بیرسٹر گوہر— فائل فوٹو

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج پورا سال ہوگیا پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں ملا۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے لیے بھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ روکا ہوا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمے داری ادا کرنے میں ناکام ہوگیا، مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے کہ ہمیں ملیں۔

اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہو گئی: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن کے سامنے ہے، آج الیکشن کمیشن نے کیس 8 اپریل تک ملتوی کردیا۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ہمارے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کرانے والی جماعتوں کو سرٹیفکیٹ ملے، سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں پر ہمارے حق میں فیصلہ دیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

ایم کیو ایم نے سینیٹ کی خالی نشست کے انتخاب کیلئے نام فائنل کر لیے

—فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سینیٹ کی خالی نشست کے انتخاب کے لیے نام فائنل کر لیے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے مجاہد رسول اور نگہت مرزا کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے جائیں گے۔

سینیٹ کی نشست پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی ہے۔

تاج حیدر کے انتقال سے خالی ہونےوالی سینیٹ کی نشست کیلئے الیکشن شیڈول کا اعلان

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا۔

16 اپریل کو الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن شیڈول کا اعلان کیا تھا۔

کراچی سے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹ انتخاب 6 مئی کو سندھ اسمبلی میں ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان سینیٹ انتخاب کے ریٹرننگ افسر ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایم کیو ایم نے سینیٹ کی خالی نشست کے انتخاب کیلئے نام فائنل کر لیے
  • این اے 18 ہری پور الیکشن دھاندلی کیس: عمر ایوب کی درخواست پر حکمنامہ جاری
  • نہروں کا تنازع؛ اِرسا کے پانی دستیابی سرٹیفکیٹ  کیخلاف حکم امتناع میں توسیع
  • پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری
  • این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن کا سرکاری نتیجہ جاری، پیپلز پارٹی کی امیدوار کامیاب قرار
  • الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا حکم نامہ جاری کر دیا 
  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں الیکشن کمیشن کا حکم نامہ جاری
  • این اے 213 ضمنی الیکشن، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کامیاب قرار
  • این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کامیاب
  • دستور سے اقلیت کا لفظ حذف کر دیا جائے، مفتی منیب الرحمان