ماہ صیام کا آغاز، مسجد اقصیٰ میں ہزاروں فلسطینیوں نے نماز تراویح ادا کی
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
خیال رہے کہ قابض صہیونی حکام نے حسب سابق 55 سال سے کم عمر مردوں، 50 سال سے کم عمر کی خواتین اور 10 سال سے زائد عمر کے بچوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندیاں عاید کر رکھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قابض فوج کی طرف سے عائد پابندیوں کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے رمضان المبارک کی پہلی رات جمعہ کی شام مسجد اقصیٰ میں نماز تراویح ادا کی۔ مسجد اقصیٰ میں نماز تراویح کے سامنے آنے والے مناظر دیکھا جا سکتا ہے کہ ہزاروں نمازی مسجد اقصیٰ میں بہ جماعت نماز تراویح ادا کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ قابض صہیونی حکام نے حسب سابق 55 سال سے کم عمر مردوں، 50 سال سے کم عمر کی خواتین اور 10 سال سے زائد عمر کے بچوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندیاں عاید کر رکھی ہیں۔ جمعہ کی شام فلسطین میں روہیت ہلال کمیٹی اور علما کونسل کی طرف سے ماہ صیام کا چاند دیکھنے کے بعد آج یکم رمضان المبارک کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب قابض اسرائیلی ریاست نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے اقدام میں رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے پر سکیورٹی پابندیاں عائد ہوں گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سال سے کم عمر نماز تراویح
پڑھیں:
مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے سے قبل پابندیاں مزید سخت
نریندر مودی کے دورے سے قبل علاقے میں بھارتی فوجیوں کی نفری بڑھا دی گئی ہے اور کشمیریوں کی جبری گرفتاریوں کی اطلاعات بھی ہیں۔ نگرانی اور گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے 19 اپریل کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے سے قبل پورے مقبوضہ علاقے میں پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے کشمیر کے دورے کے موقع پر قابض حکام نے پورے مقبوضہ علاقے میں پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں جس سے مقامی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔کئی اضلاع بالخصوص جموں خطے میں عوامی نقل و حرکت پر سخت پابندی عائد ہے۔ نریندر مودی کے دورے سے قبل علاقے میں بھارتی فوجیوں کی نفری بڑھا دی گئی ہے اور کشمیریوں کی جبری گرفتاریوں کی اطلاعات بھی ہیں۔ نگرانی اور گشت بڑھا دیا گیا ہے جبکہ حفاظتی چوکیوں قائم اور تلاشیوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے، جس سے کشمیریوں کی روزمرہ کی زندگی بڑی حد تک متاثرہ ہوئی ہے اور کشمیریوں میں محرومی اور بیگانگی کا احساس مزید بڑھ گئی ہے۔ کشمیری نریندر مودی کے دورے کو مقبوضہ علاقے میں ٹرین یا پل کے افتتاح کے بجائے بھارت کے غیر قانونی قبضے کی علامتی تقویت کے طور پر دیکھتے ہیں۔ مودی کی سکیورٹی کے ذمہ دار اسپیشل پروٹیکشن گروپ نے ضلع ریاسی کے علاقے کٹرا میں پنڈال کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ مودی 19 اپریل کو کشمیر کے لیے پہلی ٹرین کا افتتاح کریں گریں گے۔