پنجاب کے طلباکیلئے خوشخبری، انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے لیپ ٹاپ سکیم کا اعلان کر دیا ۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق سکیم کےتحت1لاکھ10ہزارطلبامیں لیپ ٹاپ تقسیم کیےجائیں گے، پبلک سیکٹر تعلیمی اداروں کےبی ایس کے طلبااپلائی کر سکیں گے، بی ایس کے پہلے اور دوسرے سمسٹرکےطلبالیپ ٹاپ سکیم کےاہل ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ طلباکو 13 ویں جنریشن کےجدیدترین کور آئی7آئی لیپ ٹاپ فراہم کئے جائینگے ، آن لائن درخواست کیلئے آفیشل لنک مشتہر کر دیا گیا، پنجاب ہائر ایجوکیشن کی ویب سائٹ پرمتعلقہ معلومات مہیاکردی گئی ہیں ۔ بی ایس طلباکیلئے65فیصد، میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئے 80فیصد میرٹ مقرر کیے گئے ہیں۔    

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیراعلی پنجاب کا 167 سال بعد مری کے تاریخی مال روڈ کی توسیع اور بحالی کا بڑا منصوبہ

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا 167 سال بعد مری کے تاریخی مال روڈ کی توسیع اور بحالی کا بڑا منصوبہ 550 ملین روپے کی لاگت سے منصوبے پر والڈ سٹی اتھارٹی لاہور عمل درآمد کرانے گی، ماہرین کی مدد سے مری کو اس کے قدیمی حسن کے مطابق بحال کرے گی منصوبہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے مری ٹورازم ڈویلپمنٹ پلان کا حصہ ہے والڈ سٹی اتھارٹی لاہور مری کی مقامی آبادی اور انتظامیہ سے بھی مدد اور مشاورت لے گی ایک سال کے عرصے میں مری روڈ کی تاریخی خوبصورتی بحال کی جائے گی تاریخی پیدل راستے بحال کئے جائیں گے، صفائی ستھرائی مثالی ہوگی اور سہولیات فراہم کی جائیں گی مال روڈ پر موجود دکانوں اور عمارتوں کو قدیمی تعمیراتی آنداز میں بحال کیا جائے گا دکانوں اور عمارتوں پر لگے تشہیری بورڈ بھی ایک ہی شکل اور معیار کے ہوں گے عمارتوں کو تاریخی انداز کے برقی قمقموں سے روشن کیا جائے گا قدیم تاریخ کو زندہ کرتے ہوئے عوام کے بیٹھنے کے لئے پبلک سکوائر (چوراہا) بنایا جائے گا سیاحوں اور عام عوام کی سہولت کے لیے معیاری واش رومز تعمیر ہوں گے مری کی ماضی کی سیاحتی شان بحال کریں گے، وزیر اعلی مریم نواز شریف معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، مری کو عالمی سیاحتی سہولیات کا مرکز بنانا ہے، وزیر اعلی مریم نواز شریف مری پاکستان اور پنجاب کی سیاحت کے فروغ کا ماڈل بنے گا، وزیر اعلی مریم نواز شریف گلاس ٹرین کا منصوبہ، جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال کی تعمیر اس منصوبے کو مزید چار چاند لگائے گی، وزیر اعلی مریم نواز شریف پنجاب کی سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب مری ڈویلپمنٹ کمیٹی کی سٹیرنگ کمیٹی کی کی سربراہ ہیں 

متعلقہ مضامین

  • فری سولر پینل سکیم کے حوالے سےعوام کیلئے اہم خبرآ گئی
  • وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا آغاز کر دیا
  • پنجاب کے طلبہ کیلئے خوشخبری ؛ لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا گیا
  • پنجاب کے طلبہ کیلیے خوشخبری؛ لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کردیا گیا
  • طلبا کے لیے خوشخبری، مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا طریقہ کار جاری
  • وزیر اعلی ٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کے لئے طلبہ کی رجسٹریشن جاری
  • مریم نواز کا گراں فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر میں گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
  • وزیراعلی پنجاب کا 167 سال بعد مری کے تاریخی مال روڈ کی توسیع اور بحالی کا بڑا منصوبہ