ساؤتھ زون میں لاقانونیت کی انتہا، پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیدار پر مسلح افراد کا بہیمانہ تشدد
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے بوٹ بیسن میں مسلح افراد نے پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ساؤتھ زون میں لاقانونیت کی انتہا ہوگئی، بوٹ بیسن کے علاقے میں ٹویوٹا سرف میں سوار مسلح افراد نے پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات برکت سومرو کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا جبکہ کار میں سوار ان کے دوست کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی جس میں مسلح افراد کو چھوٹے اور بڑے ہتھیار کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے ، بوٹ بیسن پولیس نے برکت سومرو کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 133 سال 2025 بجرم دفعہ 147 ، 148 ، 149 ، 324 ، 504 ، 506 بی اور 337 اے ون کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
تشدد کا واقعہ 19 فروری کی شب 3 بجے کے قریب پیش آیا تھا جبکہ پولیس نے 21 فروری کو مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا، مدعی کے مطابق وہ رئیل اسٹیٹ کا کام اور سچل گوٹھ کے قریب پی سی ایس آئی آر سوسائٹی کا رہائشی ہے۔
19 فروری کی رات 3 بجے وہ اپنے دوست وقاص کے ہمراہ گاڑی میں گھر جا رہا تھا کہ ہماری گاڑی کے عقب سے ایک گاڑی جسے میں نے راستہ دیا تو گالم گلوچ کرتے ہوئے ہماری گاڑی کو کراس کر کے آگے چلے گئے اور اپنی گاڑی کو ریورس کر کے گاڑی کو فرنٹ سے ٹکر مار دی،
گاڑی میں سوار 5 سے 6 اشخاص اسم سکونت نامعلوم تیزی سے اترے اور ان کے ہاتھ میں اسلحہ بھی تھا اور وہ شراب کے نشے میں تھے آتے ہی مجھے اور میرے ساتھی دوست پر حملہ کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
مسلح افراد نے مجھے اور میرے دوست کو گاڑی سے باہر نکال کر مار پیٹ کرنے لگے اور اسلحے کے بٹ سے مارا جس کی وجہ سے میرا سر پھٹ گی ، ہم بمشکل منت سماجت کرتے ہوئے اپنی جان بچائی بعدازاں مسلح افراد اپنی سرف گاڑی نمبر بی ایف 3612 میں سوار ہو کر فرار ہوگئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مسلح افراد میں سوار تشدد کا
پڑھیں:
موٹر وے M 5: ٹرالر کی کار کو ٹکر، 1 ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق
فائل فوٹوسکھر، ملتان موٹر وے ایم 5 پر شجاع آباد کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے کار سوار فیملی کے 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق کار سوار فیملی ملتان سے سکھر جا رہی تھی کہ شجاع آباد کے قریب ٹرالر نے کار کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں کار سوار 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال شجاع آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