام ہوگیا، مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے کہ ہمیں ملیں۔ اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہو گئی: بیرسٹر گوہرچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن کے سامنے ہے، آج الیکشن کمیشن نے کیس 8...
    آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے کے لیے تیار ہے اور دبئی کی کنڈیشنز سے آگاہ ہے۔ بھارت نے اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے ہیں اور اسٹیو اسمتھ پُر اعتماد ہیں کہ ان کے کھلاری کنڈیشنز کو جلدی سمجھ لیں گے۔ میچ سے قبل ہونے والی پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ اس میچ میں بس اپنا کھیل کھیلنا پیش کرنا، کنڈیشنز استعمال کرنا 100 اوورز تک اچھا کھیلنا ہوگا۔ دو اچھی ٹیمیں کھیلنے جارہی ہیں، اس میچ کو ایک اچھا مقابلہ ہونا چاہیئے۔ آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ ان کو لگتا ہے کہ یہ میچ اس بات پر انحصار...
    ممبئی: نیٹ فلکس نے ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی نئی رومانوی فلم "نادانیاں” کا ٹریلر جاری کر دیا، جس میں محبت، الجھن اور مزاح کا حسین امتزاج دکھایا گیا ہے۔  یہ فلم 7 مارچ کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اور کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس دھرماٹک انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔ فلم میں خوشی کپور، پیا جئے سنگھ نامی ساؤتھ دہلی کی اسٹائلش لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں، جو اپنی محبوبہ والی کہانی کو حقیقت کا رنگ دینا چاہتی ہے۔ دوسری طرف ابراہیم علی خان، ارجن مہتا کے کردار میں ہیں، جو ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا ذہین طالب علم ہے اور ڈیبیٹ ٹیم کی قیادت کرنا چاہتا ہے۔ پیا، ارجن...
    اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن و استحکام کو متاثر نہیں کر سکتیں۔ صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے قلات کے علاقے مغلزئی کے قریب قومی شاہراہ پر سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے جاری بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن و استحکام کو متاثر نہیں کر سکتیں۔ حکومت اور سکیورٹی فورسز صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔ وزیراعلیٰ نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکار عطاء اللہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت جو حرکتیں کررہی ہے اس سے ہم احتجاج پر مجبور ہورہے ہیں، کیوں کہ اس وقت عمران خان سے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ عمران خان کو اڈیالہ جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، حکومت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ دے کر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان کو 10 دن ڈیتھ سیل میں رکھا گیا، فیصل چوہدری انہوں نے کہاکہ ہم نے عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست دائر...
    اترپردیش کے سابق وزیراعلٰی نے کہا کہ اترپردیش کی بی جے پی حکومت پوروانچل اور دکشنانچل بجلی کارپوریشن کو نجی ہاتھوں میں دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور ریاست اترپردیش کے سابق وزیراعلٰی اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت سرکاری اداروں کی نجکاری کر کے نوکریوں اور ریزرویشن کو ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر نے کہا ہے کہ اس سے قبل مرکز کی بی جے پی حکومت نے کئی سرکاری اداروں کو پرائیویٹ ہاتھوں میں دے دیا تھا، اب اسی راستے پر چلتے ہوئے ریاست اترپردیش کی بی جے پی حکومت بھی نجکاری کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے...
    چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کا نظام جمہوری مشاورت میں عوامی زندگی کی بہتری کی علامت بن گیا   چین کے سیاسی مشاورتی نظام کی سب سے نمایاں خصوصیت عقل و دانش کا “انضمام” ہے، رپورٹ بیجنگ : مارچ 2025 میں، چین سالانہ “دو اجلاسوں” کے وقت میں داخل ہو گیا ہے ۔ قومی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے ارکان مختلف شعبوں کے تحقیقی نتائج لے کر بیجنگ میں جمع ہوں گے ، “بڑھاپے کی طویل مدتی دیکھ بھال کو میڈیکل انشورنس میں شامل کرنے” سے لے کر “ڈاکٹروں کی تنخواہوں کو ہسپتال کی آمدنی سے منقطع کرنے” تک، جیسی ہر تجویز عوامی زندگی کے اہم مسائل کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہ آوازیں چین کی مخصوص سیاسی مشاورتی کانفرنس کے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل* اور علی* جو بالترتیب 15 اور 16 سال کے ہیں، ان کا صرف ایک ہی خواب تھا، اٹلی جانا۔ انہوں نے اپنے ان دوستوں اور دیگر لوگوں کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھی تھیں جو یورپ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور ایک بہتر زندگی گزار رہے تھے۔دونوں بھائی جانتے تھے کہ ان کے آبائی علاقے فیصل آباد اور اس کے اردگرد کے دیہات میں بڑے بڑے گھر انہی لوگوں کے ہیں جن کی فیملی کا ایک فرد یا ایک سے زائد افراد روزگار کے لئے ملک سے باہر مقیم ہیں۔انہوں نے اپنے بڑے بھائی سلمان* کو رقم دینے کے لئے آمادہ کیا۔ ابتدائی طور پر دونوں بھائیوں کو 20، 20 لاکھ روپے ایجنٹ کو...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما بیرسٹر شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ جے یو آئی کو کم از کم 4 نشستیں فارم 47 سے ملی ہیں، پشین سے مولانا فضل الرحمٰن کی کامیابی بھی دھاندلی کا نتیجہ ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں میزبان نادر گرامانی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے الزام عائد کیا کہ فضل الرحمٰن کا احتجاج اس بات پر ہے کہ انہیں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سے کم حصہ دیا گیا، مولانا فضل الرحمٰن کم حصہ ملنے پر ناراض ہیں۔ انہوں نے پرویز خٹک کی کابینہ میں شمولیت سے پی ٹی آئی کو مسائل پیش آنے کا دعویٰ مضحکہ خیز قرار دے دیا،...
     پنجاب کے طلباکیلئے خوشخبری، انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے لیپ ٹاپ سکیم کا اعلان کر دیا ۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق سکیم کےتحت1لاکھ10ہزارطلبامیں لیپ ٹاپ تقسیم کیےجائیں گے، پبلک سیکٹر تعلیمی اداروں کےبی ایس کے طلبااپلائی کر سکیں گے، بی ایس کے پہلے اور دوسرے سمسٹرکےطلبالیپ ٹاپ سکیم کےاہل ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ طلباکو 13 ویں جنریشن کےجدیدترین کور آئی7آئی لیپ ٹاپ فراہم کئے جائینگے ، آن لائن درخواست کیلئے آفیشل لنک مشتہر کر دیا گیا، پنجاب ہائر ایجوکیشن کی ویب سائٹ پرمتعلقہ معلومات مہیاکردی گئی ہیں ۔ بی ایس طلباکیلئے65فیصد، میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئے 80فیصد میرٹ مقرر کیے گئے ہیں۔    
    رجنی کانت، شاہ رخ خان، سلمان خان اور اکشے کمار بھارتی فلمی دنیا کے کامیاب ترین اداکار ہیں جنہوں نے فلم انڈسٹری کو متعدد بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں، مگر ان میں سے کوئی بھی تمل سپراسٹار تھلاپتھی وجے کے ریکارڈ کو نہ پہنچ سکا جس کی مسلسل سات فلمیں دو ارب روپے سے زیادہ کا بزنس کرچکی ہیں۔ ہندی فلموں کے شائقین کے لیے تھلاپتھی وجے کا نام شائد غیرمانوس ہو مگر تمل فلم نگری میں اسے وہی حیثیت حاصل ہے جو بولی وڈ میں شاہ رخ خان کی ہے۔ وجے جوزف جسے اس کے چاہنے والے تھلاپتھی ( کمانڈر) وجے کہتے ہیں کی مسلسل دو ارب روپے سے زیادہ کمانے والی فلموں میں مرسل، سرکار،...
    اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو انسان کی زندگی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ دین انسان کو اللہ تعالیٰ کی عبادت، اخلاقیات، باہمی معاملات، معاشرت اور آخرت کی تیاری کا راستہ دکھاتا ہے۔ اسلام کے 5 بنیادی ارکان وہ اعمال ہیں جو ہر مسلمان پر فرض ہیں اور انہیں اسلام کی بنیاد سمجھا جاتا ہے۔ ان ارکان کو نبی کریمﷺ نے ایک حدیث میں واضح طور پر بیان فرمایا ہے۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے: ’’اسلام کی بنیاد 5 چیزوں پر رکھی گئی ہے: اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد ﷺ اللہ کے...
    عمارتوں پر نمائشی انہدامی کاروائیاں محض مال بٹورنے کا ذریعہ ہیں، جرأت سروے ناظم آباد کے مختلف پلاٹ 9/15C 20/10اور3B 2/18پر نمائشی کا رروائیاں ناظم آباد پر قابض اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار راؤ پر ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کی کرم نوازیاں جاری ہیں جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ناظم آباد میں خود ساختہ سسٹم تشکیل دے کر نمائشی انہدام کی آڑ میں دس سے پندرہ لاکھ روپے فی پلاٹ بٹورنے کا سلسلہ تیز کر دیا گیاہے۔ سروے پر موجود نمائندہ جرأت کو حقائق بتاتے ہوئے متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ پہلے بیس لاکھ وصول کرنے کے عوض بالائی منزل کی تعمیر کا اجازت نامہ دیا گیا تھا اور پھر کچھ ہی دنوں بعد ذوالفقارراؤ اپنی ٹیم کے ہمراہ سائٹ...
    MUMBAI: رجنی کانت، شاہ رخ خان، سلمان خان اور اکشے کمار بھارتی فلمی دنیا کے کامیاب ترین اداکار  ہیں جنہوں نے فلم انڈسٹری کو متعدد بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں، مگر ان میں سے کوئی بھی تمل سپراسٹار تھلاپتھی وجے کے ریکارڈ کو نہ پہنچ سکا جس کی مسلسل سات فلمیں دو ارب روپے سے زیادہ کا بزنس کرچکی ہیں۔  ہندی فلموں کے شائقین کے لیے تھلاپتھی وجے کا نام شائد غیرمانوس ہو مگر تمل فلم نگری میں اسے وہی حیثیت حاصل ہے جو بولی وڈ میں شاہ رخ خان کی ہے۔  وجے جوزف جسے اس کے چاہنے والے تھلاپتھی ( کمانڈر) وجے کہتے ہیں کی  مسلسل دو ارب روپے سے  زیادہ کمانے والی فلموں میں مرسل، سرکار،...
    حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انگریزی ہماری جمہوریہ کے قیام سے ملک کی زبان رہی ہے، اور آزادی کے اعلان اور آئین سمیت ہمارے ملک کی تاریخی حکومتی دستاویزات تمام انگریزی میں لکھی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انگریزی کو امریکا کی سرکاری زبان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دنیا بھر کے تارکین وطن کی میزبانی کرنے والے ملک میں ہم آہنگی آئے گی۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ کی جانب سے جاری کردہ ایک انتظامی حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انگریزی کو ملک کی سرکاری زبان قرار دیے جانے کو بہت عرصہ گزر چکا ہے۔ دستاویز...
    تین مارچ 2016کلبھوشن یادیو کی گرفتاری، پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیز کی بڑی کامیابی kulbhushan jadhav WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بھارت ہمیشہ سے دوسرے ممالک میں دہشت گردی کی سرپرستی میں پیش پیش رہتا ہے اور اس گھناونے جرم کا منہ بولتا ثبوت کلبھوشن یادیو کی شکل میں دنیا کے سامنے 3 مارچ 2016 کو آشکار ہو چکا ہے۔ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیز نے انتہائی پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ کلبھوشن کو دہشتگردی میں ملوث رنگے ہاتھوں پکڑا۔اس سے پہلے تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی جہاں دہشتگردی میں کسی انٹیلی جنس ایجنسی کا حاضر سروس آفیسر کسی اور ملک میں رنگے ہاتھ پکڑا گیا ہو۔ یہ سب کچھ پاکستان کی انٹیلی...
      عالمی برادری افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیاروں کے مسئلے کو حل کرے پاکستان نے امریکا سے افغان پناہ گزینوں کی آبادکاری کی پالیسی پر وضاحت مانگ لی پاکستان نے امریکا سے افغان پناہ گزینوں کی آبادکاری کی پالیسی پر وضاحت مانگ لی،پاکستان نے امریکا سے دیگر ممالک میں موجود افغان پناہ گزینوں کی آبادکاری کے بارے میں پالیسی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیاروں کے مسئلے کو حل کرے۔دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکا نے افغانوں کی آبادکاری کا عمل معطل کر دیا، لہٰذا ہم کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے اس نکتے پر مزید...
    پاکستانی فلم انڈسٹری کی سابقہ ہیروئن میرا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ایسے دعوے کیے ہیں کہ جسے سن کر ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشٹ کے چہرے کا رنگ اڑ گیا ہوگا۔ خبروں میں رہنے کا گُر جاننے والی میرا نے کہا کہ جب وہ بھارت میں کام کرنے گئی تھیں، تو ان کے حسن کا موازنہ بالی ووڈ کی ان دو دیویوں سے کیا گیا تھا۔ اب اگر ایشوریا اور مادھوری نے یہ بات سن لی ہو، تو شاید وہ اپنے میک اپ روم میں جا کر رو رہی ہوں گی! میرا نے انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ انہیں کبھی کسی کرکٹر میں دلچسپی نہیں رہی، اور نہ ہی انہوں نے کبھی کسی سے پیار...
    ممبئی: نیٹ فلکس نے ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی نئی رومانوی فلم “نادانیاں” کا ٹریلر جاری کر دیا، جس میں محبت، الجھن اور مزاح کا حسین امتزاج دکھایا گیا ہے۔ یہ فلم 7 مارچ کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اور کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس دھرماٹک انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔ فلم میں خوشی کپور، پیا جئے سنگھ نامی ساؤتھ دہلی کی اسٹائلش لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں، جو اپنی محبوبہ والی کہانی کو حقیقت کا رنگ دینا چاہتی ہے۔ دوسری طرف ابراہیم علی خان، ارجن مہتا کے کردار میں ہیں، جو ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا ذہین طالب علم ہے اور ڈیبیٹ ٹیم کی قیادت کرنا چاہتا ہے۔ پیا،...
    حاجی گلبر خان نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت روزہ داروں کیلئے ہر ممکن آسانیاں پیدا کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے رمضان المبارک کے حوالے سے جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک برکتوں اور فضیلتوں کا مہینہ ہے۔ ماہ صیام ہمیں ایثار، قربانی، اخوت اور ایک دوسرے کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کا درس دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس مبارک مہینے کی فضیلت دیگر مہینوں سے زیادہ رکھی ہے۔ اس مبارک مہینے میں عبادات بجا لانے کے ساتھ اپنے معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان نے محدود وسائل کے باوجود روزہ...
    ممبئی: نیٹ فلکس نے ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی نئی رومانوی فلم "نادانیاں" کا ٹریلر جاری کر دیا، جس میں محبت، الجھن اور مزاح کا حسین امتزاج دکھایا گیا ہے۔  یہ فلم 7 مارچ کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اور کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس دھرماٹک انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔ فلم میں خوشی کپور، پیا جئے سنگھ نامی ساؤتھ دہلی کی اسٹائلش لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں، جو اپنی محبوبہ والی کہانی کو حقیقت کا رنگ دینا چاہتی ہے۔ دوسری طرف ابراہیم علی خان، ارجن مہتا کے کردار میں ہیں، جو ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا ذہین طالب علم ہے اور ڈیبیٹ ٹیم کی قیادت کرنا چاہتا ہے۔ پیا، ارجن کو...
    اسلام آباد(طارق محمود سمیر) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان وائٹ ہائوس میں تلخ کلامی کا واقعہ عالمی میڈیا اور دنیا کے تمام رہنمائوںکی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ،ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کا تصور بھی نہیں کرسکتے تھے کہ جنگ زدہ ملک کا کوئی صدر وائٹ ہائوس میں آکر امریکی صدر کو سخت زبان میں جواب دے گا ، امریکی صدر نے بھی اپنے مزاج کے مطابق سخت لب ولہجہ اپنایا اورامریکی نائب جے ڈی صدر وینس نے اپنے صدر کا بھرپور ساتھ دیا ، اگر وہاں میڈیا موجود نہ ہوتا تو صدر ٹرمپ یوکرین کے صدرکو باکسنگ سٹائل میں تھپڑ بھی رسید کرسکتے تھے ۔بہر حال یہ واقعہ مستقبل کے عالمی...
    ٹرمپ کی حمایت یوکرین کے لیے ابھی بھی ناگزیر ہے، تلخ ملاقات کے بعد صدر زیلنسکی کا پہلا بیان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز )یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تلخ کلامی کے کئی گھنٹے بعد اپنے ملک کے لیے امریکی حمایت کو ناگزیر قرار دیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ولادیمیر زیلنسکی نے سنیچر کو ایکس پر اپنے طویل بیان میں کہا کہ ہمارے لیے صدر ٹرمپ کی حمایت کا ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ (صدر ٹرمپ) جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، لیکن ہم سے بڑھ امن کا خواہاں کوئی اور نہیں ہے۔ گزشتہ روز (جمعے کو) واشنگٹن میں امریکہ...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی مہنگائی کا طوفان آگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا بڑا طوفان آگیا، گھی،آئل ،سبزی پھل،چینی،چکن،دالیں،بیسن،چاول ریکارڈ مہنگے ہوگئے۔ اشیا مہنگی ہونے کیوجہ سے روزہ رکھنے کے خواہش مندوں کی قوت خرید جواب دہ گئی، سستے رمضان بازاروں میں سبسڈیز بھی اس سال موجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے دکانداروں کے وارے نیارے اور وہ منہ مانگی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔ دھنیے کی چوھٹی گڈی تیس روپے، پودینے کی 30سے40روپے فروخت ہو رہی ہے جبکہ اس ساری صورت حال میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بھی غائب ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں چینی مزید اضافہ کے ساتھ 170روپے کلو، بیسن 370روپے کلو، دال...
    رمضان کی آمد کے ساتھ ہی اسلام آباد میں مہنگائی کا طوفان، تمام اشیا کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچ گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی دارالحکومت میں رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی مہنگائی کا طوفان آگیا۔ رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا بڑا طوفان آگیا، گھی،آئل ،سبزی پھل،چینی،چکن،دالیں،بیسن،چاول ریکارڈ مہنگے ہوگئے۔ اشیا مہنگی ہونے کیوجہ سے روزہ رکھنے کے خواہش مندوں کی قوت خرید جواب دہ گئی، سستے رمضان بازاروں میں سبسڈیز بھی اس سال موجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے دکانداروں کے وارے نیارے اور وہ منہ مانگی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔دھنیے کی چوھٹی گڈی تیس روپے، پودینے کی 30سے40روپے فروخت ہو...
    بالی ووڈ کے اسٹار اداکار گوندا اور ان کی سنیتا آہوجا کے درمیان علیحدگی کی قیاس آرائیوں کے درمیان گوندا کی اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا۔ یہ بھی پڑھیں:15 سالہ سنیتا نے گووندا سے اظہار محبت کیسے کیا، بات شادی تک کیسے پہنچی؟ ایسے وقت میں جب خبروں کے مطابق بالی ووڈ اسٹار گووندا اور ان کی اہلیہ طلاق کی طرف بڑھ رہے ہیں، سنیتا آہوجا نے ایسی تمام خبروں کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔ طلاق کی ان قیاس آرائیوں کے درمیان سنیتا آہوجا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس انہیں علیحدگی کے کسی بھی دعوے کو سختی سے مسترد کرتے دیکھا جا سکتا  ہے۔ یہ بھی پڑھیں:گووندا اور اہلیہ سنیتا میں...
    بیجنگ : چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی  چودہویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس جلد بیجنگ میں شروع ہو رہے ہیں۔ہفتہ کے روز چینی میڈیانے بتا یا کہ متعدد ممالک کی اہم شخصیات چین کے دو اجلاسوں  پر گہری توجہ دے رہی ہیں۔مشرقی تیمور کے وزیر خارجہ اور چین میں کویت کے سابق سفیر نے چائنا میڈیا گروپ  کے ساتھ  انٹرویو میں یہ توقع ظاہر کی کہ چین عالمی اقتصادی ترقی کے لئے مزید مواقع لائے گا۔مشرقی تیمور کے وزیر خارجہ بینڈیٹو نے کہا کہ  چین کی اقتصادی ترقی کی رفتار اچھی ہے، جو  جدت طرازی، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور خلائی تحقیق کے شعبوں میں قدرے نمایاں ہے. ہم سمجھتے ہیں...
    کراچی :سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کینالز کے خلاف تحریکیں چلانے والے ذہنوں میں زہر بھرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم فارم 47 والے نہیں فارم 45 والے ہیں، پیپلز پارٹی کو عوام کے دلوں سے کوئی ڈکٹیٹر نکال سکا، نہ کوئی برساتی سیاستدان نکال سکا۔ حیدرآباد میں سولر سسٹم کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جو غریب لوگ بجلی کا بل برداشت نہیں کرسکتے، ان کو گھر پر بجلی کے لیے سولر سسٹم مہیا کررہے ہیں، 2 لاکھ سے زائد گھروں کو میرٹ کی بنیاد پر حکومت سندھ یہ سولر سسٹم دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان میں کوئی ایک صوبہ...
