دہشت گردوں و سہولت کاروں کیخلاف سخت کارروائیاں جاری رہینگی، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن و استحکام کو متاثر نہیں کر سکتیں۔ صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے قلات کے علاقے مغلزئی کے قریب قومی شاہراہ پر سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے جاری بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن و استحکام کو متاثر نہیں کر سکتیں۔ حکومت اور سکیورٹی فورسز صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔ وزیراعلیٰ نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکار عطاء اللہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانی کو سراہا اور کہا کہ شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا ہر فرد ان قربانیوں کا مقروض ہے۔ ان شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے حملے میں زخمی ہونے والے دیگر اہلکاروں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں بلوچستان میں امن کے قیام اور عام آدمی کے تحفظ کے لئے ہیں اور پوری قوم ان کی بہادری اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لئے سکیورٹی فورسز کی خدمات اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبے میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی اور حکومت امن دشمن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے میں امن و امان کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز سرفراز بگٹی نے کہا کہ انہوں نے کے لئے
پڑھیں:
کوئٹہ، وفاقی وزیر احسن اقبال کی سرفراز بگٹی سے ملاقات، مختلف منصوبوں پر گفتگو
اس موقع پر بلوچستان کی ترقی، وسائل کی تقسیم اور منصوبہ بندی پر مشاورت بھی کی گئی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے کوئٹہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر کچھی کینال سمیت مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صوبائی وزراء اور پارلیمانی سیکرٹریز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بلوچستان کی ترقی، وسائل کی تقسیم اور منصوبہ بندی پر مشاورت بھی کی گئی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی عمل میں وفاقی شراکت قابل تحسین ہے۔ صوبے میں جاری منصوبے عوامی فلاح کی سمت درست قدم ہیں۔ وفاقی و صوبائی ہم آہنگی سے بلوچستان کی ترقی یقینی بنائیں گے۔