Juraat:
2025-04-18@01:01:46 GMT

امریکا نے افغانوں کی آبادکاری کا عمل معطل کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT

امریکا نے افغانوں کی آبادکاری کا عمل معطل کر دیا

 

عالمی برادری افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیاروں کے مسئلے کو حل کرے
پاکستان نے امریکا سے افغان پناہ گزینوں کی آبادکاری کی پالیسی پر وضاحت مانگ لی

پاکستان نے امریکا سے افغان پناہ گزینوں کی آبادکاری کی پالیسی پر وضاحت مانگ لی،پاکستان نے امریکا سے دیگر ممالک میں موجود افغان پناہ گزینوں کی آبادکاری کے بارے میں پالیسی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیاروں کے مسئلے کو حل کرے۔دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکا نے افغانوں کی آبادکاری کا عمل معطل کر دیا، لہٰذا ہم کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے اس نکتے پر مزید وضاحت کا انتظار کر رہے ہیں۔ پاکستان نے افغانستان میں بچ جانے والے امریکی فوجی سازوسامان کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطالبے کی کھل کر حمایت کرنے سے گریز کیا ہے، تاہم عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کو حل کرے اور متنبہ کیا کہ پاکستان میں دہشت گرد لاوارث ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔شفقت علی خان نے کہا کہ عالمی برادری کو اس مسئلے سے نمٹنے میں مدد کرنی چاہیے۔پاکستان طویل عرصے سے ان خدشات کا اظہار کرتا رہا ہے کہ 2021 کے انخلا کے دوران امریکی افواج کی جانب سے چھوڑے گئے ہتھیار اس کی سرزمین پر تشدد کو ہوا دے رہے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، تاہم اسلام آباد کی جانب سے ابتدائی انتباہات کو واشنگٹن میں بہت کم پذیرائی ملی۔شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے چھوڑے گئے ہتھیاروں کا سوال ہمارے لیے ایک خاص وجہ سے تشویش کا باعث بنا ہوا ہے کہ ان ہتھیاروں کو دہشت گرد پاکستان کے اندر حملوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

سونے کی قیمت نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور آج اس کی قیمت نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کی تجارتی جنگ اور دنیا بھر کے سینٹرل بینکس کا اپنے زخائر بڑھانے کی غرض سے گولڈ کی وسیع پیمانے خریداری نے عالمی اور پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کو تاریخ کی نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔

امریکا کی جانب سے چائنیز مصنوعات پر ٹیرف 245فیصد تک بڑھانے کے بعد امریکا چین تجارتی جنگ کا درجہ حرارت بڑھنے اور امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے سود کی شرح میں کمی نہ کرنے کے اعلان سے عالمی سطح پر مہنگائی کساد بازاری بڑھنے کے بڑھتے خدشات نے دنیا بھر میں غیر یقینی فضاء پیدا کردی ہے۔

اس تمام صورتحال میں بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 329ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار روپے کے اضافے سے 3لاکھ 50ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 715روپے کے اضافے سے 3لاکھ 68روپے کی نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 59روپے کی کمی سے 3ہزار 401روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 51روپے کی کمی سے 2ہزار 915روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی عہدیدار کا افغانستان میں چھوڑے ہوئے امریکی اسلحے کے پاکستان کے خلاف استعمال پر اظہار تشویش
  • افغانستان میں اسلحہ چھوڑنا سنگین فوجی کوتاہی تھی، پاکستان کے خلاف استعمال بند ہو، امریکی عہدیدار
  • افغانستان میں اسلحہ چھوڑنا سنگین فوجی کوتاہی تھی، امریکی عہدیدار
  • سونے کی قیمت نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئی
  • امریکا کا نیا منصوبہ: چین کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش
  • امریکی اراکین کانگریس کا دورہ پاکستان دونوں مُلکوں کے تعلقات پر کس طرح اثرانداز ہو گا؟
  • پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین کیانتخاب پر تنازع، ڈی جی ٹی او نے وضاحت طلب کرلی
  • پاکستان پر عائد امریکی ٹیرف ٹھوس معاشی بنیادوں پر نہیں، وزارت خارجہ
  • عالمی برادری فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجے، زاہد ہاشمی
  • دہشتگردی کیخلاف عالمی پالیسی تیار کی جائے : محسن نقوی : مل کر کام کرینگے: امریکی ارکان کانگریس