عالمی شخصیات کی چین کے دو اجلاسوں سے وابستہ بلند توقعات
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
بیجنگ : چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس جلد بیجنگ میں شروع ہو رہے ہیں۔ہفتہ کے روز چینی میڈیانے بتا یا کہ متعدد ممالک کی اہم شخصیات چین کے دو اجلاسوں پر گہری توجہ دے رہی ہیں۔مشرقی تیمور کے وزیر خارجہ اور چین میں کویت کے سابق سفیر نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ انٹرویو میں یہ توقع ظاہر کی کہ چین عالمی اقتصادی ترقی کے لئے مزید مواقع لائے گا۔مشرقی تیمور کے وزیر خارجہ بینڈیٹو نے کہا کہ چین کی اقتصادی ترقی کی رفتار اچھی ہے، جو جدت طرازی، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور خلائی تحقیق کے شعبوں میں قدرے نمایاں ہے.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی کنگز کی فتح سے ٹیم کا مورال بلند ہوا، اگلے میچز کیلیے بھی پرامید ہیں، عرفات منہاس
کراچی:پی ایس ایل 10 میں اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف 4 وکٹوں سے کامیاب آغاز کرنے والی کراچی کنگز کے نوجوان آل راونڈرعرفات منہاس نے کہا ہے کہ فتح سے ٹیم کا مورال بلند ہوا، اعتماد کے ساتھ حریف ٹیم کے انداز میں جارحانہ کھیل پاناک کر کامیابی پائی، اگلے میچز کے لیے بھی بہت پر امید ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم میں میچ جیتنے کے بعد میڈیا سے گفگو کرتے ہوئے ملتان سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ عرفات منہاس نے کہا کہ 235 رنز کے بڑے ہدف کو پانے کے لیے بلا خوف و خطر کرکٹ کھیلی، کامیابی کا یقین تھا، ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد سینچری جڑنے والے جیمز وینس اور خوش دل شاہ نے بیٹنگ کے لیے موزوں وکٹ پر 5 ویں وکٹ کی شراکت میں 142 رنز جوڑ کر کراچی کنگز کو ٹارگٹ تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا، جیت سے ٹیم کا مومینٹم بنتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹاپ پلیئرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا سیکھنے کا موقع ہے، ہائی اسکورننگ میچز میں رسک لینا پڑتا ہے، اپنے حوالے سے عرفات منہاس نے کہا کہ بیٹنگ آل راؤنڈر ہوں اور ٹیم میں دیے جانے والے اپنے کردار سے بخوبی واقف ہوں، میچ میں فرنٹ لائن اسپنر کے طور پر کھیلا، انہوں نے کہا کہ آل راؤنڈر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ باقاعدہ مکمل اسپن بولر نہیں۔
کراچی کنگز اپنا دوسرا میچ منگل کو ہوم گراؤنڈ نیشنل اسٹیڈیم پر لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گی۔