اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ہر منگل کو ملاقات کرارہے ہیں۔ 
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے عدالتی حکم پربانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پرتوہین عدالت کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کے وکیل فیصل چودھری اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے۔ 
سماعت کے دوران عدالت نے سوال کیا کہ جو حکم دیا تھا اس پر عمل ہو رہا ہے؟ اس پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم نے جواب دیا اس عدالت کے حکم پر مکمل عمل ہورہا ہے اور درخواست گزار کے وکیل کو بھی اس سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔ 
سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ اگرچہ جیل رولز میں یہ ملاقات کرانے کا ذکر موجود نہیں تاہم بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ہر منگل کو ملاقات کرارہے ہیں۔ 
وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی یقین دہانی آجائے کہ عدالتی فیصلے پرعمل درآمدہوگا، مسئلہ ان کی طرف سے نہیں آتا، کسی اور کی طرف سے آتا ہے، اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ مسئلہ کہیں سے بھی نہیں آتا۔ 
چیف جسٹس سرفرازڈوگر نے ریمارکس دیے ہم یہاں بیٹھے ہیں، دیکھ لیں گے۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے پر عمل درآمد کے بعد درخواست نمٹا دی۔ 

عمران اور بشریٰ بی بی نہار منہ روزہ رکھ رہے ہیں: بیرسٹر سیف کا انکشاف

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسلام آباد نے کہا کہ اور بشری

پڑھیں:

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحر و افطار میں کچھ نہیں دیا جا رہا،بیرسٹر سیف

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحر و افطار میں کچھ نہیں دیا جا رہا،بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز

پشاور(آئی پی ایس)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحر و افطار میں کچھ نہیں دیا جا رہا۔
اپنے بیان میں ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی، رمضان المبارک میں اذیت دینا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحری و افطار میں کچھ فراہم نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں کو مجبوراً نہار منہ روزہ رکھنا پڑ رہا ہے۔ انہیں عبادات سے بھی روکا جا رہا ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باعث عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ جعلی حکومت ایک قیدی سے خوفزدہ ہے۔ ملاقاتوں پر پابندی عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
صوبائی مشیر نے اپنے بیان میں کہا کہ عدالت کو 26 ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر توہینِ عدالت کی کارروائی کرنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحر و افطار میں کچھ نہیں دیا جا رہا،بیرسٹر سیف
  • عمران خان کی آج بشریٰ بی بی سے ملاقات متوقع
  • بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی ملاقات نہ کروانے پرتوہین عدالت؛اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی
  • عدالتی حکم پر عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ 
  • عدالت کا عمران خان کے سابق سکیورٹی افسر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنےکا حکم
  • عمران خان کی سربراہی میں اپوزیشن کا اتحاد جلد بنے گا، فیصل چوہدری کا دعویٰ
  • عمران خان کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی  ملاقات نہ کروانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • عمران کی بشریٰ سے ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب