2025-03-15@09:06:33 GMT
تلاش کی گنتی: 1753

«نہیں گیا»:

(نئی خبر)
    ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور فلم “زندگی نہ ملے گی دوبارہ” (ZNMD) کے مرکزی اداکار ہریتھک روشن، فرحان اختر اور ابھے دیول ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئے، جس نے مداحوں میں زبردست جوش و خروش پیدا کر دیا۔ ہفتے کے روز، تینوں اداکاروں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک ونٹیج کار کے ساتھ پوز دیتے دکھائی دیے، جو ZNMD کے یادگار مناظر کی یاد دلاتی ہے۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا: “یہ وقت تو لگا، لیکن آخرکار ہم نے یس کہہ دیا! #ZindagiKoYasBol” رپورٹس کے مطابق، یہ تینوں اداکار ابوظہبی کے یاس آئی لینڈ کی برانڈ مہم کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، لیکن مداحوں کا کہنا ہے کہ شاید یہ...
    کھٹمنڈو: نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو اور گرد و نواح میں 6.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ نیشنل ارتھ کوئیک مانیٹرنگ اینڈ ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز سندھپالچوک ضلع کے علاقے بھیراب کنڈا میں تھا، جو ہمالیائی پہاڑی سلسلے کے قریب واقع ہے۔ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے زلزلے کی شدت 5.6 جبکہ امریکی جیولوجیکل سروے نے 5.5 ریکارڈ کی، اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی۔ ضلعی حکام کے مطابق زلزلے سے کسی بڑے نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ بھوٹے کوشی رورل میونسپلٹی کے چیئرمین پاسانگ نورپو شیراپا نے بتایا کہ زلزلے کے باعث دریائے بھوٹے کوشی کے قریب ایک لینڈ سلائیڈ ہوئی، تاہم وہاں کوئی آبادی نہیں تھی، جس...
    مودی سرکار کے تیسرے دورِ اقتدار میں اقلیتیں بالخصوص مسلمان مودی کے ہندوتوا نظریے کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں اور بی جے پی حکومت بھارت میں گائے کے تحفظ کے نام پر آئے روز متعصبانہ اور انتہا پسندانہ قوانین نافذ کرنا معمول بنا چکی ہے، ان تمام ہتھکنڈوں کا مقصد مسلمانوں کے حقوق کو پامال کرنا اور انہیں دباؤ میں رکھنا ہے۔  حال ہی میں بی بی سی نے مسلمانوں اور دیگر گائے تاجروں پر گائے رکشکوں کے ہاتھوں ہونے والے ظلم و ستم کو بے نقاب کیا ہے۔  برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کی دودھ کی صنعت سب سے بڑی ہے مگر گائے کے تحفظ کے قوانین مسلمانوں کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔ بھارت کے بیشتر...
    ALIGARH: بھارت کی ریاست اتر پردیش میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اے بی کے یونین اسکول کے قریب دن دہاڑے 11 سالہ طالب علم کو قتل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروکٹر محمد وسیم علی نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں انکشاف ہوا ہے کہ سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول میں 11 ویں جماعت کے طالب علم محمد کیف اپنے اسکوٹر پر دیگر تین افراد کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور اسی دوران مسلح افراد وہاں پہنچ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افراد کو مقتول کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی اور اس دوران ان میں سے ایک شخص نے محمد کیف پر فائرنگ...
    پاکستانی قوم کو معیشت کے حوالے سے شایع کردہ کسی بھی رپورٹ سے کوئی دلچسپی ہے نہ کوئی غرض ہے کہ پہلی، دوسری اور تیسری سہ ماہی کے دوران معاشی کارکردگی کیسی رہی ہے اور نہ ہی اس بات سے غرض ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران ملکی معیشت کا انحصار غیر ملکی قرضوں پر رہا کہ نہیں۔ برآمدات و درآمدات میں کمی ہوئی یا ان میں اضافہ ہوا۔ شرح نمو کتنے فیصد رہی۔ ہدف حاصل کیا گیا کہ نہیں۔ سالانہ ٹیکسوں کی وصولیوں میں اضافہ ہوا یا کمی ہوئی۔ مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کتنے فیصد رہا۔ حکومتی اخراجات میں اضافہ ہوا یا کمی ہوئی، روپیہ مستحکم رہا یا کمزور رہا۔ مہنگائی میں کمی ہوئی کہ نہیں، زرمبادلہ...
    اسلام ٹائمز: زندہ بچ جانے والے صیہونیوں نے حملے کے بعد اپنے فوجیوں کے ذریعے بچائے جانے کا طویل انتظار کیا۔ اپنے کچھ ابتدائی نتائج شائع کرنے سے ایک دن قبل صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے، اسرائیلی فوجی حکام نے بتایا کہ یہ ناکامی حماس کی صلاحیتوں اور ارادوں کے بارے میں غلط مفروضوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔ کچھ فوجی حکام نے اس ناکامی کا سبب درست انٹیلی جنس کا "نشہ" بتایا ہے، یہ ناکامی کیوجہ انٹیلیجنس کی کمی اور نقص تھا۔ حماس کے بارے میں غلط نظریہ اسرائیلی انٹیلی جنس حلقوں اور اعلیٰ فوجی کمان کے اندر بڑی حد تک چیلنج نہیں ہوسکا تھا اور اس کی وجہ سے ناکامیوں کا سلسلہ شروع ہوا۔  تنظیم و ترتیب: علی...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی مہنگائی کا طوفان آگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا بڑا طوفان آگیا، گھی،آئل ،سبزی پھل،چینی،چکن،دالیں،بیسن،چاول ریکارڈ مہنگے ہوگئے۔ اشیا مہنگی ہونے کیوجہ سے روزہ رکھنے کے خواہش مندوں کی قوت خرید جواب دہ گئی، سستے رمضان بازاروں میں سبسڈیز بھی اس سال موجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے دکانداروں کے وارے نیارے اور وہ منہ مانگی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔ دھنیے کی چوھٹی گڈی تیس روپے، پودینے کی 30سے40روپے فروخت ہو رہی ہے جبکہ اس ساری صورت حال میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بھی غائب ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں چینی مزید اضافہ کے ساتھ 170روپے کلو، بیسن 370روپے کلو، دال...
    ویب ڈیسک : ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں کے مہینے رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا، رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دینی و روحانی اہمیت رکھتا ہے۔ آج نماز عشا کے بعد پہلی تراویح اور کل پہلی سحری ہوگی۔ پورا ملک ماہِ رمضان المبارک کو خوش آمدید کہنے کےلیے تیار ہے، اس حوالے سے مساجد میں خصوصی عبادات کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔  ملک کے مختلف شہروں میں رمضان کا چاند اہتمام کے ساتھ دیکھا گیا، پہلا روزہ کل بروز اتوار 2 مارچ 2025 کو ہوگا، آج پہلی تراویح ادا کی جائے گی۔ رمضان بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا، لوگ سحر و افطار کا سامان خریدنے میں مصروف نظر...
    ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں کے مہینے رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا۔ ملک کے مختلف شہروں میں رمضان کا چاند اہتمام کے ساتھ دیکھا گیا، پہلا روزہ کل بروز اتوار 2 مارچ 2025 کو ہوگا۔ آج نماز عشا کے بعد پہلی تراویح اور کل پہلی سحری ہوگی۔ پورا ملک ماہِ رمضان المبارک کو خوش آمدید کہنے کےلیے تیار ہے۔ مساجد میں خصوصی عبادات کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں آج پہلی تراویح ادا کی جائے گی۔ رمضان بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا، لوگ سحر و افطار کا سامان خریدنے میں مصروف نظر آئے۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر...