    کراچی(نیوز ڈیسک)میگا موٹر کمپنی (ایم ایم سی) کے اشتراک سے دنیا کے سب سے بڑے نیو انرجی وہیکلز (این ای وی) بنانے والے ادارے بی وائی ڈی نے پاکستان میں گاڑیوں کی فراہمی کا آغاز کر دیا، اور اس کا مقصد آپریشنز کے پہلے 48 گھنٹوں میں 100 گاڑیاں فراہم کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں صارفین کو جمعہ سے ان کی بی وائی ڈی گاڑیاں ملنا شروع ہوگئی ہیں، ایم ایم سی نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے اہم مقامات پر بی وائی ڈی کے شوروم اور سروس سینٹرز قائم کیے ہیں، این ای وی کی متوقع زیادہ طلب کو دیکھتے ہوئے بی وائی ڈی اور ایم ایم سی 2025 میں 15 مراکز...
    اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ‏امریکی میگزین “ٹائم” میں شائع ہونے والا عمران خان کا مضمون، عالمی سطح پر پاکستان کے چہرے پر کالک تھوپنے کی انتہائی قابل مذمت کوشش ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان کے مضمون میں حکومت، عدلیہ، مسلح افواج اور تمام دوسرے اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے پاکستان کی صورت حال کو ” سیاہ عہد” قرار دیا گیا ہے۔ بیان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مضمون میں یہ جھوٹا، غلط اور بے بنیاد دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ مذاکراتی عمل کے...
    — فائل فوٹو پی ٹی آئی کی کراچی کی مقامی قیادت کی جانب سے اپنے ہی رہنماؤں پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے جس کے بعد پارٹی کی جانب سے 3 سینئر رہنماؤں کو انتباہی نوٹ جاری کر دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کراچی میں سینئر رہنما پر تشدد کے بعد جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی کراچی ارسلان خالد نے 3 سینئر رہنماؤں کو وارننگ جاری کر دی۔ نوٹس کے مطابق سابق ایم این اے عطاء اللّٰہ نے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری غلام رسول پر حملہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ مزید رہنما بھی موجود تھے۔ PTI اور JUI مل جائے تو حکومت کو چیلنج کا سامنا ہوسکتا ہے، تجزیہ کار کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ...
    معروف اداکار ساجد حسن نے اپنے بیٹے ساحر حسن کے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملوث ہونے کے حوالے سے میڈیا سے بات کی ہے۔ ساجد حسن کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو پہلے ہی مجرم سمجھ لیا گیا ہے، حالانکہ ابھی تک کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔ ساجد حسن نے کہا کہ مصطفیٰ عامر کا قتل ایک المناک واقعہ ہے، اور مصطفیٰ کی والدہ کا ویڈیو پیغام سن کر وہ رات بھر سو نہیں سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ مصطفیٰ بھی ان کے بیٹے جیسا تھا، اور وہ چاہتے ہیں کہ اس کیس کا منصفانہ ٹرائل ہو تاکہ اصل مجرموں کو سزا مل سکے۔ ساحر حسن کو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ساتھ...
    پاکستان یا اسلامی ممالک میں شراب کا نشہ کرنے والوں کو نہ صرف برا سمجھا جاتا ہے بلکہ شرابی سے میل، جول، تعلقات اور لین دین کو بھی حقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے مگر ستم ظریفی یہ ہے کہ پاکستان کی اشرافیہ اور ایلیٹ کلاس شراب پینے والے کو پروگرسیو اور ترقی پسند ماڈرن سمجھتے ہیں پہلے یہ شغل سیاستدانوں، بیوروکریٹس کا ہوتا تھا پھر اس میں اداکار، فن کار بھی شامل ہو گئے اب ہمارے میڈیا میں بھی شراب کلچر عام ہے اور جو لوگ شراب پیتے ہیں اور نہ پینے والے کو پسماندہ سمجھتے ہوئے اس کے خلاف باتیں کرتے ہیں اسے محدود سوچ وفکر کا آدمی سمجھا جاتا ہے، قرآن مجید کی سورہ المائدہ...
    کراچی: سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ کراچی کے حوالے سے بھی موسم کا حال جاری کردیا گیا۔   محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ کل سے ملک میں داخل ہوگا ، جس کے زیر اثر دیہی سندھ کے اضلاع قمبر شہداد کوٹ،جیکب آباد،کشمور،شکار پور،گھوٹکی،لاڑکانہ اور سکھرمیں 2 مارچ کی رات  اور 3 مارچ کی صبح گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش و بونداباندی کا امکان ہے۔ دوسری جانب کراچی میں آج اور کل تیز دھوپ رہے گی  جب کہ پیر کو کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ 3 روز کے دوران کراچی کا...
    واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مارچ 2025ء ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے ہم منصب زیلنسکی سے شدید تلخ کلامی کے بعد انہیں وائٹ ہاؤس سے چلتا کردیا، یوکرینی صدر نے بھی معافی مانگنے سے انکار کردیا۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی موجود تھے کہ مکالمے کے دوران یوکرینی صدر نے کسی بات پر امریکی نائب صدر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ چیخیں مت‘، جس پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی ہم منصب زیلنسکی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور ڈونلڈ ٹرمپ غصے میں آگئے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ’جے ڈی وینس چیخ نہیں...
    خیال رہے کہ قابض صہیونی حکام نے حسب سابق 55 سال سے کم عمر مردوں، 50 سال سے کم عمر کی خواتین اور 10 سال سے زائد عمر کے بچوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندیاں عاید کر رکھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قابض فوج کی طرف سے عائد پابندیوں کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے رمضان المبارک کی پہلی رات جمعہ کی شام مسجد اقصیٰ میں نماز تراویح ادا کی۔ مسجد اقصیٰ میں نماز تراویح کے سامنے آنے والے مناظر دیکھا جا سکتا ہے کہ ہزاروں نمازی مسجد اقصیٰ میں بہ جماعت نماز تراویح ادا کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ قابض صہیونی حکام نے حسب سابق 55 سال سے کم عمر مردوں، 50 سال سے کم عمر کی خواتین...
    پاکستانی فلم انڈسٹری کی سابقہ ہیروئن میرا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ایسے دعوے کیے ہیں کہ جسے سن کر ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشٹ کے چہرے کا رنگ اڑ گیا ہوگا۔ خبروں میں رہنے کا گُر جاننے والی میرا نے کہا کہ جب وہ بھارت میں کام کرنے گئی تھیں، تو ان کے حسن کا موازنہ بالی ووڈ کی ان دو دیویوں سے کیا گیا تھا۔ اب اگر ایشوریا اور مادھوری نے یہ بات سن لی ہو، تو شاید وہ اپنے میک اپ روم میں جا کر رو رہی ہوں گی! میرا نے انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ انہیں کبھی کسی کرکٹر میں دلچسپی نہیں رہی، اور نہ ہی انہوں نے کبھی کسی سے پیار...
    آسٹریلیوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے افغانستان کے خلاف میچ کے 47 ویں اوور میں نور احمد کے خلاف رن آؤٹ کی اپیل واپس لے کر اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کر دیا۔ لاہور میں جاری چیمپئنز ٹرافی کے نویں میچ میں آسٹریلوی کپتان کی جانب سے اس وقت اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا گیا جب وکٹ کیپر جوش انگلس نے اوور پکارے جانے سے قبل نور احمد کے کریز چھوڑنے پر بیلز اڑائیں۔ نور احمد کی جانب سے کریز چھوڑنے کا مقصد رن لینا نہیں تھا بلکہ غلطی سے بال کو ڈیڈ سمجھ کر وہ ساتھی بیٹر عظمت اللہ عمر زئی سے بات کرنے بیچ پچ پر چلے گئے تھے، جبکہ بال لائیو تھی اور امپائر نے ’اوور‘ نہیں کہا...
