فلم باغبان میں امیتابھ بچن کے نافرمان بیٹے کا کردار نبھانے والے سمیر سونی فلم کی بلاک بسٹر کامیابی کے باوجود کام نہ ملنے کے باعث دل برداشتہ ہوگئے تھے۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سمیر سونی نے کہا کہ میں انڈسٹری میں ولن بننے نہیں آیا تھا، مجھے ہیرو بننا تھا۔

سمیر سونی نے بتایا کہ جب باغبان میں کام کی پیشکش ہوئی اور کہانی بیان کی گئی تو مجھے یہ سمجھ نہیں آیا کہ آخر ولن کا کردار کیوں دیا جا رہا ہے۔

اداکار نے کہا کہ "میرے دماغ میں یہ خیال آیا کہ میں یہاں ہیرو بننے آیا ہوں، اور آپ مجھے ولن بنا رہے ہیں۔ ایسا کون کرتا ہے؟"

سمیر سونی نے کہا کہ میں نے فلم کے ڈائریکٹر روی چوپڑا کو کال کی اور کہا کہ وہ کردار دیا جائے جس میں امیتابھ بچن کے ساتھ زیادہ سے زیادہ سین ہوں۔

اداکار نے بتایا کہ یہ فلم باغبان کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی لیکن حیران کن طور پر پھر مجھے تین ماہ تک کسی کام کی آفر نہیں ہوئی۔

سمیر سونی نے بتایا کہ اُن دنوں میں ساحل پر جاکر خوب رویا کرتا تھا اور اپنے پیدا کرنے والے سے دعا کرتا اور پوچھتا کہ آخر آپ کیا چاہتے ہیں؟"

اداکار نے مزید کہا کہ بالآخر مجھے ٹی وی شو "جیسے کوئی نہیں" کی پیشکش ہوئی، جو میرے کیریئر کا ایک اہم موڑ ثابت ہوا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

آج پورا سال ہوگیا پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں ملا، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر— فائل فوٹو

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج پورا سال ہوگیا پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں ملا۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے لیے بھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ روکا ہوا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمے داری ادا کرنے میں ناکام ہوگیا، مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے کہ ہمیں ملیں۔

اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہو گئی: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن کے سامنے ہے، آج الیکشن کمیشن نے کیس 8 اپریل تک ملتوی کردیا۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ہمارے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کرانے والی جماعتوں کو سرٹیفکیٹ ملے، سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں پر ہمارے حق میں فیصلہ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • شادی کے 2 دن بعد ہی دلہن نے بچے کو جنم دے دیا، ہنگامہ برپا ہوگیا
  • زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر مہنگا ہوگیا
  • کشمیر اسمبلی میں دفعہ 370 پر بحث کی اجازت نہ ملنا افسوسناک ہے، سجاد لون
  • گہرے پانی کی مخلوقات کا ساحل پر نمودار ہونا، کیا سمندر میں کچھ عجیب ہونے والا ہے؟
  • گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے 16 ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا شاندار انعقاد
  • ’فہد مصطفیٰ کون ہیں‘، فیملی وی لاگنگ کی مخالفت پر رجب بٹ کی اداکار پر تنقید
  • آج پورا سال ہوگیا پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں ملا، بیرسٹر گوہر
  • کوچۂ سخن
  • تین مارچ 2016کلبھوشن یادیو کی گرفتاری، پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیز کی بڑی کامیابی