    سٹی42:  رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا۔  آج  شب عمشا کی نماز کے بعد پاکستان مین پہلی تراویح ہو گی اور  آض سحر اہل پاکستان پہلا روزہ رکھیں گے۔ ؎رإضان کا چاند مینوگرہ میں عام شہریوں کو نطر آیا ہے۔ روئیتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہنوز جاری ہیں لیکن اہل وطن نے ایل دوسرے کو چاند دکھائی دینے کی مبارک بادیں دینا شروع کر دی ہیں۔  جنوبی پنجاب کے قصبہ تلمبہ مین بھی رمضان شریف کا چاند نطر آیا ہے۔  لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش Waseem Azmet
    کراچی کے پریڈی تھانے پر ہینڈ گرنیڈ حملے کا مقدمہ سرکاری کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی ایکٹ، ایکسپلوسیو ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ گرنیڈ حملے میں 3 پولیس اہلکار ریاض، عامر اور ارشد زخمی ہوئے، پولیس موبائل میں علاج کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ ایف آئی آر کے مطابق جائے وقوع سے سی ٹی ڈی، کرائم سین یونٹ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں نے شواہد اکٹھے کیے، نامعلوم شرپسندوں نے پولیس اہلکاروں کے حوصلے پست کرنےکے لیے گرنیڈ حملہ کیا۔ متن کے مطابق تھانے میں موجود کرائم سین یونٹ کی...
    سندھ پولیس کے پروسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے مصطفیٰ قتل کیس میں پولیس کی تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ پروسیکیوشن نے کیس کے تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔ پروسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے مبینہ قاتل ملزم ارمغان کے خلاف درج 4 مقدمات میں اب تک ہونے والی پیش رفت سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے شعبہ تفتیش سے کہا ہے کہ بتایا جائے کیس میں ملزمان سے اب تک کیا تحقیقات ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں زوما نامی لڑکی کی انٹری مصطفیٰ قتل کیس میں پروسیکیوشن کی جانب سے کیس کے تفتیشی حکام کو لکھے ایک خط کے ذریعے کیس سے جڑے تمام مواد جس میں فورینزک رپورٹ، ڈی...
    — فائل فوٹو پی ٹی آئی کی کراچی کی مقامی قیادت کی جانب سے اپنے ہی رہنماؤں پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے جس کے بعد پارٹی کی جانب سے 3 سینئر رہنماؤں کو انتباہی نوٹ جاری کر دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کراچی میں سینئر رہنما پر تشدد کے بعد جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی کراچی ارسلان خالد نے 3 سینئر رہنماؤں کو وارننگ جاری کر دی۔ نوٹس کے مطابق سابق ایم این اے عطاء اللّٰہ نے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری غلام رسول پر حملہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ مزید رہنما بھی موجود تھے۔ PTI اور JUI مل جائے تو حکومت کو چیلنج کا سامنا ہوسکتا ہے، تجزیہ کار کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ...
      دھماکے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 4 ایمبولینس مع میڈیکل ٹیموں اور فائر ٹیم موقع پر پہنچیں اور 20 افراد کو نکال کر ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جائے وقوع سے فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرلیے،دھماکے میں مولانا حامد الحق کو ٹارگٹ کیا گیا۔ مسجد کے ساتھ ملحقہ ایریا میں مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا گیا، سینئر پولیس افسر مدرسہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے بعد خودکش دھماکے میں مولانا حامد الحق سمیت 7 افراد شہید ہو گئے ۔ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 4 ایمبولینس مع میڈیکل ٹیموں اور فائر ٹیم موقع پر پہنچیں اور 20 افراد کو نکال کر ایمبولینسوں کے...
    معروف اداکار ساجد حسن نے اپنے بیٹے ساحر حسن کے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملوث ہونے کے حوالے سے میڈیا سے بات کی ہے۔ ساجد حسن کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو پہلے ہی مجرم سمجھ لیا گیا ہے، حالانکہ ابھی تک کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔ ساجد حسن نے کہا کہ مصطفیٰ عامر کا قتل ایک المناک واقعہ ہے، اور مصطفیٰ کی والدہ کا ویڈیو پیغام سن کر وہ رات بھر سو نہیں سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ مصطفیٰ بھی ان کے بیٹے جیسا تھا، اور وہ چاہتے ہیں کہ اس کیس کا منصفانہ ٹرائل ہو تاکہ اصل مجرموں کو سزا مل سکے۔ ساحر حسن کو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ساتھ...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ناکام معاشی پالیسیوں کے سنگین نتائج کے تحت اربوں ہندوستانیوں کے پاس خرچ کرنے کے لیے کوئی پیسہ نہیں ہے۔   وینچر کیپٹل فرم ’بلوم وینچرز‘ کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کی ناقص اقتصادی پالیسیوں نے بھارت کو معاشی بحران میں دھکیل دیا ہے جہاں غربت عروج پر اور  معیشت مکمل طور پر عدم توازن کا شکار  ہے۔ مودی حکومت میں امیروں کا معیار زندگی بہتر ہو رہا ہے، لیکن غریبوں کی حالت بد سے بدترین ہو گئی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں 1.4 بلین لوگ رہتے ہیں لیکن تقریباً ایک ارب کے پاس کسی بھی صوابدیدی سامان یا خدمات پر خرچ کرنے کے لیے رقم نہیں ہے۔بھارت میں...
    خبررساں ایجنسی کے مطابق  یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران ہونے والی تلخ کلامی کے بعد معافی مانگنے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس میں جو ہوا وہ اچھا نہیں تھا، اگر ممکن ہو بھی جائے تو واپس وائٹ ہاؤس نہیں جاؤں گا۔ یہ بھی پڑھیے: یوکرینی صدر سے وائٹ ہاؤس میں جھڑپ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان سامنے آگیا انہوں نے اعتراف کیا کہ یوکرین کے پاس اپنی زمین سے روس کو بے دخل کرنے کے لیے ہتھیار نہیں، امریکا کے بغیر ان کے ملک کے لیے روسی حملوں کا سامنا کرنا مشکل ہے۔ تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکا کے...
    بلوچستان کے 20 اضلاع کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات ختم ہو گئیں۔ محکمۂ تعلیم کے مطابق ڈھائی ماہ کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔ صوبے کے سرد علاقوں کے اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو گیا ہے، پہلی جماعت سے 12 ویں جماعت کے طالب علموں میں مفت کتب فراہم کی جائیں گی۔ محکمۂ تعلیم کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام اسکولز میں 93 لاکھ کتب فراہم کر دی گئی ہیں۔ صوبے کے اسکولوں میں داخلہ مہم بھی شروع کر دی گئی ہے۔ صوبے میں 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد بچے اسکولوں میں داخل کرانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔
    پوپ فرانسس کی طبیعت مزید ناساز ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔ ویٹی کن کے مطابق پوپ فرانسس کو سانس لینے میں دشواری، کھانسی اور قے کی شکایات ہیں، 88 سال کے پوپ فرانسس اپنے ہوش و حواس میں ہیں۔ پوپ فرانسس کو اضافی آکسیجن فراہم کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ دوہفتے سے زائد علاج کے باوجود پوپ کی صحت خراب ہونا تشویشناک ہے۔
    88 سالہ پوپ فرانسس کو اسپتال میں ’تنفس کے الگ بحران’ کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میں انہیں مکینیکل وینٹیلیشن فراہم کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کی حالت قدرے مستحکم ہوئی ہے تاہم نمونیا میں مبتلا پوپ کی زندگی ابھی خطرے سے باہر نہیں۔ پوپ فرانسس ایک پیچیدہ سانس کے انفیکشن کے باعث روم کے گیمیلی اسپتال میں گزشتہ 2 ہفتوں سے زیر علاج ہیں، جہاں گزشتہ روز ان کی طبیعت بگڑنے پر انہیں ایمرجنسی طبی امداد دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: ویٹیکن کے مطابق تنفس کے بحران کی وجہ سے پوپ کو سانس لینے کے ساتھ قے اور سانس کی تصویر کے اچانک خراب ہونے کا ایک واقعہ رونما ہوا تھا، جس کے بعد انہیں ضروری...
    وائٹ ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں یوکرینی صدر ولادیمیرن زیلنسکی سے ہونے والی زبانی جھڑپ اور تکرار کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان سامنے آگیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فار، ’ٹروتھ سوشل‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی یوکرینی صدر ولادیمیرن زیلنسکی سے آج وائٹ ہاوس میں ایک معنی خیز ملاقات ہوئی جس میں وہ کچھ سیکھا گیا جو اس طرح کے دباؤ کے زیر اثر ہونے والی گفتگو کے بغیر سمجھا نہیں جاسکتا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: ’اپنا منہ بند رکھو‘، ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر کے مابین زبانی جھڑپ کی ویڈیو وائرل انہوں نے کہا ہے کہ میں نے معلوم کرلیا ہے کہ ولادیمیرن زیلنسکی امریکا کی شراکت...