      بیجنگ :چین کےقومی ادارہ برائے شماریات نے قومی اقتصادی اور سماجی ترقی پر 2024 کا شماریاتی اعلامیہ جاری کیا ، جس میں ابتدائی طور پر حساب لگایا گیا ہے کہ سال 2024 میں جی ڈی پی 134908.4 ارب یوآن بنی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 5.0 فیصد زیادہ ہے۔ پرائمری انڈسٹری کی اضافی قیمت 9141.4 بلین یوآن تھی ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 3.5 فیصد زیادہ ہے۔ ثانوی صنعت کی اضافی قیمت 5.3 فیصد اضافے کے ساتھ 49208.7 ارب یوآن رہی۔ تیسرے درجے کی صنعت کی اضافی قیمت 5.0 فیصد اضافے کے ساتھ 76558.3 ارب یوآن رہی۔سہ ماہی کے لحاظ سے جی ڈی پی میں پہلی سہ ماہی میں سال بہ سال 5.3 فیصد، دوسری سہ...
      بیجنگ :چین کی صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے حال ہی میں بیجنگ، شنگھائی، ہائی نان اور شین زین سمیت چار علاقوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیلی کام سروسز کے پائلٹ پروگرام کے تحت  13 غیر ملکی  کاروباری اداروں کو منظوری جاری کی ہے۔ متعلقہ ادارے انٹرنیٹ تک رسائی اور انفرمیشن کی خدمات جیسے ویلیو ایڈڈ ٹیلی کام  خدمات انجام دے سکتے ہیں۔فروری 2025 کے اختتام تک ، چین میں 2،400 سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری والی ٹیلی کام کمپنیاں ہیں ، جو 2024 کے  عرصے کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہیں۔ اس بار پائلٹ آپریشن کے لیے جن 13 غیر ملکی سرمایہ کاری والے اداروں کی منظوری دی گئی ہے ان کی پیرنٹ کمپنیاں  زیادہ تر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 فروری 2025ء) جرمنی کی قدامت پسند جماعتوں کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) پر مشتمل اتحاد نے آج جمعہ 28 فروری کو ملک میں آئندہ حکومت کے قیام کے لیے سوشل ڈیموکریٹس (ایس پی ڈی) کے ساتھ بات چیت کا آغاز کر دیا ہے۔ ہم مذاکرات کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟ جرمنی کے 23 فروری کو ہونے والے وفاقی پارلیمانی انتخابات میں قدامت پسند بلاک نے تقریباً 28.5 فیصد ووٹ حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چانسلر اولاف شولس کی جماعت ایس پی ڈی نے اپنی تاریخ کی کم ترین سطح پر محض 16.4 فیصد ووٹ کیے۔ میرس نے انتہائی دائیں بازو کی...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں سول سروسز اکیڈمی کے قیام کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ سرکاری افسران کو جدید مہارتوں سے آراستہ کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جوابدہی اور عوامی خدمت سرکاری افسران کی بنیادی ذمہ داریاں ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دوسری سینئر مینجمنٹ کورس میں کامیاب ہونے والے افسران میں اسناد تقسیم کیں، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سینئر مینجمنٹ کورس سرکاری افسران کی قائدانہ صلاحیتوں، مہارتوں اور علم میں اضافے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس قسم کے تربیتی پروگرام انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ مراد علی شاہ نے اس موقع پر ٹریننگ مینجمنٹ...
    وفاق المدارس الشیعہ کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سمیت ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اب مدارس کو نشانہ بنا رہے ہیں، سکیورٹی ادارے بھی دہشت گردوں کو نشانہ ہیں، وقت آ گیا ہے کہ ان دہشت گردوں کی ’’گڈ اور بیڈ‘‘ کی تقسیم ختم کرکے بلاامتیاز ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی، جنرل سیکرٹری علامہ محمد افضل حیدری سمیت دیگر عہدیداروں نے اکوڑہ خٹک میں جامعہ حقانیہ میں نماز جمعہ کے دوران ہونیوالے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ علمائے کرام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا عفریت ایک...
    وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ایک سالہ کارکردگی کے حوالے سے اخبار میں اشتہار پر صوبائی وزیر ماحولیات مریم اورنگزیب سے پوچھنا چاہیے کہ ان کی موجودگی میں ایسا کیوں ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی جانب سے اخباروں میں اشتہارات، رانا ثنااللہ بھی بول پڑے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران رانا ثنااللہ نے کہا کہ مریم نواز کا اخباروں میں اشتہار سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ مریم نواز کا اس میں کوئی قصور نہیں ہوگا، وہ واقعی محنت کررہی ہیں اور کوشش کررہی ہیں، میں مریم اورنگزیب سے ضرور پوچھوں گا، ان اشتہاروں سے برا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھوتہ اورپہلے پاکستانی خلا باز کو چین کے خلائی سٹیشن تک لے جانے کااقدام پاک چین دوستی کاایک نیاباب ہے،سمجھوتہ سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کی عکاسی ہو رہی ہے،پاک چین اقتصادی راہداری کے عظیم منصوبہ کے ذریعہ پاکستان میں بڑے بڑے منصوبے مکمل کئے گئے، سپارکوکوپاک چین خلائی تعاون سے بھرپورطریقے سے استفادہ کرنا ہو گا۔انہوں نے یہ بات جمعہ کویہاں قومی خلائی ایجنسی، پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن اور عوامی جمہوریہ چین کی مینڈ اسپیس ایجنسی کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے...
    پی ٹی آئی کے ’’اپنے یا پرائے‘‘ ارکان اسمبلی کی خاص فہرست تیار کرلی گئی ہے، جو جلد بانی تحریک انصاف کے حوالے کی جائے گی۔   پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ میں اپنے ورکرز کو یقین دلاتی ہوں کہ کسی بھی کارکن کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلیک اینڈ وائٹ لسٹ تیار ہو چکی ہے جو ایم این اے اور ایم پی اے اپنے عوام کے ساتھ 8 فروری کو نہیں نکلے اور جو ایم این اے اور ایم پی اے اپنے عوام کے ساتھ کھڑے رہے، ان تمام کی لسٹ بہت جلد خان صاحب تک پہنچ جائے گی۔ عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ پنجاب...
    جس کاروبار نے بڑے لیول پر کامیاب ہونا ہو وہ اپنے آغاز میں خود پر کیئے گئے ہوم ورک ہی سے نمایاں ہو جاتا ہے۔ ہمارے ہاں نئے کاروبار کے ناکام ہونے کا تناسب اسی فیصد تک ہے، جو اپنی ابتدا ہی میں ناکام ہو جاتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم کاروبار کو پوری تیاری اور تحقیق کے بغیر شروع کرتے ہیں۔ آپ کامیاب کاروباری گروپس، ملٹی نیشنل کمپنیوں اور امیر ترین کاروباری افراد کی تاریخ کو پڑھ کر دیکھ لیں ان میں اکثر نے نچلی سطح سے اوپر اٹھ کر کامیابی حاصل کی۔ چھوٹی کمپنیاں اپنی لیڈرشپ، تجربے اور مخلص اسٹاف کی وجہ سے ترقی کرتی ہیں جبکہ کسی کمپنی میں کام کرنے والا ایک...
