خطرناک قرار اسکولوں کی تعمیر شروع نہ ہوسکی، سیکریٹری تعلیم کی من مانیاں
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
محکمہ خزانہ،ڈی سی ایسٹ کی رپورٹ کے باوجودسیکرٹری تعلیم کی پراسرارخاموشی
میرے حلقے کے 11اسکولوں میں تعمیراتی کام شروع نہیں کیاجارہا، رکن اسمبلی
سیکریٹری تعلیم سندھ نے صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے ۔ خطرناک قرار دی گئی اسکول عمارتوں کی تعمیر کا کام شروع نہ ہو سکا۔ رکن اسمبلی عامر صدیقی نے سیکریٹری تعلیم کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق خطرناک قراردی گئی اسکول عمارتوں کی تعمیر کاکام شروع نہیں کروایا گیا۔محکمہ خزانہ،ڈی سی ایسٹ کی رپورٹ کے باوجودسیکرٹری تعلیم کی پراسرارخاموشی جاری ہے۔ رکن اسمبلی عامر صدیقی نے سیکریٹری تعلیم سندھ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ میرے حلقے کے 11اسکولوں میں تعمیراتی کام شروع نہیں کیا جارہا،تعلیم صحت کے بنیادی حقوق آئین دیتاہے ، عامر صدیقی نے کہا کہ آئین پاکستان کی خلاف ورزی کی جاری ہے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
حال ہی میں دلہا بننے والے شہریار منور شادی کے فائدے گنوانا شروع کردیے
حال میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے شہریار منور صدیقی اب شادی کے فوائد گنواتے نظر آ رہے ہیں۔
شہریار منور کی شادی دسمبر میں اداکارہ ماہین صدیقی کے ساتھ بڑی دھوم دھام سے ہوئی تھی۔
رنگا رنگ تقریبات میں روایتی رسومات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ رقص اور موسیقی کی محافل میں منعقد کی گئی تھیں۔
دونوں کی شادی میں شوبز ستاروں کی شرکت نے چار چاند لگا دیے تھے اور اب بھی سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
دلہے میاں اپنی شادی سے کچھ زیادہ خوش نظر آتے ہیں جس کا اظہار وہ اپنے مداحوں کو شادی کے فوائد گنواتے ہوئے کر رہے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Sheheryar Munawar Siddiqui (@sheheryarmunawar)
حال ہی میں انھوں نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی ہے اور کیپشن میں لکھا کہ شادی کرنے کا فائدہ نمبر 11۔۔ ناشتے کی میز پر آپ کی تصویر بنانے کے لیے ’کوئی‘ مل جاتا ہے۔
اداکار شہریار کی اس پوسٹ میں ’کوئی‘ سے مراد ان کی اہلیہ ماہین صدیقی ہیں جنھوں نے ناشتے کی میز پر یہ تصویر بنائی تھی۔
مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ کو پسند کیا اور جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