    ڈبل نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس کی طبیعت مزید ناساز ہو گئی ہے جس کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔  88 سالہ پوپ فرانسس کو 14 فروری سے اٹلی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی۔ ویٹی کن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کو سانس لینے میں دشواری، کھانسی اور قے کی شکایات ہیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پوپ اپنے ہوش و حواس میں ہیں اور انہیں اضافی آکسیجن فراہم کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب، معالجین کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں سے زائد علاج کے باوجود پوپ کی صحت میں بگاڑ تشویشناک ہے۔...
    پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاجی ریلی سے امن و امان کی صورتحال متاثر ہونیکا خدشہ تھا، جسکے باعث مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی ریلی میں شریک مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سردار بہادر خان یونیورسٹی کوئٹہ کی اسامیوں کیلئے ٹیسٹ میں پاس ہونے والے امیدواروں کی جانب سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ سے بلوچستان اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی جانی تھی، تاہم پولیس نے ریلی نکلنے سے پہلے ہی مظاہرین پر دھاوا بول دیا۔ پولیس نے اس موقع پر ایس بی کے شارٹ لسٹڈ امیدواروں کی کمیٹی کے صدر اللہ نور اور دیگر اراکین کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریلی کے باعث کوئٹہ...
    ریسکیو ٹیموں نے 20 زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا، پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی جرات ذرائع کو ایک سینئر پولیس آفیسر نے بتایا کہ دھماکے میں مولانا حامد الحق کو ٹارگٹ کیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مدرسہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکا ہوا۔ جس میں مولانا حامد الحق سمیت 4 افراد شہید ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 4 ایمبولینس معہ میڈیکل ٹیموں اور فائر ٹیم موقع پر پہنچیں اور 20 افراد کو نکال کر ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ آئی جی خیبر پختونخوا کے مطابق خودکش دھماکے میں 4 افراد شہید ہوئے، جن میں مولانا حامد الحق بھی...
    سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے۔ سعودی عرب کے شاہی دیوان نے اعلان کیا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کل بروز ہفتہ یکم رمضان المبارک ہوگی۔ ملک بھر میں رمضان کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، مساجد میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، اور شہریوں نے عبادات اور سحری و افطار کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 فروری2025ء) چاند نظر آیا یا نہیں؟ مفتی پوپلزئی نے بھی اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مقامی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور کی تاریخی مسجد قاسم علی خان میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت مفتی پوپلزئی کی جانب سے کی گئی۔ اجلاس کے اختتام پر مفتی پوپلزئی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ "مسجد قاسم علی خان پشاورمیں اجلاس میں چاند کی شہادت موصول نہ ہونے کی وجہ سے متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کل 30 شعبان المعظم ہوگی جبکہ یکم رمضان المبارک 2 مارچ بروز اتوار کو ہو گی۔ اس سے قبل پشاور میں منعقدہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس...
    بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک افسوسناک واقعے میں مودی سرکار کی 15 سالہ کارکردگی کی قلعی کھول کر رکھ دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتراکھنڈ میں اس وقت منوں ٹنوں وزنی برفانی تودے میں 57 مزدور دبے ہوئے ہیں اور حکومت کی امداد کے منتظر ہیں۔ خون جما دینے والی سردی میں محنت مزدوری کرنے والے ایک ناگہانی آفت اور حکومتی نااہلی کا شکار بن کر زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔ نہایت تاخیر سے پہنچنے والی ریسکیو ٹیم اب تک برفانی تودے سے صرف 16 مزدوروں کو زندہ بچانے میں کامیاب ہوسکی ہے۔ ملبے تلے اب بھی 41 دبے ہیں۔ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ ان مزدوروں کے زندہ ملنے کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔ برفانی تودے تلے دبنے والے تمام مزدور...
    وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ایک سالہ کارکردگی کے حوالے سے اخبار میں اشتہار پر صوبائی وزیر ماحولیات مریم اورنگزیب سے پوچھنا چاہیے کہ ان کی موجودگی میں ایسا کیوں ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی جانب سے اخباروں میں اشتہارات، رانا ثنااللہ بھی بول پڑے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران رانا ثنااللہ نے کہا کہ مریم نواز کا اخباروں میں اشتہار سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ مریم نواز کا اس میں کوئی قصور نہیں ہوگا، وہ واقعی محنت کررہی ہیں اور کوشش کررہی ہیں، میں مریم اورنگزیب سے ضرور پوچھوں گا، ان اشتہاروں سے برا...
    سڈنی(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا، انڈونیشیا میں رمضان المبارک کا چاند نظرآگیا جبکہ برونائی، ملائیشیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ دیگر ممالک میں بھارت اور فلپائن میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ برطانیہ میں آغاز رمضان ایک ہی روز ہوگا یا دو علیحدہ روز، صورتحال کل واضح ہوجائے گی، امریکا میں کلینڈر کے تحت پہلا روزہ یکم مارچ کو ہوگا، مساجد اور تنظیمیں چاند کی رویت کے مطابق فیصلہ کریں گی۔ سعودی عرب میں رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس جاری ہے، محکمہ موسمیات اور فلکیات کے ماہرین بھی موجود ہیں۔ سعودی عرب میں آج چاند نظرآنے کا امکان ہے۔ سعودی دارالحکومت ریاض ریجن سمیت دیگر علاقوں میں رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہورہے ہیں، القری کیلنڈر کے...
    ہوائی جہاز کے کرایوں میں کمی سے متعلق مشترکہ قرارداد پیش کر دی گئی۔ جمعہ کو قرارداد صوبائی وزیر صادق عمرانی نے بلوچستان اسمبلی میں پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ سے کراچی قومی شاہراہ بند ہونے کی وجہ لوگ ہوائی جہاز پر سفر کرتے ہیں، لوگ مجبوری میں ہوائی جہاز کے ذریعے مریض کراچی لے کر جاتے ہیں۔ قرارداد کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی تمام ائیرلائنز نے کرایوں میں بےتحاشا اضافہ کر دیا ہے ائیرلائنز کا ایک سائیڈ کا کرایہ 70ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے صوبائی حکومت وفاق سےرجوع کر کے ایئرلائنز کے کرایوں میں کمی یقینی بنائے۔کوئٹہ سے کراچی اور اسلام آباد کے ایئر ٹکٹس میں بے پناہ اضافہ ہو گیا۔ ان...
    سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بہتر بنانے کے عزم اور سابق پاکستانی کرکٹرز پر تنقید کے بعد وسیم اکرم کا ردِ عمل سامنے آگیا۔ سابق پاکستانی کرکٹر اپنے ردِ عمل میں اس بات کی وضاحت کی کہ وہ کیوں باضابطہ طور پر پاکستانی ٹیم کے لیے کام کرنے سے گریزاں ہیں۔خیال رہے کہ 29 سال کے انتظار کے بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرنے والے پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی 2025 میں سفر ٹورنامنٹ شروع ہونے کے پانچ دنوں کے اندر ہی ختم ہوگیا اور قومی ٹیم ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی۔ ابتدائی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز اور پھر بھارت سے 6...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری)موٹروے ایم ٹو نیلہ دلہہ کے مقام پر قریب مسافر بس (گلاب کوچ )حادثے کا شکار -موٹروے پولیس کاکہنا ہے کہ  حادثے کے نتیجے میں  پانچ افراد جانبحق اور تین شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ 15مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ترجمان موٹروے کے مطابق حادثے کی اطلاع پر موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال شفٹ  کر دیا گیا ہے ۔ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے موقع کو محفوظ کر لیا گیا ہے ۔ کرین کی مدد سے بس کو سیدھا کر لیا گیا ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا ۔مسافر بس میں 43 سواریاں موجود تھیں ۔ بس کراچی...