    دبئی پولیس نے عوام کو دھوکے باز بھکاریوں سے بچانے کے لیے آگہی مہم کا آغاز کر دیا۔ رمضان المبارک کے آغاز پر دبئی پولیس نے ضرورت مندوں تک امداد کی پہنچ کو یقینی بنانے کے لیے ’ڈونیٹ وائزلی‘ کے عنوان سے ایک آگہی مہم شروع کی ہے۔ پولیس حکام نے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سڑکوں، مساجد اور عوامی مقامات کے قریب گھومنے والے بھکاریوں کی جھوٹی کہانیوں پر یقین نہ کریں۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ یہ پیشہ ور بھکاری لوگوں کے عطیات کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ پولیس حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صرف تسلیم شدہ خیراتی اداروں کو اپنے عطیات دیں اور اگر اپنے ارد گرد بھیک مانگنے...
    ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیا نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری نظام کی بحالی کے لیے فوری اور مختصر اصلاحات کے بعد جلد از جلد انتخابات کرائے جائیں۔ 79 سالہ خالدہ ضیا، جو دو مرتبہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم رہ چکی ہیں، نے اپنے آن لائن خطاب میں کہا کہ عوام ایک شفاف اور منصفانہ انتخابات کی توقع رکھتے ہیں تاکہ ملک میں جمہوریت بحال ہو سکے۔ یاد رہے کہ 2018 میں کرپشن کیس میں سزا کے بعد وہ جیل میں قید تھیں، لیکن گزشتہ سال ایک عوامی انقلاب کے نتیجے میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کا خاتمہ ہوا، اور خالدہ ضیا کو رہا کر دیا گیا۔...
    میواڈی: میانمار کے سرحدی علاقے میواڈی میں ہزاروں نوجوان سخت گرمی اور مچھروں سے بھرے کھلے حراستی مراکز میں پھنسے ہوئے ہیں، جہاں وہ اپنے ملک واپس جانے کے منتظر ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، میانمار کے مختلف اسکام سینٹرز سے 7,000 سے زائد افراد کو بازیاب کرایا گیا ہے، جن میں 14 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ تاہم، ان افراد کی واپسی کے عمل میں تاخیر ہو رہی ہے، جس پر متاثرین شدید مایوس ہیں۔ ایک پاکستانی نوجوان، جو رمضان سے پہلے پاکستان واپس آنا چاہتا ہے، نے کہا، "ہم جانتے ہیں کہ اب ہم محفوظ ہیں، لیکن آٹھ دن گزر چکے ہیں، ہمیں ابھی تک تھائی لینڈ کیوں نہیں بھیجا جا رہا؟" حراستی مرکز میں حالات انتہائی خراب ہیں، جہاں...
    جو ولسن اور اگست پلگر نے 25 فروری کو سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کو مشترکہ خط لکھا، انکا کہنا تھا کہ "ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ عمران خان کو آزاد کروانے کیلئے پاکستان میں ملٹری رجیم کیساتھ بات چیت کریں۔" اسلام ٹائمز۔ امریکی ارکان کانگریس جو ولسن اور اگست پلگر نے سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کو خط لکھ کر زور دیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت کریں. جو ولسن گذشتہ چند ہفتوں کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر متعدد پوسٹس میں عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں، بانی...
    پچھلے سال اگست کے پہلے ہفتے میں بنگلہ دیش کی طاقتور سول ڈکٹیٹر خاتون رہنما شیخ حسینہ واجد فرار ہو کر بھارت چلی گئی تھیں، تب سے بنگلہ دیش کے کا سیاسی منظر یوں الٹ پلٹ ہوا ہے کہ یقین نہیں آتا۔ حسینہ واجد حکومت کے خاتمے سے صرف 2 مہینے پہلے تک کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا تھا کہ 15 سال سے بنگلہ دیش پر حکمران شیخ حسینہ یکایک کسی بوسیدہ ناکارہ درخت کی طرح اکھاڑ پھینک دی جائیں گی۔ ایسا مگر ہوا اور بنگلہ دیش کے عوام نے حیران کن عزیمت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جانوں ک قربانیاں دیں اور ایسا زبردست احتجاج کیا کہ حسینہ واجد کی حکومت اپنے تمام تر ظلم، سفاکی اور...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ آپ نے بالکل ٹھیک کہا ہے کہ حکومت نے روکا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ جب تک کسی حکومتی ترجمان کا یہ بیان نہیں آتاکہ ہمارا کوئی قصور نہیں ہے یہ تو جن سے آپ کی لڑائی ہے انھوں نے روکا ہے تو پھر میں مان جاؤں گا.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرے نزدیک اس وقت اسلام آباد میں ن لیگ کی حکومت ہے اور ان کے چند اتحادی ہیں انھوں نے روکا ہے.  تجزیہ کار فیصل حسین نے کہاکہ یہ جو بحث ہے کہ حکومتنے روکا یا کسی اور نے روکا اس بحث کا تو کوئی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے بوٹ بیسن میں مسلح افراد نے پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ساؤتھ زون میں لاقانونیت کی انتہا ہوگئی، بوٹ بیسن کے علاقے میں ٹویوٹا سرف میں سوار مسلح افراد نے پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات برکت سومرو کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا جبکہ کار میں سوار ان کے دوست کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی جس میں مسلح افراد کو چھوٹے اور بڑے ہتھیار کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے ، بوٹ...
    اسلام ا?باد: فافن نے پاکستان کے انتخابی نتائج کے متعلق سال 2002تا2024 تک کی رپورٹ جاری کر دی۔فافن رپورٹ کے مطابق پاکستان کے انتخابی نتائج گزشتہ دو دہائیوں میں کسی بہتری کی جانب گامزن نہیں ہوئے، قومی اور صوبائی اسمبلیاں ایک چوتھائی سے بھی کم رجسٹرڈ ووٹرز اور نصف ڈالے گئے ووٹوں کے مینڈیٹ سے منتخب ہو رہی ہیں۔اسی طرح 2002 سے 2024 تک ہونے والے پانچ عام انتخابات میں نمائندگی کا خلا برقرار رہا ہے ، 2002 کی قومی اسمبلی کو 20 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 47 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی حمایت حاصل تھی، 2008 کی اسمبلی کو 22 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 50 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی تائید حاصل ہوئی۔رپورٹ کے متن میں بتایا گیا کہ...
    برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل جن افراد نے کافی دنوں سے کوشش جاری رکھی ہوئی تھی اپنے مقاصد کے حصول کے لئے وہ اب ان شاءاللہ اس میں کامیاب نظر آتے ہیں۔ آج روز گار کے حوالے سے بھی اچھی خبر مل سکتی ہے۔  برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی اپنے آپ کو سب سے الگ کر کے چلنے میں آپ کا کوئی فائدہ نہیں ہے معاف کر دیں ان کو جن لوگوں نے آپ سے زیادتی کی اور اب خاموشی سے اپنے روز گار کی طرف آ جائیں۔  برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جونآپ کی ایک کوشش آج کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہے رکاوٹیں ان شاءاللہ ختم ہوں گی...
