اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے سلسلے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کو فعال کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے وفود کے تبادلے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ روس کے سفیر نے پاکستانی افسران کو ماسکو اور سائبیریا میں انسداد منشیات تربیتی پروگرامز میں شرکت کی دعوت دی۔ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی چیلنج ہے، جس پر قابو پانے کے لیے مشترکہ اقدامات ضروری ہیں۔ علاوہ ازیں روسی سفیر البرٹ خوریف نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میںکہا کہ یوکرین تنازع میں عدم مداخلت پر مستقل مؤقف اپنانے پر پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مغربی ممالک نے ہمارے خدشات کو نظرانداز کیا۔ چین‘ برازیل کی سفارتی کوششیں خوش آئند ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

یوکرین تنازع میں عدم مداخلت پر پاکستان کے مشکورہیں،روس

اسلام آباد: پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوریف نے کہاہے کہ یوکرین تنازع میں عدم مداخلت پر مستقل مؤقف اپنانے پر پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی سفیر نے بتایا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ کیف کی نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں شمولیت سے انکار کیا جائے اور یہ بھی کہا کہ روس کے خلاف مغربی پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ روسی صدر نے یوکرین میں روسی شہریوں کے حقوق کا مکمل تحفظ جنگ بندی کیلئے ضروری قرار دیا۔
البرٹ خوریف کا کہنا تھا کہ عارضی جبگ بندی یوکرین کے مسئلے کا حل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے یوکرین تنازع میں عدم مداخلت پر مستقل مؤقف اپنایا۔
روسی سفیر نے کہا کہ روسی صدر کے دورہ پاکستان کا یوکرین کی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں، چاہتے ہیں روسی صدر کا کسی بھی ملک کا دورہ اچھے طریقے سے ہو۔
البرٹ خوریف نے کہا کہ روسی صدر کے دورے سے پہلے باہمی تعاون میں ٹھوس توسیع سامنے آنی چاہیے، جب باہمی تعاون کی بنیاد ٹھوس ہوگی تو روسی صدر کا دورہ پاکستان بھی ہوجائے گا۔

متعلقہ مضامین

  •  پاکستان اور روس کے درمیان انسداد دہشت گردی کے مذاکرات کو فعال کرنے پر اتفاق
  • یوکرین تنازع میں عدم مداخلت پر پاکستان کے مشکورہیں،روس
  • یوکرین تنازع میں عدم مداخلت کے مؤقف پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، روسی سفیر
  • یوکرین تنازع میں عدم مداخلت کے مؤقف پر پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کا شکریہ، روسی سفیر
  • 26 نومبر احتجاج پر 63 پی ٹی آئی ورکرز کی شناخت پریڈ، 52 کا ریمانڈ منظور
  • دہشتگردی عالمی مسئلہ، مشترکہ اقدامات سے ہی قابو پانا ہوگا، محسن نقوی
  • دہشتگردی عالمی مسئلہ، مشترکہ اقدامات سے ہی اس پر قابو پایا جا سکتا ہے: محسن نقوی
  • وزیرداخلہ محسن نقوی سے روس کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم
  • گورنر پنجاب سے اطالوی سفیر کی ملاقات، ماحولیاتی آلودگی و تجارت پر تبادلہ خیال