    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ "ہم دیکھ رہے ہیں کہ افغان طالبان اربوں ڈالر کے امریکی اسلحے کی نمائش کر رہے ہیں، جن میں 777,000 رائفلیں اور 70,000 بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے افغانستان میں جدید ہتھیار اور اعلیٰ معیار کا فوجی سازوسامان چھوڑا، جو اب طالبان کے کام آرہا ہے۔ ہمیں اسے واپس لینا ہوگا۔" اسلام ٹائمز۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں ڈالر کے امریکی اسلحے کو واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے افغانستان سے 2021ء میں ہونے والے امریکی انخلاء کو ناقص قرار دیتے ہوئے جوبائیڈن کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ ٹرمپ نے کہا کہ "ہم دیکھ رہے ہیں کہ...
    واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں ڈالر کے امریکی اسلحے کو واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے افغانستان سے 2021 میں ہونے والے امریکی انخلاء کو ناقص قرار دیتے ہوئے جوبائیڈن کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ ٹرمپ نے کہا کہ “ہم دیکھ رہے ہیں کہ افغان طالبان اربوں ڈالر کے امریکی اسلحے کی نمائش کر رہے ہیں، جن میں 777,000 رائفلیں اور 70,000 بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ “ہم نے افغانستان میں جدید ہتھیار اور اعلیٰ معیار کا فوجی سازوسامان چھوڑا، جو اب طالبان کے کام آ رہا ہے۔ ہمیں اسے واپس لینا ہوگا۔” امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے بھی اس معاملے...
    تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)حال ہی میں شائع ہونے والی اسرائیلی فوجی تحقیقات سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ سات اکتوبر کو حماس نے حملہ تین لہروں میں کیا تھا ۔ اس حملے کے عروج پر 5000 سے زیادہ لوگ غزہ سے اسرائیل میں داخل ہوئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فوج کی طرف سے فراہم کردہ تحقیقات کے خلاصے میں کہا گیا کہ پہلی لہر میں 1,000 سے زیادہ جنگجو شامل تھے جنہوں نے بھاری فائرنگ کی آڑ میں دراندازی کی تھی۔ دوسری لہر میں 2,000 افراد شامل تھے اور تیسری لہر میں کئی ہزار شہریوں کے ساتھ سینکڑوں عسکریت پسندوں نے اسرائیل میں دراندازی کی تھی۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ غزہ کے حوالے سے بہت اچھی بات چیت جاری ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا دوسرا مرحلہ نتیجہ خیز ہو گا تو انہوں نے کہاکہ ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔(جاری ہے) کوئی بھی واقعتا نہیں جانتا لیکن ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔ ہماری کچھ بہت اچھی بات چیت جاری ہے۔ٹرمپ کی غزہ پر امریکی قبضے اور فلسطینیوں کی مستقل نقلِ مکانی کی تجویز کے بارے میں جب پریس کانفرنس میں سٹارمر سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا، جی...
    امریکا نے افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ واپس لینے کا اعلان کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 2021 میں افغانستان سے ’ناقص‘ امریکی انخلا کی تحقیقات کا اعلان۔ ٹرمپ نے سابق صدر جوبائیڈن کو افغانستان میں اربوں ڈالر کا فوجی سازوسامان چھوڑنےکا بھی ذمہ دار قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیےپاکستان کے خلاف امریکی اسلحے کا استعمال، ٹی ٹی پی کے پاس اسلحہ کہاں سے آیا؟ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے ’ امریکا افغانستان کو اربوں ڈالر دے رہا ہے اور یہ امر میرے لیے باعث فکر ہے۔ افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران اربوں ڈالر کا اسلحہ و فوجی سازوسامان وہیں چھوڑ دیا گیا۔‘ انہوں نے کہا ہم دیکھتے ہیں کہ افغان طالبان اربوں ڈالر کے...
    لیبیا کے قریب کشتی حادثے میں ہلاک ہونیوالے 12 پاکستانی تارکین وطن کی لاشیں پشاور پہنچ گئی ہیں، جن میں 6 لاشوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر ضلع کرم روانہ کردیا گیا ہے۔ ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے 6 شہریوں کی میتیں گزشتہ روز باچا خان ایئرپورٹ پہنچی تھیں، جہاں سے انہیں تدفین کے لیے آج ان کے آبائی علاقے بذریعہ ہیلی کاپٹر روانہ کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لیبیا کشتی حادثہ میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں اسلام آباد پہنچ گئیں پولیس حکام کے مطابق کرم روانہ کی گئی لاشیں مصور حسین، شعیب علی، عابد حسین، شعیب حسین، مصائب حسین اور محمد علی شاہ کی ہیں، جو غیرقانونی طریقے سے یورپ پہنچنے کی کوشش میں لیبیا کے قریب...
    کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے سکیورٹی گارڈز کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مرکزی ملزم بلوچستان فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق بوٹ بیسن کی حدود میں شہری پر تشدد کا واقعہ 19 فروری کی رات تین بجے پیش آیا، تشدد میں شہری شاہ زین مری ملوث نکلا جس کے چار سکیورٹی گارڈز گرفتار ہوئے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے چار کلاشنکوف برآمد ہوئیں۔ ساؤتھ زون پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مرکزی ملزم شاہ زین مری کوئٹہ فرار ہو گیا ہے ، تشدد میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،تشدد میں ملوث ملزمان کو ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا اور...
    اسلام آباد (طارق محمودسمیر) وفاقی کابینہ میں توسیع کے بعد اراکین کی تعداد 47 تک پہنچ گئی، وفاقی وزراء بڑھ کر30، وزیراعظم کے مشیروں کی تعداد ایک سے بڑھ کر چار ہوگئی، وزرائے مملکت کی تعداد9ہوگئی اور چار معاون خصوصی بھی شامل کئے گئے ، علی پرویزملک اور شزافاطمہ کی تسلی بخش کارکردگی کے باعث ترقی دیکر وفاقی وزیر بنادیاگیا ،کابینہ میں چند نئے چہرے بھی شامل کئے گئے ہیں،کابینہ میں سب سے زیادہ فائدہ استحکام پاکستان پارٹی کو پہنچا،قومی اسمبلی میں استحکام پارٹی کے ارکان کی تعداد چار ہے اور عبدالعلیم خان کے بعد اب عون چوہدری کو بھی کابینہ کا حصہ بنادیاگیا اور ان کا نام آخری لمحات میں کابینہ میں شامل کیاگیا،کابینہ حتمی فہرست کو وزیراعظم شہبازشریف اور...
    رمضان کا مہینہ کس قدر با برکت ہے، اس کا اندازہ کرنا ہوتو سرکار دو عالم ﷺ کا یہ خطبہ ملاحظہ کیجیے جو آپ ﷺ نے شعبان کی آخری تاریخ کو ارشاد فرمایا۔ حضرت سلمان فارسیؓ روایت کرتے ہیں کہ شعبان کے آخری دن سرکار دو عالم ﷺ منبر پر تشریف لائے اور ارشاد فرمایا، مفہوم: اے لوگو! تمہارے اوپر ایک عظیم اور بابرکت مہینہ سایہ فگن ہونے والا ہے، اس مہینہ کی ایک رات ہزار مہینوں سے افضل ہے، اﷲ تعالیٰ نے اس مہینہ کے روزے فرض کیے ہیں اور اس کی راتوں میں قیام کو نفلی عبادت قرار دیا ہے، جو شخص اس مہینہ میں نفلی عبادت کے ذریعے تقرب اِلٰہی کا طلب گار ہوگا، اُس کو رمضان...
    TEL AVIV: اسرائیل کی فوج نے اپنی ایک تحقیق میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور اس حوالے سے غلط اندازے لگائے گئے۔ غیرملکی خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل فوج کی جانب سے کی گئی تحقیق کے نتائج جاری کردیے گئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے نتیجے میں وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو وسیع پیمانے پر انکوائری کرنے کے مطالبے پر دباؤ پڑسکتا ہے تاکہ سیاسی فیصلہ سازی کا تعین ہو سکے، جس کے باعث حملہ کیا گیا اور غزہ میں جنگ ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کئی اسرائیلی یہ سمجھتے ہیں کہ 7...
    جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ’انتظام‘ میں فِٹ نہیں آرہے تھے، اس لیے خیبر پختونخوا میں اُن کا سائز کم کرکے پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچایا گیا۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اختلافات باقی ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ کچھ معاملات پر اکٹھے ہیں، جدوجہد کے طریقہ کار پر اختلاف ہو سکتا ہے۔کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پارٹی میں طے تھا کہ عبدالغفور حیدری کانفرنس میں جائیں گے، مزید آگے بڑھنا کچھ چیزوں سے مشروط ہے، ابھی تو یہ بھی نہیں پتا کہ ان کی...
    اسلام آباد میں ہونے والی اپوزیشن اتحاد کی قومی کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی بحران کی جڑ 8 فروری کے دھاندلی شدہ انتخابات کے نتائج ہیں، مسائل کا حل صرف اور صرف آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی میں ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ کے وجود کی کوئی اخلاقی، سیاسی اور قانونی حیثیت نہیں، آئین کی روح سے متصادم تمام ترامیم کو ختم کیا جائے، تمام سیاسی اسیروں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، عوام اور میڈیا کی زبان بندی کےلیے لائی گئیں پیکا ترامیم کو ختم کیا جائے، پانی کے وسائل کی تقسیم 1991 کے آبی معاہدے کے مطابق ہونی چاہیے، ملک کے موجودہ بحران...
    اسلامی تحریک شگر کے صدر نے ایک بیان میں کہا کہ اگر ان علماء پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے، بصورت دیگر انہیں فور رہا کیا جائے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں شدید احتجاج کیا جائے گا اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تمام تر صورتحال کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک شگر کے صدر شیخ نثار مہدی نے تین پاکستانی علماء کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حوزہ علمیہ قم (جامعه المصطفىٰ العالمیہ) میں زیر تعلیم تین پاکستانی علمائے کرام کو...
    پلڈاٹ کی جانب سے 16ویں قومی اسمبلی کی سالانہ جائزہ رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق نئی اسمبلی میں بحث کم اور تیز ترین قانون سازی ہوئی۔پلڈاٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کی قانون سازی میں 370 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ قانون سازی میں تیز رفتاری کے باعث ترامیم کی جانچ پڑتال میں کمی رہی جبکہ متعدد قوانین بغیر بحث کے ہی منظور کرلیے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ حاضری میں کمی رہی اور حاضری 66 فیصد تک کم ہوئی۔پورے سال میں وزیراعظم کی حاضری 18 فیصد رہی، وزیراعظم کی اجلاسوں میں شرکت کا ریکارڈ کم رہا۔ دوسری جانب قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے 62 اجلاسوں میں شرکت کی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں...
    مصطفیٰ محمود کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس ہوا جس دوران پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن پالیسی اور ڈیلرز کے تحفظات کا معاملہ زیر غور آیا ۔ تفصیلات کے مطابق ارکان قائمہ کمیٹی نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کے اس پر تحفظات ہیں، ان کو بلایا جائے۔ وزارت کے حکام نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ تبدیل ہوں یا ہفتہ واراس پر بات چیت جاری ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ ہوئیں تو کچھ علاقوں کو نقصان ہوگا۔ وزارت پٹرولیم حکام کا کہناتھا کہ حکومت 12روپے فی لیٹر مارجن دیگر قیمتوں کو یکساں رکھتی ہے، ڈی ریگولیشن پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ چیئرمین اوگرا نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب...
    ایوان صدر میں تقریب: صدر مملکت نے ولی عہد ابوظہبی کو نشان پاکستان عطاء کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ابوظبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم ہاس میں انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا، ایوان صدر میں انہیں نشان پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ولی عہد کے طیارے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، ان کے ہمراہ ابوظبی کے وزرا، دیگر اعلی حکام اور کاروباری شخصیات بھی پاکستان پہنچی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری، وفاقی وزرا سمیت دیگر اعلی شخصیات نے معزز مہمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، بچوں نے گل...
    سٹی 42: ولی عہد ابوظہبی  شیخ  خالد بن محمد بن زاید النہیان   ایوان صدر  پہنچے جہاں  ان کو صدر مملکت   نے  نشان پاکستان ایوارڈ سے نوازا ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، نور خان ایئربیس پہنچنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا والہانہ استقبال کیا۔ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر دیا گیا، ایوان صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران شیخ خالد بن محمد بن زائد النہیان کو نشان پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کو 1کروڑروپےکاجرمانہ عائد وزیراعظم شہبازشریف، وفاقی...
    اسلام آباد:  ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم ہاؤس میں انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا، ایوان صدر میں انہیں نشان پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ولی عہد کے طیارے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، ان کے ہمراہ ابوظبی کے وزرا، دیگر اعلیٰ حکام اور کاروباری شخصیات بھی پاکستان پہنچی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آٓصف علی زرداری، وفاقی وزرا سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے معزز مہمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، بچوں نے گلدستے پیش کیے۔ ولی عہد اور ان کا وفد ایئرپورٹ سے وزیراعظم ہاؤس کے لیے روانہ ہوئے وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر مسلح افواج کی جانب سے...
    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے خواتین کو مفت پنک اسکوٹر دینے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت لوگوں کو ہرممکن ریلیف فراہم کرے گی، صوبائی حکومت سندھ کےعوام کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، صوبائی کابینہ نے آج کےاجلاس میں اہم فیصلے کیے ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایک سال میں ہرمحکمے کی بہتری کے لیے کام کیا ہے، ڈاؤ سائنس فاؤنڈیشن کے قیام کی منظوری دی گئی ہے، صوبائی کابینہ نے سندھ کے لیے مزید بسوں کی منظوری دی، کے فور کے لیے کینجھر جھیل منصوبے کی منظوری دی گئی، کراچی واٹرسیوریج...
    بھارت کی سابق عالمی چیمپیئن باکسر سویتی بورا نے اپنے شوہر دیپک ہڈا کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجن ایوارڈ یافتہ اور سابق عالمی چیمپیئن باکسر سویتی بورا نے اپنے شوہر اور کبڈی کھلاڑی دیپک ہڈا کے خلاف جہیز کیلئے اہلخانہ پر حملے کے الزام عائد کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ خواتین پولیس اسٹیشن حصار کی ایس ایچ او سیما نے بتایا کہ 25 فروری کو سابق عالمی چیمپیئن باکسر سویتی بورا نے اپنے شوہر کیخلاف شکایت درج کرائی تھی، جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ شوہر نے جہیز کیلئے مجھ پر دباؤ ڈالتا ہے اور اہلخانہ پر حملہ کیا ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کو کپتان روہت شرما کی...
    مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم--فائل فوٹو مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ رواں سال جنوری میں 63 ہزار افراد نوکری کے لیے ملک سے باہر گئے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور وزراء شرمندہ ہونے کے بجائے بیروزگاری ختم ہونے کی مبارک باد دیتے تھکتے نہیں، پڑھے لکھے تربیت یافتہ لوگ ملک چھوڑ چکے ہیں، کیا خاک ترقی ہو گی؟ قرضوں پر سود 4.9 فیصد سے بڑھ کر 7.7 فیصد تک پہنچ گیا: مزمل اسلممشیر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ مالی خسارہ 5.2 فیصد سے بڑھ کر 6.8 فیصد جبکہ قرضوں پر سود 4.9 فیصد سے بڑھ کر 7.7 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ مزمل اسلم کا...
    موریطانیہ، ملائیشیا اور امارات سمیت 6 ملکوں سے مزید 67 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ جبکہ 5 کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق بے دخل کیے گئے 5 مسافروں کو کراچی میں انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ موریطانیہ سے کشتی سے یورپ سمگلنگ کے لیے موجود 2 نوجوان بھی بے دخل کیے گئے ہیں۔ امیگریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای سے بلیک لسٹ، منشیات سمگلنگ اور سزا یافتہ سمیت 45 پاکستانی ڈی رپورٹ کیے گئے ہیں۔ اسی طرح سعودی عرب میں سزا پوری کرنے والے 9 افراد سمیت 15 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے جبکہ ملائیشیا سے ایک، عمان سے 2 اور قطر سے...
