سندھ بلڈنگ، ڈی جی اسحاق کھوڑو کی کرم نوازی ذوالفقار راؤ ناظم آباد پر قابض
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
عمارتوں پر نمائشی انہدامی کاروائیاں محض مال بٹورنے کا ذریعہ ہیں، جرأت سروے
ناظم آباد کے مختلف پلاٹ 9/15C 20/10اور3B 2/18پر نمائشی کا رروائیاں
ناظم آباد پر قابض اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار راؤ پر ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کی کرم نوازیاں جاری ہیں جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ناظم آباد میں خود ساختہ سسٹم تشکیل دے کر نمائشی انہدام کی آڑ میں دس سے پندرہ لاکھ روپے فی پلاٹ بٹورنے کا سلسلہ تیز کر دیا گیاہے۔ سروے پر موجود نمائندہ جرأت کو حقائق بتاتے ہوئے متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ پہلے بیس لاکھ وصول کرنے کے عوض بالائی منزل کی تعمیر کا اجازت نامہ دیا گیا تھا اور پھر کچھ ہی دنوں بعد ذوالفقارراؤ اپنی ٹیم کے ہمراہ سائٹ پر تشریف لائے اور انہدام سے محفوظ رکھنے کے مزید پندرہ لاکھ روپے طلب کئے جس کا میں فوری طور پر انتظام نہ کر سکا ،پھر بڑی منت سماجت کے بعد بیرونی حصوں کی معمولی توڑ پھوڑ کر کے مخصوص زاویوں سے تصاویر بنانے کے بعد آٹھ لاکھ بٹور کر چلتے بنے ۔سروے پر موجود نمائندہ جرأت نے دیکھا کہ منہدم کی جانی والی عمارتوں پر نمائشی انہدامی کاروائیاں محض مال بٹورنے کا ذریعہ ہیں ۔اس وقت ناظم آباد میں پلاٹ نمبر 3D 7/33F 16/135C 9/15C 20/10 اور3B 2/18 پر نمائشی انہدامی کاروائیاں کی گئی ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ گزشتہ دنوں بننے والی غیر قانونی بالائی منزلوں پر نمائشی انہدامی کاروائیاں کی گئیں تھیں جن کی ازسرنو تعمیر کا عمل بھی شروع کروایا جاچکا ہے جس پر اہل علاقہ میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے جس کی تفصیلات آئندہ شمارے میں شائع کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: پر نمائشی انہدامی کاروائیاں
پڑھیں:
کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ؛ سابق ناظم قتل
کامران خان : کوہاٹ کے علاقے گنڈیالی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی
فائرنگ سے ملک اسد موقع پر جاں بحق جبکہ ساتھی زخمی ہوگئے ، سابق ناظم ملک اسد ایڈیشنل آئی جی ملک سعد شہید کے بھائی تھے
پولیس کی بھاری نفری جائے وقعہ پر پہنچ گئی