    اسلام آباد میں ہونے والی اپوزیشن اتحاد کی قومی کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی بحران کی جڑ 8 فروری کے دھاندلی شدہ انتخابات کے نتائج ہیں، مسائل کا حل صرف اور صرف آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی میں ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ کے وجود کی کوئی اخلاقی، سیاسی اور قانونی حیثیت نہیں، آئین کی روح سے متصادم تمام ترامیم کو ختم کیا جائے، تمام سیاسی اسیروں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، عوام اور میڈیا کی زبان بندی کےلیے لائی گئیں پیکا ترامیم کو ختم کیا جائے، پانی کے وسائل کی تقسیم 1991 کے آبی معاہدے کے مطابق ہونی چاہیے، ملک کے موجودہ بحران...
    مصطفیٰ محمود کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس ہوا جس دوران پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن پالیسی اور ڈیلرز کے تحفظات کا معاملہ زیر غور آیا ۔ تفصیلات کے مطابق ارکان قائمہ کمیٹی نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کے اس پر تحفظات ہیں، ان کو بلایا جائے۔ وزارت کے حکام نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ تبدیل ہوں یا ہفتہ واراس پر بات چیت جاری ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ ہوئیں تو کچھ علاقوں کو نقصان ہوگا۔ وزارت پٹرولیم حکام کا کہناتھا کہ حکومت 12روپے فی لیٹر مارجن دیگر قیمتوں کو یکساں رکھتی ہے، ڈی ریگولیشن پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ چیئرمین اوگرا نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب...
    طلباء تحریک نے آمر کو شکست دی،بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کا ملک میں فوری الیکشن کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (سب نیوز )بنگلہ دیش کے اہم سیاسی جماعت کے سربراہ اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا نے ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ کر دیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی سربراہ بیگم خالدہ ضیا نے عبوری حکومت پر زور دیا کہ اپنے آپ کو صرف بنیادی اصلاحات تک محدود کرے تاکہ الیکشن جلد از جلد ہو سکے۔لندن سے ویڈیو لنک پر پارٹی کارکنان اور رہنما ئوں سے خطاب میں بیگم خالدہ ضیا کا کہنا تھا کہ لوگوں کو توقع ہے...
    اسلام آباد : اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قومی یکجہتی کانفرنس کے دوسرے روز کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا کہ موجودہ پارلیمنٹ کے وجود کی کوئی اخلاقی، سیاسی اور قانونی حیثیت نہیں ہے جب کہ ہم پیکا سمیت آئین کی روح سے متصادم تمام ترامیم ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق ملک کے مسائل کا حل صرف اور صرف آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی میں ہے۔   8 فروری 2024 کے دھاندلی شدہ انتخابات کے نتائج ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی بحران کا ذمہ دار ہیں ۔ اعلامیہ کے مطابق آئینی انسانی حقوق کی بے دریغ پامالی ملک میں قانون کی حکمرانی کی مکمل نفی ھے اور اس...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہوگئی ہے۔ اسلام آباد میں اپوزیشن قومی کانفرنس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عوام اٹھ چکے ہیں، عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہو گئی ہے، عدلیہ کو آزاد اور ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میں نے مشورہ دیا تھا کہ کے پی ہاو¿س میں کانفرنس کر لیں، اپوزیشن کی سٹیئرنگ کمیٹی کا فیصلہ تھا کہ کانفرنس ادھر کی جائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انقلاب کی بات نہیں، عوام...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہوگئی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں اپوزیشن قومی کانفرنس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عوام اٹھ چکے ہیں، عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہو گئی ہے، عدلیہ کو آزاد اور ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میں نے مشورہ دیا تھا کہ کے پی ہاو¿س میں کانفرنس کر لیں، اپوزیشن کی سٹیئرنگ کمیٹی کا فیصلہ تھا کہ کانفرنس ادھر کی جائے۔چیئرمین...
    ویب ڈیسک : ملک میں بارشیں اور برف باری کم ہونے کی وجہ سے موسم گرما مشکل ہونے کا امکان ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ موسم گرما میں پانی کی سطح کم ہونے سے سستی بجلی کی پیداوار کم ہوگی۔  نیپرا نے موسم گرما کے لیے پانی کی صورت حال پر واپڈا سے تفصیلات طلب کر لیں۔ نیپرا نے آئندہ سماعت میں واپڈا حکام کو طلب کر لیا، چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ملک میں اس بار بارشیں کم ہوئی ہیں، برفباری بھی کم ہوئی، تو ایسے میں موسم گرما کے لیے کیا تیاریاں کی گئی ہیں؟ ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کو 1کروڑروپےکاجرمانہ عائد حکام نے بتایا کہ آئندہ موسم گرما میں...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہو گئی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکلاء کی نااہلی نہیں ہے، آپ کو پتہ ہے کہ سسٹم پر کون لوگ قابض ہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عدلیہ کی آزادی اور رول آف لاء ہونا چاہیے۔ کانفرنس کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخلاپوزیشن اتحاد قومی کانفرنس کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخل ہو گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مشورہ دیا تھا کہ کے پی ہاؤس میں کانفرنس کر لیں لیکن کمیٹی کا فیصلہ تھا کہ کانفرنس اسلام...
    بھارتی میڈیا قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کے کپتان محمد رضوان اور دیگر کھلاڑیوں کی نماز سے متعلق بیان کو توڑ مڑوڑ کر پیش کرنے لگا۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ سے گرین شرٹس کے گروپ راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی میڈیا ٹیم میں اختلافات کو ہوا دیکر مزید متنازع بنانے کی کوشش کرنے لگا۔ بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس اوپنر امام الحق کا الٹرا ایج کو دیے گئے پوڈکاسٹ انٹرویو میں نماز سے متعلق کھلاڑیوں کے رویے اور کپتان محمد رضوان کی جانب سے دوران نماز غیر مسلم کو دور رکھنے کے بیان کو توڑ مڑوڑ کر پیش کررہا ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہونے کی وجہ "کپتانی" کا جھگڑا نکلی رپورٹس میں ایسا...
    بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا اور انکی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق کے حوالے سے گووندا کے وکیل کا بیان سامنے آگیا ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے بھارتی میڈیا پر گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں جس نے سوشل میڈیا پر بھی تہلکہ مچا رکھا تھا تاہم اب اب گووندا کے وکیل للیت بنڈل نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار کی اہلیہ نے چھ ماہ قبل طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔  للیت بنڈل نے بتایا کہ ایسا ضرور ہوا تھا مگر اس کے بعد ان دونوں کے درمیان معاملات ٹھیک ہوگئے اور سنیتا نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا اور اب وہ ایک ساتھ ہیں۔ وکیل نے بتایا کہ وہ نئے سال کے...
    امریکی ارکان کانگریس جو ولسن اور اگست پلگر نے سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت کریں۔ جوولسن نے خط کی کاپی ایکس پوسٹ پر شیئر کی اور لکھا کہ پاکستان میں جمہوریت بحال اور عمران خان کو رہا کروایا جائے۔ 25 فروری کو سیکریٹری آف اسٹیٹ کو لکھے گئے مشترکہ خط میں کہا گیا ہے کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ عمران خان کو آزاد کروانے کے لیے حکومت پاکستان سے بات کریں۔ Grateful to join @RepublicanStudy Chairman @RepPfluger to urge @SecRubio to free Imran Khan and work to restore democracy in Pakistan....
    بالی ووڈ اداکارہ حنا خان کینسر جیسے موذی مرض کے خلاف زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ ادکارہ میں گزشتہ برس بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور تب سے وہ کم کم ہی میڈیا پر آتی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنی بیماری اور اس کے علاج سے متعلق مداحوں سے کچھ اہم معلومات شیئر کی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ کینسر کے علاج کے سلسلے میں کیموتھراپی اور پھر اس کے بعد سرجری کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ A post common by Viral Bhayani (@viralbhayani) حنا خان نے مزید بتایا کہ اب میں امیونوتھراپی لے رہی ہوں اور اب سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔ آپ لوگوں نے ہمت بندھائی اور حوصلہ دیا جس کا...
    امریکہ نے چین اور ہانگ کانگ کی چھ کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کمپنیوں پر یہ پابندیاں ایران کو ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے الزام میں لگائی گئی ہیں۔ امریکی وزارتِ خزانہ کے مطابق، یہ کمپنیاں ایران کے ڈرون پروگرام کی مدد کر رہی تھیں اور امریکی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی تھیں۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں کا مقصد ایران کے فوجی پروگرامز کی ترقی کو روکنا اور ایران کی بین الاقوامی سلامتی کے معاملات میں مداخلت کی روک تھام ہے۔ ان پابندیوں کے تحت، امریکہ میں ان کمپنیوں کے اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے اور امریکی اداروں کے ساتھ کاروبار کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ یہ اقدام...
    صدر زرداری نے پیپلزپارٹی پنجاب کے اراکین کو بلدیاتی الیکشن کی تیاری کا حکم دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )صدر پاکستان اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی کے پنجاب کے اراکین کو بلدیاتی الیکشن کی تیاری کا حکم دے دیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں انہیں بلدیاتی انتخابات سے متعلق تیاری کا حکم دیا گیا ۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، ہمیں بھرپور کامیابی حاصل کرنا ہوگی جب کہ بلاول بھٹو اور میں خود پنجاب میں بیٹھوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو ماضی کی غلطی قرار دے کر آگے بڑھنے کا مشورہ دے دیا۔سماءٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت مخالف تحریک شروع ہے اور اس جدوجہد میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملا رہے ہیں جبکہ امید ہے صحافی برادری، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتیں ساتھ دیں گی۔بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ کیا پی ٹی آئی دور میں اسٹیبلشمنٹ حکومت کے ساتھ نہیں تھی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جو پہلے ہوا وہ تو...
      پشاور:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی وفاق سے خیبرپختونخوا کو پانی کا حصہ نہ دینے کی شکایت کردی۔ پشاور ہائیکورٹ بار روم میں وکلا سے خطاب میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد دھرنے بھی ہونگیں اور دمادمست قلندر بھی ہوگا، بھر ہم بتائیں گے کہ صوبائی حکومت کسانو ملازمین اور بلدیاتی نمائندوں کو کیسے حق نہیں دیتی، ہم ان کو رلائیں گیں اور ان سے اپنا حق بھی لیں گیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں کو اکھٹا کرنے سے پہلے اپنی جماعت کے اندر اتحاد پیدا کرلے،...
    گذری پولیس کے اے ایس آئی ندیم پر مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کی سہولت کاری کے الزامات سامنے آنے کے بعد سی آئی اے پولیس نے اس سے پوچھ گچھ کی اور چھوڑ دیا۔  رپورٹ کے مطابق  ذرائع نے کہا کہ اے ایس آئی ندیم نے تفتیش کاروں کو بیان دیا کہ ملزم ارمغان پر مقدمات تھے جن میں وہ ضمانت کروا چکا تھا، ارمغان پر کیسز کی تفتیش کے سلسلے میں اس سے رابطہ ہوا اور بات چیت ہوئی تھی۔ اے ایس آئی ندیم نے کہا کہ میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہا ہوں۔ سی آئی اے پولیس نے کہا کہ دوبارہ اگر ضرورت پڑی تو اے ایس آئی ندیم کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کریں...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئے امیگریشن منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے 5 ملین ڈالر میں امریکی شہریت اور گرین کارڈ کی پیشکش کی ہے۔ یہ اسکیم EB-5 انویسٹر ویزا کی جگہ لے گی، جس کے تحت سرمایہ کار 5 ملین ڈالر ادا کرکے امریکی رہائش اور بعد میں شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق، یہ منصوبہ دو ہفتوں میں لانچ کیا جائے گا اور اس کے لیے کانگریس کی منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی۔ درخواست گزاروں کو ویٹنگ اور اسکریننگ کے مراحل سے گزرنا ہوگا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ "عالمی معیار کے شہری" ہیں۔ اس اسکیم سے حاصل ہونے والی رقم امریکی بجٹ خسارہ کم کرنے میں استعمال کی جائے گی۔...
      محکمہ خزانہ،ڈی سی ایسٹ کی رپورٹ کے باوجودسیکرٹری تعلیم کی پراسرارخاموشی میرے حلقے کے 11اسکولوں میں تعمیراتی کام شروع نہیں کیاجارہا، رکن اسمبلی سیکریٹری تعلیم سندھ نے صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے ۔ خطرناک قرار دی گئی اسکول عمارتوں کی تعمیر کا کام شروع نہ ہو سکا۔ رکن اسمبلی عامر صدیقی نے سیکریٹری تعلیم کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق خطرناک قراردی گئی اسکول عمارتوں کی تعمیر کاکام شروع نہیں کروایا گیا۔محکمہ خزانہ،ڈی سی ایسٹ کی رپورٹ کے باوجودسیکرٹری تعلیم کی پراسرارخاموشی جاری ہے۔ رکن اسمبلی عامر صدیقی نے سیکریٹری تعلیم سندھ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ میرے حلقے کے 11اسکولوں میں تعمیراتی کام شروع نہیں کیا جارہا،تعلیم...
    بیجنگ :غذائی تحفظ عوامی بہبود کی بنیاد ہے۔سی پی سی کی اٹھارہویں کانگریس کے بعد سے دیہی امورسے متعلق تیرہویں “نمبر 1 مرکزی دستاویز” جاری کی گئی جس میں “دیہی اصلاحات کو مزید گہرا کرنے اور دیہی احیاء کو جامع طور پر فروغ دینے” پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔اس دستاویز نے چین کی زرعی اور دیہی ترقی کی سمت کو واضح کیا ہے ۔ 2025 کی نمبر 1 مرکزی دستاویز میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے پر ایک بار پھر زور دیا گیا ہے، جس میں چاول ،سبزیوں اور کھانا بنانے کے تیل کی فراہمی جیسے معاملات کے حوالے سے اہم انتظامات کیے گئے ہیں۔   اگرچہ چین میں غذائی اجناس کی پیداوار مسلسل بڑھ رہی ہے...
    تقریب میں تاشقند اور لاہور کے درمیان مفاہمتی یادداشت، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان معلومات کے تبادلے، نوجوانوں کے امور، سفارتی پاسپورٹس اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی 38 سے 2.4 فیصد پر لے آئے، ازبکستان کے ترقیاتی ماڈل سے مستفید ہوں گے، انتھک محنت سے پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا۔ تاشقند میں پاکستان اور ازبکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کے بعد میزبان صدر شوکت میرضیایوف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مضبوط روابط قائم ہیں، دونوں ملکوں...