    بھارتی میڈیا قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کے کپتان محمد رضوان اور دیگر کھلاڑیوں کی نماز سے متعلق بیان کو توڑ مڑوڑ کر پیش کرنے لگا۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ سے گرین شرٹس کے گروپ راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی میڈیا ٹیم میں اختلافات کو ہوا دیکر مزید متنازع بنانے کی کوشش کرنے لگا۔ بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس اوپنر امام الحق کا الٹرا ایج کو دیے گئے پوڈکاسٹ انٹرویو میں نماز سے متعلق کھلاڑیوں کے رویے اور کپتان محمد رضوان کی جانب سے دوران نماز غیر مسلم کو دور رکھنے کے بیان کو توڑ مڑوڑ کر پیش کررہا ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہونے کی وجہ "کپتانی" کا جھگڑا نکلی رپورٹس میں ایسا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سولر نیٹ میٹرنگ پر جی ایس ٹی نفاذ کا معاملہ نیپرا پہنچ گیا ۔ ایف ٹی او کا فیصلہ پاور ڈویژن تک نہیں پہنچا،پاور ڈویژن حکام ا گر کسی صارف سے متعلق ایسا کوئی فیصلہ ہوا تو معلوم نہیں،ایف ٹی او کا فیصلہ ٹیکس سے متعلق ہے شاید ایف بی آر جائے،اس معاملہ کو دیکھیں یہ خبر میں نے بھی دیکھی ہے،چئیر مین نیپرا
    پرویز الٰہی کو احتساب عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز لاہور:سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو احتساب عدالت لاہور سے بڑا ریلیف مل گیا۔گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر احتساب عدالت نے پرویز الٰہی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔عدالت نے پرویز الٰہی کی جگہ حاضری کے لیے انوار حسین کو پلیڈر مقرر کر دیا۔ عدالت نے بیماری کی بنیاد پر پرویز الٰہی کو حاضری سے استثنا دیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے پلیڈر انوار حسین حاضری کے لیے پیش ہوئے جبکہ سابق پرنسپل محمد خان بھٹی آج پیش نہیں ہوئے۔احتساب عدالت نے کیس دیگر ملزمان کی وجہ سے انتظار میں رکھ لیا۔
    سیاستدانوں کی تشہیر پر سرکاری خزانے کا بےدریغ استعمال کے حوالے  سے گورنر پنجاب، وزیراعلی پنجاب، اور چیف سیکرٹری پنجاب کو قانونی مراسلہ ارسال کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے مراسلہ ارسال کیا، مراسلہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے ارسال کیا گیا۔   مراسلے کے متن کے مطابق سرکاری اشتہاروں کےلئے کتنا فنڈز خرچ ہوا،  کیا صوبائی کابینہ سے منظوری لی گئی، سپریم کورٹ آف پاکستان کے 2 واضح احکامات کی خلاف ورزی کی گئی۔ اس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے مطابق سرکاری فنڈز سیاستدانوں کی تشہیر کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا، اشتہاروں پر خرچ ہونے والے فنڈز سے عوام کو کیا فائدہ ملا،  عوام کو کیا سہولیات ملیں،کیا عوامی مسائل حل ہوئے۔
    بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا اور انکی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق کے حوالے سے گووندا کے وکیل کا بیان سامنے آگیا ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے بھارتی میڈیا پر گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں جس نے سوشل میڈیا پر بھی تہلکہ مچا رکھا تھا تاہم اب اب گووندا کے وکیل للیت بنڈل نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار کی اہلیہ نے چھ ماہ قبل طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔  للیت بنڈل نے بتایا کہ ایسا ضرور ہوا تھا مگر اس کے بعد ان دونوں کے درمیان معاملات ٹھیک ہوگئے اور سنیتا نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا اور اب وہ ایک ساتھ ہیں۔ وکیل نے بتایا کہ وہ نئے سال کے...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ازبکستان کے اعلیٰ ترین دفاعی وفد نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کی قیادت ازبکستان کے نائب وزیر دفاع اور کمانڈر ائر ڈیفس فورسز نے کی۔ مشترکہ تربیت  اور ایروسپیس شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں ممالک کی ائر فورسز کے درمیان تعاون میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ ائر چیف نے دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط فوجی تعلقات پر روشنی ڈالی۔ ازبک نائب وزیر دفاع نے مشاق طیاروں کی خریداری کے ذریعے ازبک بیسز میں توسیع کی خواہش کا اظہار کیا۔ ائر ہیڈ کوارٹرز...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن اتحاد نے قومی کانفرنس کے بعد پریس بریفنگ دی۔ عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ایک جگہ پر کانفرنس کروانے کی بات ہوئی تو وہاں انکار کر دیا گیا۔ گزشتہ ماہ سے کوشش کر رہے تھے کہ قومی کانفرنس ہو جائے۔ کہا گیا کہ 2 مارچ تک کوئی کانفرنس نہیں کر سکتے۔ ہم نے کرکٹ ٹیم کے راستے سے 10 کلو میٹر دور مارکی کو بک کیا، پھر بھی روکا گیا۔ کہا گیا کہ یہاں سے کرکٹ ٹیم گزرتی ہے۔ کانفرنس کے پہلے روز وکلاء اور دانشوروں نے شرکت کی۔ صحافیوں اور وکلاء نے آئین سے متعلق اپنی آراء پیش کیں۔ یہ حکومت ایک...
    وٹس ایپ وائس میسج ٹرانسکرپٹس فیچر اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔ یہ فیچر آپ کو وائس میسجز کو ٹیکسٹ میں تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، جو اس وقت مفید ہوتا ہے جب آپ وائس میسج سننے سے قاصر ہوں۔ اس محدود فیچر کو آپ کو دستی طور پر فعال کرنا ہوگا۔ ہم بتائیں گے کہ آپ اسے کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔ سب سے پہلے، آپ کو اس فیچر کو ایپ کی چیٹ سیٹنگز میں فعال کرنا ہوگا۔ اپنے چیٹس کے مینیو کے اوپر دائیں جانب 3 نقطوں والے مینو پر ٹیپ کریں۔ پھر سیٹنگز > چیٹس > وائس میسج ٹرانسکرپٹس میں جائیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا وٹس ایپ تازہ ترین ورژن پر...
    جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت نے ایکسیڈینٹ کیس میں نامزد سپریم کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی بیٹی شانزے ملک کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عدنان یوسف نےتین سال پہلے ایکسیڈنٹ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ وقوعہ کے روز 23 ستمبر 2022 کے تین ماہ 15 دن بعد شکایت کنندہ نے شکائت دائر کی، باقاعدہ پوسٹ مارٹم رپورٹ پراسیکیوشن کے ریکارڈ میں موجود نہیں۔ اس میں کہا گیا کہ ڈیڈ باڈی کا صرف بیرونی جائزہ لیا گیا ہے باقاعدہ پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا،یہ دلیل بھی دی جاسکتی ہےکہ ہر ایکسیڈنٹ میں باقاعدہ پوسٹ مارٹم کی ضرورت نہیں ہوتی، لیکن اس کیس میں ایکسٹرنل پوسٹ مارٹم کرنے والے...
    PUNE: بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں پولیس اسٹیشن سے چند میٹر کے فاصلے پر واقع سوارگیٹ بس اسٹینڈ پر خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ملزم دیگر جرائم میں ضمانت پر آزاد ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کی شناخت دتاتریا رام داس کے نام سے ہوئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے 8 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پولیس نے بتایا تھا کہ ملزم 36 سالہ رام داس کا پہلے مجرمانہ ریکارڈ ہے جبکہ متاثرہ خاتون گھریلو ملازمہ ہیں جو ضلع ساتارا میں واقع اپنے گاؤں پھالٹن جارہی تھیں اسی...
    سینیئر سیاستدان شیر افضل مروت نے پاکستان تحریک انصاف سے نکالے جانے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے پارٹی سے نکالنے سے قبل مجھے سنا نہیں گیا، تاہم پھر بھی فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں اور 3 ماہ تک پارٹی کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لوں گا۔ یہ بھی پڑھیں شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی ممکن ہے یا نہیں؟ سلمان اکرم راجا کا بڑا بیان آگیا انہوں نے کہاکہ عمران خان خود یہ کہہ چکے ہیں کہ مجھے سے بھی اگر کوئی غلط فیصلہ ہوتا ہے تو سوال اٹھایا جائے، لیکن اس وقت تو چغلی اور غیبت کی بنیاد پر فیصلے ہورہے ہیں۔ شیر افضل...
    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے پاک ایران بارڈر پر پھنسے 600 ٹرکوں کا معاملہ وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا، ایرانی سفارتکار نے خزانہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان نے ایرانی ٹرکوں پر بینک گارنٹی کی شرط عائد کردی ہے ، جس سے یومیہ 22 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا، ایرانی سفارتکار نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ پاک ایران بارڈر پر 600 ایرانی ٹرک پھنسے ہوئے ہیں، پاک ایران 1987 کے معاہدے کے تحت بینک گارنٹی کی شرط تھی  تاہم 2008 کے معاہدے کے تحت بینک...
    قومی کرکٹر فخرزمان نے ریٹارئرمنٹ کے حوالے سے آنے والی خبروں کی تردید کردی ۔ فخرزمان نے پی سی بی ڈیجیٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میں نے بھی ریٹارئرمنٹ کے حوالے سے کافی خبریں سنی ہیں، میری ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خبریں غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے فارمیٹ میرا پسندیدہ فارمیٹ ہے، تھائی رائیڈ کی وجہ سے سوچا تھا کہ کرکٹ سے کچھ دیر بریک لوں، ابھی تک میرے ذہن میں ایسا کچھ نہیں ہے، میں چاہتا ہوں کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلوں، انشاء اللہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ایک مہینے کے اندر اندر دوبارہ ٹریننگ شروع کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی بڑا ایونٹ ہے...
    میرواعظ نے کہا کہ عمر عبداللہ کے غیر ذمہ دارانہ تبصرے، ایک ذمہ دار شخص کے طور پر جو حالات کو پوری طرح جانتے ہوئے بھی فراہم کردہ تحفظ کے پیچھے محرکات بتا رہے ہیں، انتہائی افسوسناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے دفعہ 370 کو عارضی اور عبوری قرار دینے پر سوال اٹھایا۔ ایک نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے دفعہ 370 کے عارضی اور عبوری ہونے کی منتخب تشریح کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ یہ شق رائے شماری کے وعدے سے منسلک ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا "آپ دفعہ 370 کے عارضی اور عبوری ہونے کی بات کرتے ہیں لیکن یہ عارضی کیوں تھا، عبوری حیثیت کس سے منسلک...
    ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر پی ٹی آئی کا دہرا معیار کھل کر سامنے آ گیا۔ایوان بالا میں تنخواہیں بڑھنے کے معاملے پر  پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا لیکن اضافی تنخواہ لینے پر سب تیار ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدر نے بتایا کہ کسی پی ٹی آئی سینیٹرنے تنخواہ میں اضافہ نہ لینے کے حوالے سے تاحال سینیٹ سیکرٹریٹ کو تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا۔سید حسنین حیدر کا کہنا تھا سینیٹرز کو اضافہ شدہ تنخواہ کی ادائیگی ابھی شروع نہیں ہوئی، صدر مملکت نے تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے سے متعلق بل کی توثیق نہیں کی، صدر مملکت کی توثیق کے بعد سینیٹ...
    گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا، مبینہ طور پر شادی کے 37 سال بعد طلاق کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری ان قیاس آرائیوں کے درمیان گووندا نے ایک حالیہ انٹرویو میں طلاق کی خبروں پر ردعمل دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جب ایک میڈیا ادارے کے نمائندے نے گووندا سے ان کی شادی میں دراڑ کا دعویٰ کرنے والی مختلف رپورٹس کی سچائی کے بارے میں پوچھا تو ہیرو نمبر ون اسٹار نے تفصیلات میں جائے بغیر اپنا جواب مختصر رکھا اور کہا کہ ’صرف کاروباری باتیں ہو رہی ہیں، میں اپنی فلمیں شروع کرنے کے مراحل میں ہوں۔‘۔ دوسری جانب ان کی اہلیہ سنیتا نے طلاق کی افواہوں کے بارے میں بھارتی میڈیا ادارے کے پیغام کا جواب نہیں دیا۔ جب...
    شکاگو( نیوز ڈیسک )امریکی طیارے کے پائلٹ نے طیارے کو لینڈنگ کے بجائے عین وقت پر دوبارہ فضا میں بلند کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کی صبح امریکی شہر شکاگو میں شکاگو مڈوے انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے رن وے پر ممکنہ طور پر دوسرے طیارے سے ٹکرانے سے بچنے کیلئے ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کے پائلٹ نے آخری لمحات میں طیارے کی لینڈنگ روک دی۔ رن وے پر ایک نجی چھوٹا طیارہ اچانک آ جانے کے بعد پائلٹ نے ناصرف لینڈنگ روکی بلکہ طیارے کو دوبارہ ٹیک آف کر لیا اور بعد ازاں اس طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کر لی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ رن وے کو چھونے سے صرف 50 فٹ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس نہیں ہونے دیا گیا، مطلب یہ نظام آئین کے خلاف ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ملک بنانا ریپبلک ہو اس میں کوئی آواز نہ اٹھے، اس تمام کے باوجود میٹنگ بھی ہو گی، لوگ بھی نکلیں گے اور آواز تو اٹھتی رہے گی۔بابر اعوان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے ساتھ ملاقات میں ہمارے مطالبات کا ایک حصہ پٹیشنز کی حد تک مانا گیا، ہماری ضمانتوں کے خلاف سرکار کی درخواستیں تو فکس ہو گئی...
    مکہ میں نکاح کرنیوالے اداکار عمر شہزاد کی دلہن کون ہیں؟ راز سے پردہ اُٹھ گیامتعدد پوسٹس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اداکار عمر شہزاد کی اہلیہ کوئی اور نہیں بلکہ انسٹاگرام انفلوئنسر ہیںپاکستان شوبز انڈسٹری کے  اداکار و ماڈل عمر شہزاد کی دلہن سے متعلق متعدد افواہوں اور  چہ مگوئیوں کے بعد نئی نویلی دلہن خود سامنے آ گئیں۔عمر شہزاد نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر اپنی شادی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔عمر شہزاد نے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہو کر اہلیہ کی شناخت ظاہر کیے بغیر ان کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں۔اداکار نے اس پوسٹ کے کیپشن میں قرآنی آیت لکھتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ مکہ...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹارز شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شراف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تینوں اداکاروں پر یہ مقدمہ مشہور الائچی برانڈ کی توثیق کرنے پر درج کروایا گیا ہے جس میں گمراہ کن اشتہارات کرنے کا الزام شامل ہے۔ پان مسالہ برانڈ اور اس کی متنازعہ ٹیگ لائن ’بولو زبان کیسری‘ کے ساتھ اداکاروں کے کام پر انہیں اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ شکایت موہن سنگھ ہانی نامی ایک شخص نے درج کروائی ہے جس کا دعویٰ ہے کہ اشتہار غلط معلومات کو فروغ دیتا ہے، خاص طور پر نوجوانوں کو نشانہ بناتا ہے۔ شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان، اجے دیوگن، اور ٹائیگر شروف بہت...
    کراچی: کورنگی نمبر ڈھائی  پیٹرول پمپ کے قریب گودام میں لگنے والی آگ پر قابو اور کولنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ کے ایم سی محکمہ فائربریگیڈ کے فائر افسر ظفر خان نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کنٹرول روم کو اطلاع ملی کہ کورنگی نمبر ڈھائی  پیٹرول پمپ کے قریب ایک گودام میں  آگ لگ گئی جس کے بعد ایک فائر ٹینڈر کو روانہ کیا گیا ۔جس نے مذکورہ گودام پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ ایک اور اضافی فائر ٹینڈر بھی متاثرہ مقام پر پہنچ گیا۔ایک فائر ٹینڈر نے گودام میں لگی آگ  کو بجھادیا اور کولنگ کا عمل مکمل کرلیا۔ یہ گتے کا گودام یے۔آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے سلسلے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کو فعال کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے وفود کے تبادلے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ روس کے سفیر نے پاکستانی افسران کو ماسکو اور سائبیریا میں انسداد منشیات تربیتی پروگرامز میں شرکت کی دعوت دی۔ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی ایک بین...
