ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی نئی فلم نادانیاں کا ٹریلر جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
ممبئی: نیٹ فلکس نے ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی نئی رومانوی فلم "نادانیاں" کا ٹریلر جاری کر دیا، جس میں محبت، الجھن اور مزاح کا حسین امتزاج دکھایا گیا ہے۔
یہ فلم 7 مارچ کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اور کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس دھرماٹک انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔
فلم میں خوشی کپور، پیا جئے سنگھ نامی ساؤتھ دہلی کی اسٹائلش لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں، جو اپنی محبوبہ والی کہانی کو حقیقت کا رنگ دینا چاہتی ہے۔ دوسری طرف ابراہیم علی خان، ارجن مہتا کے کردار میں ہیں، جو ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا ذہین طالب علم ہے اور ڈیبیٹ ٹیم کی قیادت کرنا چاہتا ہے۔
پیا، ارجن کو راضی کرتی ہے کہ وہ اس کا فرضی بوائے فرینڈ بنے تاکہ سب کچھ پرفیکٹ نظر آئے، مگر جیسے ہی حقیقی جذبات آڑے آتے ہیں، ان کی زندگی میں غیر متوقع موڑ آ جاتے ہیں۔
فلم میں مہیما چودھری، سنیل شیٹی، دیا مرزا، اور جگال ہنسراج جیسے سینئر اداکار بھی شامل ہیں، جو کہانی میں گرمجوشی اور گہرائی کا اضافہ کریں گے۔ یہ فلم شانوا گوتھم کی ہدایت کاری میں بنی ہے، جو اپنی پہلی فلم کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھ رہی ہیں۔
شانوا گوتھم کا کہنا ہے: "نادانیاں میرے لیے ایک خاص پروجیکٹ ہے کیونکہ یہ میری پہلی فلم ہے۔ اس کہانی میں پہلی محبت کی معصومیت اور حیرانی کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ کرن جوہر اور دھرماٹک انٹرٹینمنٹ کے ساتھ کام کرنا ایک خواب کی تعبیر تھا، اور ابراہیم کا ڈیبیو دیکھنا ایک زبردست تجربہ رہا۔"
View this post on InstagramA post shared by Netflix India (@netflix_in)
"نادانیاں" 7 مارچ کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی اور امید ہے کہ یہ محبت اور مزاح کے امتزاج کی وجہ سے نوجوانوں میں بے حد مقبول ہوگی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اپنی چھت اپنا گھر پر وگرام : ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے پر عزم ‘ ماضہ میں صرف وعدے ہوئے : مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ’’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘‘ کامیابی سے جاری ہے۔ وزیراعلیٰ کا ویژن ہزاروں گھرانوں کے لئے خوشی کا باعث بن رہا ہے۔ ’’اپنی چھت، اپنا گھرپروگرام‘‘ کے تحت مختصر مدت میں 1806گھروں کی تکمیل کا منفرد ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ ’’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘‘ کے تحت 9کروڑ 24لاکھ روپے کے قرضوں کی وصولی پروگرام کی شفافیت کا ثبوت ہے۔ 22ہزار 600سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ ساڑھے25ہزار سے زائد گھرانوں کو27ارب 43 کروڑ سے زائد کے قرضے جاری کیے گئے۔ 12ہزار سے زائد گھرانوں کو گھر کی تعمیر کے لئے دوسری قسط جاری کر دی گئی۔ 2000 مزید قرضوں کی اجراء کے لئے منظوری دے دی گئی ہے۔ پروگرام کے تحت شہری علاقوں میں ایک سے پانچ مرلہ تک گھر کی تعمیرکے لئے قرضے مل رہے ہیں۔ دیہات میں ایک سے دس مرلے تک پلاٹ مالکان کو قرضے مل رہے ہیں۔ قرضے کے لئے acag.punjab.gov.pk پر گھر بیٹھے اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ قائد محمد نوازشریف کے ویژن کے تحت ’’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘‘ کامیابی سے جاری ہے۔ پروگرام ہزاروں خاندانوں کے لئے خوشی کا پیغام لارہا ہے۔ ہر نیا بننے والا گھر دیکھ کر ہونے والی خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ’’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘‘ کے ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے میں اور میری ٹیم پرعزم ہیں۔ ماضی میں اپنے گھر کے وعدے ہوتے رہے، مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں کرکے دکھایا۔ خوش ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کرنے کی توفیق دی۔ مریم نواز شریف نے بیساکھی پر خصوصی پیغام میں کہا کہ بیساکھی پنجاب کا خوبصورت زرعی ثقافتی تہوار ہے۔ گندم کے سنہری خوشے بیساکھی کی خوشی کا پیغام لاتے ہیں۔ بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ دنیا بھر میں سکھ برادری بیساکھی کا تہوار منا رہی ہے، دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ وزیراعلیٰ نے شجاع آباد کے قریب کار اور ٹرالر کے تصادم سے 2 خواتین سمیت 3 افرادکے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہارکیا ہے۔