      گووندا اور سنیتا کی شادی کو 38 سال مکمل ہوگئے اور اب ان کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیر گردش ہیں۔ ان افواہوں اور خبروں میں کتنی صداقت ہے اس پر ردعمل دینے کے لیے 24 گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزر جانے کے باوجود گووندا یا سنیتا دستیاب نہیں ہیں۔ جوڑے کی خاموشی نے معاملے کو مزید پُراسرار بنادیا ہے جس سے طلاق کی خبریں اور طول پکڑتی جا رہی ہیں۔ ان خبروں پر یقین کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اگر ایسا نہ ہوا تو اب تک گووندا، سنیتا یا کم از کم ان کے خاندان کے کسی فرد کی جانب سے ردعمل آنا چاہیے تھا۔ جس کے بعد گووندا کی بھانجی آرتی اور بھانجے کرشنا ابھیشک، جو خود...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کمرشل بینک سرکل نے پی ای سی ایچ ایس میں کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی ملکی اور غیرملکی کرنسی تحویل میں لے لی اور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے شہرکے علاقے پی ای سی ایچ ایس کے ایک گھر میں کارروائی کی، اس چھاپہ مارکارروائی میں لاکھوں روپےمالیت کی ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد کرکے ملزم کوگر فتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برآمد شدہ کرنسی میں 1200 برطانوی پاؤنڈز، 900 یو اے ای درہم، 100یورو اور 5 لاکھ 70 ہزار روپے شامل ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ ملزم کے موبائل فون سےحوالہ ہنڈی کے ذریعے...
     سٹی42:  مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعد انہیں جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ انہیں کراچی مین گاڑیاں جلانے کی ہدایات دینے کے سبب گرفتار کیا گیا تھا۔  آج منگل کے روز آفاق احمد کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کردیا گیا ۔ آفاق احمد سینٹرل جیل کے مرکزی گیٹ پر  ایک گاڑی میں بیٹھ کر خاموشی سے روانہ ہوگئے ۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 اس موقع پر مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن بھی سینٹرل گیٹ پر جمع ہوئے لیکن آفاق احمد نے ان سے کوئی بات نہیں کی، انہوں نے میڈیا کے کیمروں کا بھی سامنا نہین کیا۔  Waseem...
    چاروں مسلم طالبات کا الزام ہے کہ پیر کے روز وہ ہندی کا امتحان دینے حجاب پہن کر پہنچی تھیں، جہاں چیکنگ پوائنٹ پر انہیں حجاب کیوجہ سے اندر جانے سے روک دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے جونپور ضلع میں باحجاب طالبات کو اس وقت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں مبینہ طور پر امتحان کے لئے اسکول میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ حجاب پہن کر ہائی اسکول کا امتحان دینے گئیں 4 مسلم طالبات کو امتحان مرکز میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ یہ واقعہ سروودے انٹر کالج، کھدولی واقع امتحان مرکز کا بتایا جا رہا ہے، جو کہ ماڈرن کانوینٹ اسکول سمیت کئی دیگر کالجوں کے طلباء و طالبات...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت تحریک انصاف سے باہر ہوچکے ہیں، اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے پر بانی چیئرمین عمران خان بھی افسردہ ہیں۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقفے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، اس تعطل کی وجہ نہیں تھی، ان کے حوالے سے جو وسوسے پیدا کئے گئے تھے، وہ درست نہیں۔سلمان...
    ویب ڈیسک —امریکہ کی ریاست ایریزونا اور کیلی فورنیا کے صحرائی علاقوں سے گزرنے والی مالی گاڑیاں ڈکیتوں کے نشانے پر ہیں۔ گزشتہ ایک برس کے دوران یہاں سے گزرنے والی مال گاڑیوں سے لگ بھگ 20 لاکھ ڈالر کے جوتے چوری ہو چکے ہیں۔ ریاست ایریزونا کے شہر فینکس میں ایک وفاقی عدالت میں تحریری شکایت درج کی گئی ہے جس کے مطابق رواں برس 13 جنوری کو ایریزونا کے ایک مضافاتی علاقے میں ’بی این ایس ایف‘ کی مال گاڑی میں چوری ہوئی۔ چور جوتوں کے 1900 ایسے جوڑے بھی اپنے ساتھ لے گئے جو ابھی مارکیٹ میں ریلیز بھی نہیں ہوئے تھے۔ دستاویزات کے مطابق چوری کیے گئے جوتوں کی مالیت چار لاکھ 40 ہزار ڈالر...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت تحریک انصاف سے باہر ہوچکے ہیں، اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے پر بانی چیئرمین عمران خان بھی افسردہ ہیں۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقفے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، اس تعطل کی وجہ نہیں تھی، ان کے حوالے سے جو وسوسے پیدا کئے گئے تھے، وہ درست نہیں۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ جیل کا نظام ان قوتوں...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت تحریک انصاف سے باہر ہوچکے ہیں، اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے لوگوں کی پارٹی میں واپسی کے لیے موقع دینے کا کہا ہے، ہم فرداً فرداً موقع دیں گے۔ یہ بھی پڑھیں شیر افضل کا سلمان اکرم راجہ کو سیکریٹری جنرل ماننے سے انکار، پارٹی میں اجنبی قرار دیدیا سلمان اکرم راجا نے کہاکہ پارٹی متحد اور پالیسی بالکل واضح ہے، جو کوئی پارٹی میں آنا چاہتا ہے اسے زبان کو لگام دینا ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور عمران خان کی ہدایات...
    جو فلم دنیا کی پرانی ترین فلم کے طور پر کوالیفائی کر سکتی ہے اور جسے ہم پہلی ہوم مووی بھی کہہ سکتے ہیں اور یقینی طور پر بچ جانے سب سے پرانی فلم بھی ہے، وہ ہے "Roundhay Garden Scene"۔ اسے 1888 میں بنایا گیا تھا جس کی ہدایت کاری فرانسیسی موجد لوئس لی پرنس نے کی تھی۔  اس فلم میں ہدایت کار کے خاندان کے افراد کو باغ میں کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور یہ تقریباً دو سیکنڈز پر مبنی ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایڈولف لی پرنس، سارہ وائٹلی، جوزف وائٹلی اور ہیریئٹ ہارٹلی صحن میں دوڑ اور ہنس رہے ہیں۔ لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ تاریخی فلم ایک...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ناقص کارکردگی پر پاکستانی ٹیم کے تینوں فرنٹ لائن فاسٹ بولرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ مقامی ٹی وی چینل پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے فاسٹ بولرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو ٹیم سے باہر نکال دینا چاہیے۔ سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ تینوں فاسٹ بولرز نے ایشیاکپ 2023 کے بعد سے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اس دوران تینوں کرکٹرز نے ون ڈے ورلڈکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور اب چیمپئنز ٹرافی جیسے میگا ایونٹس کھیلے ہیں۔ مزید پڑھیں: احمد شہزاد نے محمد عامر کی طرف اشارہ کرکے انہیں "سرجری" قرار دیدیا انہوں نے کہا اب...
    واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے 22 فروری 2025ء کو کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی سے معروف ادکار کے بیٹے اور نوجوان اداکار کو گرفتار کیا گیا تھا، جب کہ اس کے قبضے سے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کی سینٹرل جیل کے جوڈیشل کمپلیکس میں واقع جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے معروف اداکار کے بیٹے اداکار ساحر حسن کو منشیات برآمدگی کیس میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تفتیش کے دوران منشیات ریکٹ کے بارے میں انکشاف ہونے کے بعد گرفتار ملزم ساحر حسن کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم ساحر حسن...